نہانے سے نفرت کا ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی Homeopathic Treatment and Remedies for Aversion to Bath Urdu
Aversion To Bath – نہانے سے نفرت نہانے سے نفرت یوں تو ہر عمر کے انسانوں میں پائی جا سکتی ہے مگر بچے، بوڑھے اور نشہ کرنے والے اِس عادت کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ بچوں کے معاملہ میں یہ مسئلہ اگر شدت تک جا پہنچا ہو تو اِس کا باقاعدہ علاج نہ کروانے سے بچے کی زندگی میں، بعد میں، بہت پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ میلا کچیلا ہونے کی وجہ سے ہر جگہ اُس کی بے عزتی کی جاتی ہے۔ ماں باپ، بہن بھائی، اساتذہ اور دوست رشتہ دار مذاق کا نشانہ بنا کر اُس کو ڈھیٹ بناتے رہتے …