گندم گلوٹن الرجی، دودھ، فوڈ الرجی، پیٹ معدہ خرابی- کامیاب علاج – فیڈبیک

By |2021-01-20T15:41:13+05:00January 13, 2021|Categories: Digestive System, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Testimonials|Tags: , , , , , , |0 Comments

میں کئی سالوں سے گلوٹن گندم الرجی اور دودھ الرجی لیکٹوز انٹالرنس کا شکار تھا اور اس کے علاج کے لیے دھکے کھا رہا تھا۔ ہفتے میں پانچ دن بیمار رہتا اور دو دن کچھ ٹھیک۔ میری صحت میرے لیے اتنا بڑا مسئلہ بن گئی تھی کہ مجھے جاب بھی چھوڑنی پڑی۔ میں کچھ کھاتا تو ہضم نہ ہوتا تھا۔ روٹی کھاتے ہی پیٹ سخت خراب ہو جاتا، چکر آنے لگتے، سر درد کرتا اور پیٹ گیس سے بھر جاتا تھا۔ میں بہت کمزور ہو گیا تھا۔ دودھ یا دودھ سے بنی کوئی چیز نہیں کھا سکتا تھا۔ جو کی روٹی کھاتا تھا اور قہوہ پیتا تھا۔ ملنا جلنا چھوڑ دیا۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا تھا۔ حکیم کہتے تھے معدے کا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر کہتے تھے آنتوں میں سوزش ہے، گندم دودھ الرجی ہے۔ سائکاٹرسٹ کہتے تھے کہ اینگزائٹی ڈپریشن ہے۔ نیوٹریشن سے فوڈ ڈائیٹ پلان لئے۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی دوائی کھائی۔ سب سےعلاج کروایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میرے دماغ پر دھند سی  چھائی رہتی تھی۔ کنفیوژن سے کسی کام پر توجہ نہیں تھی۔ رات کو نیند نہیں آتی تھی۔ بہت ڈر لگتا تھا۔ دل دماغ ہر وقت وہم خوف وسوسوں منفی سوچوں میں الجھا رہتا [...]