رحم کی رسولیاں، فبرائیڈ، سر درد، کمر درد اور ہارمون کے مسائل ۔ كامیاب كیس، علاج اور دوا ۔ حسین قیصرانی
Click HERE For Original / English Version of this Case. A Solved Case of Polycystic Ovary Syndrome (PCOS), Uterine Fibroids and Ovarian Cysts – Homeopathic Treatment and Medicine (Hussain Kaisrani) (رواں اردو ترجمہ: محترمہ مہرالنسا) ڈنمارک (Denmark) کی رہائشی، دو بچوں کی والدہ، ڈاکٹر مسز خان نے علاج کے لئے فون پر رابطہ کیا۔ اسی سال ہی وہ اپنی پی ایچ ڈی (PhD) مکمل کر کے وہاں کی مشہور یوینورسٹی میں ریسرچ آفیسر تعینات ہوئی تھیں۔ گزشتہ چند سالوں کی بے پناہ مصروفیت نے انہیں ڈسٹرب کر دیا تھا۔ وہ سوچتی تھیں کہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ایک اطمینان اور سکون والی زندگی کے مزے لوٹیں گی مگر اب جب وہ فارغ ہوئیں تو اندازہ ہوا کہ مزے تو کیا وہ روٹین لائف بھی نہیں چلا سکتیں۔ سب سے اہم مسئلہ تو رحم میں رسولیوں (Ovarian Cysts) ، (PCOD / PCOS) اور فائبرائیڈ (Fibroid) کا تھا تاہم اس کے علاوہ بھی وہ کئی جسمانی، جذباتی، ذہنی اور نفسیاتی تکلیفوں (Physical, emotional imbalances) میں پھنسی ہوئی تھیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے وہ اس قدر مصروف رہیں اور پھر جوش جذبہ بھی خوب تھا تو مسائل پر مناسب توجہ دینے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ اِدھر تھوڑی سی تکلیف ہوئی؛ اُدھر کوئی [...]