showcase demo picture

سالوں پرانے مسائل کا آن لائن علاج ۔ فیڈبیک ۔ طیب انصاری

اس میں کوئی شک نہیں کہ شفا مِن جانب اللہ ہے لیکن اس کے لئے ایک ماہر اور چارہ ساز طبیب کا میسر آنا ناگزیر ہے۔ ایسے ہی ایک طبیب سے ایک ماہ قبل میرا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جن کے بارے میں مجھے سوشل میڈیا پر واقفیت ہوئی تھی۔

ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب کی ویب سائٹ کو سٹڈی کرنے سے مجھے لگا کہ میں ایک طویل جستجو کے بعد اصل جگہ پہنچا ہوں۔ اور یہ بات اس وقت یقین میں بدلی جب ان سے پہلی بار ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ اللہ تعالٰی پر توکل اور ڈاکٹر صاحب کے مکمل اطمینان دلانے کے بعد باقاعدہ آن لائن علاج کا آغاز ہوا۔
کہتے ہیں کہ وہ طبیب، طبابت کا حق نہیں رکھتا، جو اپنے مریض کی طبیعت کا شناسا نہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے میری طبیعت، مزاج، فکری اور عملی پہلوؤں کو خاصی محنت سے جاننے اور پرکھنے کے بعد مجھے دوائی بھجوائی جس سے میری صحت پر دو رس اثرات مرتب ہوئے۔

تقریباً چار سال سے باقاعدہ ایلوپیتھک دوائی کا استعمال میری صحت کو مزید بگاڑ رہا تھا، اور میں بے سمت سفر کی طرف گامزن تھا۔ میں بری طرح پھنس چکا تھا کیونکہ اتنے لمبے عرصے سے جاری دوائی کو چھوڑنا ناممکن لگ رہا تھا۔ سائیکولوجسٹس (Psychologists) اور سائیکاٹرسٹ (Psychiatrist) سے علاج اور رابطوں سے میں اس نتیجے پر پہنچا کہ مجھے دوائی تاحیات لینا ہوگی۔ دوائی لینے کے باوجود میرے صحت بہت ڈسٹرب رہتی اور میں بھرپور زندگی گزارنے سے قاصر تھا۔

چونکہ میری زندگی کا ذیادہ وقت مشکلات، رکاوٹوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنے میں گزری، جس کی وجہ سے منفیت میرے طبیعت اور مزاج کا حصہ بن چکی تھی۔ اور اس کے میری جذباتی، ذہنی اور جسمانی صحت پر بہت برے اثرات ہوے۔ ڈاکٹر صاحب نے نہ صرف مجھے امید دی بلکہ لمحہ با لمحہ رابطے میں رہتے ہوے مجھے مثبت سمت کی طرف لے گئے۔

چونکہ میری زندگی کا زیادہ عرصہ منفی ماحول میں گزرا اس لیے اعتماد میں کمی اور سوچیں بے ترتیب تھیں۔ جیسے ہی ان پر کام شروع ہوا مجھے میرے حقیقی مسائل سمجھ آنا شروع ہوے اور سوچوں اور خیالات میں واضح شفافیت آنا شروع ہوئی جس سے اندر کی بے چینی اور بے اطمینانی ختم ہوئی۔
ایک اور اہم فائدہ یہ ہوا کہ مجھے اندروبینی کا موقع ملا۔ اس سے مجھے اپنی شخصیت کے مثبت اور منفی پہلوؤں کو جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا۔الحمدللہ! اس تھوڑے سے وقت میں نہ صرف میرے 40% مسائل حل ہوئے جنہیں میں لا علاج سمجھتا تھا۔ کیمیکل بیسڈ ایلوپیتھک ڈرگز سے چھٹکارا حاصل ہوا اور الحمدللہ چھوڑنے کے کوئی اثرات (Withdrawal Affects) سامنے نہیں آئے۔ مجھے یقین ہے اگر میں تین سے چار ماہ علاج کروانے میں ثابت قدم رہا تو ان شاء اللہ میں مکمل صحت یاب ہو جاؤں گا اور اس حَسین زندگی کو بھرپور طریقے سے گزار سکوں گا، کیونکہ یاد رکھنا چاہئے استقامت ہی کرامت ہے۔
بہت شکریہ۔

——————
حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ – لاہور، پاکستان فون نمبر 03002000210۔

Related Posts

(Visited 1 times, 2 visits today)
Posted in: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Testimonials
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About - Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani, The chief consultant and director at Homeopathic Consultancy, Lahore is highly educated, writer and a blogger kaisrani.blogspot.com He has done his B.Sc and then Masters in Philosophy, Urdu, Pol. Science and Persian from the University of Punjab. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic College, Lahore and is a registered Homeopathic practitioner from National Council of Homeopathy, Islamabad He did his MBA (Marketing and Management) from The International University. He is working as a General Manager in a Publishing and printing company since 1992. Mr Hussain went to UK for higher education and done his MS in Strategic Management from University of Wales, UK...
read more [...]

HOMEOPATHIC Consultants

We provide homeopathic consultancy and treatment for all chronic diseases.

Contact US


HOMEOPATHIC Consultants
Bahria Town Lahore – 53720

Email: kaisrani@gmail.com
Phone: (0092) 03002000210
Blog: kaisrani.blogspot.com
Facebook:fb.com/hussain.kaisrani
read more [...]