ہڈیوں کے امراض ۔ ہومیوپیتھک دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی
ہڈیوں کی عام تکلیفیں مندرجہ ذیل ہیں: ہڈیوں کی پرورش کا ناقص ہونا ہڈیوں کا ٹیڑھا ہونا ہڈیوں کا بڑھ جانا ہڈیوں کا بوسیدہ ہو جانا ہڈیوں کا نرم ہو جانا ہڈیوں کی ورمی کیفیات ہڈیوں کا درد ہڈیوں کی ٹی بی ہڈیوں کا کینسر یا سرطان ہڈیوں کے امراض کے بے شمار اسباب میڈیکل لٹریچر میں بیان کئے گئے ہیں۔ علاج کے لئے دوائیں بھی دستیاب ہیں اور سرجری آپریشن بھی بہت زیادہ ہو رہے ہیں لیکن، سوائے حادثات اور بیرونی چوٹوں کے، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ علاج مستقل اور کامیاب ہو۔ ہڈیوں کے اکثر امراض موروثی مزاج کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ فیملی ہسٹری میں سفلس، ٹی بی یا کینسر کا ہونا پایا جاتا ہے۔ آتشک یعنی سفلس سب سے زیادہ اہم وجہ ہے۔ مریض کی ذاتی ہسٹری، مزاج اور فیملی ہسٹری کو خوب اچھی طرح سمجھ کر ضروری ہومیوپیتھک نوزوڈز استعمال کروانا بے پناہ اچھے نتائج دیتا ہے۔ اِن نوسوڈز کو ضرورت کے مطابق مگر لمبے وقفے سے دینا درد، تکلیفوں کے ساتھ ساتھ ہڈیوں میں جاری خرابی کو کنٹرول کر لیتا ہے۔ علامات کے مطابق باقی دوائیوں کی بھی بہت اہمیت ہے۔ ہڈیوں کے امراض کے مستقل علاج کے لئے مریض کا تفصیلی کیس لینا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ ایک ماہر ہومیوپیتھک ڈاکٹر [...]