جارج وتھالکس انٹرویو اردو ترجمہ ڈاکٹر بنارس خان اعوان

  جارج وتھالکس بنیادی طور پر سول انجینئر ہیں ۔ آپ یونان کے شہر ایتھنز میں 1932ء میں پیدا ہوئے۔ 1959ء میں وہ حادثاتی یا اتفاقی طور پر ہومیوپیتھی سے متعارف ہوئے اور پھر اسی کے ہو کر رہ گئے۔ آپ نے 1966ء میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ہومیوپیتھی سے ڈپلوما حاصل کیا۔ آپ نے 1976 ء میں یونانی زبان میں جریدہ ’’ہومیوپیتھک میڈیسن‘‘ کا اجراء کیا۔ آپ بہت ساری کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں’’سائنس آف ہومیوپیتھی‘، میڈیسن آف نیو مین کا لاتعداد زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ آپ کی کتاب میٹریا میڈیکا وائیوا کی گیارہ جلدیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ پانچ جلدوں پر ابھی کام جاری ہے۔ جارج وتھالکس کو 1996ء میں سویڈن کی حکومت کی طرف سے Right Livelihood Award دیا گیاجو دنیا ئے ہومیوپیتھی میں کسی کو ملنے والا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ اس ایوارڈ کو متبادل نوبل پرائز بھی کہا جاتا ہے۔ جرنلسٹ پیٹر کلوٹن اور سموسن فائیفر نے جارج وتھالکس کی سوانح حیات لکھی ہے۔ سموسن فائیفر جارج کی سٹوڈنٹ ہومیوپیتھ ہے۔ قارئین کی دلچسپی اور معلومات کے لئے آج کے دور کے ماسٹر ہومیوپیتھ کے افکار و نظریات کو پیش کیا جا رہا ہے جن کا اظہار موصوف نے مختلف انٹرویوز اور تحریروں میں کیا ہے۔ درج ذیل خیالات کا اظہار [...]