مثانے پیشاب کی بیماریاں، گائنی کے مسائل، شدید جسمانی و نفسیاتی درد، ہائپوتھائیرائڈ، انگزائٹی اور موت کا ڈر خوف فوبیا – کامیاب کیس، دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی
مینہ وریا پر پانی گھٹ اے اکھاں وچ طغیانی گھٹ اے تینوں بُھلاں تے لگدا اے ساہ دی آنی جانی گھٹ اے تیری صورت چار چفیرے میری نظر نمانی، گھٹ اے اک دن مڈھوں مک جاوے گی اج کل تیری کہانی گھٹ اے ! دو بچوں کی والدہ 35 سالہ مسز ایس فیس بک پر کیس پڑھنے کے بعد ملنے کے لیے تشریف لائیں۔ ان کے مسائل بے پناہ تھے۔ کئی مرتبہ سرجری ہو چکی تھی۔ کھانا پینا نہ ہونے کے برابر رہ گیا تھا۔ چلنا پھرنا تو تھا ہی دشوار۔ انفیکشنز کی ایک لمبی فہرست تھی جن میں کچھ کے متعلق تو مجھے بالکل بھی علم نہ تھا۔ صحت کے حوالے سے حالات کافی پیچیدہ تھے۔ معدہ، مثانہ، گلا، یوٹرس، ٹانسلز، بواسیر اور گائنی کے بے حد پیچیدہ مسائل تھے جن کا علاج وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکہ تک سے کروا چکی تھیں۔ صورت حال کو سمجھنے کے لیے طویل ڈسکشن درکار تھی۔ محترمہ کا کئی بار تفصیلی انٹرویو لیا گیا جس کا خلاصہ ذیل میں درج ہے۔ 1۔ مسز ایس کی کلائی میں درد رہتا تھا۔ جو رفتہ رفتہ تمام جوڑوں (joint pains) تک پھیل گیا۔ سارا جسم درد کرتا تھا۔ ڈاکٹرز نے fibromyalgia فائبرومائلجیاتشخیص کیا۔ درد اتنا [...]