showcase demo picture

Homeopathy in Urdu

Select your homeopathic remedy carefully with open mind – Urdu

(ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ)  بعض دوائیں کسی ایک علامت کے لئے اتنی معروف ہیں کہ سوائے اس ایک دوا کے دوسری کوئی دوا ذہن میں آتی ہی نہیں۔ لہٰذا اکثر ساتھی، جو ریپرٹری دیکھنے یا میٹریامیڈیکا کا گہرا مطالعہ کرنے کا تکلف نہیں کرتے، وہی معروف دوا تجویز کر دیتے ہیں۔ آگے مریض کی قسمت۔ اگر انتخاب درست ہوا تو ستے خیراں ورنہ Suppression کو تو کوئی ڈر نہیں ؟ آئیے دیکھتے ہیں۔ ذیل میں ہم چند دواؤں پر بات کرتے ہیں۔ ساری مثالیں SYNTHESIS انتخاب کی گئی ہیں۔   منہ خشک ہونا اس علامت پر سیکنڈ ایئر کا طالب علم بھی پلسٹلا کو نہیں بھول سکتا۔ ریپرٹری کو کھولیں تو 325 دوائیں ایسی ہیں جن میں منہّ کی خشکی پائی جاتی ہے۔ اور ان میں 38 دوائیں گریڈ تین (یعنی read more [...]

انسان بیمار کیوں ہوتا ہے؟ حسین قیصرانی ۔

اسباب تو بہت سے ہیں لیکن ہومیوپیتھک نقطہ نظر سے  سب سے بڑا سبب انسان کے جسم میں غلاظت و تعفن ہے جو  پہلے سے موجود ہو چکا ہےاور جس کا ذمہ دار وہ خود ہے۔ اس غلاظت اور تعفن کو ہومیوپیتھک زبان میں سورا  PSORAکہا جاتا ہے ۔ سورا اِنسان میں اگر نہ ہوتا تو کوئی خارجی سبب اس کو ہرگز بیمار نہ کرتا اور داخلی اسباب بھی اس پر اثرانداز نہ ہوتے لیکن اب صورتِ حال بالکل اس کے برعکس ہے۔ یہ چھوٹے بڑے خارجی اور داخلی اسباب اسے مریض بنا دیتے ہیں۔ خارجی اسباب کم اور داخلی یا خود پیدا کردہ اسباب زیادہ ہیں۔ خارجی اسباب میں موسم‘ سردی گرمی وغیرہ‘ وبائی امراض‘ آب و ہوا اور حادثے سرِفہرست ہیں ۔ باقی سب اَسباب انسان خود پیدا کرتا ہے جن میں سے بعض نسل در نسل منتقل ہوتے چلے جاتے ہیں۔ اور read more [...]

ہومیوپیتھک تشخیص اور ایلوپیتھک تشخیص: ڈاکٹر بنارس خان اعوان

تشخیص یعنی بیماری کا پتا چلانا بالعموم ایلوپیتھک پس منظر میں بولا جاتا ہے جب کہ ہومیوپیتھی میں اس کا مطلب مختلف ہے۔ ایلوپیتھی میں تشخیص کا مطلب اس وائرس، بکٹیریا یا مائکروب وغیرہ کا کُھرا ڈھونڈنا ہوتا ہے جو (ان کے خیال میں) بیماری کا اصل سبب ہوتا ہے۔ اگر سراغ مل جائے تو اس کا توڑ کرنے والی انٹی بائیوٹک، انٹی وائرل یا انٹی الرجک دوا تجویز کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے مختلف لیب ٹیسٹس، ایکس رے، سی ٹی سکین اور بے شمار دیگر ٹیسٹ اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ اور اگر سراغ نہ ملے تو بیماری پر لاعلاج (یا پھر الرجی) کا لیبل لگا کر فائل بند کر دی جاتی ہے۔ ان ٹیسٹ کے حق میں بہت کچھ کہا اور لکھا جاتا ہے اور یقیناً ان کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں، ہومیوپیتھی کو بھی نہیں۔ طبِ ایلوپیتھی read more [...]

ہومیوپیتھک دوا ارجنٹم نائٹریکم: جارج وتھالکس

تلخیص و ترجمہ ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ ڈاکٹر ملک مسعود یحیےٰ نائٹریٹ آف سلور ذہنی جذباتی علامات: * اپنی صحت کی بابت شدید پریشانی۔ موت کا خوف * مراق * دماغ مخصوص خیالات پر اڑجاتا ہے۔ ان پر قابو نہیں پاسکتا نہ ہی ان خیالات کو دماغ میں آنے سے روک سکتا ہے۔ * بلندیوں کا خوف۔ ہجوم کا خوف۔ پل کراس کرنے سے خوف * تنگ جگہوں کا خوف۔ بند جگہوں کا خوف * پیش بینی اضطراب اسہال کا پیش خیمہ ہوتا ہے * بار بار پیشاب * خارجی اشیاء سے دلچسپی کا رجحان * اپنے محسوسات دو ٹوک الفاظ میں بیان کرے جسمانی علامات: * آنکھوں کی دانہ دار سوزش۔ ایک جگہ پرقرمزی سرخ رنگ جیسے کہ خام گوشت * نگلتے وقت حلق میں کھپچی چُبھی ہونے کا احساس * زور دار ڈکار اور ریاح مشین گن کی مانند * ریاحی تکالیف read more [...]

ہومیوپیتھک کالج کی ایک تقریب سے خطاب

کالج کی ایک تقریب سے خطاب آج کی تقریب جو بیک وقت کالج کی نئی اور کشادہ بلڈنگ کا افتتاح ، سالِ اول کے لئے WELCOME PARTY اور فأنل ایر کے لئے FAREWELL پارٹی پر مشتمل ہے لہذا بجا طور پر اسے 3/1 پارٹی کہا جا سکتا ہے۔ آج کا دن آپ لوگوں کے لئے بڑی خوشی کا دن ہے۔ یہ وہ دن ہے جس کے لئے آپ نے چار سال انتظار کیا، محنت کی، یہ وہ دن ہے جسے دیکھنے کے لئے آپ نے کیٔ بار خواب دیکھے آج وہ دن ایک حقیقیت کی شکل میں آپ کے سامنے ہے۔ آج سے آپ کا شمار ڈاکٹروں میں ہو گا۔ آج کے دن کے لئے آپ نے وقت اور پیسے کی قربانی دی۔ آج آپ کو آپ کی محنت اور صبر کاصلہ مل رہا ہے اور یوں آج کے دن آپ کی زندگی کے سفر کا ایک حصہ مکمل ہوا۔ یقیناً ہم بھی اِن کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں اور ہم اِنہیں مبارک باد read more [...]

ہومیوپیتھک دوا: نکس وامیکا

(ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ) ٹھندے خشک موسم کی دوا ہے۔ نکس وامیکا دراصل شاہوں، شہنشاؤں، شہزادوں اور سورماؤں کا خاندان ہے۔ اگر تاریخ پر نظر دوڑائیں تو رومن ایمپائر کی مثال نکس پر بہت فٹ بیٹھتی ہے۔ یہ لوگ بڑے جنگجو، مہماتی، عیاش اور بے خطر تھے۔ میٹریا میڈیکا کی پولی کریسٹ دواؤں میں اس کا درجہ باشاہوں کا سا ہے۔ اینایم چودھری کے بقول اگر انسانی آبادی کو کردار اور رویے کی بنا پر تقسیم کیا جائے تو نکس کے حصہ میں دو تہائی آ جائے۔یہ لوگ جس شعبہ زندگی میں بھی ہوں اپنا نمایاں مقام بنا لیتے ہیں۔اپنے مقصد کے حصول کے لیے، اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے انہیں چاہے کتنی بھی قیمت چکانی پڑے دریغ نہیں کرتے۔ بقول افتخا رعارف مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے وہ قرض چکائے ہیں read more [...]

ہومیوپیتھک کیس ٹیکنگ میں مشاہدہ Body language

باڈی لینگویج کیس ٹیکنگ میں مشاہدہ کی بہت اہمیت ہے۔ اس بات پر غور کریں کہ مریض کیا کرتا ہے اور کیا کہتا ہے۔ مثلاً باڈی لینگوئج  کو ہی لے لیں۔ برائی اونیا کا مریض بے حس و حرکت لیٹا ہو گا۔ سوالات کے جواب دینے سے گریز کرے گا۔ کالوسنتھ یا میگنیشیا فاس کا مریض ہو گا تو آگے کو دہرا ہوا ہو گا۔ جیلسی میم کا مریض ہو گا تو نقاہت اس کے انگ انگ سے پھوٹ رہی ہو گی۔ شکایت کوئی بھی ہو اگر علامات میں نقاہت بھاری ہو تو جیلسی میم کو کبھی نہ بھولیں۔ نکس وامیکا کا بیوروکریٹک رویہ آپ محسوس کریں گے۔ علامات بیان کرے گا تو انتہائی نفاست اور ترتیب سے۔  نکس وامیکا اور آورم میٹ کا اندازِ حکمرانی نمایاں ہوتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا بعض مریض کلینک میں آکر بیٹھ جائیں گے اور جب تک آپ اُن سے مخاطب read more [...]

بیلاڈونا Belladonna

  بیلاڈونا  Belladonna اس دوا کا زیادہ تر اثر دموی اورصفراوی مزاج والے مریضوں پر ہوتا ہے۔ ایسے مریض بحالتِ صحت خوش مزاج اور ہنس مُکھ  ہوا کرتے ہیں  لیکن جب بیمار ہوں تو وہ تند مزاج ہو جاتے ہیں اور اکثر ہذیان میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ان کو تشنج کا ڈر لگا رہتا ہے۔ ایسے مریض ہوا کے جھونکے سے ڈر جاتے ہیں اور کھلی ہوا میں بیٹھنے اور سر کے بال کٹوانے سے ان کو فوراً سردی لگ جاتی ہے۔ دردیں فوراً ہی تیز ہو جاتی ہیں اور پھر اسی تیزی سے معدوم بھی ہوجاتی ہیں یعنی دردیں تھوڑی دیر رہا کرتی ہیں۔ چہرہ سرخ، آنکھیں سرخ، آنکھیں ٹکٹکی باندھے ہوئے اور پُتلیاں پھیلی ہوئی ہوتی ہیں۔ سر کی جانب خون پہچانے والی شریان کیروٹڈ آرٹریر (Carotid Arteries) خوب بھر کر چلتی ہے اور خوب تڑپتی ہے۔  لعاب دار جھلیاں read more [...]

ایلیم سیپا – اردو ہومیوپیتھی Allium Cepa

  ایلیم سیپا Allium Cepa دنیاۓ ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوا میٹریا میڈ یکا میں (22) نمبر پر ہے۔ ایلیم سیپا شدید نزلہ زکام میں کام آتی ہے جبکہ ناک سے بہت جلندار پانی کی طرح مواد  نکلتا ہو اور آنکھوں سے سادہ آنسو خارج ہوتے ہوں۔ ناک کے مسوں میں یہ دوا مفید ہوتی ہے۔ جو پانی کی طرح کا مواد ناک سے بہتا ہو وہ اوپر والے ہونٹ پر جلن کا باعث بنتا ہو اوراس سے ہونٹ سرخ ہو جاتا ہو اور درد کرتا ہو۔ آشوب چشم: شدید آشوب چشم میں بھی یہ دوا مظہر ہوا کرتی ہے جبکہ آنکھوں سے صاف اور سادہ آنسو خارج ہوتے ہوں جن میں خراش پیدا کرنے والا مادہ نہ ہو۔ کھانسی: جب زکام کا read more [...]

مرض اور ہومیوپیتھی

ڈاکٹر ہانیمین نے اپنی شہرۂ آفاق تصنیف آرگنن آف ہومیوپیتھک میں مرض کے متعلق لکھا کہ جسم انسانی کے کسی خاص اعضاء یا متعدد اعضاء کی نارمل کارکردگی میں کوئی نقص پیدا ہو جانا مرض کہلاتا ہے۔ جب بھی جسم کے اندر کوئی نقص پیدا ہوتا ہے تو جسم کی اپنی قوت حیات (ایمیونٹی سسٹم) اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔ وہ  مرض کو جسم سے باہر پھینکنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ اگر مرض زیادہ طاقت ور ہو  قوت حیات دب کر رہ جاتی ہے۔ مرض  قوت حیات  اور سارے جسم پر قابض ہو جاتا ہے۔ جسم کو مرض سے پاک کرنے کے لیے قوت حیات (وائٹل فورس) کو طاقت ور بنانا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔ اب کسی بیرونی شے  (میڈیسن)  کی مدد یعنی استعمال سے قوت حیات کو طاقتور بنایا جاتا ہے تاکہ مرض کا خاتمہ کیا جا سکے۔   read more [...]
About - Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani, The chief consultant and director at Homeopathic Consultancy, Lahore is highly educated, writer and a blogger kaisrani.blogspot.com He has done his B.Sc and then Masters in Philosophy, Urdu, Pol. Science and Persian from the University of Punjab. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic College, Lahore and is a registered Homeopathic practitioner from National Council of Homeopathy, Islamabad He did his MBA (Marketing and Management) from The International University. He is working as a General Manager in a Publishing and printing company since 1992. Mr Hussain went to UK for higher education and done his MS in Strategic Management from University of Wales, UK...
read more [...]

HOMEOPATHIC Consultants

We provide homeopathic consultancy and treatment for all chronic diseases.

Contact US


HOMEOPATHIC Consultants
Bahria Town Lahore – 53720

Email: kaisrani@gmail.com
Phone: (0092) 03002000210
Blog: kaisrani.blogspot.com
Facebook:fb.com/hussain.kaisrani
read more [...]