معدے میں شدید جلن، تیزابیت، قبض، زبان پر سفید پیلی تہہ، منہ سے بدبو اور شدید جسمانی و جنسی کمزوری – کامیاب علاج اور دوا – حسین قیصرانی
(کمپوزنگ اور رواں اردو ترجمہ: مہرالنسا) مسٹر ایم ٹی، ساٹھ سالہ پروفیشنل، نے علاج کے لئے بحریہ ٹاون لاہور سے رابطہ کیا۔ اُن کا اندازِ زندگی متاثر کن تھا۔ کئی سال تک ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں بطور مینجر کام کر چکے تھے۔ بات چیت، اُٹھنا بیٹھنا نپا تلا تھا۔ کافی سالوں سے معدہ کے حوالہ سے مشہور اور ٹاب ہومیوپیتھک Homeopathic اور ایلوپیتھک ادویات استعمال کر رہے تھے جس سے مسائل کے ساتھ گزارا تو ہو رہا تھا مگر صحت مندی والی کوئی کیفیت نہیں تھی۔ جن خاص علامات کو وہ محسوس کر رہے تھے، ٹاپ کے ڈاکٹر سپیشلسٹ (Specialist) اور کنسلٹنٹ (Consultant) کو ان میں کوئی دلچسپی ہی نہیں تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ ان علامات اور مسائل کا کوئی حل نکالا جائے کیوں کہ ان کی وجہ سے بہت دقت ہو رہی تھی۔ رات کو سونے کے فوراً بعد ان کی زبان کو جھٹکے (jerking of tongue soon after sleeping) لگتے تھے جس سے نیند خراب ہو جاتی تھی۔ کھانا کھانے کے دوران زبان بار ہا دانتوں تلے آ جاتی تھی۔ (severe tongue biting during eating) اور دانتوں میں درد شروع ہو جاتا تھا۔ (toothache during eating) ہر وقت کمزوری اور تھکاوٹ کا احساس رہتا تھا (General [...]