نہانے سے نفرت کا ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی Homeopathic Treatment and Remedies for Aversion to Bath Urdu
Aversion To Bath - نہانے سے نفرت نہانے سے نفرت یوں تو ہر عمر کے انسانوں میں پائی جا سکتی ہے مگر بچے، بوڑھے اور نشہ کرنے والے اِس عادت کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ بچوں کے معاملہ میں یہ مسئلہ اگر شدت تک جا پہنچا ہو تو اِس کا باقاعدہ علاج نہ کروانے سے بچے کی زندگی میں، بعد میں، بہت پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ میلا کچیلا ہونے کی وجہ سے ہر جگہ اُس کی بے عزتی کی جاتی ہے۔ ماں باپ، بہن بھائی، اساتذہ اور دوست رشتہ دار مذاق کا نشانہ بنا کر اُس کو ڈھیٹ بناتے رہتے ہیں۔ یہ ویڈیو اکثر لوگوں کے لئے ایک مزاحیہ کلپ ہو سکتی ہے لیکن اِس کے اخری چند سیکنڈ سے اندازہ ہوتا ہے کہ بچے کی عزتِ نفس کتنی مجروح ہوئی ہے۔ جس انداز سے وہ دوڑ کر چُھپنے کی کوشش کر رہا ہے نفسیاتی اور علامتی طور وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔ ایسے بچوں اور بڑوں کے لئے ہومیوپیتھی طریقہ علاج سے بے حد اچھے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ مہینہ دو مہینہ کے علاج سے یہ عام لوگوں کی طرح نہانے دھونے اور زندگی سے لطف اندوز ہونے لگتے ہیں۔ اِس [...]