Search

معدہ کی خرابی، اچانک موت کا ڈر، ہارٹ اٹیک اور سانس بند ہونے کا فوبیا – ہومیوپیتھک دوا اور کامیاب علاج – حسین قیصرانی

(کمپوزنگ اور رواں اردو ترجمہ: مہرالنسا)

ڈاکٹر حسین قیصرانی! السلام علیکم! جیسا کہ میں نے آپ کو فون پر بتایا تھا کہ آج کل مجھے صحت کا پریشان کن مسئلہ درپیش ہے۔ مجھے سینے میں بائیں جانب درد کا احساس ہوتا ہے۔ کبھی کبھی یہ درد اتنا پریشان کرتا ہے کہ مجھے ایمرجنسی میں ہسپتال جانا پڑتا ہے۔ یہی معاملہ پاکستان میں ہوتا ہے کہ جب چھٹیوں پر آیا ہوتا ہوں اور یہی کچھ انگلینڈ میں۔ تمام ٹیسٹ کروا چکا ہوں اور کسی ٹیسٹ میں کچھ نہیں آیا۔ عام لوگوں کے لئے یہ بات بڑی خوشی کی ہوتی ہے کہ سب میڈیکل ٹیسٹ کلیر ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ کچھ پتہ تو چلے خرابی کیا اور کہاں ہے تاکہ اُس مسئلے کا علاج شروع ہو سکے۔

مجھے برے اور ڈراؤنے خواب بہت ستاتے ہیں۔ سونے سے پہلے موت کا ڈر اور دل کے دورے یعنی ہارٹ اٹیک (Fear and Phobia of Heart Attack) کا ڈر لگا رہتا ہے۔ سخت ڈراؤنے خوابوں اور موت کے خوف کی وجہ سے صحیح طریقے سے سو نہیں پاتا اور تقریباً ہر رات ایک دو بار زور دار چیخ کے ساتھ نیند سے جاگ جاتا ہوں۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ مجھے معدے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن میں جب بھی کچھ مصالحے دار یا زیادہ میٹھا لے لوں تو سینے میں بائیں جانب درد کی لہر اٹھتی ہے اور سانس لینے میں رکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔ میں کھینچ کھینچ کر سانس لیتا ہوں؛ مجھے لگتا ہے جیسے میرا دم گھٹ جائے گا اور میں ابھی ابھی مرنے والا ہوں۔

دیگر مسائل کی تفصیل درج ذیل ہے:

 جلد (Skin issues) کے مسائل:
میری جلد خشک (Dry Skin) ہے مگر میں اس کے لیے پریشان نہیں ہوں۔

بالوں کا گرنا
آج کل clear شیمپوز استعمال کر رہا ہوں جس سے میرے بال اور خشکی بہتر ہیں

نظر کی کمزوری
میری نظر کمزور ہے اور مزید کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ میں نے آنکھوں کا معائنہ کروایا ہے۔ ایک آنکھ کی نظر کمزور ہو رہی ہے حالانکہ پچھلے سال دونوں آنکھیں 6/6 تھیں۔

معدہ
جی ہاں ۔۔۔۔ میں جب بھی مصالحہ دار کچھ کھا لوں یا زیادہ میٹھا کھا لوں تو سینے میں بائیں جانب اور کبھی کبھی درمیان میں درد محسوس ہوتا ہے۔ یہ درد زیادہ شدید نہ بھی ہو تو بھی مجھے اس سے مجھے ڈر، خوف اور فوبیا کا دورہ سا ہو جاتا ہے۔ یوں سمجھئے کہ پینک اٹیک (Panic attack)، انگزائٹی (Anxiety) اور سخت قسم کی تشویش کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ میں فوراً ہسپتال جانا ضروری سمجھتا ہوں۔ تاہم ہر بار ڈاکٹرز ای سی جی (ECG) اور چند ٹیسٹ کر کے کہتے ہیں کہ آپ کو دل یا معدے کا کوئی مرض لاحق نہیں ہے۔

میں جب پوچھتا ہوں کہ پھر یہ سب کچھ کیوں اور کیسے ہوتا ہے تو اِس کا جواب مجھے کہیں سے نہیں مل رہا۔ کوئی وہم، وسوسہ، منفی سوچیں کہہ دیتا ہے تو کوئی انزائٹی اور کوئی نفسیاتی مسئلہ۔ جو کچھ بھی یہ ہے اِس کا حل کوئی نہیں بتاتا سوائے ریلیکسینٹ (Relaxant  / Anti depressant) دوائی دینے کا یا یہ کہنے کے کہ پریشان نہ ہوا کرو، ٹینشن نہ لیا کرو اور خوش رہا کرو۔

(کلائنٹ سے صحت کے متعلق مزید سوالات پوچھے گئے)⁦

⁩کیا کوئی ایسا مسئلہ ہے جو ہر وقت آپ کے سر پر سوار رہتا ہے؟
جی ہاں! آج کل مجھے اپنی صحت کی فکر بلکہ انگزائٹی (Anxiety About Health) لگی رہتی ہے۔

صحت کے تازہ ترین مسائل
سینے میں بائیں طرف ایسا درد جیسے دل کا دورہ پڑنے والا ہو اور میں ابھی مر جاؤں گا۔
معدہ خراب رہتا ہے
وزن میں مسلسل کمی ہو رہی ہے
کمزوری اور نقاہت کا مستقل احساس رہتا ہے
اکثر چکر آتے رہتے ہیں
مستقبل کی فکر میں اپنے آپ کو صحت مند محسوس نہیں کرتا اس لیے مجھے اپنی فیملی کی فکر لگی رہتی ہے
کمزوری کا احساس
میں محسوس کرتا ہوں کہ میں روز بروز کمزور ہوتا جا رہا ہوں
میرے جسم میں طاقت نہیں

ذہنی اور جذباتی مسائل
میں ہر وقت اپنی صحت کے لیے پریشان رہتا ہوں اور سوچتا رہتا ہوں کہ میں کب صحت سے بھرپور نارمل زندگی سے لطف اندوز ہو پاؤں گا۔ ابھی تو میری زندگی شروع ہوئی ہے اور اتنی چھوٹی عمر میں لا علاج محسوس کرتا ہوں کیوں کہ ڈاکٹرز کے خیال میں یہ سب کچھ محض وہم ہے۔
⁩ڈر، خوف اور فوبیاز موت کا ڈر لگا رہتا ہے۔ دل کا دورہ پڑنے کا مسلسل خوف اور پریشانی انجانا سا خوف محسوس ہوتا ہے۔ بلا وجہ پریشانی رہتی ہے۔

کھانے میں پسند نا پسند
میری صحت کے لیے جو بھی بہتر ہو میں خوشی سے کھا لیتا ہوں خواہ سبزی ہو یا گوشت۔ ویسے مجھے پاکستانی کھانے پسند ہیں۔ دوستوں اور فیملی کے ساتھ کھانا پسند ہے۔ میں صرف حلال کھانا کھاتا ہوں۔ انگلینڈ اور یورپ میں دستیاب فاسٹ فوڈ جو حلال نہ ہو؛ مجھے پسند نہیں۔

خواب

مجھے پریشان کن خواب آتے ہیں جیسے مجھے دل کا دورہ پڑ گیا ہے اور میں مرنے والا ہوں۔

یہ مسائل کب سے شروع ہوئے اور کیا ان میں کبھی کوئی کمی بھی آئی؟

میں سمجھتا ہوں کہ دسمبر 2011 سے پہلے میں ایک شان دار اور صحت مند زندگی گزار رہا تھا۔ 2011 سے 2014 تک میری والدہ بہت علیل رہیں اور ہم سب گھر والے ان کے لیے فکر مند رہے۔ 2014 میں میرا نکاح ہوا جو ایک برا تجربہ ثابت ہوا اور میں اس حوالے سے متفکر رہا۔ اسی طرح 2014 میں میرے والد صاحب کو دل کا عارضہ لاحق ہو گیا۔ میں بڑا بیٹا تھا اس لیے بہت پریشان رہا۔ 2014 سے 2016 تک جاب میں بہت پریشانیاں رہیں۔ میرا ڈائریکٹر بہت ہی سخت طبیعت کا مالک تھا اور میرے لیے خاصی مشکلات کا باعث تھا۔ اسی وجہ سے میں نے حال ہی میں اپنی جاب تبدیل کی ہے۔ آج کل میں صرف اپنی صحت کی وجہ سے پریشان ہوں اور دن رات صرف اسی کے بارے میں سوچتا رہتا ہوں۔

جسمانی مسائل
کبھی کبھی چلتے چلتے چکر (Dizziness  /  Dizzy  feeling  /  Vertigo) آ جاتا ہے۔

کیا آپ اکثر روتے ہیں؟
جب بھی میں خود کو  بیمار محسوس کرتا ہوں اور سینے میں درد اٹھتا ہے تو میں روتا ہوں۔

آپ نمکین چیزیں کھانا پسند کرتے ہیں یا میٹھی؟
آج کل میں بغیر نمک مرچ کے ابلا ہوا کھانا کھاتا ہوں۔ بہت پرہیز اور بے حد احتیاط کرتا ہوں۔ میٹھا اس لیے نہیں کھاتا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے معدے میں السر ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو میں شوق سے میٹھا کھاؤں۔

آپ ٹھنڈا پانی پینا پسند کرتے ہیں یا تازہ؟
اس حوالے سے میری کوئی خاص ترجیحات نہیں ہیں۔ جو بھی میسر ہو لیکن صاف ہو۔

موسمی تبدیلیوں کا جلد (Skin Allergy) پر کوئی اثر؟
اس حوالے سے میں نے زیادہ غور نہیں کیا کیونکہ میں موسم کے مطابق اکثر شیمپوز تبدیل کرتا رہتا ہوں۔ کچھ شیمپوز شروع میں اچھا کام کرتے ہیں لیکن چند دن بعد میں خشکی، سکری (Dandruff) واپس آ جاتی ہے اور میں شیمپو بدل لیتا ہوں۔ تاہم موسم گرم ہو یا سرد، پچھلے ایک سال سے میں خشکی، سکری پر قابو نہیں پا سکا۔

غصہ، چڑچڑاپن، یا کسی قسم کی بے چینی
آج کل میں بہت انکساری سے کام لیتا ہوں، کوئی غصہ یا چڑچڑاپن (Anger  and  irritation) نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی بے چینی محسوس ہوتی ہے۔ بس سونے سے پہلے ڈر لگتا ہے۔

کون سا موسم آپ کو زیادہ پریشان کرتا ہے؟
میرا خیال ہے میری پریشانیاں حالات کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ موسم مجھ پر اثر انداز نہیں ہوتا۔

گھر سے دوری آپ کو پریشان کرتی ہے؟
کبھی کبھی مجھے گھر کی بہت یاد ستاتی ہے لیکن چونکہ تمام معاشی ذمہ داری میری ہے۔ اس وجہ سے میں زیادہ عرصہ پاکستان میں نہیں ٹھہر سکتا۔

2017 جنوری 22

سلام! آپ کے کیس کا بہت گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ ہم آپ کے مسائل کو حل کر لیں گے۔ شروع میں ان مسائل کو ایمرجنسی کے طور پر نپٹائیں گے تاکہ آپ کا اپنے اوپر اور اس علاج پر آپ کا اعتماد بحال ہو اور آئے دن ایمبولینس بلانا اور ایمرجنسی بھاگنا کنٹرول ہو سکے۔ ان شاء اللہ دو ہفتے میں آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔ ایک مرتبہ معاملات میں ٹھہراؤ آ جائے تو پھر ہم باقاعدہ علاج کے مرحلے میں داخل ہوں گے۔ ایک بات واضح ہے کہ معدے کی جو دوائیں آپ لے رہے ہیں وہ آپ کے مسائل میں کوئی بہتری نہیں لا رہی ہیں۔ اس لیے جب آپ ہومیوپیتھی دوا شروع کریں تو تمام ایلوپیتھک ادویات کا استعمال ترک کر دینا بہتر ہو گا۔
درج ذیل مسائل پر مجھے آپ کے جذبات اور احساسات کی مزید تفصیل درکار ہے۔ آپ جتنی زیادہ وضاحت کر سکیں اُتنا بہتر ہو گا تاکہ میں آپ کے اندرونی احساسات سے مکمل طور پر آگاہ ہو سکوں۔ موت کا خوفدل کے دورے کا ڈر / انجانا ڈر اور پریشان یسونے سے پہلے آپ کے خیالات اور احساسات کیا ہوتے ہیں؟
ہم رات کو فون پر اس حوالے سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔ مجھے ابھی آپ کے کیس پر مزید تحقیق کرنی ہے۔ اس لیے آج کچھ وقت نکال کر فون کریں۔ شکریہ۔
والسلام – حسین قیصرانی

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

22 جنوری 2017

آپ کا بہت بہت شکریہ حسین بھائی!
میں آپ کے تمام سوالات کا تفصیلی جواب پیش کرتا ہوں۔

موت کا ڈر یا خوف (Fear and Phobia of Death)


میرے ذہن میں کیسے آیا؟

میرے والد صاحب کی اچانک اور ہارٹ اٹیک (Heart attack) سے وفات ہوئی۔ میں فوراً پاکستان آ گیا۔ اس کے دو دن بعد پڑوس میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ وہ دبئی میں رہتا تھا۔ چند دن بعد میں واپس انگلینڈ آیا اور فیس بک چیک کی تو وہاں بھی کچھ تازہ اموات کی خبریں میری منتظر تھیں۔
چند دن بعد کا واقعہ ہے کہ میں اپنے آفس میں بیٹھا چائے پی رہا تھا۔ جیسے ہی میں نے چائے ختم کی تو سینے میں بائیں جانب درد اٹھا، پسینے آنے لگے اور سانس اکھڑنے لگی۔ اس وقت مجھے لگ رہا تھا کہ دو تین منٹ میں ہی مر جاؤں گا۔ ایمبولینس آئی، میری ای سی جی ہوئی اور مجھے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں سارے ٹیسٹ ایک بار پھر کئے گئے لیکن کہیں کوئی مسئلہ نظر نہ آیا۔ اس واقعے کے بعد میرے دماغ میں یہ بات بیٹھ گئی کہ میں مرنے والا ہوں اور اس خیال نے اب تک میرے ذہن کو جکڑ رکھا ہے۔ میں اب بھی اسی دفتر میں کام کر رہا ہوں اور روزانہ جب دفتر میں داخل ہوتا ہوں تو اس واقعے کی وجہ سے دل و دماغ میں خوف کی ایک لہر محسوس کرتا ہوں۔
اس خوف کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں تقریباً تین ماہ سے ان مسائل میں مبتلا ہوں اور علامات میں کوئی ذرا سی بھی بہتری نظر نہیں آ رہی بلکہ دن بدن میری حالت بگڑتی جا رہی ہے۔ اگرچہ اکیلے باہر جانے سے مجھے بہت ڈر لگتا ہے لیکن جب بھی موقع ملتا ہے؛ ایکسرسائز کے لئے نکل جاتا ہے۔ کوشش کرتا ہوں کہ ایسے پارک میں جاؤں جہاں آس پاس لوگ موجود ہوں۔ وہاں گھنٹہ بھر خوب دوڑتا ہوں اور ایکٹو رہنے کے لئے ورزش کرتا ہوں لیکن ان تمام کوششوں کے باوجود اپنے جسم اور صحت میں کوئی معمولی بہتری بھی محسوس نہیں کرتا۔
سینے میں بائیں جانب درد کبھی کبھی ہلکا ہوتا ہے اور کبھی اتنا پینک اور انگزائٹی (Panic Attack and  Anxiety) پیدا کردینے والا کہ فوراً ہسپتال جانا پڑتا ہے۔ بار بار ہسپتال جانا بھی میرے خوف کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
سینے میں درد کی شکایت کی وجہ سے دن رات انٹرنیٹ پر اس بارے میں تحقیق کرتا ہوں اور زیادہ تر یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ یہ ہارٹ اٹیک کی علامات ہیں۔ اس لیے گوگل بھی ایک وجہ ہے جس سے ہارٹ اٹیک کے خوف نے میرے دماغ میں گھر کر لیا ہے۔ میں جتنا اس خیال اور خوف کو دل سے نکالتا ہوں یہ اُتنے زور سے مجھے جکڑ لیتا ہے۔

 ہر تھوڑی دیر بعد میں اپنی نبض چیک کرتا ہوں اور سینے پر ہاتھ رکھ کر دل کی دھڑکن کو محسوس کرنے کی  کوشش کرتا ہوں۔ بلڈ پریشر چیک کرنے کا انتظام میرے گھر، گاڑی اور آفس میں مستقل موجود رہتا ہے۔ دن میں کئی بار بلڈ پریشر چیک کرنے پر اپنے آپ کو مجبور پاتا ہوں۔

سونے سے پہلے کےوسوسے اور منفی  خیالات
سونے سے پہلے بلکہ تقریباً سارا دن مجھ پر میری صحت سے متعلق منفی خیالات طاری رہتے ہیں۔ میں ہر وقت اسی سوچ میں مبتلا رہتا ہوں کہ آج مجھے کچھ ہو جائے گا یعنی میں مر جاؤں گا۔
دن کا وقت ہر وقت طبیعت الجھی رہتی ہے۔ کھڑا رہنے اور چلتے وقت چکر آتے ہیں۔ مجھے دیکھ کر لوگوں کے تاثرات مجھے پریشان کر دیتے ہیں۔ کاہلی اور سستی چھائی رہتی ہے۔ قوت فیصلہ بالکل نہیں ہے۔ یاد داشت (Memory) بھی کچھ کمزور ہے۔
رات کا وقت خوف کے احساس کی وجہ سی میں سونا ہی نہیں چاہتا۔ میں اس لیے بھی نیند سے بچنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ نیند کے دوران مر جاؤں گا۔ ہر وقت کمزوری اور نقاہت کا احساس رہتا ہے جیسے جسم میں جان ہی نہ ہو۔ ٹانگیں ٹھنڈی ہونا یا بے حد کمزور محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ میں نے سنا پڑھا ہے کہ سب سے پہلے پیروں ٹانگوں سے جان یا روح نکلنا شروع ہوتی ہے اور پھر انسان مر جاتا ہے۔ اس لئے بھی ٹانگوں کو اگر کچھ ہو تو مجھے اپنی موت کنفرم لگتی ہے۔

کیس کا تجزیہ اور ہومیوپیتھک دوائیں (ہومیوپیتھی سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز کے لئے)۔
میرے لیے یہ ایک واضح اکونائٹ (Aconite) کیس تھا۔ اگرچہ ارجنٹم نائٹریکم (Argentum  Nitricum) اور اناکارڈیم (Anacardium) بھی مریض کی علامات سے ظاہر ہو رہی تھیں۔ لندن کے ایک ہومیوپیتھی سٹور سے دوائی آرڈر کر دی جو کہ دو دن کے اندر پہنچ گئی۔ کلائنٹ نے ایک گولی لی اور ساتھ اپنی ایلوپیتھک دوائیں بھی جاری رکھیں کیونکہ اُن کو ہومیوپیتھی کی اتنی چھوٹی، بے رنگ، بے بو اور بے ذائقہ دوائی پر اعتماد نہیں تھا کہ اُن کے لا علاج قسم کی بیماریوں کو حل کر سکتی ہے۔ اُن کی کیفیت بہت عجیب اور دگرگوں تھی سو معاملات سمجھانا خاصا مشکل تھا۔ شام تین بجے تک کوئی فرق محسوس نہ ہوا۔ ڈسکس کرنے پر معلوم ہوا کہ انہوں نے گولی پانی کے ساتھ نگل لی تھی۔ اور اُس کے سساتھ ہی اپنی ایلوپیتھک دوائی بھی لے لی تھی۔ انہیں ہدایت کی گئی کہ دوسری تمام دوائیں بند کر دیں اور ایکونائٹ (Aconite) ایک گولی نگلنے کی بجائے زبان پر رکھ کر چوس لیں۔
مریض سے کہا گیا کہ کسی قسم کی کوئی اور دوائی نہ لیں لیکن انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ ایکونائیٹ (Aconite) کی ایک گولی سے معدے کا مسئلہ بھی ٹھیک ہو سکے گا۔ وہ معدے کے لیے مختلف گولیاں کھاتے تھے۔ جب انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ یہ صرف معدے کا مسئلہ نہیں ہے تو انہوں نے وہ تمام تفصیلات مہیا کیں جن کی وجہ سے انہیں سو فیصد یقین تھا کہ یہ معدے ہی کا مسئلہ ہے۔

 

Repertorisation of  Case

Chest – PAIN, chest
Food – SWEETS, general – agg.
Food – SWEETS, general – desires – candies
Generals – PAINS, general, agg. during the pain – appear suddenly – suddenly and disappear gradually
Generals – PAINS, general, agg. during the pain – faintness, from
Generals – WEAKNESS, sensation of being
Mind – ANXIETY, general – attacks, of anxiety
Mind – ANXIETY, general – congestion to, chest
Mind – ANXIETY, general – diseases, about – concerning recovery
Mind – ANXIETY, general – health, about
Mind – ANXIETY, general – himself, about
Mind – ANXIETY, general – pains, from the – stomach, in
Mind – ANXIETY, general – pressure, chest, on – chest, in
Mind – CONFUSION, mental
Mind – DEATH, general – presentiment, of death – believes that she will die soon, and that she cannot be helped
Mind – DEATH, general – presentiment, of death – predicts the time
Mind – DEATH, general – presentiment, of death – sudden death, of a
Mind – DEATH, general – thoughts, of
Mind – FEAR, general, phobias – day and night
Mind – FEAR, general, phobias – death, of
Mind – FEAR, general, phobias – death, of – alone, when
Mind – FEAR, general, phobias – death, of – alone, when – evening in bed
Mind – FEAR, general, phobias – death, of – die, fear he will, if he go to sleep, after nightmare
Mind – FEAR, general, phobias – death, of – dream, from
Mind – FEAR, general, phobias – death, of – heart symptoms, during
Mind – FEAR, general, phobias – death, of – impending death., of
Mind – FEAR, general, phobias – death, of – pain, from
Mind – FEAR, general, phobias – death, of – predicts the time
Mind – FEAR, general, phobias – death, of – sleep, during
Mind – FEAR, general, phobias – death, of – soon, that she will die
Mind – FEAR, general, phobias – heart, arising from – heart will cease beating, lying down, on
Mind – FEAR, general, phobias – heart, arising from – pain about heart, from
Mind – FEAR, general, phobias – heart, disease of
Mind – FEAR, general, phobias – lying, down, of, lest one die – in bed, while
Mind – FEAR, general, phobias – recover, he will not
Stomach – PAIN, stomach – anxiety, with
Stomach – PAIN, stomach – extending to – chest, into
Stomach – PAIN, stomach – extending to – hypochondria, to
Abdomen – ALIVE, sensation of something – left side

14 فروری 2017

ڈیر ڈاکٹر قیصرانی
ذیل میں میرے وہ تمام مشاہدات درج ہیں جن کی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ معدے کی خرابی میرے مسائل کی بہت اہم وجہ ہے۔ اِسی لئے میں معدہ کی ایلوپیتھک دوائی چھوڑنے کا رسک نہیں لے سکتا۔

میں ایسا کیوں محسوس کرتا ہوں کہ مجھے معدے کا مسئلہ ہے؟

بارات ٹائم
میری بیوی کی بہن نے مجھے مٹھائی اور گاڑھا میٹھا دودھ دیا۔ مجھے سینے میں جلن اور سانس لینے میں تنگی محسوس ہونے لگی۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے میرے جسم میں طاقت بالکل نہیں ہے۔ اس دن تمام علامات ہارٹ اٹیک والی تھیں۔

ڈیوڈ (David) کی دعوت:
ڈیوڈ میرا دوست ہے۔ اپنی شادی سے پہلے میں ڈیوڈ سے ملنے گیا تھا۔ اس کی بیوی نے مجھے پیپسی پیش کی۔ ٹھیک ایک گھنٹے بعد مجھے سینے میں شدید جلن اور درد محسوس ہوا۔

ایک دوست کی شادی کی دعوت:
ایک دوست کی شادی کی دعوت پر رات کا کھانا کھایا۔ اگرچہ کھانا بہت زیادہ مصالحے دار نہیں تھا لیکن مجھے دوبارہ اسی تکلیف سے گزرنا پڑا۔

دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء سے الرجی
لندن واپس جانے سے پہلے میں اپنے ایک دوست سے ملنے گیا۔ جہاں مجھے کچھ دودھ سے بنی چیزیں (lactose intolerance  / Milk Allergy) کھانے کو دی گئیں اور ایک گھنٹے بعد میں پھر سے اسی صورت حال سے دوچار ہو گیا۔

لوبیا کھانے سے بھی ہارٹ اٹیک کی علامات
جب میں پاکستان گیا تو گھر والوں نے لوبیا بنایا تھا جو میں نے کھایا اور رات کے وقت سینے میں بہت تکلیف ہوئی۔ اس دن بھی علامات ہارٹ اٹیک والی تھیں۔

یہ سب کب شروع ہوا؟:
سینے میں جلن، تیزابیت (Acidity / Heartburn) تب شروع ہوئی جب میں ایک دن آفس میں چائے پی رہا تھا۔ چائے ختم ہوتے ہی مسئلہ شروع ہوا اور تقریباً ساڑھے تین ماہ گزر جانے کے باوجود میں اس مسئلے سے چھٹکارا پانے میں ناکام رہا ہوں۔ یوں سانس میں سخت تنگی (Shortness of Breath) ہونے لگی، دم گھٹنے لگا اور مجھے زور زور سے سانس لینے کی ضرورت پڑتی۔

کیک اور دودھ۔
ایک دن میں نے میٹھا کیک ہلکے میٹھے دودھ کے ساتھ لیا تو سانس لینے میں تنگی ہونے لگی۔ مجھے ایسے محسوس ہوا کہ جیسے ہارٹ اٹیک (Hearth Attack) ہونے لگا ہے۔

میں ہر وقت پریشان کیوں رہتا ہوں؟

ڈراؤنے خواب (Bad Dreams)۔
جیسا کہ شروع میں بتایا تھا کہ مجھے اکثر و بیشتر سخت ڈراؤنے (Nightmares) خواب آتے ہیں اور ہر رات میں ایک یا دو بار اپنی ہی چیخ سے بیدار ہو جاتا ہوں۔

ڈاکٹر اکرم کا کلینک:
یہ وہ جگہ ہے جہاں مجھے شدید تکلیف ہوئی حالانکہ اس دن میں نے ایسا کچھ نہیں کھایا تھا جو نہیں کھانا چاہیے تھا۔

مری کی سیر:
میں سیر کے لیے مری گیا۔ اچانک مجھے شدید بے چینی، تشویش اور اضطراب یعنی پینک اٹیک (Panic Attach and Anxiety) محسوس ہوا۔ میں فوراً واپس ایبٹ آباد ہسپتال گیا۔ وہاں ای سی جی (ECG) اور ٹیسٹ ہوئے (Medical Tests) مگر سب کچھ نارمل تھا۔

لو بلڈ پریشر (Low Blood pressure) کا مسئلہ
ملتان: جب میں ملتان گیا تو مجھے چکر آ رہے تھے۔ میں ہسپتال گیا تو میرا بی پی 90/60 تھا۔
ولیمہ: اپنے ولیمے کی دعوت کے فوراً بعد مجھے گھبراہٹ محسوس ہوئی اور ایسا لگا جیسے چکر آ رہے ہیں۔ میں ہسپتال گیا تو میرا بی پی 90/60 تھا۔

17 فروری 2017
سلام! آپ کی فراہم کردہ تفصیل کے لیے آپ کا بہت شکر گزار ہوں۔ مجھے آپ کے معدے اور دوسرے مسائل کو سمجھنے میں کافی مدد ملی۔ میرے خیال میں یہ اتنا پیچیدہ مسئلہ نہیں ہے جتنا بن گیا ہے یا بنا دیا گیا ہے۔ آپ نے صرف یہ فیصلہ کرنا ہے کہ جو دوائیں آپ لے رہے ہیں؛ انہیں کب خدا حافظ کہنا ہے۔ جب آپ وہ دوائیں چھوڑ دیں تو صرف ایک گولی ارجنٹم نائٹریکم (Argentum  Nitricum) روزانہ لے لیا کریں۔ میں پوری ذمہ داری سے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کا مسئلہ، اللہ کے فضل سے، حل ہو جائے گا۔ چوں کہ آپ کا جسم ایلوپیتھک دواؤں کا عادی ہو چکا ہے اس لیے شروع میں کچھ مسائل آ سکتے ہیں لیکن بھروسہ رکھیے یہ مسائل طوالت اختیار نہیں کریں گے۔

آپ کا خیر خواہ

حسین قیصرانی

——————-

21 اپریل 2017

ایلوپیتھک دوائیں چھوڑنے، پہلے دن نکس وامیکا اور اگلے چار دن ارجنٹم نائٹریکم (Argentum Nitricum) لینے کے بعد مسٹر اے ایچ کا فیڈبیک موصول ہوا۔

نفسیاتی اور جذباتی مسائل
میں %80 بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
بیوی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے
اپنی جاب سی مطمئن اور خوش ہوں
پہلے میں گھر والوں کے مسائل میں الجھا رہتا تھا مگر اب اس حوالے سے پریشان نہیں ہوتا
میں برطانیہ میں قرضے کے مسائل کی وجہ سے پریشان رہتا تھا۔ اگرچہ مسائل اور تمام معاملات اُسی طرح ہی ہیں مگر مجھے یقین ہو رہا ہے کہ تین سے چار ماہ میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اس حوالے سے میں اب پریشان نہیں ہو رہا
اپنے والدین کی وفات کے بعد سے بہت اداس رہتا تھا۔ اب بھی انہیں یاد کرتا ہوں لیکن واضح فرق یہ ہے کہ میں نے حقائق کو تسلیم کر لیا ہے۔ اس لیے غم کی شدت پہلے سے بہت کم ہو گئی ہے
اپنے جسمانی مسائل کی وجہ سے پریشان رہتا تھا لیکن اب تمام علامات %50 تک غائب ہو چکی ہیں۔
اب پریشان نہیں رہتا اور زندگی سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔
اب مجھے ڈراؤنے خواب (Nightmares) بھی نہیں آتے
میں رات کو سکون سے سو جاتا ہوں۔ پہلے میں خوف اور دباؤ کی وجہ سے میں ساری رات سو نہیں پاتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے

تازہ جسمانی مسائل
پیٹ میں جلن کا احساس ہے
یوں محسوس ہوتا ہے جیسے پیٹ میں کوئی چیز حرکت کر رہی ہے
پیٹ میں ہر وقت بے آرامی کا احساس ہے

دیگر معلومات⁦
⁩سینے میں کوئی درد نہیں ہے۔ ہفتے میں ایک آدھ بار محض ہلکی سی جلن کا احساس ہوتا ہے
اب سر میں درد نہیں رہتا
متلی اور گھبراہٹ سے جان چھوٹ گئی ہے
آج کل ہر وقت چھینکیں بھی نہیں آتیں
⁩وزن میں بتدریج کمی اب رک گئی ہے
ڈرائیو کرنا پھر سے شروع کر دیا ہے
ورزش بھی کرتا ہوں اور دوڑ بھی لگاتا ہوں
⁩آج کل میٹھا کھانے کو دل کرتا ہے
⁩مجھے ٹھنڈے پانی کی طلب نہیں ہوتی
پھل، سبزی، گوشت اور مچھلی سب کھا لیتا ہوں جبکہ اس سے پہلے میں صرف پرہیزی کھانا کھاتا تھا مگر اس قدر احتیاط کے باوجود (یا آپ کے الفاظ میں اسی احتیاط ہی کی وجہ سے) صحت کے مسائل بڑھتے ہی جا رہے تھے


26 مارچ 2018

ایک سال بعد کا فیڈ بیک

زندگی بھرپور اور صحت مند انداز میں رواں دواں ہے ۔۔۔۔!

0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
2 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
ماریہ
ماریہ
1 year ago

مجھے موت کا خوف ہے بہت زیادہ اسکی وجہ یہ ہے کہ مجھے ۷ مہینے سے سانس کا مسئلہ ہوگیا ہے دو دن میں ۲ بر لازمی ہوتا ہے اور پیٹ میں جلن رہتی ہے ہر وقت اور باہر کا کچھ نہیں کھا سکتی سانس روک کر پھر دوبارہ بحال ہوتا ہے پر جائیں رکھتا ہے اس وقت میری دل کندھرکن بھی روک جاتی ہے اور پھر تیز ہوتی ہے میں بہت پریشان ہوں اور میں نے اپنا echocardiography بھی کروایا normal hy اور رات کو اکثر در بھی جاتی ہوں مجھے یہ مسئلہ جینے نہیں دیتا ٹھیک جہ دیتا ٹھیک سے جہاں نارمل زندگی گزارنا شروع کرتی ہیں وہاں سانس پھر رُک رُک کر اتا ہے اور دل بھی نے ترتیب ہوجاتا ہے۔

Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore, Learn More

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter