showcase demo picture

Homeopathy in Urdu

سلیشیا بچوں کے جسمانی، جذباتی، ذہنی اور نفسیاتی مسائل – ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی

والدین اپنے بچے کو علاج کے لئے لاتے ہیں تو بتاتے ہیں کہ ہمارا بچہ بہت ڈھیٹ اور ضدی ہے۔ تفصیلی کیس لینے پر جو معلومات ملتی ہیں؛ اُن کا خلاصہ مندرجہ ذیل ہے۔ بچے کو بلایا جانا پسند نہیں ہوتا۔ ایسے بچوں کی کیفیت کچھ یوں ہوتی ہے کہ وہ کچھ مانگ رہے ہوتے ہیں؛ مثلاً فرض کریں کہ حسن کہتا ہے کہ امی مجھے آئس کریم دے دیں۔ امی مصروف یا دوسرے کمرے میں ہونے کی وجہ سے جواب نہیں دے رہیں۔ اِس دوران بہن پوچھتی ہے کہ کیا مانگ رہے ہو؟ اب معاملہ بہت گڑ بڑ ہو جائے گا۔ حسن آئس کریم مانگ رہا تھا ماں سے اور بہن نے اس معاملہ میں مداخلت کر دی حالانکہ وہ اِس کی مدد کرنا چاہتی ہے۔ حسن صاحب خوب چیخیں گے اور روئیں گے کہ تم سے تو نہیں کہا تھا۔ ویسے یہ بچے بہت نفیس ہوتے ہیں اور ذمہ دار بھی۔ سکول اور read more [...]

شادی کا شدید ڈر، خوف اور فوبیا – ہومیوپیتھک علاج : حسین قیصرانی

مریض کو اگرچہ خوف ایک ہی ہوتا ہے مگر ہوتا وہ بہت شدید ہے۔ ایسے مریض جب شادی کا سوچتے ہیں تو دہشت زدہ ہو جاتے ہیں۔ اِن میں سے اکثر کو خود بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ کیوں اِس طرح پاگل پاگل ہوئے پھرتے ہیں۔ اُنہیں ایک قسم کا فوبیا ہو جاتا ہے کہ شادی کے بعد اُن کی شخصیت میں بہت کمی رہ جائے گی، اُن کے منصوبے پورے نہیں ہو سکیں گے اور وہ پابند ہو جائیں گے۔ ایسے مریضوں کے ذہن میں بہت اوپر جانے اور ترقی کرنے کی خواہش لاشعور کی گہرائیوں میں ڈیرے ڈال لیتی ہے۔ اِن کی شادی جب کسی طرح کر دی جاتی ہے تو یہ بہت چڑچڑے ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنی زندگی کو بے کار اور بے مقصد سمجھنے لگتے ہیں۔ یہ چڑچڑاپن غصے میں تبدیل ہو جاتا ہے جو انسان کو بد ہضمی اور قبض کا شکار کر دیتا ہے۔ کچھ عرصہ بعد اُن read more [...]

حادثات، چوٹوں اور ایمرجنسی میں ہومیوپیتھی فرسٹ ایڈ اور علاج – حسین قیصرانی

ہومیوپیتھی ایک مکمل طریقہ علاج ہے جس میں مریض کی ہر تکلیف کے لئے دوائیاں موجود ہیں۔ مرض اگر پرانا ہو تو اُس کے لئے تفصیلی کیس لے کر دوائی منتخب کی جاتی ہے جو بہت محنت اور مہارت کا کام ہے۔ پرانی تکلیفوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر دوائی لینا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ہومیوپیتھی کا ایک اہم ترین اصول سبب (Etiology / Cause) کو جان کر علاج کرنا یا دوائی دینا ہے (Etiology / Causation overrules symptomatology in clinical practice)۔ اگر سبب واضح ہو اور تکلیف فوری توجہ کا تقاضا کر تی ہو تو علامات کو سمجھنا یا کیس لینا علاج نہیں مریض کے لئے عذاب ثابت ہو سکتا ہے۔ ہومیوپیتھی کے اِس پہلو کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ہم اپنے پیج (www.kaisrani.com) اور گروپ (All About Homeopathy) میں اِنسانی بھلائی کے لئے یہ معلومات شیئر کر رہے ہیں۔ read more [...]

دانت اور ہومیوپیتھی – حسین قیصرانی

اگر مرض پرانا نہ ہو تو ہر قسم کے دانت درد میں ہومیوپیتھک دوا کیموملا 30 (Chamomilla) کی صرف ایک خوراک اکثر فوری فائدہ پہنچاتی ہے۔ ہومیوپیتھک لٹریچر میں اگرچہ کیموملا کو دانتوں کی تکلیفوں کی دواؤں میں بالعموم شامل نہیں کیا جاتا۔ مرکسال (Merc Sol)، کلکیریا فاس (Calcarea Phosphoricum)، سلیشیا (Silicea)، کریوزوٹ (Kreosotum)، سٹیفی سیگریا (Staphysagria)، کلکیریا فلور Calcarea Fluarica کو دانتوں کے علاج میں بہت مفید پایا گیا ہے۔ دانت نکلوانے کے بعد یا دانتوں کو چوٹ لگنے سے درد ہو یا خون نہ رک رہا ہو تو آرنیکا 30 (Arnica) کا استعمال بہت عام ہے۔ برطانیہ میں بہت سے ڈینٹسٹ (Dentists) پروسیزر سے پہلے اور بعد اپنے مریضوں کو آرنیکا (Arnica) تجویز کرتے ہیں۔ جارج وتھالکس (George Vithoulkas) نے اپنے میٹریا میڈیکا ویوا Materia Medica Viva) اور آرنیکا read more [...]

ہومیوپیتھک علاج آپ کے لئے نہیں ہے۔ کیوں؟ – حسین قیصرانی

مشہور یورپی ہومیوپیتھک ڈاکٹر اور میرے گرو جارج وتھالکس (George Vithoulkas) نے ہومیوپیتھک علاج میں ناکامی کی وجوہات پر ایک لیکچر دیا تھا۔ اُس وقت تک وہ ساٹھ ہزار سے زائد آن ریکارڈ مریضوں کا علاج کر چکے تھے۔ ساٹھ ہزار کہنا آسان ہے لیکن یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے اپنے سالہا سال کے تجربات کی بنیاد پر ہومیوپیتھک علاج کی ناکامی کی پہلی دو اور سب سے اہم وجوہات یہ بتائی ہیں: 1۔ ایک یہ کہ مریض اپنی پوری علامات نہیں دیتے یا دے پاتے۔ 2۔ دوسرے یہ کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر اپنی جلد بازی، کم علمی یا نا تجربہ کاری کی وجہ سے مکمل علامات نہیں لے پاتا۔ وتھالکس کہتا ہے کہ وجہ چاہے پہلی ہو یا دوسری، دونوں صورتوں میں علاج ہمیشہ اور بُری طرح ناکام ہی ہوگا۔ ہومیوپیتھی میں میری دلچسپی جارج read more [...]

کلکیریا کارب: بچوں کی اہم ترین ہومیوپیتھک دوا – حسین قیصرانی

ہومیوپیتھک علاج کا باقاعدہ طریقہ تو یہی ہے کہ مریض کا تفصیلی کیس لیا جائے جس میں مسئلہ کو ہر پہلو سے پرکھ اور سمجھ کر دوا منتخب کی جائے۔ تاہم ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور ہومیوپیتھی میں گہری دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات کی خواہش کے احترام میں وقتاً فوقتاً اپنے اور اساتذہ کے کلینکل تجربات شیئر کیا کریں گے تاکہ اُن کو دوائی تک پہنچنے کے لئے راہنمائی میسر آ سکے۔ اس مقصد کے لئے ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس کا لنک نیچے درج ہے۔ آج کی نشست میں، ہومیوپیتھک دوا کلکیریاکارب (Calcarea Carbonicum) کا ایک اہم ترین نکتہ (Guiding or Striking Symptom) یا علامت ڈسکس کریں گے۔ جن بچوں کو سوتے ہوئے سر پر پسینہ آئے؛ اُن کی تمام تکالیف کی واحد دوا کلکیریا کارب ہے۔ ایسے بچوں میں اگر خارش اور جلدی اُبھار (دانے، read more [...]

– ہومیوپیتھی اور غائبانہ علاج – حسین قیصرانی

ہومیوپیتھک ڈاکٹر جب کیس لیتا ہے تو وہ اندر کے آدمی کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔ مریض اور مرض کے پیچھے چُھپے اندر کے آدمی کو سمجھے بغیر محض بیماری کے نام پر یا ظاہری صورتِ حال کو پیشِ نظر رکھ کر دوائی دینے سے وقتی گزارا تو شاید ہو جائے لیکن شفا جیسی نعمت کا حصول بہت مشکل ہے۔ اکثر اوقات دیکھنے کے باوجود مریض اپنے مسائل دیکھ نہیں رہا ہوتا، اُس کو کوئی معاملہ بار بار سمجھا رہے ہوتے ہیں لیکن وہ صرف سنتا ہے پر سمجھتا نہیں۔ دراصل لفظ اُس کے اندر ہی نہیں جاتے۔ صورتِ حال جب ایسی ہو جائے تو یہ بہت گھمبیر معاملہ ہوتا ہے۔ آج کل ہر تیسرا مریض اِسی کیفیت سے گزر رہا ہے۔ چند مثالوں سے بات واضح ہو سکے گی۔ کل رات ایک محترمہ نے بذریعہ میسیج رابطہ کیا کہ اُن کے چہرے پر کافی تِل بن رہے read more [...]

موسمی وقتی تکالیف – ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی

اس موسم کی تقریباً تمام حاد Acute یعنی وقتی تکلیفوں میں (مثلاً نزلہ، زکام، بخار، ناک، کان، گلے میں درد، کھانسی، پیٹ کی تمام وقتی خرابیاں، جوڑوں کے درد اور دمہ اگر صرف اسی موسم میں بڑھتا ہو تو) ہومیوپیتھک دوا ڈلکامارا Dulcamara 30 بہت آرام پہنچاتی ہے کہ جب: ہوا میں نمی ہو، دن گرم ہوں مگر رات ٹھنڈی ہو، سخت گرمی اور حبس کے بعد بارش اور ٹھنڈ ہو جائے، گرم سے ٹھنڈے ماحول میں جایا جائے۔ حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، لاہور پاکستان ۔  فون 03002000210۔ read more [...]

دورانِ حمل متلی، قے، سردرد، بلڈپریشر – ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی

چند ماہ قبل ایک میڈیکل ڈاکٹر (کنسلٹنٹ سرجن صاحبہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا) بغرضِ علاج تشریف لائیں۔ اُنہیں کئی سالوں سے شدید سر درد - میگرین (Migraine) - کی شکایت تھی جس کے لئے وہ ہر ممکن دوائی، ایکسرسائز، یوگا، ٹوٹکے اور نسخے استعمال کر چکی تھیں۔ تفصیلی کیس لیا گیا تو اندازہ ہوا کہ اُنہیں حیض / مینسز / پیریڈز (Menses) کے بھی مسائل تھے۔ PCOS / PCOD اور مستقل Bleeding کا مسئلہ اِس کے علاوہ تھا۔ ہر خاندان کی طرح اُنہیں بجا طور پر اولاد کی خواہش بھی تھی جو اَب فکرمندی اور پریشانی میں بدل چکی تھی۔ پروردگار نے کرم فرمایا کہ ہومیوپیتھک علاج سے شدید اور دائمی سر درد کا مسئلہ تو دو ماہ کے اندر مستقلاً ٹھیک ہو گیا تاہم دیگر مسائل ابھی کسی حد تک جاری تھے۔ اُن مسائل کا حل کرنا صحت مندی کے جذبے read more [...]

ہائپوتھائیرائڈزم کیس، ہومیوپیتھک دوا، علاج اور فیڈبیک – حسین قیصرانی HYPOTHYROIDISM

تین ماہ اُدھر کی بات ہے کہ یورپ میں میری ایک کلائنٹ کی معرفت اِس خاتون نے رابطہ کیا۔ کہنے لگیں کہ میری بہن نے آپ کی بہت تعریف کی ہے۔ وہ ماشاءاللہ اتنے بڑے منصب اور عہدے پر ہے کہ اُسے متاثر کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ پھر بھی آپ میرے مسائل حل کر سکیں تو پتہ چلے۔ بولتی چلی گئیں مگر جب درمیان میں ذرا رکتیں تو یہ ضرور کہتیں کہ میں اپنی بہن کی طرح زیادہ تفصیلات میں بالکل نہیں جاؤں گی۔ اپنی ذاتی باتیں کسی سے بیان کرنا مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگتا۔ اور ہاں! میری باتیں کسی سے کرنی بھی نہیں ہیں۔ پہلے دو آن لائن انٹرویو بہت رسمی تھے۔ اُن میں اِدھر اُدھر کی باتیں تو بہت ہوئیں لیکن اُن کے اصل مسائل کھل کر سامنے نہ آ سکے۔ تین چار سیشن میں کیس کی جو تفصیلات حاصل ہوئیں وہ کچھ یوں read more [...]
About - Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani, The chief consultant and director at Homeopathic Consultancy, Lahore is highly educated, writer and a blogger kaisrani.blogspot.com He has done his B.Sc and then Masters in Philosophy, Urdu, Pol. Science and Persian from the University of Punjab. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic College, Lahore and is a registered Homeopathic practitioner from National Council of Homeopathy, Islamabad He did his MBA (Marketing and Management) from The International University. He is working as a General Manager in a Publishing and printing company since 1992. Mr Hussain went to UK for higher education and done his MS in Strategic Management from University of Wales, UK...
read more [...]

HOMEOPATHIC Consultants

We provide homeopathic consultancy and treatment for all chronic diseases.

Contact US


HOMEOPATHIC Consultants
Bahria Town Lahore – 53720

Email: kaisrani@gmail.com
Phone: (0092) 03002000210
Blog: kaisrani.blogspot.com
Facebook:fb.com/hussain.kaisrani
read more [...]