28 10, 2019

شدید غصہ، بیوی بچوں سے مستقل بد تمیزی، توڑ پھوڑ اور غیر مستقل مزاجی – کامیاب علاج، فیڈبیک

By |2019-11-02T13:10:14+05:00October 28, 2019|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Testimonials|0 Comments

سپائیڈر مین، سپرمین، آئرن مین ۔۔۔۔۔ ان کرداروں کی پہچان سپر پاورز کے طور پر کی جاتی ہے۔ اگرچہ ان کا حقیقی دنیا سے تو کوئی تعلق نہیں ہے مگر یہ فرضی دنیا کے ہیرو ہیں جو آپ کو ہر طرح مشکل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ مجھ سے یقین نہ کریں لیکن ایک سپر پاور حقیقی ہے اور وہ ہے ۔۔۔۔ وومین یعنی عورت۔ آپ کا بیٹا بیمار ہے۔۔۔۔ ذہنی مریض ہے۔۔۔ نشہ کرتا ہے۔۔۔ جوا کھیلتا ہے، کوئی کام نہیں کرتا یا پھر کسی بری صحبت کا شکار ہے ۔۔۔۔ تو اس کا ایک ہی حل ہے کہ اس کی شادی کر دیں۔۔۔ بیوی آئے گی تو خود ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔ کیونکہ بیوی ایک سپر ہیرو (Super Hero) ہے۔۔۔۔ ایسی خداداد صلاحیتوں کی مالک جو تمام جذباتی، نفسیاتی، ذہنی اور جسمانی بیماریوں کا علاج بخوبی کر سکتی ہے۔۔۔ مجھے بھی شادی کے نام پر ایک ایسے ہی کھونٹے سے باندھ دیا گیا جس کے مالک کو سدھارنے کے لیے ایک غیر معمولی بیوی کی ضرورت تھی۔۔۔۔ شادی کے بعد لگا کہ شوہر ذرا غصے والے ہیں لیکن چند دن بعد ذرا سی بات پر سارے کانچ کے برتن ٹوٹنے کے ساتھ [...]

14 10, 2019

بچوں میں اعتماد کی کمی، شرمیلاپن،یادداشت نہ ہونا، کنفیوژن، خراب لکھائی، لکنت اور ہکلانا – دوا، علاج اور کامیاب کیس – حسین قیصرانی

By |2019-10-14T23:47:39+05:00October 14, 2019|Categories: Autism ASD ADHD, Children's Diseases, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES, Testimonials|0 Comments

رواں اردو ترجمہ اور کمپوزنگ: محترمہ مہرالنسا ڈیر ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب!۔ آج میں اپنے بیٹے کے مسائل حل کرنے پر اظہارِ تشکر کے لئے آپ کو یہ ای میل لکھ رہی ہوں۔ میرا بیٹا بہت سی مشکلات کا شکار تھا۔ اللہ نے کرم کیا اور آپ نے علاج تو اُس کے یہ مسئلے ٹھیک ہو گئے۔ کمزور یادداشت (short memory problem) میرے بیٹے کی یادداشت بہت کمزور تھی۔ وہ کچھ بھی زیادہ دیر تک یاد نہیں رکھ پاتا تھا۔ یہاں تک کہ وہ اپنے اکلوتے دوست کا نام بھی بھول جاتا تھا۔ (introvert) کم گو، شرمیلا میرا بیٹا بہت کم بولتا تھا۔ اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار نہیں کرتا تھا۔ ہر وقت اپنے آپ میں کھویا اور مکمل کنفیوز رہتا تھا۔ (confused) پریشان اور کنفیوز وہ ہر وقت پریشان رہتا جیسے کسی الجھن کا شکار ہو۔ طبیعت میں اس الجھاؤ کی وجہ سے وہ کوئی دوست نہیں بنا پاتا تھا۔ اپنے کلاس فیلوز اور ملنے ملانے والوں کے ساتھ گھل مل نہیں پاتا تھا۔ سکول بریک میں سب بچے بے قابو ہو کر خوب کھیلتے کودتے ہیں مگر یہ اکیلا اپنے کلاس روم میں بیٹھنا چاہتا تھا۔ (unbalanced emotional personality) غیر متوازن جذباتی شخصیت وہ چھوٹی چھوٹی باتوں [...]

2 10, 2019

معدہ کی خرابی، اچانک موت کا ڈر، ہارٹ اٹیک اور سانس بند ہونے کا فوبیا – ہومیوپیتھک دوا اور کامیاب علاج – حسین قیصرانی

By |2020-09-21T15:46:49+05:00October 2, 2019|Categories: Gastrointestinal, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES|2 Comments

(کمپوزنگ اور رواں اردو ترجمہ: مہرالنسا) ڈاکٹر حسین قیصرانی! السلام علیکم! جیسا کہ میں نے آپ کو فون پر بتایا تھا کہ آج کل مجھے صحت کا پریشان کن مسئلہ درپیش ہے۔ مجھے سینے میں بائیں جانب درد کا احساس ہوتا ہے۔ کبھی کبھی یہ درد اتنا پریشان کرتا ہے کہ مجھے ایمرجنسی میں ہسپتال جانا پڑتا ہے۔ یہی معاملہ پاکستان میں ہوتا ہے کہ جب چھٹیوں پر آیا ہوتا ہوں اور یہی کچھ انگلینڈ میں۔ تمام ٹیسٹ کروا چکا ہوں اور کسی ٹیسٹ میں کچھ نہیں آیا۔ عام لوگوں کے لئے یہ بات بڑی خوشی کی ہوتی ہے کہ سب میڈیکل ٹیسٹ کلیر ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ کچھ پتہ تو چلے خرابی کیا اور کہاں ہے تاکہ اُس مسئلے کا علاج شروع ہو سکے۔ مجھے برے اور ڈراؤنے خواب بہت ستاتے ہیں۔ سونے سے پہلے موت کا ڈر اور دل کے دورے یعنی ہارٹ اٹیک کا ڈر لگا رہتا ہے۔ سخت ڈراؤنے خوابوں اور موت کے خوف کی وجہ سے صحیح طریقے سے سو نہیں پاتا اور تقریباً ہر رات ایک دو بار زور دار چیخ کے ساتھ نیند سے جاگ جاتا ہوں۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ مجھے معدے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن میں جب [...]