گندم الرجی دودھ گلوٹن الرجی سیلیک ڈیزیز – کامیاب علاج – گوگل ریویو
۔2018 میں عید پر دوستوں کے ساتھ کھانے کے دوران معدے میں تکلیف شروع ہوئی۔ اینڈوسکوپی کے بعد ڈاکٹروں نے ایچ پائیلوری کا مسئلہ بتایا۔ مسائل بہت بڑھے تو ڈاکٹرز نے گندم الرجی (wheat gluten allergy) بتائی اور گندم سے روک دیا۔ بہت علاج کروایا فارن ڈاکٹرز سے بھی رابطہ کیا لیکن کسی کے پاس کوئی حل نہیں تھا۔ زندگی بوجھ بن گئی۔ میں گندم نہیں کھا سکتا تھا۔ بسکٹ بیکری کی باقی چیزیں سب بند تھیں۔ شائد پڑھنے یا سننے میں یہ بات اتنی عجیب نہ لگتی ہو لیکن اس طرح زندگی گزارنا بہت اذیت دیتا تھا۔ مکئی کی روٹی کھاتا تھا یا پھر ابلے چاول۔ اتنے پرہیز کے باوجود میں ٹھیک نہیں تھا۔ معدے میں درد رہتا۔گیس ٹربل ہر وقت ہوتی اور معدہ سوج جاتا تھا۔ ڈکار آنے لگتے پیچش لگ جاتے۔ پیٹ میں ہر وقت گڑگڑ طوفان رہتا تھا۔ کھانا کھاتے ہی پسینے آنے لگتے۔ سر اور چہرہ پسینہ پسینہ ہو جاتا تھا۔ پیٹ اور بازوؤں کے نیچے بہت پسینہ آتا تھا۔ بدبودار پاخانے آنے لگتے اور اس کے بعد شدید کمزوری۔ مجھ سے اٹھا ہی نہیں جاتا تھا۔ پاخانہ کر کے اٹھتا تو چکر آ جاتا تھا۔ دودھ الرجی بھی تھی۔ میں سب کچھ چھوڑ دیا [...]