معدہ کے مسائل، نیند کی کمی، شدید غصہ، الرجی، آسیب جن بھوت کا ڈر، خوف ۔ کامیاب علاج ۔ فیڈبیک
فیڈ بیک تقریباً تین ماہ قبل کی بات ہے کہ میں نے وٹس اپ (Whatsapp) پر جب محترم ڈاکٹر حسین قیصرانی سے علاج کے لئے رابطہ کیا۔ اس سے پہلے بھی میں کافی جگہوں سے علاج کروا چکا تھا۔ ہومیوپیتھی کا سٹوڈنٹ ہونے کے حوالے سے بھی کسی ڈاکٹر کا مجھے مطمئن کرنا ایک کارِ دشوار تھا۔ بہرحال قصہ مختصر میری بڑی بڑی شکایات درج ذیل تھیں: 1۔ شدید قسم کا ذہنی دباؤ (Depression / Stress) رہتا تھا۔ یوں محسوس ہوتا تھا جیسے ذہن سویا ہوا ہے۔ میں بگڑے ہوئے حالات پر کڑھتا رہتا تھا۔ بیوی کی تیکھی باتوں سے شدید جذباتی دھچکا (Mental Shock) لگتا تھا اور انتہائی غصہ (Anger) آتا تھا۔ لیکن میں اپنا غصہ پی جاتا تھا لیکن بے حد بے بسی محسوس ہوتی تھی۔ معلوم نہیں کہ اب حالات بالکل بدل گئے ہیں یا پھر میں بدل گیا ہوں۔ گھر میں کوئی بھی بات ہو میں نظر انداز کر دیتا ہوں۔ اپنی بیوی کے لیے کوئی گفٹ لے کر جاتا ہوں اور اگر کوئی ناخوشگوار بات ہو تو موضوع ہی بدل دیتا ہوں۔ میں خود کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہوں۔ میرے ذہن پر اب بوجھ نہیں ہوتا۔ 2۔ سستی اور کاہلی اتنی تھی کہ [...]