showcase demo picture

Articles Written By: Hussain Kaisrani

گندم گلوٹن دودھ الرجی اور معدہ کے شدید مسائل۔ کامیاب علاج ۔ آن لائن مریض کا فیڈبیک

میں آج بہت خوش ہوں۔ مجھے یقین ہی نہیں آ رہا کہ میں سب کچھ کھا سکتا ہوں خاص طور پر گندم کی روٹی، جسے کھانے کو میں ترس گیا تھا۔ میں نے دو سال تک ڈاکٹروں کے چکر لگائے ہر طرح کے ٹیسٹ کروائے دن رات دوائیاں کھائیں لیکن کسی بھی چیز نے کوئی فائدہ نہ دیا۔ 2018 میں عید پر دوستوں کے ساتھ گھومنے گیا کھانے کے دوران معدے میں تکلیف شروع ہوئی اور میرا مشکل وقت شروع ہوا۔ اینڈوسکوپی (Endoscopy) کے بعد ڈاکٹروں نے ایچ پائیلوری (Helicobacter pylori – H. pylori) کا مسئلہ بتایا۔ میں دوائیاں کھاتا رہا۔ مسائل بہت بڑھے تو ڈاکٹرز نے گندم الرجی (wheat, Gluten Allergy) بتائی اور گندم کھانے سے روک دیا۔ میں نے پھر بہت علاج کروایا فارن ڈاکٹرز سے بھی رابطہ کیا لیکن کسی کے پاس کوئی حل نہیں تھا۔ میرے مسائل اتنے بڑھ گئے کہ زندگی ایک read more [...]

پہلا ایرانی آن لائن مریض، فارسی اور ہومیوپیتھی ۔ حسین قیصرانی

تین ماہ قبل جب کرونا وائرس اور اُس کے مسائل نے زور پکڑا تو جہاں دنیا بھر میں ہومیوپیتھی کا خوب چرچا ہوا وہاں ایرانی باشندوں نے بھی ہومیوپیتھی میں خاصی دلچسپی لی۔ مجھے بھی کافی کالز اور میسیجز کرونا کے علاج کی بابت موصول ہوئے۔ ظاہر ہے کہ سب کو معذرت ہی کی کہ کرونا وائرس کے علاج کا، ہر ملک کا اپنا پروٹوکول ہوتا ہے اور علاج کے لئے گورنمنٹ کے اصول و ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔ ان رابطوں میں سے چند ایک نے اپنے جسمانی، جذباتی، ذہنی اور نفسیاتی مسائل پر بات کی اور اس وقت چار ایرانی مریض آن لائن ہومیوپیتھک علاج شروع کر چکے ہیں۔ پہلا ایرانی مریض بہت اذیت ناک مسائل سے دوچار ہے۔ ڈر، خوف اور فوبیا جیسے نفسیاتی مسائل کے ساتھ ساتھ اُن کا ایک اہم ترین مسئلہ یہ بھی ہے کہ وہ ہم جنس read more [...]

آنکھیں (آئیز) (چشم ‘آنکھ) EYES آنکھوں کی ساخت بڑی پیچیدہ ہے۔ اس کے تفصیلی بیان کے لئے ایک مکمل کتاب کی ضرورت ہے۔ اسی طرح آنکھ کے امراض بھی بڑے پیچیدہ اور زیادہ ہیں۔ امراض چشم و بینائی کے ان امراض کا ذکر کیا جاتا ہے جن سے عام واسطہ پڑتا ہے۔ آشوب چشم: یہ بہت عام تکلیف ہے جو عموماً بچوں بچوں میں زیادہ ہوتی ہے۔ اسے آنکھ دکھنا یا آنکھ آنا بھی کہا جاتا ہے۔ اس کیفیت میں مریض کو ٹھنڈی ہوا اور ٹھنڈا پانی سکون دیتا ہے۔ آنکھوں کے پیوٹے گد کی وجہ سے چیک جاتے ہیں خاص طور پر صبح کے وقت جس کی وجہ سے آنکھیں کھلتی نہیں۔ آنکھیں پانی سے دھونا اور صاف کرنا پڑتی ہیں۔ ہومیوپیتھک دوا پلساٹلا () ان مسائل میں بہت مفید ہوتی ہے۔ آنکھیں زیادہ سرخ اور درد ہو تو : بیلا ڈونا ()۔ آنکھیں سرخ read more [...]

مردوں کے مسائل، بے اولادی اور کمزوریاں ۔ ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی

بہت اہم نوٹ: اس آرٹیکل میں بتائی گئی تمام دوائیاں بہت گہری اور لمبا عرصہ کام کرتی ہیں۔ ڈاکٹرز سے کیس ڈسکس کئے بغیر اِن کا لمبا استعمال فائدہ تو کوئی نہیں دے سکتا لیکن گردوں کو مکمل فیل کر سکتا ہے۔ مریض اپنا علاج خود نہ کریں بلکہ اعتماد کے ڈاکٹر سے کروائیں۔ یہ بھی یاد رکھیں ایسی کمزوریوں کا علاج کم از کم چھ سات ماہ تک چلتا ہے تو ہی واضح بہتری ہوتی ہے۔ جو لوگ جلد بازی میں ہوتے ہیں اور پوچھ پاچھ کر دوائی استعمال کرنا چاہتے ہیں، ہومیوپیتھک ٹاپ اور کامیاب دوائیں بھی اُن کو ذرہ برابر بھی فائدہ نہیں دیا کرتیں۔ اس لئے یہاں کسی کمنٹ یا دوائی پوچھنے کا ریسپانڈ نہیں دیا جا سکے گا۔ ایک وقت میں صرف ایک ہی دوا بھی ہومیوپیتھی کا بنیادی اصول ہے۔ اس میں آلہ تناسل یعنی نفس، read more [...]

ذہنی صحت: کوئی شخص نفسیاتی مریض یا سائیکوپیتھ کیسے بنتا ہے؟ ۔ بی بی سی رپورٹ

پرتشدد سائیکوپیتھ کو اپنے کام کے نتائج پر افسوس نہیں ہوتا پروفیسر جیمز فیلن ایک نفسیاتی مریض ہیں اور ماہر علم الاعصاب ہونے کی وجہ سے انھوں نے حیرت انگیز طور اپنے مرض کی خود تشخیص کر لی۔ پروفیسر فیلن یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اروین کیمپس میں علم نفسیات اور انسانی برتاؤ کے پروفیسر ہیں۔ وہ ایک تجربہ کر رہے تھے جس میں وہ قاتلوں کے دماغ کے سکین کا تجزیہ رہے تھے اور کنٹرول گروپ کے طور پر اپنے خاندان کے افراد کو استعمال کر رہے تھے۔ جب انھوں نے آخری سکین دیکھا تو اس کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ’یہ واضح طور پر پیتھالوجیکل ہے‘، یعنی اس میں مرض صاف ظاہر ہے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ جب انھوں نے یہ کہا تو جو ٹیکنیشن ان کے پاس سکین لے کر آئے تھے انھیں گھورنے لگے۔ انھوں read more [...]

کمزوری ‘ضعف(ڈیبیلٹی‘ ویکنس) DEBILITY. WEAKNESS ۔ کمزوری چاہے وقتی ہو یا پرانی؛ اس کا کوئی نہ کوئی سبب ہوتا ہے۔ کئی بچے پیدا ہی کمزور ہوتے ہیں۔ پیدائش کے وقت سے ہی کمزوری ہو تو وجہ والدین زیادہ تر سبب والدین ہوتے ہیں ۔ دونوں یا دونوں میں سے ایک ۔ ایسے بچوں کے کمزور پیدا ہونے کا سبب موروثی مزاج ہی ہو سکتا ہے ۔ دوا سبب کے مطابق بچے کو دیں اور والدین کو بھی ۔ تا کہ آئیندہ بچے صحت مند پیدا ہوں ۔ اکثر ایسے بچے سوکھے (راسمں ) میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ یا ہو جاتے ہیں ۔ ایسے بچے زیادہ تر میں نے ٹیو بر کیو کینم ۳۰ یا ۲۰۰ سے شفا یاب کئے ہیں ۔یہ مرض دراصل ٹی بی ہے جو پہلے آنتوں پر اثر انداز ہو تا ہے ۔ اور پھر پھیپھٹروں پر ۔ بچے کو عموما اسہال کی شکایت رہتی ہے۔ اور بعض اوقات بخار بھی ہوتا ہے read more [...]

کمزور لاغر جسم، پچکے گال، معدہ خرابی، شدید غصہ، انگزائٹی، ڈپریشن ۔ کامیاب کیس، دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی

ساری تیاریاں مکمل تھیں۔ دعوت نامے تقسیم ہو چکے تھے۔ وہ خاصا مطمئن تھا۔ آج اس کی بہن کی مہندی تھی۔ یہ ایک بڑی ذمہ داری تھی اور وہ پُر اعتماد تھا۔ اسے ایک بھائی ہونے کے ساتھ ساتھ باپ کا کردار بھی نبھانا تھا۔ جہیز کا سامان جا چکا تھا۔ بارات کے استقبال سے لے کر پُرتکلف دعوت اور رخصتی تک، سارے انتظامات ہو چکے تھے۔ کالج چھوڑنے کے بعد سے لے کر اب تک کا سارا سفر اس کی نگاہوں کے سامنے گھوم رہا تھا۔ یہاں تک آنے کے لیے اس نے بہت محنت کی تھی۔ وہ انہی سوچوں میں گم تھا جب فون کی بیل اسے خیالوں کی دنیا سے واپس لے آئی۔ موبائل کی سکرین پر دلہے کے والد کا نمبر تھا۔ شور سے بچنے کے لیے وہ گھر سے باہر نکل گیا تاکہ تسلی سے بات ہو سکے۔ لیکن اگلے ہی لمحے اس پیروں کے نیچے زمین تھی نہ سر پہ آسمان read more [...]

ہڈیوں کے امراض ۔ ہومیوپیتھک دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی

ہڈیوں کی عام تکلیفیں مندرجہ ذیل ہیں: ہڈیوں کی پرورش کا ناقص ہونا ہڈیوں کا ٹیڑھا ہونا ہڈیوں کا بڑھ جانا ہڈیوں کا بوسیدہ ہو جانا ہڈیوں کا نرم ہو جانا ہڈیوں کی ورمی کیفیات ہڈیوں کا درد ہڈیوں کی ٹی بی ہڈیوں کا کینسر یا سرطان ہڈیوں کے امراض کے بے شمار اسباب میڈیکل لٹریچر میں بیان کئے گئے ہیں۔ علاج کے لئے دوائیں بھی دستیاب ہیں اور سرجری آپریشن بھی بہت زیادہ ہو رہے ہیں لیکن، سوائے حادثات اور بیرونی چوٹوں کے، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ علاج مستقل اور کامیاب ہو۔ ہڈیوں کے اکثر امراض موروثی مزاج کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ فیملی ہسٹری میں سفلس، ٹی بی یا کینسر کا ہونا پایا جاتا ہے۔ آتشک یعنی سفلس سب سے زیادہ اہم وجہ ہے۔ مریض کی ذاتی ہسٹری، مزاج اور فیملی ہسٹری کو خوب اچھی read more [...]

یرقان، ہیپاٹائٹس اور جگر کی خرابی ۔ ہومیوپیتھک دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی

 یرقان (Jaundice) کا عارضہ جگر میں خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ خون میں زہریلے مواد جگر اپنے اندر جمع کرتا ہے۔ اس مواد سے صفرا پیدا کر کے پتہ میں پہنچتا ہے تو ضرورت کے مطابق صفراء معدہ میں داخل کرتا ہے۔ اس سے غذا ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے۔ خرابی جگر سے یہ صفراء مطلوبہ مقدار میں معدہ میں نہ پہنچے تو خون میں داخل ہو جاتا ہے جس سے پاخانہ کا رنگ و سفید ہو جاتا ہے۔ اور جسم جلد کا رنگ، آنکھیں وغیرہ پتلی ہو جاتی ہیں۔ اگر یہ صفرا جگر کی خرابی کے باعث معدہ میں زیادہ چلا جائے تو پاخانہ (Stool) کا رنگ سیاہی مائل یا سیاہ ہو جاتا ہے۔ اس لئے اسے کالا برقان (Hepatitis) کہتے ہیں۔ یہ بعض اوقات خطرناک ہو کر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ یرقان بہت چھوٹے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کو ہو سکتا ہے۔ اگر بار بار ہو تو یہ read more [...]

موٹاپا ۔ 35 کلوگرام وزن کم ۔۔ شوگر، بلڈ پریشر، پینک اٹیک، انگزائٹی، شدید کھانسی اور معدہ خرابی مکمل کنٹرول ۔ کامیاب کیس، دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی

اٹک کے رہائشی، دو بچوں کے والد، چالیس سالہ احمد زمان (مریض کی خواہش پر نام دیا جا رہا ہے)، پیشے کے لحاظ سے معلم ہیں۔ جاسوسی کہانیاں پڑھنے کے شوقین ہیں۔ موٹاپے کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔ پہلے بھی ہومیوپیتھک علاج (Homeopathic Treatment) کروا چکے تھے لیکن کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا تھا۔ ویب سائٹ پر کیسز پڑھنے کے بعد رابطہ کیا۔ ان کے مطابق، سب سے بڑا مسئلہ بڑھتا ہوا وزن تھا جو کسی بھی طرح کنٹرول نہیں ہو رہا تھا۔ مستقل خشک کھانسی نے بھی تنگ کر رکھا تھا۔ معدہ اکثر خراب رہتا تھا۔ ساتھ ہی انزائٹی (Anxiety) اور پینک اٹیک (Panic Attack) بھی ہوتے تھے۔ گھنٹہ بھر تفصیلی انٹرویو کے بعد اور اگلے چند سیشن میں یہ مسائل بھی سامنے آئے۔ 1 ۔بھوک بہت شدید (extreme hunger) لگتی تھی۔ شدت کا ندیدہ پن (pinched for food) read more [...]
About - Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani, The chief consultant and director at Homeopathic Consultancy, Lahore is highly educated, writer and a blogger kaisrani.blogspot.com He has done his B.Sc and then Masters in Philosophy, Urdu, Pol. Science and Persian from the University of Punjab. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic College, Lahore and is a registered Homeopathic practitioner from National Council of Homeopathy, Islamabad He did his MBA (Marketing and Management) from The International University. He is working as a General Manager in a Publishing and printing company since 1992. Mr Hussain went to UK for higher education and done his MS in Strategic Management from University of Wales, UK...
read more [...]

HOMEOPATHIC Consultants

We provide homeopathic consultancy and treatment for all chronic diseases.

Contact US


HOMEOPATHIC Consultants
Bahria Town Lahore – 53720

Email: kaisrani@gmail.com
Phone: (0092) 03002000210
Blog: kaisrani.blogspot.com
Facebook:fb.com/hussain.kaisrani
read more [...]