9 03, 2018

پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ درانی – خواتین کے عالمی دن پر کچھ یادیں

By |2018-03-18T20:52:39+05:00March 9, 2018|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu|0 Comments

پیشِ خدمت ہے پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ درانی صاحبہ کا مضمون -- دولت کی پیدا کردہ بیماریاں۔ اُن کا یہ مضمون اگرچہ ہومیوپیتھی سے براہِ راست متعلق نہیں ہے تاہم اُن روَیوں کی نشان دہی ضرور کرتا ہے جو کسی انسان کی جسمانی، جذباتی اور نفسیاتی بیماریوں میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحبہ پاکستان کی صفِ اول کی گائناکالوجسٹ ہیں۔ اُن سے وقت لینے کے کے لئے مریضوں کو مہینہ بھر انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ روزانہ کم و بیش سو مریض تو دیکھتی ہی رہی ہیں۔ اپنی پریکٹس کے دوران وہ غریبوں اور مستحق افراد کے خصوصی وقت نکالتی رہیں اور کئی بار تو دوائیاں بھی خود ہی فراہم کرنے کا انتظام کرتیں۔ انہوں نے ہر طبقہ زندگی کے انسانوں کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور مَیں نے اُنہیں۔ ڈاکٹر صاحبہ نے بہت مصروف زندگی گزاری --- میں نے اُن جتنا مصروف انسان کبھی نہیں دیکھا۔ مَیں ابھی بمشکل بیس سال کا تھا کہ اُن سے تعارف ہوا اور پھر یہ تعلق اُن کی شفقت اور نوازشات کی وجہ سے ہمیشہ بڑھتا ہی رہا۔ ہر سال کچھ عرصہ کے لئے کبھی لندن، کبھی امریکہ یا دوبئی وغیرہ چلی جاتیں لیکن ہفتہ دس دن میں ایک بار [...]

4 03, 2018

معدہ کی تکالیف – ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج: حسین قیصرانی

By |2018-03-04T22:37:05+05:00March 4, 2018|Categories: Gastrointestinal, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu|1 Comment

معدہ کی عام تکالیف کی وجہ کھانے میں بدپرہیزی ہوتی ہے۔ اگر یہ وجہ نہ ہو تو پھر موروثی مزاج کا عمل دخل ہوتا ہے جس کے لئے معدہ کا نہیں؛ اُس مزاج کا علاج کرنا ہوتا ہے۔ مزاج کے علاج سے معدہ اور اُس کی ساری تکلیفیں بھی ٹھیک ہو جایا کرتی ہیں۔ ہوتا یوں ہے کہ غذا کی بے احتیاطی اور بے قاعدگی کی وجہ سے معدہ میں اکثر تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔ غذا میں خمیر سا اٹھتا ہے اور ہوا پیدا ہونے لگتی ہے۔ یہ ہوا پیدا ہونے کا سلسلہ آنتوں میں بھی جاری رہتا ہے۔ غذا کی حالت اور کیفیت خراب ہو جاتی ہے۔ پیٹ میں اپھارہ پیدا ہوجاتا ہے۔ پاخانہ عام طور پر غیر منہضم خارج ہوتا ہے۔ بعض اوقات قبض کی شکایت ہو جاتی ہے۔ تیزابیت ہی کی وجہ سے ریح کے درد، گردوں، مثانہ اور پتہ میں پتھری، معدہ میں زخم یا آنتوں میں زخم جیسی تکلیفیں شروع ہو جاتی ہیں۔ معدہ کی تکالیف - ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج معدہ کا ورم ہو یا ویسے ہی معدہ میں درد ہو: آرجنٹم نائٹریکم (Argentum Nitricum) اگر خالی معدہ میں درد ہو اور کھانے سے وقتی طور پر آرام ہو (یہ معدہ میں زخم کی [...]