Cases2021-01-31T13:28:40+05:00

پیشاب کی نالی میں پتھری – کامیاب کیس، دوا، علاج – ڈاکٹر اعجاز علی راولپنڈی

By |February 20, 2021|Categories: Homeopathic Doctor Ijaz Ali, Homeopathy in Urdu, SOLVED CASES|

نومبر 2020شام سات بجے کا عمل چل رہا تھا۔ میں ابھی کلینک کی نشست پر بیٹھا ہی تھا کہ فون کی گھنٹی بجی۔ فون اٹھانے پر آواز آئی کہ ڈاکٹر صاحب! میں مسجد نماز کیلئے گیا۔ استنجا کیا تو مجھے پیشا ب کی نالی میں کچھ تکلیف محسوس ہوئی۔ ایسا نہ ہو کہ رات کو یہ تکلیف بہت زیادہ  کہیں بڑھ جائے۔ کیا میں ابھی ابھی آپ کے پاس آ جاؤں؟ میں نے اسے کہا آ جائیں کیوں کہ  دوا   مجھے اس کی گفتگو سے ہی سمجھ آ گئی تھی۔ اگلے چند منٹ کے اندر  یہ صاحب بھاگتے دوڑتے کلینک [...]

گندم گلوٹن اور دودھ الرجی – کامیاب کیس دوائیں علاج – حسین قیصرانی

By |January 12, 2021|Categories: Digestive System, Gastrointestinal, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES|

چوبیس سالہ نوجوان مسٹر چوہدری نےانٹرنیٹ پہ کامیاب گلوٹن الرجی کیس پڑھنے کے بعد  گوجرانوالہ سے کال کی۔ وہ پچھلے تین سال سے شدید قسم کی فوڈ الرجی (celiac disease)  کا شکار تھے۔ گندم اور دودھ سے شدید الرجی (Gluten  allergy) تھی جس کی وجہ سے خوراک کے بے پناہ مسائل تھے۔ حساس طبیعت، معدے کے مستقل مسائل،  پیٹ کی مسلسل خرابی، جادو ٹونے کا خوف، محبت  میں  ناکامی،  شدید ذہنی دباؤ  (extreme mental stress) اور پھر سب سے بڑھ کر گندم گلوٹن الرجی اور دودھ الرجی نے ان کی صحت کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا۔ تفصیلی [...]

امتحان کا ڈر خوف فوبیا – کامیاب کیس دوا علاج – حسین قیصرانی

By |January 5, 2021|Categories: Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES|

25 سالہ مس AA ،پاکستان کی رہائشی، یونیورسٹی اسٹوڈنٹ نے وٹس ایپ پر رابطہ کیا۔ وہ اپنے امتحان کے لیے بہت پریشان تھی اور پڑھائی پر بالکل بھی توجہ نہیں دے پا رہی تھی۔ امتحان کا سوچ کر ہی انزائٹی (Anxiety) ہونے لگتی تھی۔ ناکامی کا خوف (Fear  of  Failure) اعصاب پر سوار تھا۔ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ والدین کی صحت کی فکر بھی اندر ہی اندر کھائے جا رہی تھی۔ ان تمام معاملات کے علاوہ بہت سے جسمانی، نفسیاتی اور جذباتی مسائل بھی درپیش تھے۔ مثلاً بھوک نہیں لگتی تھی۔ ہر وقت وہم ستاتے تھے۔ خود پر اعتماد [...]

خود اعتمادی قوت فیصلہ کمی، وسوسے، ڈر – کامیاب کیس، علاج دوا – حسین قیصرانی

By |December 13, 2020|Categories: Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES|

27 سالہ مسز K نے حیدرآباد سے کال کی۔ محترمہ بہت پریشان تھیں اور شدید ڈپریشن (depression) کا شکار تھیں۔ ان کے لیے بات کرنا اور اپنی طبیعت کے بارے بتانا بھی مشکل تھا۔ ذہنی انتشار بہت شدت اختیار کر چکا تھا۔ شدید گھٹے ہوئے جذبات، شادی شدہ زندگی کی ناہمواری، بے پناہ ذہنی الجھاؤ، نیند کی کمی، بھوک، پیاس کی عدم موجودگی، احساس کمتری، غصہ، انگزائٹی اور بہت سے مسائل نے شخصیت کو بہت ڈسٹرب کر رکھا تھا۔ تفصیلی گفتگو سے درج ذیل صورت حال سامنے آئی۔ 1۔ مسز K   اپنے جذبات کا کبھی بھی اظہار (introvert) نہیں کر [...]

چنڈیاں، وارٹس، موہکے، مسے ۔ کامیاب کیس، دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی

By |August 18, 2020|Categories: SOLVED CASES|

کمپوزنگ اور کیس پریزنٹیشن: محترمہ مہرالنسا سولہ سالہ اکلوتی بیٹی کی والدہ نے خاصی پریشانی کی عالم میں دبئی سے فون کیا۔ ان کی بیٹی بہت تکلیف میں تھی۔ اس کے پیروں کے تلووں میں چنڈیاں بن گئی تھیں۔ یہ مسئلہ کوئی ایک ماہ پہلے شروع ہوا تو اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی مشاورت سے سرجری کروائی گئی مگر چند دن بعد یہ چنڈیاں واپس آ گئیں۔ اب کیفیت یہ تھی کہ بیٹی کا چلنا پھرنا تو دور کی بات ہے؛ صرف واش روم تک جان بھی دوبھر تھا۔ تفصیلی ڈسکشن کیے بغیر ظاہری علامات اور موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہومیوپیتھک دوا تھوجا (Thuja [...]

مثانے پیشاب کی بیماریاں، گائنی کے مسائل، شدید جسمانی و نفسیاتی درد، ہائپوتھائیرائڈ، انگزائٹی اور موت کا ڈر خوف فوبیا – کامیاب کیس، دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی

By |August 14, 2020|Categories: Digestive System, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Neurological, SOLVED CASES|

مینہ وریا  پر  پانی  گھٹ  اے اکھاں  وچ  طغیانی گھٹ اے تینوں بُھلاں تے  لگدا  اے ساہ  دی آنی جانی  گھٹ اے تیری صورت  چار  چفیرے میری نظر نمانی،  گھٹ اے اک دن مڈھوں مک جاوے گی اج کل تیری کہانی  گھٹ اے !  دو بچوں کی والدہ 35 سالہ مسز ایس فیس بک پر کیس پڑھنے کے بعد ملنے کے لیے تشریف لائیں۔ ان کے مسائل بے پناہ تھے۔ کئی مرتبہ سرجری ہو چکی تھی۔ کھانا پینا نہ ہونے کے برابر رہ گیا تھا۔ چلنا پھرنا تو تھا ہی دشوار۔ انفیکشنز کی ایک لمبی فہرست تھی جن میں کچھ [...]

فسچلا بھگندر، معدہ خرابی، میگرین سر درد ۔ کامیاب کیس، دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی

By |July 2, 2020|Categories: SOLVED CASES|

29 سالہ مسز K  دو سال قبل انہی دنوں میں علاج کے لیے تشریف لائیں۔ محترمہ بہت پریشان تھیں۔ پچھلے چھ ماہ سے ایک زخم تکلیف دے رہا تھا۔ مسئلہ زیادہ بڑھا تو معائنہ کروایا۔ ڈاکٹر نے فسچولا (Anal Fistula)  تشخیص کیا اور فوری سرجری کا مشورہ دیا۔ محترمہ گومگو کی کیفیت میں تھی۔ جسمانی تکلیفیں تو تھیں ہی، ساتھ ساتھ ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی مسائل بھی تھے۔ علاج سے پہلے تفصیلی ڈسکشن ہوئی اور جو صورت حال سامنے آئی وہ درج ذیل ہے۔ 1۔ چھ ماہ پہلے مقعد کے قریب ایک دانہ بنا۔ شروع میں یہ زیادہ تکلیف نہیں [...]

اعتماد کی کمی، معدہ خرابی، جنسی کمزوری، انگزائٹی، ڈر خوف اور فوبیاز – کامیاب کیس، علاج اور دوائیں – حسین قیصرانی

By |June 28, 2020|Categories: SOLVED CASES|

"میں یہ نہیں کر سکتا" ۔۔۔۔۔۔ "یہ مجھ سے نہیں ہو گا" ۔۔۔۔۔۔ "یہ بہت مشکل ہے" ۔۔۔۔۔۔ "اگر میں نہ کر سکا تو" ۔۔۔۔۔۔ "لوگ کیا کہیں گے" ۔۔۔۔۔۔ یہ وہ الفاظ ہیں جو کسی بھی انسان کی زندگی میں کامیابی کے زینے کو مکمل طور پر مقفل کر دیتے ہیں۔ یہ کہانی بھی ایک ایسی ہی شخصیت کی ہے۔ خوشاب کے رہائشی 39 سالہ مسٹر ش، ایک بیٹے کے والد، اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا مسئلہ خود اعتمادی کا نہ ہونا اور معدہ کی شدید خرابی تھی۔ اور اس مسئلے نے ان کے نفسیاتی مسائل کو خاصا پیچیدہ [...]

فوڈ الرجی، گندم ویٹ گلوٹن الرجی، دودھ الرجی، معدہ کے شدید مسائل ۔ کامیاب کیس دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی

By |May 20, 2020|Categories: Digestive System, Gastrointestinal, Mental Health, SOLVED CASES|

(کمپوزنگ و کیس پریزینٹشن: محترمہ مہرالنسا) آج پھر اس کی آنکھ کچن سے آنے والی پراٹھوں کی مہک سے کھلی۔ اس کا سارا جسم دکھ رہا تھا۔ اس نے بستر چھوڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ بڑی مشکل سے وہ ٹیک لگا کر بیٹھ سکا۔ تھوڑی دیر بعد وہ ناشتے میں ابلے ہوئے چاول حلق سے اتار رہا تھا۔ گلی میں کھلنے والی کھڑکی سے بچوں کے کرکٹ کھیلنے کی آوازیں آ رہی تھیں۔ کیا وہ دوبارہ کبھی اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل پائے گا۔۔۔۔! وہ اپنے آپ سے پوچھ رہا تھا لیکن اس کے پاس اپنے [...]

کمزور لاغر جسم، پچکے گال، معدہ خرابی، شدید غصہ، انگزائٹی، ڈپریشن ۔ کامیاب کیس، دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی

By |May 3, 2020|Categories: Digestive System, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES|Tags: |

ساری تیاریاں مکمل تھیں۔ دعوت نامے تقسیم ہو چکے تھے۔ وہ خاصا مطمئن تھا۔ آج اس کی بہن کی مہندی تھی۔ یہ ایک بڑی ذمہ داری تھی اور وہ پُر اعتماد تھا۔ اسے ایک بھائی ہونے کے ساتھ ساتھ باپ کا کردار بھی نبھانا تھا۔ جہیز کا سامان جا چکا تھا۔ بارات کے استقبال سے لے کر پُرتکلف دعوت اور رخصتی تک، سارے انتظامات ہو چکے تھے۔ کالج چھوڑنے کے بعد سے لے کر اب تک کا سارا سفر اس کی نگاہوں کے سامنے گھوم رہا تھا۔ یہاں تک آنے کے لیے اس نے بہت محنت کی تھی۔ وہ انہی [...]

موٹاپا ۔ 35 کلوگرام وزن کم ۔۔ شوگر، بلڈ پریشر، پینک اٹیک، انگزائٹی، شدید کھانسی اور معدہ خرابی مکمل کنٹرول ۔ کامیاب کیس، دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی

By |April 22, 2020|Categories: Homeopathy in Urdu, Mental Health, Respiratory, SOLVED CASES|Tags: |

اٹک کے رہائشی، دو بچوں کے والد، چالیس سالہ احمد زمان (مریض کی خواہش پر نام دیا جا رہا ہے)، پیشے کے لحاظ سے معلم ہیں۔ جاسوسی کہانیاں پڑھنے کے شوقین ہیں۔ موٹاپے کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔ پہلے بھی ہومیوپیتھک علاج (Homeopathic Treatment) کروا چکے تھے لیکن کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا تھا۔ ویب سائٹ پر کیسز پڑھنے کے بعد رابطہ کیا۔ ان کے مطابق، سب سے بڑا مسئلہ بڑھتا ہوا وزن تھا جو کسی بھی طرح کنٹرول نہیں ہو رہا تھا۔ مستقل خشک کھانسی نے بھی تنگ کر رکھا تھا۔ معدہ اکثر خراب رہتا تھا۔ ساتھ ہی انزائٹی [...]

By |February 29, 2020|Categories: Digestive System, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES|

میری عمر 25 سال ہے۔ میں ایک ہاؤس وائف ہوں۔ تعلق کراچی سے ہے لیکن شادی کے بعد مجھے لاہور آنا پڑا۔ میرے مسئلے کا آغاز بیس سال کی عمر میں ہوا۔ مجھے اپنے جسم میں مختلف تبدیلیوں کا احساس ہونے لگا۔ میرا وزن بڑھنے لگا۔ مینسز، حیض میں بے قاعدگی (irregular menstrual cycle) آنے لگی۔ میری جلد بہت حساس (sensitive skin) ہو گئی اور اکثر الرجی (Allergy) رہنے لگی۔ ان تبدیلیوں نے جہاں میرے جسم کو نقصان پہنچایا وہاں ذہن بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ اس ساری صورت حال نے مجھے دقیانوسی بنا دیا اور میں بہت زیادہ [...]

شدید حساسیت، نیند، بھوک اور سر درد کے مسائل ۔ ہومیوپیتھک دوا اسارم کا دلچسپ کیس ۔ حسین قیصرانی

By |February 26, 2020|Categories: Homeopathic Awareness, Mental Health, SOLVED CASES|

25 سالہ ڈاکٹر ملک نے اپنے پرانے اور بے شمار مسائل پر بات کرنے کے لیے اسلام آباد سے فون کیا۔ ان کی صحت کی صورت حال بہت پیچیدہ تھی کیوں کہ کچھ مسائل بہت نمایاں تھے اور کچھ بے پناہ مبہم اور الجھے ہوئے۔ سب سے پہلے واضح اور زیادہ تکلیف دہ مسائل (Uppermost Layer) کا علاج شروع کیا گیا۔ ڈاکٹر صاحبہ کو نیند (sleeplessness) نہیں آتی تھی اور اگر کسی طرح آنکھ لگ بھی جاتی تو ڈراؤنے خواب (nightmares) پریشان کرتے تھے۔ ایک اَن جانا خوف (Fear & Phobia of Unknown) طاری رہتا تھا۔ بلا وجہ انگزائٹی (Anxiety) [...]

رحم کی رسولیاں، فبرائیڈ، سر درد، کمر درد اور ہارمون کے مسائل ۔ كامیاب كیس، علاج اور دوا ۔ حسین قیصرانی

By |February 10, 2020|Categories: Genitourinary, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES|

Click HERE For Original / English Version of this Case. A Solved Case of Polycystic Ovary Syndrome (PCOS), Uterine Fibroids and Ovarian Cysts – Homeopathic Treatment and Medicine (Hussain Kaisrani) (رواں اردو ترجمہ: محترمہ مہرالنسا) ڈنمارک (Denmark) کی رہائشی، دو بچوں کی والدہ، ڈاکٹر مسز خان نے علاج کے لئے فون پر رابطہ کیا۔ اسی سال ہی وہ اپنی پی ایچ ڈی (PhD) مکمل کر کے وہاں کی مشہور یوینورسٹی میں ریسرچ آفیسر تعینات ہوئی تھیں۔ گزشتہ چند سالوں کی بے پناہ مصروفیت نے انہیں ڈسٹرب کر دیا تھا۔ وہ سوچتی تھیں کہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ایک اطمینان اور سکون [...]

مائیگرین، درد شقیقہ یعنی آدھے سر کا درد ۔ کامیاب کیس، ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی

By |February 4, 2020|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Neurological, SOLVED CASES|

وہ مرکز تھی کالج کی ساری سکھیوں کا کیوں نہ ہوتی وہ تھی ہی ایسی قدرت نے دلکش رنگوں سے اسے تراشا تھا کشمیری چہرے پہ آنکھیں غزل سناتی تھیں ہنستی تھی تو جھرنوں سے آوازیں آتی تھیں سنگی ساتھی سارے اس کے گرد منڈلاتے تھے اس کے ناز اٹھاتے تھے وہ مرکز جو تھی نازاں تھی اور ناداں بھی بھول گئی تھی مرکز کو تو بالآخر تنہا جلنا پڑتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!۔ اہم ہونا کسے اچھا نہیں لگتا لیکن اگر ہم اہم ہونے کے ساتھ ساتھ حساس بھی ہوں تو نتائج مختلف بلکہ پریشان کن ہو سکتے ہیں۔ ہمارے دوست، [...]

سانس کی شدید تنگی، دم گھٹنا، نیند کے مسائل اور مستقل غصہ ۔ کامیاب علاج اور دوائیں ۔ حسین قیصرانی

By |January 22, 2020|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Respiratory, SOLVED CASES|

چھ ماہ پہلے تیس سالہ مسز ایچ نے ناٹنگھم برطانیہ (Nottingham, UK) سے کال کی۔ محترمہ تین بچوں کی والدہ ہیں اور پچھلے دس سال سے برطانیہ میں مقیم ہے۔ تفصیلی گفتگو سے پتہ چلا کہ ان کا تعلق اسلام آباد (پاکستان) کے اعلیٰ تعلیم یافتہ خاندان سے ہے۔ اپنی ایک فیملی فرینڈ کے پر زور اصرار پر مجھ سے رابطہ کیا۔ ان کے مسائل وہاں کے ڈاکٹرز کے لیے نا قابلِ فہم بھی تھے اور نا قابلِ علاج بھی۔ وہ اچانک سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ حالاں کہ صرف چند ماہ پہلے تک وہ بہت [...]

ڈپریشن، غصہ، وہم، وسوسے، منفی سوچیں، آسیب کا ڈر، خوف اور فوبیا ۔ کامیاب علاج ۔ حسین قیصرانی

By |January 21, 2020|Categories: Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES|

گوجرہ کے 28 سالہ نوجوان آفیسر مسٹر ایم نے اپنے  مسائل کے بارے میں بات کرنے کے لیے وٹس اپ پر رابطہ کیا۔ ان سے بات چیت کا سلسلہ گھنٹہ بھر رہا۔ تین بچوں کے باپ ہیں مگر حصولِ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کافی عرصے سے کئی ذہنی اور جسمانی مسائل سے دوچار تھے جس کے لیے مختلف ایلوپیتھک، ہومیوپیتھک اور حکیموں کو آزما چکے تھے۔ نوجوانی کی ان تکالیف نے ان کے معیار زیست کے ساتھ ساتھ ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی (Emotional, Mental and Psychological) معاملات کو بھی خاصا نقصان پہنچایا تھا۔ تعلیم، دوستی، ازدواجی و معاشرتی [...]

ناک کے ارد گرد پمپل دانے سرخی ۔ کامیاب علاج ۔ فیڈبیک

By |December 8, 2019|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Skin and Hair, SOLVED CASES, Testimonials|

میری تکلیفوں اور مسائل کی داستان بہت پیچیدہ، مبہم اور الجھی ہوئی ہے۔ اس لئے میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ یہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کیوں کہ کوئی ڈاکٹر تو کیا میں خود بھی نہیں سمجھ پایا کہ میرے اندر کیا چل رہا ہے۔ یہ صرف میرے موجودہ ڈاکٹر حسین کا کمال ہے وہ نا صرف میرے مسائل کو سنتے اور سمجھتے ہیں بلکہ جب میں اپنے مسائل کو بیان نہیں کر پاتا تووہ میرے مسائل کی واضح تصویر بھی پیش کرتے ہیں۔ وہ ایک منفرد سائیکالوجسٹ (Psychologist)، سائیکوتھراپسٹ (Psychotherapist) اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہیں۔ چائنہ (CHINA) [...]

An Amazing experience of Acne and Pimple Treatment by Hussain Kaisrani – A review and Feedback from PhD Scholar, China

By |November 5, 2019|Categories: Homeopathic Awareness, Skin and Hair, SOLVED CASES, Testimonials|

My story of ailments is highly complicated, very ambiguous and too much confusing so I am not going into its detail. It’s beyond the understanding because no doctor even I myself couldn’t know what is happening inside me. It’s only my present healer, Dr Hussain Kaisrani, who not only listens and understands my problems rather presents the clear picture of my sufferings if I am not in the position to explain the condition. He is of its own kind Psychologist, Psychotherapist and Homeopathic Doctor. Being a science student and PhD researcher in China, my mindset was that, that the Homeopathic [...]

بچوں میں اعتماد کی کمی، شرمیلاپن،یادداشت نہ ہونا، کنفیوژن، خراب لکھائی، لکنت اور ہکلانا – دوا، علاج اور کامیاب کیس – حسین قیصرانی

By |October 14, 2019|Categories: Autism ASD ADHD, Children's Diseases, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES, Testimonials|

رواں اردو ترجمہ اور کمپوزنگ: محترمہ مہرالنسا ڈیر ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب!۔ آج میں اپنے بیٹے کے مسائل حل کرنے پر اظہارِ تشکر کے لئے آپ کو یہ ای میل لکھ رہی ہوں۔ میرا بیٹا بہت سی مشکلات کا شکار تھا۔ اللہ نے کرم کیا اور آپ نے علاج تو اُس کے یہ مسئلے ٹھیک ہو گئے۔ کمزور یادداشت (short memory problem) میرے بیٹے کی یادداشت بہت کمزور تھی۔ وہ کچھ بھی زیادہ دیر تک یاد نہیں رکھ پاتا تھا۔ یہاں تک کہ وہ اپنے اکلوتے دوست کا نام بھی بھول جاتا تھا۔ (introvert) کم گو، شرمیلا میرا بیٹا بہت [...]

معدہ کی خرابی، اچانک موت کا ڈر، ہارٹ اٹیک اور سانس بند ہونے کا فوبیا – ہومیوپیتھک دوا اور کامیاب علاج – حسین قیصرانی

By |October 2, 2019|Categories: Gastrointestinal, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES|

(کمپوزنگ اور رواں اردو ترجمہ: مہرالنسا) ڈاکٹر حسین قیصرانی! السلام علیکم! جیسا کہ میں نے آپ کو فون پر بتایا تھا کہ آج کل مجھے صحت کا پریشان کن مسئلہ درپیش ہے۔ مجھے سینے میں بائیں جانب درد کا احساس ہوتا ہے۔ کبھی کبھی یہ درد اتنا پریشان کرتا ہے کہ مجھے ایمرجنسی میں ہسپتال جانا پڑتا ہے۔ یہی معاملہ پاکستان میں ہوتا ہے کہ جب چھٹیوں پر آیا ہوتا ہوں اور یہی کچھ انگلینڈ میں۔ تمام ٹیسٹ کروا چکا ہوں اور کسی ٹیسٹ میں کچھ نہیں آیا۔ عام لوگوں کے لئے یہ بات بڑی خوشی کی ہوتی ہے کہ [...]

نفسیاتی کشمکش، کنفیوژن، تذبذب اور خودکلامی کا مستقل عذاب – ایک سچی کہانی – کامیاب علاج

By |September 27, 2019|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES|

"اب تم زیادتی کر رہی ہو وہ تمہیں منانے کے لیے آیا تھا نا پھر کیوں نہیں مانی۔" "میں زیادتی کر رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں؟ تم بھی مجھے ہی الزام دے رہی ہو۔"  "نہیں میں الزام نہیں دے رہی۔ میں تو بس تمہیں یہ سمجھا رہی ہوں کہ جب اس نے پہل کر لی تھی تو تم بھی قدم بڑھا لیتی۔" "اچھا آج اتنے دنوں بعد انہیں مجھے منانے کا خیال آ گیا وہ بھی تب جب میں نے خود آگے بڑھ کر بات کر لی ورنہ انہیں تو آج بھی فرق نہ پڑ تا وہ تو آج بھی انجان بنے رہتے۔ انہیں خود سے تو کبھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی مجھے منانے کی, [...]

سانس میں رکاوٹ، کمر درد، انگزائٹی، الرجی، غصہ، کان کی آوازیں اور معدے کی سخت خرابی – کامیاب کیس – حسین قیصرانی

By |August 4, 2019|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Respiratory, SOLVED CASES, Testimonials|

کیس پریزینٹیشن، فیڈ بیک کے رواں اردو ترجمہ اور کمپوزنگ کے لئے محترمہ مہرالنسا کا شکریہ۔ ------------ آپ نے کبھی کسی ماہر شعبدہ باز کو دیکھا ہے جو ہاتھوں میں لمبی چھڑی تھامے ایک تنی ہوئی رسی پر، ہزاروں کے مجمع میں انتہائی پُر اعتماد انداز، انتہائی پھرتی اور کامیابی سے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پہنچ جاتا ہے۔ آپ کو معلوم ہی ہو گا کہ وہ ایسا کیسے کر لیتا ہے۔ جی ہاں! آپ کی سوچ بالکل صحیح ہے کہ یہ سارا کھیل توازن کا ہے؛ جہاں توازن بگڑا وہاں کھیل خراب ہو جائے گا۔ زندگی کی تنی [...]

فسچولا بھگندر کا علاج – ہومیوپیتھک دوائیں اور کامیاب کیس – حسین قیصرانی

By |June 28, 2019|Categories: Digestive System, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Infectious Diseases, SOLVED CASES|

(کیس کی تحریر اور کمپوزنگ کے لئے محترمہ مہرالنساء کا خصوصی شکریہ!) اسلام آباد کے پُرفضا ماحول میں بچپن گزارنے والے اس نوجوان کو شروع سے ہی محنت اور اپنے زورِ بازو پر بھروسہ کرنے کی لگن تھی۔ اپنی دنیا خود تخلیق کرنے کے ولولہ اور عزم نے اُنہیں اپنے گھر بار تک کو چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ اعلیٰ تعلیم کے لئے یورپ اور امریکہ میں سالہا سال گزارنا بھی اِسی جذبہ کی تکمیل کے لئے تھا۔ عین نوجوانی میں، انہوں نے اپنے شب و روز انتہائی وضع داری، شرافت و نجابت سے گزارے۔ اصول پسندی اور روایات کی [...]

ایک بے قرار جسم و روح کی کہانی؛ اُس کی ماں کی زبانی

By |June 21, 2019|Categories: Autism ASD ADHD, Children's Diseases, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES|

میرا بیٹا شروع سے ہی بہت ایکٹو تھا ۔۔۔۔ ہر وقت کھیل کود کے لیے تیار ۔۔۔۔ ذہین ۔۔۔ اور شرارتی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی چستی میں مزید اضافہ ہو رہا تھا اور میری توقعات میں بھی ۔۔۔۔۔ تھوڑا بڑا ہوا تو ایک اچھے سکول میں داخل کروایا لیکن سکول سے آ کر بھی اس میں تھکاوٹ کے ذرا سے آثار بھی نظر نہیں آتے تھے ۔۔۔۔ نیند کم ہوتی جا رہی تھی اور میرے خیالات بھی تبدیل ہو رہے تھے۔ جس کو مَیں چستی سمجھتی تھی وہ دراصل بے چینی تھی۔ مسلسل کھیلنا اور بے تکان [...]