Search

گندم گلوٹن الرجی، دودھ، فوڈ الرجی، پیٹ معدہ خرابی- کامیاب علاج – فیڈبیک

میں کئی سالوں سے گلوٹن گندم الرجی اور دودھ الرجی لیکٹوز انٹالرنس کا شکار تھا اور اس کے علاج کے لیے دھکے کھا رہا تھا۔ ہفتے میں پانچ دن بیمار رہتا اور دو دن کچھ ٹھیک۔ میری صحت میرے لیے اتنا بڑا مسئلہ بن گئی تھی کہ مجھے جاب بھی چھوڑنی پڑی۔ میں کچھ کھاتا تو ہضم نہ ہوتا تھا۔ روٹی کھاتے ہی پیٹ سخت خراب ہو جاتا، چکر آنے لگتے، سر درد کرتا اور پیٹ گیس سے بھر جاتا تھا۔

میں بہت کمزور ہو گیا تھا۔ دودھ یا دودھ سے بنی کوئی چیز نہیں کھا سکتا تھا۔ جو کی روٹی کھاتا تھا اور قہوہ پیتا تھا۔ ملنا جلنا چھوڑ دیا۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا تھا۔ حکیم کہتے تھے معدے کا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر کہتے تھے آنتوں میں سوزش ہے، گندم دودھ الرجی ہے۔ سائکاٹرسٹ کہتے تھے کہ اینگزائٹی ڈپریشن ہے۔ نیوٹریشن سے فوڈ ڈائیٹ پلان لئے۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی دوائی کھائی۔ سب سےعلاج کروایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

میرے دماغ پر دھند سی  چھائی رہتی تھی۔ کنفیوژن سے کسی کام پر توجہ نہیں تھی۔ رات کو نیند نہیں آتی تھی۔ بہت ڈر لگتا تھا۔ دل دماغ ہر وقت وہم خوف وسوسوں منفی سوچوں میں الجھا رہتا تھا۔ میں سونے کے لیے مختلف حربے ٹوٹکے استعمال کرتا تھا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوتا تھا۔ لگتا تھا کہ مجھے کوئی بہت بڑی بیماری لگ گئی ہے اور میں بس مرنے والا ہوں۔ ہر وقت انٹرنیٹ گوگل پر اپنی بیماریوں کا علاج ڈھونڈتا رہتا تھا۔

ایک دن ڈاکٹر حسین قیصرانی  کا گندم الرجی کیس نظر سے گزرا۔ میں نے کال کی۔ ڈاکٹر صاحب نے بہت  تسلی سے میری بات سنی اور میرا علاج شروع ہوا۔ صرف تین ہفتے کے اندر میں گندم کھانے لگا تھا۔ اس دوران بہت مسائل بھی آئے لیکن حل ہوتے گئے۔ چار ماہ کے ہومیوپیتھک علاج اور سائیکوتھراپی کے بعد اب میں سب کچھ کھا سکتا ہوں۔ کھانا ہضم ہو جاتا ہے اور پیٹ خراب نہیں ہوتا۔ میری صحت بہت بہتر ہو گئی ہے۔ گھر کے جو کام پچھلے چار سال سے ادھورے تھے وہ سب کام اب پورے کر رہا ہوں۔ میں اچھی نیند لیتا ہوں۔

میں نے ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب کو بے حد شفیق انسان پایا۔  میری جلدباز طبیعت اور بچپنے کے مزاج کو انھوں نے برداشت کیا اور ان کا رویہ نرم رہا۔ میرے خیال سے دنیا میں ان جیسا ڈاکٹر اور علاج کی سہولت کہیں نہیں مل سکتی۔ اپنے کلائنٹ کو اتنا وقت اور توجہ شائد ہی کوئی دیتا ہو۔ اللہ کے کرم اور ڈاکٹر صاحب کی محنت سے مجھے گندم گلوٹن سیلیک دودھ لیکٹوز تمام قسم کی الرجی سے شفا ملی ہے اور میں زندگی کی طرف واپس آ چکا ہوں۔

میں اب میڈیسن فری لائف گزار رہا ہوں۔ اپنا یہ فیڈبیک علاج مکمل ہونے کے تقریباً تین ماہ بعد لکھ رہا ہوں۔

0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore, Learn More

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter