بچوں میں شدید غصہ، چیزیں پھینکنا، نوچنا، اعتماد کی کمی، معمولی بات پر رونا اور چیخنا چلانا – کامیاب کیس، دوا اور علاج – حسین قیصرانی
مارچ کے ابتدائی دنوں میں ایک فیملی اپنے ڈھائی سالہ بیٹے کے مسائل ڈسکس کرنے تشریف لائی۔ اُن کی نظر اور خیال میں بیٹے کی تکالیف یہ تھیں: 1۔ رات کے دوسرے پہر بچے کو بخار ہو جاتا تھا اور بچہ ٹانگوں / ہڈیوں کے درد کی شکایت بھی کرتا تھا۔ یہ بخار اور ٹانگوں کا درد بغیر کوئی دوائی دیے سورج نکلتے ہی بالکل ٹھیک بھی ہو جاتا تھا۔ 2۔ منہ میں متواتر چھالے اور السر (Ulcers) بن رہے تھے یعنی منہ پک جاتا تھا۔ 3۔ بچے کو سانس کی تکلیف تھی جس سے دودھ وغیرہ پینا مشکل ہو رہا تھا۔ شاید گلا (Throat) بھی خراب تھا۔ 4۔ ناک بند ہونے (Nose Blockage) کی شکایت تھی۔ 5۔ شدید غصہ، چیزیں اُٹھا اٹھا کر پھینکنے اور نوچنے کی عادت بہت ہی خطرناک صورت حال اختیار کر گئی تھی۔ مستقل بے چینی (Restlessness) اور بے قراری تھی ۔ 6۔ بال بہت زیادہ گر (Hair fall) رہے تھے۔ پلکوں تک کے بال بھی کمزور ہونے کے وجہ سے ختم ہوتے جا رہے تھے۔ 7۔ رات کو بہت زیادہ دانت پیستا (Teeth Grinding) ہے۔ دانت اتنا زیادہ اور زور لگا پر رگڑتا ہے کہ لگتا ہے کہ دانت ٹوٹ جائیں گے۔ اس کیفیت سے احساس ہوتا ہے کہ اسے رات کو سوتے ہی کچھ [...]