پیٹ کے کیڑے (چمونے) ایک عام علامت اور بیماری ہے جو کہ خاص طور پر بچوں میں پائی جاتی ہے تاہم بعض اوقات بڑے بھی اِن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اِن کیڑوں کی کئی اقسام ہیں: چمونے، چھوٹے سفید کیڑے، چھوٹے سفید مگر کالے منہ والے کیڑے، تھوڑے سے لمبے کیڑے، زیادہ لمبے (ملہپ) کیڑے اور کدو کیڑا وغیرہ۔ Thread Worn, Tap Worm, Round Worm, Pin worm, Hook Worm
عام طور پر سمجھا یہ جاتا ہے کہ مٹی وغیرہ یا میٹھا کھانے سے پیٹ میں کیڑے ہو جاتے ہیں تاہم برطانیہ اور یورپ کے بعض ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اِس سے بالکل مختلف بلکہ متضاد رائے رکھتے ہیں۔ دورانِ تعلیم اِسی موضوع ۔۔ پیٹ کے کیڑے اور اُن کا ہومیوپیتھک علاج ۔۔ پر لندن میں ایک سیمینار میں شرکت کا موقع ملا جس میں یورپ، امریکہ اور برطانیہ کے ہومیوپیتھک ماہرین اور سکالرز نے میٹھا کھانے اور پیٹ کے کیڑوں کے باہمی تعلق پر اپنی تحقیقات پیش کیں۔ اُن میں سے اکثر ماہرین کا رجحان اِس طرف تھا کہ پیٹ کے کیڑوں کی اکثریت میٹھا کھانے سے بڑھتی نہیں بلکہ مرتی ہے۔ مریض جب میٹھا کھاتے ہیں تو ایسے کیڑے اپنی جان بچانے کے لئے اِدھر اُدھر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کیڑوں کی اِس نقل و حرکت سے مریض کی بے چینی اور خارش چونکہ بے حد شدید ہو جاتی ہے سو میٹھا کھانے کی وجہ سے ظاہری علامات کے اِس طرح اچانک بڑھنے کو کیڑوں میں اضافہ سے تعبیر کیا جانے لگا۔ یہ بات ضمناً اِس لئے عرض کردی کہ پاکستان کے ہومیوپیتھک محققین اِس پہلو پر بھی غور کریں۔
قطع نظر اِس کے کہ میٹھا کھانے سے کیڑوں میں اضافہ ہو سکتا ہے یا نہیں؛ یہ دونوں صورتوں میں، بہرحال، اصل سبب نہیں ہے۔ اصل سبب موروثی مزاج ہے اور وہ بھی خاص طور پر ٹی بی یا سرطان (کینسر)۔ اول تو مٹی کھانا یا زیادہ میٹھا کھانا بذاتِ خود غیر فطری علامات و عادات ہیں ۔ اِن کا بھی کوئی نہ کوئی سبب ہوتا ہے۔ مٹی کھانے کا سبب اگر کیلشیم کی کمی کہا جائے تو یہ کمی کیوں؟ بچہ دودھ پیتا ہے اور کئی ایسی چیزیں کھاتا پیتا ہے جن میں کیلشیم موجود ہوتا ہے تو پھر کمی رہ جانے کا جواز کیا رہ جاتا ہے؟ دراصل کیلشیم جذب نہیں ہوتا اور جذب نہ ہونے کی وجہ پھر وہی موروثی مزاج ہے۔ علامات کے مطابق کسی اَور مرض کا علاج کرتے ہوئے ہومیوپیتھک ادویات سورینم یا بسیلینم یا ٹیوبرکولینم دینے سے بہت سے کیڑے پاخانہ کے ساتھ خارج ہوتے مریضوں نے دیکھے ہیں — اور ایسے مریضوں کا موروثی مزاج یا تو سرطانی (کینسر) تھا یا مدقوق (ٹی بی)۔
اہم بات سمجھنے کی یہ بھی ہے کہ عام دواؤں سے (چاہے وہ ہومیوپیتھک ہوں یا ایلوپیتھک یا ٹوٹکے وغیرہ) کیڑے نکالنے کا فائدہ زیادہ دیرپا ثابت نہیں ہوتا کیونکہ اِن ادویات سے جسم میں کیڑوں کی افزائش کا ماحول یعنی مریض کا مزاج تبدیل نہیں ہو پاتا۔ علاج کا باقاعدہ اور مستقل طریقہ صرف یہی ہے کیس کو اچھی طرح سمجھ کر ایسی دوا کا اِنتخاب کیا جائے کہ جو پیٹ کے اندرونی ماحول کو کیڑوں کی رہائش اور افزائش کے لئے ناقابلِ برداشت بنا دے۔ ہومیوپیتھک ادویات کلکیریا کارب یا الیومینا دینے سے بچے مٹی وغیرہ کھانا چھوڑ جاتے ہیں۔ اِن دواؤں کی پیٹ کے کیڑوں کے ضمن میں یہ علامات قابلِ غور ہونی چاہئیں کہ کلکیریا کے مریض کا پاخانہ ڈھیلا ہوتا ہے اور الیومینا کے مریض کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے۔ اِس تشخیص کو پیشِ نظر رکھ کر دوا دینی چاہئے۔
بعض اوقات ان دواؤں ہی سے مزاج بدل جاتے ہیں بشرطیکہ مریض مٹی وغیرہ کھانا چھوڑ دے۔ لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ کچھ عرصہ بعد مریض پھر سے مٹی کھانے لگتے ہیں۔ ایسی صورت میں مزاج کی تبدیلی کے لئے حسبِ علامت کسی نوزوڈ کی ضرورت لاینفک ہو جاتی ہے۔۔۔ خاص طور پر وہ نوسوڈز جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے۔
ذکر کیڑوں کا ہو رہا تھا مٹی وغیرہ کھانے کی بات بیچ میں آ گئی۔ یہ اچھا ہی ہوا۔ ایسے بچے یا بڑے جو مٹی وغیرہ کھاتے ہیں یا جن کے پیٹ میں کیڑے اور چمونے وغیرہ پرورش پا رہے ہوں، ہومیوپیتھک علاج سے اُن کا مزاج بدلنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ اگر اُن بچوں کا موروثی مزاج بدل دیا جائے تو وہ مستقبل میں کئی خبیث، موذی اور خطرناک اَمراض سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔
پیٹ کے کیڑوں کو خارج کرنے کے لئے عام اِستعمال کی جانے والی اَدویات مندرجہ ذیل ہیں:
میرے تجربے کے مطابق کیوپرم آکس نگ (یہ دوائی پاکستان میں شاید ہی کسی ہومیوپیتھک سٹور سے مل سکے۔ یورپ اور خاص طور پر برطانیہ کے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اِس کے بہت قائل ہیں؛ اِس لئے وہاں یہ عام دستیاب ہو جاتی ہے) تمام قسم کے کِرم (کیڑے) ختم کر دیتی ہے۔ نکس وامیکا ۳۰ کے ساتھ باری باری دینے سے کدو کیڑا تک بھی ختم ہو جاتا ہے۔ مگر اگر کیڑے دوبارہ پیدا ہو جائیں تو پھر حسبِ علامت نوزوڈ (Nosodes) کا اِستعمال بہت ضروری ہو جاتا ہے۔ اِس صورتِ حال میں اپنے اعتماد کے ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ کر کے باقاعدہ علاج کروائیں۔
—————-
(اکثر پوچھا جاتا ہے کہ اگر ہومیوپیتھک کنسلٹینسی کے ذریعہ علاج کروانا چاہیں تو کیا طریقہ ہو سکتا ہے۔ اِس ضمن میں عرض یہ ہے کہ اپنا کیس ڈسکس کرنے کے لیے فون کر کے وقت طے کر لیا جائے۔ تفصیلی کیس انٹرویو کے بعد دوائی بذریعہ ڈاک / کورئیر بھجوا دی جاتی ہے۔
کیا آپ اپنا اور اپنے خاندان کی روزمرہ تکلیفوں کا… کیا آپ اپنا اور اپنے خاندان کی روزمرہ تکلیفوں (Acute Health Issues) کا علاج خود کرنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب نہیں میں ہے تو اس تحریر کو پڑھ کر اپنا وقت مزید ضائع نہ کریں۔ اور اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو ہومیوپیتھی نہایت ہی محفوظ، تیز ترین اور سادہ ترین طریقہ علاج ہے۔ دوائی، پوٹینسی…
یرقان، ہیپاٹائٹس اور جگر کی خرابی ۔ ہومیوپیتھک دوا… یرقان (Jaundice) کا عارضہ جگر میں خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ خون میں زہریلے مواد جگر اپنے اندر جمع کرتا ہے۔ اس مواد سے صفرا پیدا کر کے پتہ میں پہنچتا ہے تو ضرورت کے مطابق صفراء معدہ میں داخل کرتا ہے۔ اس سے غذا ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے۔ خرابی جگر سے یہ صفراء مطلوبہ مقدار میں…
آنکھیں (آئیز) (چشم ‘آنکھ) EYES آنکھوں کی ساخت بڑی پیچیدہ ہے۔ اس کے تفصیلی بیان کے لئے ایک مکمل کتاب کی ضرورت ہے۔ اسی طرح آنکھ کے امراض بھی بڑے پیچیدہ اور زیادہ ہیں۔ امراض چشم و بینائی کے ان امراض کا ذکر کیا جاتا ہے جن سے عام واسطہ پڑتا ہے۔ آشوب چشم: یہ بہت عام تکلیف ہے جو…
جگر کی خرابی کے صحت پر اثرات - حسین قیصرانی معدہ کی کمزوری اور خرابی کی اہم ترین وجہ جگر کی تکالیف ہوتی ہیں۔ یہ بات میرے لئے گہری دلچسپی اور توجہ کا باعث رہی ہے کہ ذہنی انتشار (Anxiety) اور نفسیاتی کشمکش کے پیچھے اکثر اوقات جگر ہی کی بیماریاں ہوتی ہیں۔ اِسی طرح جن مریضوں میں جِلد کی تکالیف (Skin Allergy) وغیرہ پائی جائیں؛ اُن کی ذاتی یا…
موروثی اور لاعلاج بیماریاں - ہومیوپیتھی اور… فی زمانہ بنی نوعِ انسان انواع و اقسام کی بیماریوں سے جتنی پریشان آج ہے، پہلے کبھی نہ تھی۔ عجیب و غریب ناموں سے طرح طرح کی خوفناک بیماریاں سامنے آ رہی ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق جینز کی خرابی سے جوڑ دیا جاتا ہے اور ان پر لا علاج کا لیبل لگا دیا جاتا ہے۔ یا کچھ…
کلکیریا کارب: بچوں کی اہم ترین ہومیوپیتھک دوا - حسین قیصرانی ہومیوپیتھک علاج کا باقاعدہ طریقہ تو یہی ہے کہ مریض کا تفصیلی کیس لیا جائے جس میں مسئلہ کو ہر پہلو سے پرکھ اور سمجھ کر دوا منتخب کی جائے۔ تاہم ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور ہومیوپیتھی میں گہری دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات کی خواہش کے احترام میں وقتاً فوقتاً اپنے اور اساتذہ کے کلینکل تجربات شیئر کیا کریں گے…
وِٹلائيگو یعنی برص: جب مہک نے اپنی اور برص کا شکار… ناک پر عینک ٹکائے اور دونوں ہاتھ منھ پر دھرے ایک عورت سامنے کھڑی لڑکی سے پوچھتے ہوئے نظر آتی ہے ’اے پھلبہری اے؟ ہیں؟ ہائے! پھلبہری ہو گئی اے۔ علاج نہیں کرایا؟‘ یکے بعد دیگرے اِسی ویڈیو میں کئی اور لوگ بھی آتے ہیں جو اسی قسم کے سوال پوچھنے کے ساتھ ساتھ یا تو کوئی ٹوٹکہ بتاتے ہیں…
DHMS, BHMS (UoP), B.Sc. MS ST (University of Wales, UK) MBA (TIU), MA (Philosophy, Urdu, Persian & Political Science). --- Brief Profile --- Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore. He is highly knowledgeable, experienced and capable professional who regularly contributes to various publications and runs a widely read specialized blog on health issues. Mr. Hussain is one of the most sought after speakers at conferences and seminars on health and well being. Mr. Hussain has a strong academic and professional background. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic Medical College, Lahore (No. 163N/LR/99-2000) and is a registered Homeopathic practitioner (No. 129825) from The National Council of Homeopathy, Government of Pakistan, Islamabad, Pakistan. Completed his degree program – Bachelor of Homeopathic Medicine and Surgery (BHMS) – from The University of Peshawar (FHMC-843). At the University of Wales, UK, Mr. Hussain did his MS SM and completed his dissertation under the supervision of Prof. Dr Abhijit Ganguli at British Institute (BITE), London. While in London, he attended an advanced course on Homeopathic Philosophy & Psychiatry (No. Ph-04753), which greatly enhanced his understanding of human psychology. Besides, he also attended many international seminars and workshops in the UK, Europe and UAE. Mr Hussain did his MBA (Marketing and Management) from The International University (TIU). He also holds Master’s degrees in Philosophy, Urdu Language & Literature, Political Science and Persian Language & Literature from the University of Punjab. He has been working as a General Manager in an established Publishing and Printing Company since 1992. Mr. Hussain widely traveled the world and during his visits to Norway, Sweden and France, he learnt from acclaimed homeopathic practitioners and writers. At his registered establishment with the Punjab Healthcare Commission (No. R-31768), Mr Hussain treats his patients as per international standards of classical homeopathy. He takes all kinds of chronic cases, though his main areas of focus include emotional imbalance, anger management, fears, phobias, uncontrolled negative thoughts, relationship problems, grief, psychological problems, stomach disorder, insomnia, PCOD, menstrual irregularities, thyroid disorders, autism, behavioral problems and learning difficulties in children, tonsillitis, allergies, asthma and migraines. He runs a state of the art online homeopathy course “HOMEOPATHY for HOME”. This is an orientation course for the Homeopathy Medical System, meant for new homeopathic practitioners, basic learners, patients, hakeem, allopathic doctors, nurses, alternative medicine practitioners, and students aspiring for a career in homeopathy. Professionally, Mr Hussain is deeply influenced by the work and treatment philosophy of George Vithoulkas, the founder of International Academy of Classical Homeopathy, Athens, Greece. That’s why he attended a course of advanced classical homeopathy (2011-13). As a keen learner, he has greatly benefited from the knowledge and wisdom of classical homeopathic practitioners from the UK, USA, Norway and Pakistan. Hussain Kaisrani belongs to the progeny of a noble family of Taunsa Sharif, Punjab. His father Allama Arshad Qaisrani is a distinguished multilingual scholar with deep insight into religion, pedagogy, oratory, faith healing and traditional medicines. Hussain’s inspiration for learning religion, its laws, and Persian language came from his father. He happily lives with his wife and two children in Bahria Town Lahore, Pakistan. Hussain’s preferred mode of first contact is WhatsApp text or voice message on 0092-3002000210. Due to ongoing corona virus pandemic, ONLY ONLINE service is available.
Major Anwar Malik December 21, 2016 at 4:38 AM - Reply
AOA Dr Qaisrani, Do you have any office in Islamabad? Please share its contact information. I need to get my son checked up. He is too weak and hyper. If no office in Rawalpindi / Islamabad then how can we get treatment – Online option available. Please advise!
Salaam Major Sahib, We don’t have any setup in Rawalpindi or Islamabad. We can discuss the case of your son on phone after setting a time suitable for both of us. WhatsApp is equally fine. If case is clear to me then medicines would be sent through courier on your address. Thanks and regards, Hussain Kaisrani email: kaisrani@gmail.com Phone: 03002000210
محترم قیصرانی صاحب اسلام علیکم ! چمونوں کے بارے میں آپ کا ایک مضمون نظر سے گزرا۔ آپ نے ایک دوا کیوپرم آکس نگ کا ذکر کیا جسے نکس وامیکا 30 کے ساتھ لینا چاہیے۔ ڈاکٹر صاحب! میں چمونوں کے خاتمے کے لئے ہر قسم کا علاج کروا چکا ہوں پچھلے ایک ماہ سے ھومیو علاج بھی کروا رہا ہوں، تقریبا 12 یا 14 سال سے اس بیماری میں مبتلا ہوں، اور اب یہ بیماری میرے بیٹے میں بھی نمودار ہو گئی ہے۔ برائے مہربانی بازار میں دستیاب کسی دوا کا نام بتائیں جس کے استعمال سے ہم لوگ اس بیماری سے نجات پا سکیں۔ جزاک اللہ ۔
مکرمی —- صاحب، السلام علیکم جیسا کہ میں نے بڑی وضاحت سے اُسی آرٹیکل میں لکھا ہے کہ جس کا آپ نے ذکر فرمایا ہے، یہ دوائیاں مزاج کو سمجھ کر منتخب کی جا سکتی ہیں۔ ایسا تبھی ممکن ہے کہ جب تفصیلی کیس لیا جائے اور مسئلے کی جڑ بنیاد کو سمجھا جائے۔ پھر مریض اور مرض کی کیفیت کے مطابق دوائی کی پوٹینسی اور خوراک کا تعین کیا جائے۔ یہ ایک محنت اور وقت طلب کام ہے۔ اگر کوئی علاج اِن تقاضوں کے بغیر ہو گا یعنی صرف کیڑوں یا چمونوں کا مارنا (اگرچہ یہ آسانی سے مرتے نہیں ہیں) یا نکالنا تو وہ بالکل وقتی اور عارضی ہو گا اور کچھ عرصہ بعد یہ چمونے اور کیڑے دوبارہ پیدا ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ جس اِنسان کا جسمانی نظام کیڑوں کی پیدائش کے لئے سازگار ہے یا رہے گا؛ وہ کسی بڑی بیماری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ عام استعمال کی دوائیاں جو میرے زیرِ استعمال رہتی ہیں وہ سب لکھ دی ہوئ ہیں۔ ہومیوپیتھک علاج میں ہر شخص کے کیڑے اور اُن کا علاج مختلف ہوتا ہے۔ ایک ماہر ڈاکٹر کا کام ہر مریض کے تقاضوں، جسمانی صحت، موروثی مزاج کو اچھی طرح سمجھ کر دوا کی پوٹینسی اور خوراک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ آپ جہاں سے علاج کروا رہے ہیں، بہت اُمید ہے کہ وہ ڈاکٹر صاحب اِن تقاضوں کو مدِنظر رکھ کر ہی آپ کا علاج کر رہے ہوں گے۔ اگر ایسا ہے تو آپ کو دو ماہ میں واضح فرق نظر آ جائے گا۔ نہ صرف کیڑے نکلیں گے بلکہ آپ کی مجموعی صحت، موڈ مزاج، نیند خوراک اور شکل شباہت بھی واضح بہتر ہوگی۔ مزید براں آپ آئندہ کی کسی بڑی اِمکانی بیماری سے بھی، اللہ کے فضل و کرم سے، بچ جائیں گے۔ نیچے کے لنک پر کلک کر کے مضمون ایک بار پھر توجہ سے پڑھ لیں۔ شکریہ! والسلام حسین قیصرانی https://www.kaisrani.com facebook.com/hussain.kaisrani http://localhost/test/%D9%BE%DB%8C%D9%B9-%DA%A9%DB%92-%DA%A9%DB%8C%DA%91%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DB%81%D9%88%D9%85%DB%8C%D9%88%D9%BE%DB%8C%D8%AA%DA%BE%DA%A9-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AC/
Hello dear Doctor Hussain Kaisrani! I want to say that this article is awesome, nice written and include approximately all vital information on this subject. I would like to see more posts like this.
My 7 year daughter got treated by Homeopathy medicines three years ago. Her restlessness, irritation, too much love for sweets and all the time crying attitude got cured. She is happy and healthy child now. Alhamd o Lillah. Thank you Doctor Hussain Kaisrani. You are the best homeopathic dr. Iqbal Ahmad, Karachi
AOA Dr Qaisrani, Do you have any office in Islamabad? Please share its contact information. I need to get my son checked up. He is too weak and hyper.
If no office in Rawalpindi / Islamabad then how can we get treatment – Online option available. Please advise!
Salaam Major Sahib, We don’t have any setup in Rawalpindi or Islamabad. We can discuss the case of your son on phone after setting a time suitable for both of us. WhatsApp is equally fine. If case is clear to me then medicines would be sent through courier on your address.
Thanks and regards,
Hussain Kaisrani
email: kaisrani@gmail.com
Phone: 03002000210
چمونوں کے بارے میں آپ کا ایک مضمون نظر سے گزرا۔ آپ نے ایک دوا کیوپرم آکس نگ کا ذکر کیا جسے نکس وامیکا 30 کے ساتھ لینا چاہیے۔
ڈاکٹر صاحب! میں چمونوں کے خاتمے کے لئے ہر قسم کا علاج کروا چکا ہوں پچھلے ایک ماہ سے ھومیو علاج بھی کروا رہا ہوں، تقریبا 12 یا 14 سال سے اس بیماری میں مبتلا ہوں، اور اب یہ بیماری میرے بیٹے میں بھی نمودار ہو گئی ہے۔ برائے مہربانی بازار میں دستیاب کسی دوا کا نام بتائیں جس کے استعمال سے ہم لوگ اس بیماری سے نجات پا سکیں۔
جزاک اللہ ۔
جیسا کہ میں نے بڑی وضاحت سے اُسی آرٹیکل میں لکھا ہے کہ جس کا آپ نے ذکر فرمایا ہے، یہ دوائیاں مزاج کو سمجھ کر منتخب کی جا سکتی ہیں۔ ایسا تبھی ممکن ہے کہ جب تفصیلی کیس لیا جائے اور مسئلے کی جڑ بنیاد کو سمجھا جائے۔ پھر مریض اور مرض کی کیفیت کے مطابق دوائی کی پوٹینسی اور خوراک کا تعین کیا جائے۔ یہ ایک محنت اور وقت طلب کام ہے۔ اگر کوئی علاج اِن تقاضوں کے بغیر ہو گا یعنی صرف کیڑوں یا چمونوں کا مارنا (اگرچہ یہ آسانی سے مرتے نہیں ہیں) یا نکالنا تو وہ بالکل وقتی اور عارضی ہو گا اور کچھ عرصہ بعد یہ چمونے اور کیڑے دوبارہ پیدا ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ جس اِنسان کا جسمانی نظام کیڑوں کی پیدائش کے لئے سازگار ہے یا رہے گا؛ وہ کسی بڑی بیماری کی طرف بڑھ رہا ہے۔
عام استعمال کی دوائیاں جو میرے زیرِ استعمال رہتی ہیں وہ سب لکھ دی ہوئ ہیں۔ ہومیوپیتھک علاج میں ہر شخص کے کیڑے اور اُن کا علاج مختلف ہوتا ہے۔ ایک ماہر ڈاکٹر کا کام ہر مریض کے تقاضوں، جسمانی صحت، موروثی مزاج کو اچھی طرح سمجھ کر دوا کی پوٹینسی اور خوراک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔
آپ جہاں سے علاج کروا رہے ہیں، بہت اُمید ہے کہ وہ ڈاکٹر صاحب اِن تقاضوں کو مدِنظر رکھ کر ہی آپ کا علاج کر رہے ہوں گے۔ اگر ایسا ہے تو آپ کو دو ماہ میں واضح فرق نظر آ جائے گا۔ نہ صرف کیڑے نکلیں گے بلکہ آپ کی مجموعی صحت، موڈ مزاج، نیند خوراک اور شکل شباہت بھی واضح بہتر ہوگی۔ مزید براں آپ آئندہ کی کسی بڑی اِمکانی بیماری سے بھی، اللہ کے فضل و کرم سے، بچ جائیں گے۔
نیچے کے لنک پر کلک کر کے مضمون ایک بار پھر توجہ سے پڑھ لیں۔ شکریہ!
والسلام
حسین قیصرانی
https://www.kaisrani.com
facebook.com/hussain.kaisrani
http://localhost/test/%D9%BE%DB%8C%D9%B9-%DA%A9%DB%92-%DA%A9%DB%8C%DA%91%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DB%81%D9%88%D9%85%DB%8C%D9%88%D9%BE%DB%8C%D8%AA%DA%BE%DA%A9-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AC/
Hello dear Doctor Hussain Kaisrani! I want to say that this article is awesome, nice written and include approximately all vital information on this subject. I would like to see more posts like this.
decent site and very helpful
Please write about kids slow learning and homeopathic treatment
Thanx Dr Sahib G
My 7 year daughter got treated by Homeopathy medicines three years ago. Her restlessness, irritation, too much love for sweets and all the time crying attitude got cured.
She is happy and healthy child now. Alhamd o Lillah.
Thank you Doctor Hussain Kaisrani. You are the best homeopathic dr.
Iqbal Ahmad, Karachi