Solved Cases

23 12, 2018

موت کا ڈر، خوف، فوبیا، مثبت اور منفی کی مستقل ذہنی کشمکش – ہومیوپیتھک دوا، علاج اور کامیاب کیس – حسین قیصرانی

By |2018-12-30T23:24:38+05:00December 23, 2018|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES, Testimonials|0 Comments

نظامی کی کہانی؛ خود اُس کی اپنی زبانی السلام علیکم ۔۔ محترم المقام جناب قیصرانی صاحب۔۔ محترم! میرے شب و روز بہت زیادہ بہتر سے بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔۔ مثبت اور منفی کی جنگ اور کشمکش تقریبا نہ ہونے کے برابر ہے۔۔ منفی حملہ آور ہوتا ہے یا پچھلے دو تین دنوں میں ہوا لیکن وہ رکا نہیں۔۔ مثبت بہت جلد اس کو کور کر لیتا ہے۔۔۔ مثبت قیام کرتا ہے اور زیادہ دیر قیام کرتا ہے منفی نکل جاتا ہے۔۔ منفی کا دورانیہ بہت کم سے کم ہوتا جا رہا ہے۔۔۔ جیسے جیسے آپ نے فرمایا تھا ویسے ویسے مثبت اور منفی کی کشمکش ختم ہوتی جا رہی ہے۔۔۔ باوجود اس کے آپ کی میڈیسن کٹ میرے پاس ہمہ وقت موجود ہے لیکن مجھے اس کے استعمال کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔ مَیں ایک ماہ کے علاج کے بعد میڈیسن اور ٹینشن فری زندگی گزارے کے قابل ہو چکا ہوں - الحمد للہ۔ محترم جناب قیصرانی صاحب! اسی وجہ سے میں آپ کو فیڈ بیک نہیں دے رہا ہوں۔۔ مجھے بہت کم ضرورت محسوس ہو رہی ہے اب آپ کو کچھ اپ ڈیٹ کرنے کی۔۔ جنابِ محترم مجھے اچھی طرح سے وہ وقت یاد ہے جس دن [...]

8 11, 2018

فوڈ الرجی، سٹریس، ٹینشن اور ڈیپریشن دور زندگی بھرپور – ہومیوپیتھک علاج کے بعد فیڈبیک – حسین قیصرانی

By |2018-11-11T15:10:22+05:00November 8, 2018|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES, Testimonials|0 Comments

میری کوشش زندگی کے مسائل اور رکاوٹوں کو حقیقت کی نظر سے دیکھنے اور حل کر کے آگے بڑھنے کی ہوا کرتی ہے۔ مسائل کا رونا روتے رہنا مجھے کبھی بھی پسند نہیں رہا۔ سسرال میں "کاسمیٹک سرجری" اور”ڈنگ ٹپاؤ“ پالیسی پر زور تھا۔ میرے جیسی حقیقت پسند اور پریکٹیکل اپروچ رکھنے والی لڑکی سسرال کے سسٹم کے لیۓ تو خطرہ تھی ہی؛ مگر اس پریکٹیکل اپروچ نے مجھے بھی بہت overburden کر دیا تھا۔ گھر، بچوں اور فیملی کی ساری ذمہ داری نبھانے کی توقع آج بھی مجھ سے ہی رکھی جاتی ہے۔ مدد اور سپورٹ کرنے کا رجحان سسرال میں نہیں ہے۔ اگر کبھی تعاون اور مدد کا معاملہ درپیش ہو تو وہ صرف دکھاوے اور احسان جتانے کی حد تک کی جاتی ہے۔ اس بھاگ دوڑ اور افراتفری کے ماحول میں، میری صحت بری طرح متاثر ہو رہی تھی لیکن مجھے اس بات کا احساس نہیں ہو سکا کہ میرے ذہن میں موجود ہر وقت کی ٹینشن، سٹریس اور کشمکش کی وجہ سے مَیں اندر ہی اندر ذہنی، جذباتی، نفسیاتی اور جسمانی طور پر کمزور پڑتی جا رہی ہوں۔ بیمار ہونے پر بھی مجھے خود سمجھ میں نہ آ سکا کہ میرے ساتھ ہوا کیا ہے۔ کافی [...]

21 10, 2018

غیر مستقل مزاجی، مستقل بے چینی، ذہنی بے قراری اور کشمکش – ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی

By |2018-10-23T15:22:53+05:00October 21, 2018|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES|0 Comments

(اِس کیس کی تحریر و کمپوزنگ محترمہ ربیعہ فاطمہ کی مرہونِ منت ہے)۔ پچیس سالہ نوجوان چارٹرڈ اکاؤنٹینسی (CA) کے آخری ماڈیول (Module) میں ہیں۔ اپنی بہت سی نفسیاتی، جسمانی اور جذباتی شکایات کے متعلق مشورہ کرنے کے لئے 5 جولائی کو تشریف لائے۔ نوجوان کئی قسم کے ذہنی اضطراب (Anxiety) میں مبتلا تھے اور آتے ہی انہوں نے کہا کہ اب میری بس ہو گئی ہے۔ طرح طرح کے وہم، خدشات اور فوبیاز، جن کی تفصیل ذرا آگے چل کر آتی ہے، نے ان کی زندگی کو کربناک بنا رکھا تھا۔ تعلیم اور مستقبل کے متعلق بہت سے منصوبے ادھورے یا پھر التوا کا شکار تھے۔ کسی کاروبار یا جاب میں زیادہ دیر دلچسپی برقرار نہیں رہتی تھی۔ اگرچہ بہت محنت اور لگن سے مکمل تیاری کے ساتھ کام شروع کرتے لیکن تکمیل کے مراحل تک پہنچنے سے پہلے ہی جوش و جذبہ ختم ہو جایا کرتا۔ کہنے لگے کہ اور تو اور کھانا بھی پورا نہیں کھاتا؛ پانی بھی تھوڑا بچا دیتا ہوں۔ ذہنی طور پر ایک مستقل الجھاؤ (Confusion) اور انتشار (Anxiety) کی کیفیت رہتی ہے۔ ذہنی اضطراب کے دورے (Panic Attacks) بھی پڑتے تھے۔ ان سے بچنے کے لئے انہوں نے کئی احتیاطی تدابیر بھی اختیار [...]

10 10, 2018

معدہ کی تکلیف، ڈپریشن، انگزائٹی، پینک اٹیک، جن بھوت اور موت کا ڈر – کامیاب کیس – ہومیوپیتھک دوا اور علاج کی تفصیل: حسین قیصرانی

By |2021-01-25T16:09:44+05:00October 10, 2018|Categories: Digestive System, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES, Testimonials|0 Comments

(اِس کیس کی پریزینٹیشن یعنی تحریر و کمپوزنگ محترمہ ربیعہ فاطمہ کی مرہونِ منت ہے)۔ ----------یہ کیس ہے 25 سالہ نوجوان کا؛ جو لاہور کی ایک فیکٹری میں بطور انڈسٹریل انجینئر تعینات ہیں۔ جب وہ 5 جولائی 2018 کو باقاعدہ مشورہ کرنے کے لئے تشریف لائے تو معلوم ہوا کہ ان کو صحت کے حوالے سے شدید مسائل کا سامنا ہے۔ اس سے پہلے وہ انٹرنیٹ پر میرے کام اور ہومیوپیتھی کے متعلق کافی معلومات حاصل کر چکے تھے۔ وہ ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے زیرِ علاج بھی رہے جنہوں نے اُن کو بیک وقت کئی دوائیاں استعمال کرنے کے لئے دیں مگر، اُن کے بقول، انہیں اُس سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکا۔ ویب سائیٹ اور فیس بک پیج پر میرے کئی کیس سٹڈی کیے، یعنی کہ محتاط چھان بین کرنے کے بعد ان کی تسلی ہوئی تو ہی انہوں نے ملاقات کا ٹائم مقرر کیا۔چیک اپ کے لئے تشریف لائے تو ان کے پاس مختلف ڈاکٹروں کے نسخے، ٹیسٹ اور استعمال شدہ دوائیوں کی ایک لمبی فہرست موجود تھی۔ کئی ماہ سے جاری علاج معالجے سے، اُن کے مطابق، کوئی فائدہ ہونا تو درکنار؛ صحت ہی متواتر گرتی جا رہی تھی۔ ذہنی کوفت اور مایوسی میں بھی مزید اضافہ [...]

29 09, 2018

جذباتی، ذہنی اور نفسیاتی دباؤ کے مسائل – ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی

By |2018-09-29T16:01:38+05:00September 29, 2018|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Muscles, Ligaments, Tendons and Bones, SOLVED CASES, Testimonials|0 Comments

آمنہ کی کہانی: کچھ میری اور کچھ اُس کی اپنی زبانی - حسین قیصرانی لاہور سے تعلق رکھنے والی بیالیس سالہ آمنہ 27 اگست 2018 کو کنسلٹ کرنے کے لئے تشریف لائیں۔ بھائی کی موجودگی میں بہت اہم مسائل اور علامات پر گفتگو کرنا ممکن نہیں تھا لہٰذا عمومی مسائل ہی زیر بحث رہے اور کیس واضح نہ ہو سکا۔ محترمہ کو عرض کر دیا گیا کہ جو تفاصیل آپ نے اپنے مسائل کی بتائی ہیں؛ وہ ناکافی ہیں۔ اِس لئے ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ ایک نشست اَور رکھیں مگر بھائی کی موجودگی میں نہیں؛ یا پھر اپنا ہر چھوٹا بڑا مسئلہ ای میل پر بھیجیں۔ خاتون علاج کروانے پر مصر تھیں۔ انہیں اُن کی ڈاکٹر نے ہومیوپیتھک علاج کی تاکید کی تھی اور پھر ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر نے میری طرف ریفر بھی کیا تھا۔ بہت ہی پیچیدہ اور اُلجھا ہوا کیس تھا۔ ٹیسٹ اور ڈاکٹری نسخوں کا ایک پلندہ ان کے پاس موجود تھا۔ بے شمار ٹیسٹ اور علاج کے باوجود ڈاکٹرز کسی حتمی رائے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔ کسی معالج نے معدہ اور ہاضمہ کا علاج کیا تو کسی نے انگزائٹی Anxiety ( یعنی نفسیاتی، ذہنی اور جذباتی مسائل) کا۔ زیادہ تر ڈاکٹرز (Irritable [...]

16 09, 2018

A Case of Irritability, intolerance to withstand people, Noises and Hyper Responsive to Minor Stimuli (An Asarum Europaeum Case) – Hussain Kaisrani

By |2019-01-26T16:08:28+05:00September 16, 2018|Categories: Mental Health, Professional, SOLVED CASES, Treatment|0 Comments

Asarum Europaeum – Homeopathic Remedy – Materia Medica Viva George Vithoulkas   Patient S Malik, 25 years old, from Islamabad contacted me through phone for multiple ongoing and chronic problems. The clinical picture of patient was very diverse and as some problems were very prominent, others were very vague and complicated. Treatment was started for obvious and acute problems first (this included treatment of chronic insomnia, phobias, fears, anxiety, nightmares, numerous physical problems like anorexia, tremors and many others). The chronicity and severity of problems was such that it took her a while to reach to that point where her main issues started becoming stable and some new symptoms were noticed which were not very clear and slightly unusual too. During the multiple telephonic interviews, email correspondence and WhatsApp chats few complaints were constantly mentioned which were not very prominent (or significant) but kept on bothering the patient along the way. Patient's follow ups and feedback were constantly reviewed and monitored. On close and vigilant observation she was noted to show a whole new spectrum of symptoms or more precisely the complicated vague symptoms started making sense like all the pieces of puzzle starting falling into place and indicating a [...]

13 08, 2018

خود اعتمادی کی کمی – فیڈبیک، ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی

By |2019-06-26T14:07:11+05:00August 13, 2018|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES, Testimonials|0 Comments

آئیے آج آپ کو مسٹر ۔۔۔۔۔ سے ملواتے ہیں۔ یہ پنجاب کے مشہور کاروباری، سماجی اور سیاسی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ عمر چوبیس سال ہے مگر لگتے بیس سال کے بھی نہیں۔ بہت ہی نفیس طبیعت کے مالک ہیں۔ آواز، انداز اور چال ڈھال سے بھی نزاکت جھلکتی ہے۔ پرورش بڑے ناز و نعم سے ہوئی کیونکہ گھر کے اندر اہم کردار اور کنٹرول والدہ ہی کا رہا۔ باہر کے معاملات کے لئے نوکر چاکر اور خدمت گار ہمہ وقت میسر تھے۔ انہیں طنز و طعنہ کے نشتر سہنے پڑے کہ تم لڑکیوں کی طرح ہو۔ لڑکوں کی عجیب نظروں اور چھیڑ چھاڑ سے وہ بچپن ہی سے ڈسٹرب رہتے تھے؛ اِس لئے سکول کالج سے سیدھا گھر ہی پہنچتے۔ والدہ اور بہنوں کے ساتھ ہی اُن کا وقت گزرتا۔ باہر کے کھیلوں اور دوستداریوں سے کوئی شغف نہ تھا سو پڑھائی پر بھرپور توجہ دینے کا موقع مل جاتا۔ اُن کے رزلٹ ہمیشہ اچھے آتے۔ سکول اور کالج علاقے میں تھا سو بہت ہی کم کسی نے اُن کو عملاً تنگ کیا۔ ایک دو واقعہ ایسا ہوا بھی کہ کسی ٹیچر نے سمجھانے کے لئے کہہ دیا کہ تم کیا ہر وقت لڑکیوں کی طرح شرماتے رہتے [...]

5 08, 2018

دبلی پتلی اور کمزور جسم نوجوان بچی کا ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی

By |2019-01-11T09:56:46+05:00August 5, 2018|Categories: Children's Diseases, Mental Health, SOLVED CASES|0 Comments

آج ایک بچی کا کیس ڈسکس کرتے ہیں جس کی عمر تیرہ سال ہے اور وہ کئی قسم کے ذہنی، جسمانی، جذباتی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔ اُس کے والدین کراچی کے تھے تاہم گذشتہ بیس سال سے لندن میں ہیں۔ بیٹی وہیں پیدا ہوئی، پلی بڑھی ہے۔ برطانیہ میں ایسے بچوں کو برٹش بارن (British Born) کہا جاتا ہے۔ یہ بچی بہت ذہین ہے اور محنتی بھی۔ اُس کا قد ابھی سے ہی اپنے ماں باپ سے بڑا ہے تاہم وہ بہت زیادہ دبلی پتلی اور سمارٹ ہے۔ اُس کی ماں کے بقول ایسے جیسے کہ ہڈیوں کا ڈھانچہ ہو۔ کھایا پیا اُس کے جسم کو لگتا ہی نہیں۔ ہر وقت ڈسٹرب، بے چین اور غصہ سے بھری رہتی ہے۔ ذرا سی بات کسی نے کہہ دی تو منہ بسور کر رونا دھونا شروع کر دیتی ہے۔ بات مزاج کے ذرا سا خلاف ہو تو آنکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے ہیں۔ کسی کام یا چیز سے سکون نہیں ملتا؛ تھوڑی دیر بعد ہر چیز سے اُکتا جاتی ہے۔ ماں کے بقول اِس کا نام ہی اُکتائی ہونا چاہئے۔ میں نے اِس حوالہ سے منیر نیازی کا شعر سنایا۔ عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیر [...]

21 07, 2018

A Solved Case of Hypothyroidism – Homeopathic Treatment by Hussain Kaisrani

By |2018-07-21T23:12:30+05:00July 21, 2018|Categories: SOLVED CASES|0 Comments

Mrs UM, 34 years of age, resident of Denmark, mother of two children contacted through phone on April 03, 2018 to seek help regarding her ailments and problems. Along with other multiple problems, the chief complaint was that she was a diagnosed case of hypothyroidism for last 10 years and was on medication (Thyroxine) to manage her condition. She was initially reluctant and unsure about her decision of taking homeopathic medicine / treatment. After initial introductory interviews her case was taken in detail and she finally managed to narrate her problems in upcoming case taking and followup sessions. The details of her issues are as under Physical Symptoms She had following longstanding physical ailments 10 years back she started experiencing Weight gain Hair fall (with the passage of time she started taking herbal medications to make it stop but that didn't work properly) Lethargy (She had poor energy levels during the day, feeling herself slow, lazy all the time, fatigued and always wanting to take more rest) Somnolence (She felt sleepy and tired) Clumsiness (She was unable to hold things properly and they kept falling out of her hands) Skin changes (excessive dryness on hands, feet, face) Constipation, stomach problems [...]

1 07, 2018

دورانِ حمل متلی، قے، سردرد، بلڈپریشر – ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی

By |2020-09-17T00:57:37+05:00July 1, 2018|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES, Testimonials|0 Comments

چند ماہ قبل ایک میڈیکل ڈاکٹر (کنسلٹنٹ سرجن صاحبہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا) بغرضِ علاج تشریف لائیں۔ اُنہیں کئی سالوں سے شدید سر درد - میگرین (Migraine) - کی شکایت تھی جس کے لئے وہ ہر ممکن دوائی، ایکسرسائز، یوگا، ٹوٹکے اور نسخے استعمال کر چکی تھیں۔ تفصیلی کیس لیا گیا تو اندازہ ہوا کہ اُنہیں حیض / مینسز / پیریڈز (Menses) کے بھی مسائل تھے۔ PCOS / PCOD اور مستقل Bleeding کا مسئلہ اِس کے علاوہ تھا۔ ہر خاندان کی طرح اُنہیں بجا طور پر اولاد کی خواہش بھی تھی جو اَب فکرمندی اور پریشانی میں بدل چکی تھی۔ پروردگار نے کرم فرمایا کہ ہومیوپیتھک علاج سے شدید اور دائمی سر درد کا مسئلہ تو دو ماہ کے اندر مستقلاً ٹھیک ہو گیا تاہم دیگر مسائل ابھی کسی حد تک جاری تھے۔ اُن مسائل کا حل کرنا صحت مندی کے جذبے سے زیادہ اولاد کے حصول کے لئے ہی تھا۔ قصہ مختصر —— پروردگار نے اُنہیں خوشخبری عطا کر دی اور وہ آج کل اُمید سے ہیں۔ دعا کریں کہ پروردگار انہیں صحت مند اور صالح اولاد عطا فرمائے۔ کوئی دو ماہ قبل انہوں نے فون پر بتایا کہ اُن کے پیریڈز لیٹ ہو گئے ہیں، بے حد [...]