ناک کے ارد گرد پمپل دانے سرخی ۔ کامیاب علاج ۔ فیڈبیک

By |2019-12-08T19:49:47+05:00December 8, 2019|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Skin and Hair, SOLVED CASES, Testimonials|0 Comments

میری تکلیفوں اور مسائل کی داستان بہت پیچیدہ، مبہم اور الجھی ہوئی ہے۔ اس لئے میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ یہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کیوں کہ کوئی ڈاکٹر تو کیا میں خود بھی نہیں سمجھ پایا کہ میرے اندر کیا چل رہا ہے۔ یہ صرف میرے موجودہ ڈاکٹر حسین کا کمال ہے وہ نا صرف میرے مسائل کو سنتے اور سمجھتے ہیں بلکہ جب میں اپنے مسائل کو بیان نہیں کر پاتا تووہ میرے مسائل کی واضح تصویر بھی پیش کرتے ہیں۔ وہ ایک منفرد سائیکالوجسٹ (Psychologist)، سائیکوتھراپسٹ (Psychotherapist) اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہیں۔ چائنہ (CHINA) میں ایک سائنس سٹوڈنٹ اور ایک پی ایچ ڈی (PhD Scholar) ریسرچر ہونے کی حیثیت سے میں یہ سمجھتا تھا کہ ہومیوپیتھک میں تحقیق کم ہے اور فرضی کہانیاں زیادہ۔ میرا ایک دوست نامور سائنسدان اور پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے۔ اس نے مجھے قائل کیا کہ میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر حسین قیصرانی سے علاج کرواؤں۔ اس نے مجھے اپنے بارے میں بتایا کہ کس طرح وہ زندگی سے دور ہو چکا تھا۔ پاکستانی اور غیرملکی ڈاکٹرز سے علاج کروانے اور ہسپتالوں میں داخل رہنے کے باوجود کوئی ڈاکٹر اس کے مسائل کو حل نہ کر سکا۔وہ مایوس ہو چکا تھا۔ [...]