29 03, 2018

محبت میں ناکامی، بے وفائی اور دھوکے کا دکھ- کامیاب کیس، دوا، علاج اور فیڈبیک۔ حسین قیصرانی

By |2020-08-23T15:04:48+05:00March 29, 2018|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES, Testimonials|0 Comments

یہ کہانی ہے یورپی معاشرے میں پلنے، بسنے اور زندگی کے اَن گنت مسائل سے دوچار ہونے والی ایک نوجوان لڑکی کی؛ اوائل عمر میں ہی، جس کے ماں باپ میں علیحدگی ہو گئی۔ وہ جس سرپرست کے زیرِ نگرانی پرورش پانے پر مجبور ہوئی؛ اُس نے اسے ہر ممکن "ظلم و زیادتی" کا نشانہ سالہا سال بنایا۔ کالج میں جس کلاس فیلو سے عشق ہوا؛ اُس نے اِن کی بہترین دوست سے شادی رَچا لی۔ زندگی کے ہر اہم موڑ پر دھکے، ڈھکوسلے اور دھوکے ملے۔ اب جبکہ وہ ایک ریسرچ پراجیکٹ پر دو سال سے مصروف ہے تو اُسے اپنے سے دُگنی عمر کے سپروائزر سے عشق ہوا، وعدے وعید ہوئے، محترمہ نے اپنی محنت سے کمایا ہوا سارا سرمایہ اُن پر لُٹا دیا کہ آخرکار سب کچھ اُسی کا ہی تو ہے۔ کوئی تین ماہ پہلے پتہ چلا کہ وہ کسی اَور کے ساتھ پینگیں بڑھا چکا ہے۔ وہ جو کوئی اَور ہے وہ کوئی اَور نہیں بلکہ اِن ہی کی قریبی ترین دوست ہے۔ محبت کی اِنتہا بھی ہے اور نفرت و مایوسی کی یلغار بھی۔ یہ غم بھی کہ میں نے اپنی جوانی اُس کے نام کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اُس نے مجھے [...]

28 03, 2018

ہومیوپیتھک دوا (Arsenicum Album) آرسنیک البم- جارج وتھالکس

By |2018-04-08T23:30:58+05:00March 28, 2018|Categories: George Vithoulkas, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Materia Medica, Mental Health, Professional|0 Comments

حسد اور ہومیوپیتھی - جارج وتھالکس :تلخیص و ترجمہ ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ ڈاکٹر ملک مسعود یحیےٰ ذہنی جذباتی علامات: * عدم تحفظ۔ خصوصاً صحت کی بابت شدید اضطراب * موت کا خوف۔ اکیلا رہنے سے خوف * اضطراب، بے آرامی، ضعف تین بڑی علامات ہیں * نازک مزاج۔ ہر شے ترتیب سے اور صاف رکھتا ہے * خود غرض۔ دوسروں پر اور اپنی ذات پر تنقید ذہنی علامات: * غذائی سمیت کے بعد اسہال۔ پاخانہ کرنے کے بعد شدید ضعف * اسہال اور قے * دمہ۔ لیٹنے پر سانس کی تنگی۔ مریض لیٹ نہ سکے۔ دم کشی کا خوف * کھجلی۔ اتنا کھجائے کہ خون نکل آئے عمومیات: * درد جلن دار۔ متاثرہ حصہ آگ کی مانند جلتا ہے * جیسے کہ گرم کوئلوں سے داغا جا رہا ہو * بہت سردی محسوس کرتا ہے۔ بہت سے کمبل اوپر اوڑھنا چاہتا ہے * ما سوائے سر کے۔ سر کو کھلا رکھنا چاہتا ہے تاکہ سر کو تازہ ہوا لگتی رہے * غذا کی خوشبو یا غذا کو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتا * سرد پانی کی شدید پیاس۔ بار بار تھوڑا تھوڑا پانی پیتا ہے جہت: کمی * گرمی سے ماسوائے سردرد کے۔ ٹھنڈے پانی سے سر [...]

25 03, 2018

پلسٹیلا مزاج کے بچے کیسے ہوتے ہیں؟

By |2020-09-11T00:33:34+05:00March 25, 2018|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Materia Medica, Professional|0 Comments

ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ پلسٹیلا (Pulstilla) اگرچہ صنف نازک کی دوا سمجھی جاتی ہے تاہم جہاں تک بچوں کا معاملہ ہے اس میں دونوں طرح کے بچے شامل ہوتے ہیں یعنی لڑکے بھی اور لڑکیاں بھی۔ لیکن سنِِ بلوغت کو پہنچنے سے پہلے پہلے اکثر لڑکے پلسٹیلا کے دائرہ کار سے باہر نکل کر دوسری مختلف مزاجی دواؤں میں چلے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لڑکے جو شروع میں گوری رنگت کے ہوتے ہیں بتدریج گندمی رنگ اختیار کر جاتے ہیں۔ پلسٹیلا بچے نہایت جذباتی، معصوم اور ہمدردی کے بھوکے ہوتے ہیں۔ اگر آپ کسی ایسے بچے کو دیکھیں جو بڑی شرافت سے قدرے ڈرا سہما والدین کے ساتھ چمٹ کر لگا ہوا ہو تو آپ کو گمان کرنا چاہیے کہ یہ پلسٹیلا (Pulsatilla) ہو سکتا ہے۔ یہ بچے دوسروں کی قربت اور ہمدردی کے بھوکے ہوتے ہیں، روتے ہوئے بچے کو اٹھائیں اور سینے سے لگائیں تو ساتھ ہی بچہ چپ ہو جاتا ہے۔ یہ پلساٹیلا (Pulsatilla) بچے کی کلیدی علامت ہے۔ ڈاکٹر کے ویٹنگ روم میں اگر مختلف چیزیں مثلاً کتابیں کھلونے وغیرہ بھی پڑے ہوں تو آپ دیکھیں گے کہ اس کے باوجود بچہ آسانی سے والدین سے جدا ہو کر کھلونوں سے [...]

23 03, 2018

ایکونائٹ: جارج وتھالکس کی کتاب “حسد اور ہومیوپیتھی” (ترجمہ، ڈاکٹر مسعود یحییٰ، ڈاکٹر بنارس خان اعوان) سے اقتباس

By |2018-03-24T00:11:20+05:00March 23, 2018|Categories: George Vithoulkas, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Lectures, Materia Medica, Mental Health, Professional|0 Comments

اب میں آپ کو ان ادویات کی بابت معلومات فراہم کروں گا جن میں اضطراب، پریشانی اور دہشت زدگی موجود ہے۔ ایکونائٹ: ذہنی جذباتی علامات: * اچانک شدید تکالیف جو دھمکی آمیز صدمہ کی وجہ سے پیدا ہوں اور ان کے ہمراہ موت کا اذیت ناک خوف پایا جائے۔ * دہشت زدگی کی حالتیں۔ * کھلی جگہ کا خوف۔ * اندھیرے کا خوف۔ * لفٹ کا خوف۔ بند جگہ کا خوف۔ بلند جگہ چڑھنے کا خوف۔ * سرنگوں کا خوف۔ * دل کی تکلیف کا خوف کہ دل دھڑکنا بند کردے گا۔ * ہوائی جہاز میں سفر کا خوف۔ * زلزلوں کا خوف۔ * ہجوم کا خوف۔ * تنگ جگہ کا خوف۔ * تمام حاد اور مزمن شکایات کے ہمراہ موت کا خوف پایا جاتا ہے اور اس کے ہمراہ یہ احساس ہوتا ہے کہ موت قریب ہے یا موت سر پہ کھڑی ہے۔ جسمانی علامات: * دہشت زدگی کے ہمراہ * اچانک اختلاج قلب * چہرہ سرخ * جسم کی ایک جانب سن * پسینے * لرزہ * چکر * دم کشی اور موت کا خوف * بخار کے دوران جلد گرم اور خشک ہوتی ہے۔ ایسا شخص بے حد اعصابی پریشانی میں مبتلا ہوتا ہے، بے چین ہوتا [...]

23 03, 2018

رعشہ – ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی ،Huntington’s Chorea, Chorea

By |2018-03-23T16:02:15+05:00March 23, 2018|Categories: Autism ASD ADHD, Children's Diseases, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu|0 Comments

کانپنا، عجیب و غریب جسمانی حرکت، بے ڈھب چال، ہاتھ، پاؤں اور چہرہ کے عضلات کا بغیر ارادہ پھڑکنے، بعض اوقات ناچنے کی سی جسمانی حرکت کو رعشہ یا کوریا (CHOREA) کا مرض سمجھا جاتا ہے۔ یہ علامات بچوں میں، پانچ چھ سال کی عمر کے بعد نمودار ہونا شروع ہوتی ہیں۔ ابتداء میں ایک بازو یا ایک ٹانگ اور بعض اوقات دونوں متاثر ہوتی ہیں۔ بچے کی حرکت میں ایک جھٹکا سا محسوس ہوتا ہے جو دیکھنے والوں کو بھی نظر آ جاتا ہے۔ اُٹھنے، بیٹھنے میں، کوئی چیز اٹھانے اور رکھنے میں، روٹی کا نوالہ توڑنے، اٹھانے اور کھانے میں، بولنے میں، لکھنے میں بچہ کے بیرونی اعضاء میں بے چینی رہتی ہے جو اس کی حرکات سے نظر آتی ہے۔ بچہ ایک حالت میں زیادہ دیر نہیں رہ سکتا، ہر وقت پوزیشن تبدیل کرتا رہتا ہے۔ اگر بیٹھا یا لیٹا ہے تو بھی بار بار پہلو یا کروٹ بدلتا رہتا ہے۔ والدین یا گھر والے بتاتے ہیں کہ یہ نچلا نہیں بیٹھ سکتا۔ اگر صحیح علاج نہ کروایا جائے تو یہی علامات رفتہ رفتہ بڑھ کر وہ صورت اختیار کر سکتی ہیں جن کی تفصیل اوپر بیان ہو چکی ہے۔ میرے تجربے میں اِس مرض کا شکار [...]

21 03, 2018

انٹرویو، ٹیسٹ اور امتحان کا ڈر – ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی

By |2018-03-21T23:18:10+05:00March 21, 2018|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Testimonials|0 Comments

ایک محترمہ نے فون پر رابطہ فرمایا کہ اُن کے ادارہ میں نہایت اہم پوسٹ پر ترقی دینے کے لئے سٹاف سے انٹرویو، پریزینٹیشن اور آبزرویشن کا سلسلہ جاری ہے۔ تین دن بعد میں نے اپنی پریزنٹیشن دینی ہے۔ شروع میں، مَیں بہت پُرجوش تھی کیونکہ ہر کسی کا خیال ہے کہ یہ پوسٹ جیسے میرے ہی لئے مختص ہو چکی ہے۔ مگر جوں جوں دن قریب آتے جا رہے ہیں میری ہمت ساتھ چھوڑتی جا رہی ہے۔ مجھ سے یہ تین دن گزارنا مشکل ہو رہے ہیں۔ بہت زیادہ امکان ہے کہ میں شاید اُس دن جا ہی نہ پاؤں۔ فکرمندی اِس بات کی نہیں ہے کہ مجھے ترقی دی جائے گی یا نہیں بلکہ ڈر اور خوف یہ سوار ہو گیا ہے کہ ہیڈ آفس کی ٹیم میری حالت دیکھ کر جاب سے ہی نکالنے کا فیصلہ کر لے گی۔ اِس لئے میں تقریباً فیصلہ کر چکی ہوں کہ میں کام پر نہیں جاؤں گی۔ تفصیلی کیس لینے پر اندازہ ہوا کہ اُن کو اَور بھی مسائل تھے جیسے شدید کھانسی، بے چینی، بھوک پیاس کی کمی۔ کھانے کے دو نوالے لیتے ہی جیسے بھوک بالکل مِٹ جاتی تھی۔ اپنے کام میں بہت دلچسپی اور جونیئرز کو پیار [...]

18 03, 2018

اکیلے باہر جانے کا ڈر – ہومیوپیتھک علاج – فیڈبیک (حسین قیصرانی)۔

By |2019-05-09T00:24:13+05:00March 18, 2018|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Testimonials|0 Comments

یہ فیڈبیک ہے ایک نوجوان بچی کا جو، ماشاءاللہ، آجکل پاکستان کی ٹاپ لیول یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ ہیں۔ مہینہ بھر قبل اُس نے اپنا کیس فون پر ڈسکس کیا۔ کافی سارے ڈر، خوف اور فوبیاز کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا اور اہم ترین مسئلہ یہ تھا کہ وہ کسی صورت بھی اکیلے باہر نہیں جا سکتی تھیں۔ چونکہ وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے؛ اس لئے یہ مسئلہ کبھی اُن کے لئے اتنا بڑا نہیں رہا۔ گھر کا کوئی فرد، ملازمہ، ڈرائیور یا گارڈ ہمیشہ ساتھ رہتا چاہے کہیں بھی جانا ہوتا۔ یونیورسٹی میں البتہ کبھی کبھار تھوڑی سی دقت ہونے لگی تھی مگر کام چل ہی رہا تھا۔ میری ایک سابقہ کلائنٹ نے جب اُنہیں قائل کرنے کی کوشش کی تو اُنہیں یقین نہ آیا کہ ایسے مسائل مرض میں شمار ہوتے ہیں اور ہومیوپیتھک علاج اور کونسلنگ سے حل بھی ہو جاتے ہیں۔ کچھ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ اِنہوں نے اپنا یہ مسئلہ بھی ڈسکس کیا۔ ابھی اُن کا ماہانہ فیڈبیک موصول ہوا ہے جس میں فرماتی ہیں: "ایک ماہ پہلے مَیں نے آپ سے علاج شروع کروایا تاکہ میرا یہ ڈر اور فوبیا ختم ہو جائے کہ میں اکیلی کہیں باہر جا سکوں۔ مجھے یہ [...]

18 03, 2018

باہر کی داوئی سے ڈر لگتا ہے اور ہومیوپیتھک دوائی سے سکون رہتا ہے — آن لائن کلائنٹ کا فیڈبیک (حسین قیصرانی)۔

By |2018-04-03T13:37:18+05:00March 18, 2018|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Testimonials|0 Comments

سچ تو یہ بھی ہے اب باہر کی دوائی سے ڈر لگتا ہے ۔۔۔ آپ کی دوائی سے ہم کو سکون رہتا ہے مہربانی سر جی ۔۔۔۔۔۔۔ سر جی مَیں تین سال تک ڈاکٹرز کے پاس جاتا رہا مگر کسی نے بھی مجھے وقت نہیں دیا؛ نہ ہی بہتر دوائی دی۔ نشے والی گولیاں تک دے دی۔ میری عمر ابھی اتنی نہیں تھی جتنا میں صحت سے خراب ہو گیا ۔۔ مجھے جو بھی تھا ڈاکٹر نے مجھے بہتر کرنا تھا مگر ادھر فیس کی فکر اور گاہک والا چکر ہے سب ۔۔ بہت کم ڈاکٹر ہیں جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں ۔۔۔ ان میں سے ایک آپ بھی ہو ۔۔۔ میں کبھی کبھی یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہوں کے آپ کے پاس وقت کیسے نکل آتا ہے ۔۔۔۔ خوش قسمت مریض ہیں وہ جو آپ کے پاس آ جاتے ہیں اگر دوائی مکمل لے تو جیسے آپ بتاتے ہو ۔۔۔ اللہ آپ کو اَور ہمت دے۔ ہماری دعا آپ کے ساتھ ہے ۔۔

16 03, 2018

شہریار کیوں روتا ہے؟ اِس لیے کہ اُس کا دل کرتا ہے – ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی۔

By |2019-04-01T19:12:42+05:00March 16, 2018|Categories: Children's Diseases, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health|0 Comments

ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی باقی طریقہ ہائے علاج سے ایک خاص انفرادیت یہ بھی ہے کہ اِس میں ہر مریض یا انسان کے مزاج کو سمجھ کر نہ صرف اُس کے موجودہ جسمانی، ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی مسائل کو حل کیا جاتا ہے بلکہ مستقبل میں درپیش ہو سکنے والے چیلنجز کے لئے بھی تیار کرتا ہے۔ منسلکہ مختصر ویڈیو کلپ میں آپ دیکھیں کہ شہریار بے وجہ روئے جا رہا ہے۔ جب اُس سے پوچھا جاتا ہے کہ کیوں روتے ہو؟ تو وہ کہتا ہے کہ اُس کا دل کرتا ہے۔ جن بچوں کا رونے کو دل کرے یا وہ ہر چھوٹی چھوٹی بات پر رونا شروع کر دیتے ہیں؛ وہ زندگی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔ گھر میں ماں باپ یا بہن بھائی نے ذرا کچھ کہا نہیں اور اِن کے آنسو ٹپکے نہیں۔ اِسی طرح گلی محلے یا سکول میں ذرا سی اختلافی بات پر رونا شروع کردیں گے۔ کوئی کام تھوڑا سا مشکل لگے گا تو بھی مایوس ہو کر رونے لگ جائیں گے۔ دن بھر میں کچھ طاقت اور جذباتی برداشت جمع ہو گی تو وہ شام یا رات کو رو کر ختم کر دیں گے۔ اِن بچوں سے ہر [...]

16 03, 2018

پروفیسر ڈاکٹر ایل ایم خان کا ایک کامیاب کیس (ترجمہ: حسین قیصرانی، لاہور)۔

By |2018-03-16T18:27:18+05:00March 16, 2018|Categories: Uncategorized|Tags: |0 Comments

یہ کیس ہے ایک پچیس سالہ، بے حد محنتی اور مہذب نوجوان کا. مستقل محنت اور کام کی زیادتی کی وجہ سے یہ زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا۔ تفصیلی کیس لینے سے مندرجہ تکالیف و علامات پائی گئیں: پیشانی میں بلکہ آنکھوں کے عین اوپر ہلکا درد کام کے بعد تھکان آنکھیں - جیسے پیچھے کھنچتی ہوں کمرے کی گرمی میں تکالیف کا بڑھ جانا جبکہ کھلی ہوا میں بہتری اپنے دفتر کی فائلوں اور چیزوں کو ترتیب میں نہ رکھنا دل، دماغ اور سوچوں میں اضطراب و پریشانی کسی معاملے کو نمٹانے میں مشکل دفتر میں جو کچھ خراب ہے وہ خراب ہی رکھنے کا مزاج مزاج ایسا ہو گیا ہے کہ کوئی کام مکمل نہیں ہو پاتا بھوک اور پیاس میں واضح کمی منہ خشک اور زبان پر تہہ جمی ہوئی پلساٹیلا 200 ایک خوراک دی گئی۔ دو ماہ انتظار کے باوجود کچھ فرق نہیں پڑا۔ پلساٹیلا 1000 دی گئی اور ایک ماہ بعد تک بھی کوئی خاص فائدہ نہیں پایا گیا۔ کیس پر اَزسرِ نَو غور کیا گیا اور سینیکولا 30 (Sanicula) کی تین خوراکیں روزانہ تجویز کی گئیں۔ تیسرے دن ہی نوجوان میں خوشی اور کام میں سنجیدگی کے بھرپور احساسات نے جنم لینا [...]