قبض کا علاج: ہومیوپیتھک علاج کے تقاضے – ایک خط اور اُس کا جواب (حسین قیصرانی)۔
قبض کا علاج: ہومیوپیتھک علاج کے تقاضے – ایک خط اور اُس کا جواب (حسین قیصرانی)۔
محترم ۔۔۔۔۔ صاحب نے بذریعہ ای میل رابطہ فرمایا ہے اور ایسے کئی پیغامات مجھے روزانہ کی بنیاد پر موصول ہوتے ہیں۔ انہوں نے والدہ کی سالہا سال سے جاری دائمی اور ضدی قبض کا ہومیوپیتھک علاج پوچھا ہے۔ مریضہ کی اِس کے علاوہ کوئی تفصیل دستیاب نہیں کی گئی کہ وہ بلڈپریشر اور شوگر کی مریضہ ہیں۔ قبض کے لئے ہر طرح کی دوائیاں، ٹوٹکے اور نسخے استعمال کرتی آ رہی ہیں مگر صرف وقتی فائدہ ہوتا ہے۔ اُن کی خواہش ہے کہ انہیں کوئی مستقل علاج بتایا جائے۔
میرا جواب ملاحظہ فرمائیے: شدید قبض یا کوئی بھی مرض جب کنٹرول میں نہ آئے تو ضروری ہے کہ مریض کا مکمل کیس لے کر علاج کروایا جائے۔ محض بیماری یعنی قبض کی بنیاد پر کوئی دوائی دینا (چاہے وہ ہومیوپیتھک ہو یا کوئی اَور) محض تُکا لگانا ہوتا ہے۔ تکے کبھی لگ بھی جائیں تو محض وقتی فائدہ ہی دے سکتے ہیں۔
باقاعدہ علاج کے لئے مریض کا ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے ملنا (یا کم از کم فون پر ہی سہی؛ تفصیلی کیس ڈسکس کرنا) ضروری ہوتا ہے۔ پرانے مسائل کے حل کے لئے ہر ہفتہ دس دن میں دوائی تبدیل کرنا پڑ سکتی ہے۔ بڑھاپے میں یا ویسے بھی جب بیماریاں بڑھ جائیں اور اُن بیماریوں کے لئے مختلفت دوائیاں لی جا رہی ہوں تو مسئلے کا مستقل حل عام طور پر نہیں نکلا کرتا۔ جیسے شوگر اور بلڈ پریشر کی دوا مستقل چلتی ہے؛ اِسی طرح ہومیوپیتھک دوا بھی جاری رکھنی پڑتی ہے۔
ایلوپیتھک علاج میں ذرا سہولت ہوتی ہے کہ آپ کوئی دوا لمبے عرصے تک جاری رکھتے ہیں لیکن ہومیوپیتھک علاج میں دوا، اُس کی خوراک اور پوٹینسی کو حسبِ ضرورت، حالات اور علامات تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ کوئی بھی ہومیوپیتھک دوا لمبے عرصہ تک لینے سے فائدہ تو خیر کوئی ہونا ہی نہیں لیکن سخت نقصان کا امکان خاصا بڑھ جاتا ہے۔ وہی ہومیوپیتھک دوا جو کسی مسئلہ میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے اگر متواتر لمبا عرصہ لی جائے تو اُسی بیماری یا تکلیف کو بڑھانا شروع کر دیتی ہے۔
یہ وجہ ہے کہ ہومیوپیتھی میں علاج کا تصور ہے؛ بیماریوں کے نام پر صرف دوا بتانا کھانا ہومیوپیتھی اصولوں کے خلاف ہے۔ ایسا کرنے سے ہومیوپیتھک علاج کے تقاضے پورے نہیں ہوتے اور صحت یابی کا کوئی امکان بھی نہیں ہوا کرتا۔ شکریہ!
دورانِ حمل متلی، قے، سردرد، بلڈپریشر - ہومیوپیتھک… چند ماہ قبل ایک میڈیکل ڈاکٹر (کنسلٹنٹ سرجن صاحبہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا) بغرضِ علاج تشریف لائیں۔ اُنہیں کئی سالوں سے شدید سر درد - میگرین (Migraine) - کی شکایت تھی جس کے لئے وہ ہر ممکن دوائی، ایکسرسائز، یوگا، ٹوٹکے اور نسخے استعمال کر چکی تھیں۔ تفصیلی کیس لیا گیا تو اندازہ ہوا کہ اُنہیں حیض / مینسز…
میرے علاج کا طریقہ کار اور فیس - ایک خط اور اُس کا… حسین قیصرانی صاحب! السلام علیکم امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ آپ کی ویب سائٹ کا تفصیل سے مطالعہ کیا، ان تحاریر سے آپ اچھے، دیانت دار اور مخلص معلوم ہوتے ہیں۔ میں کچھ مسائل میں مبتلا ہوں، اگر آپ کو مختصر انداز میں تمام باتیں لکھ دوں تو کیا آپ مجھے ہومیو دوائی تجویز فرما دیں گے تاکہ…
- ہومیوپیتھی علاج کے تقاضے اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی… ڈاکٹر کے مخلص اور ماہرِ فن ہونے کے ساتھ ساتھ مریض کا سمجھ دار اور تعلیم یافتہ ہونا ہومیوپیتھک علاج کا ایک اہم ترین تقاضا ہے۔ دونوں میں سے اگر ایک بھی اس شرط کو پورا نہیں کرتا تو اچھے نتائج کا حاصل ہونا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اِس کو ذرا وضاحت سے ڈسکس کرتے ہیں۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر اگر…
بے اولادی، ہارمون سسٹم کے مسائل اور ہومیوپیتھک علاج… السلام علیکم ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب میرا مسئلہ بے اولادی ہے۔ میری شادی کو تقریبا دس سال ہو گئے ہیں۔ شادی کے چار سال بعد ایک بیٹا ہوا تھا۔ میں اس کے بعد اب تک حاملہ نہیں ہو سکی۔ بظاہر کوئی خرابی بھی نہیں ہے۔ پہلی دفعہ بھی ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر نے ایام کے بعد کچھ عرصہ تک مجھے اور…
چھوٹے قد، جسامت اور وزن میں اضافہ: ہومیوپیتھک دوا… ایک ہفتہ قبل کراچی کی کاروباری فیملی نے اپنی بچی کے علاج کے لئے رابطہ کیا۔ اُن کے خیال میں بچی کی جسامت، وزن اور قد اپنی عمر اور کلاس کے بچوں سے واضح کم اور چھوٹا تھا۔ وہ کافی علاج کروا چکے تھے لیکن اب ہومیوپیتھک دوا استعمال کروانے کے خواہش مند تھے۔ اُن کو سمجھایا گیا کہ بچی…
بال یا وبال؟ - وہم کا ہومیوپیتھک علاج اور دوا - حسین قیصرانی کوئی تین ماہ قبل میری ایک کلائنٹ نے اپنی کزن کو علاج کے لئے میری طرف ریفر کیا۔ وہ دراصل مختلف قسم کے وہم، خوف اور فوبیاز میں مبتلا تھی مگر (جسے عام زبان میں کہتے ہیں کہ) اُس کی سوئی اپنے بالوں پر اڑی (Fixed Idea) ہوئی تھی۔ وہ کئی ماہر ڈاکٹرز اور بیوٹیشنز سے باقاعدہ علاج کروانے اور…
گندم گلوٹین الرجی - سیلیک ڈیزیز- ہومیوپیتھک علاج - فیڈبیک گندم الرجی (Celiac disease / gluten-sensitive enteropathy / autoimmune disorder) کیا ہے؛ اِس سے متاثرہ بچوں اور اُن کے والدین کی زندگی کس طرح کے مسائل سے دوچار ہوتی ہے؛ اُس کا اندازہ عام لوگ لگا ہی نہیں سکتے۔ سرِدست والدین کا فیڈبیک ملاحظہ فرمائیں جن کی بیٹی کو گندم سے الرجی ہے۔ انہوں نے مختلف ہسپتالوں اور ڈاکٹرز سے…
آپ کے علاج کی فیس کتنی ہے اور اس میں کیا کچھ شامل… فیس کی تفصیل جاننے سے پہلے ہومیوپیتھک علاج کے تقاضوں کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ ہومیوپیتھک علاج کے اپنے تقاضے ہیں۔ اس میں علامات یا بیماریاں مختصر انداز میں نہیں؛ بلکہ بہت لمبی تفصیل سے ڈاکٹر کو سمجھنی ہوتی ہیں۔ علامات اور تفصیل جتنی کم ہوں گی علاج کی کامیابی کے اِمکانات بھی اُتنے ہی کم ہوتے ہیں۔ علامات کی…
ہومیوپیتھک علاج ناکام کیوں ہوتا ہے مگر آپ کا علاج… ہومیوپیتھک علاج کی ناکامی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مگر ہومیوپیتھی میں میرے گرو ڈاکٹر جارج وتھالکس (George Vithoulkas) کی نظر میں یہ دو وجوہات بہت ہی اہم ہیں: ۔۔ ایک یہ کہ مریض اپنی پوری علامات نہیں دیتے یا نہیں دے پاتے۔ ۔۔ دوسرے یہ کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر اپنی جلد بازی، کم علمی یا نا تجربہ کاری کی…
موٹاپا ۔ 35 کلوگرام وزن کم ۔۔ شوگر، بلڈ پریشر، پینک… مکمل کیس اور تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں۔ احمد زمان صاحب کا فیڈبیک میری ڈاکٹر حسین قیصرانی سے شناسائی سوشل میڈیا کے ذریعے 2018میں ہوئی۔ میں ویب سائٹ پر ان کے کیسز پڑھتا رہا اور اپریل 2019 میں علاج کے لیے رابطہ کیا۔ اس وقت میرا وزن 135 کلوگرام تھا اور کمر کا سائز 54 انچ۔ میں بیک وقت…
DHMS, BHMS (UoP), B.Sc. MS ST (University of Wales, UK) MBA (TIU), MA (Philosophy, Urdu, Persian & Political Science). --- Brief Profile --- Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore. He is highly knowledgeable, experienced and capable professional who regularly contributes to various publications and runs a widely read specialized blog on health issues. Mr. Hussain is one of the most sought after speakers at conferences and seminars on health and well being. Mr. Hussain has a strong academic and professional background. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic Medical College, Lahore (No. 163N/LR/99-2000) and is a registered Homeopathic practitioner (No. 129825) from The National Council of Homeopathy, Government of Pakistan, Islamabad, Pakistan. Completed his degree program – Bachelor of Homeopathic Medicine and Surgery (BHMS) – from The University of Peshawar (FHMC-843). At the University of Wales, UK, Mr. Hussain did his MS SM and completed his dissertation under the supervision of Prof. Dr Abhijit Ganguli at British Institute (BITE), London. While in London, he attended an advanced course on Homeopathic Philosophy & Psychiatry (No. Ph-04753), which greatly enhanced his understanding of human psychology. Besides, he also attended many international seminars and workshops in the UK, Europe and UAE. Mr Hussain did his MBA (Marketing and Management) from The International University (TIU). He also holds Master’s degrees in Philosophy, Urdu Language & Literature, Political Science and Persian Language & Literature from the University of Punjab. He has been working as a General Manager in an established Publishing and Printing Company since 1992. Mr. Hussain widely traveled the world and during his visits to Norway, Sweden and France, he learnt from acclaimed homeopathic practitioners and writers. At his registered establishment with the Punjab Healthcare Commission (No. R-31768), Mr Hussain treats his patients as per international standards of classical homeopathy. He takes all kinds of chronic cases, though his main areas of focus include emotional imbalance, anger management, fears, phobias, uncontrolled negative thoughts, relationship problems, grief, psychological problems, stomach disorder, insomnia, PCOD, menstrual irregularities, thyroid disorders, autism, behavioral problems and learning difficulties in children, tonsillitis, allergies, asthma and migraines. He runs a state of the art online homeopathy course “HOMEOPATHY for HOME”. This is an orientation course for the Homeopathy Medical System, meant for new homeopathic practitioners, basic learners, patients, hakeem, allopathic doctors, nurses, alternative medicine practitioners, and students aspiring for a career in homeopathy. Professionally, Mr Hussain is deeply influenced by the work and treatment philosophy of George Vithoulkas, the founder of International Academy of Classical Homeopathy, Athens, Greece. That’s why he attended a course of advanced classical homeopathy (2011-13). As a keen learner, he has greatly benefited from the knowledge and wisdom of classical homeopathic practitioners from the UK, USA, Norway and Pakistan. Hussain Kaisrani belongs to the progeny of a noble family of Taunsa Sharif, Punjab. His father Allama Arshad Qaisrani is a distinguished multilingual scholar with deep insight into religion, pedagogy, oratory, faith healing and traditional medicines. Hussain’s inspiration for learning religion, its laws, and Persian language came from his father. He happily lives with his wife and two children in Bahria Town Lahore, Pakistan. Hussain’s preferred mode of first contact is WhatsApp text or voice message on 0092-3002000210. Due to ongoing corona virus pandemic, ONLY ONLINE service is available.
Leave A Comment