پیٹ کے کیڑے یا چمونے، کاغذ، ٹشو اور مٹی وغیرہ کھانا – ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج – حسین قیصرانی۔

By |2020-09-21T14:58:48+05:00August 27, 2016|Categories: Autism ASD ADHD, Children's Diseases, Gastrointestinal, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health|Tags: , |10 Comments

پیٹ کے کیڑے (چمونے) ایک عام علامت اور بیماری ہے جو کہ خاص طور پر بچوں میں پائی جاتی ہے تاہم بعض اوقات بڑے بھی اِن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اِن کیڑوں کی کئی اقسام ہیں: چمونے، چھوٹے سفید کیڑے، چھوٹے سفید مگر کالے منہ والے کیڑے، تھوڑے سے لمبے کیڑے، زیادہ لمبے (ملہپ) کیڑے اور کدو کیڑا وغیرہ۔ Thread Worn, Tap Worm, Round Worm, Pin worm, Hook Worm عام طور پر سمجھا یہ جاتا ہے کہ مٹی وغیرہ یا میٹھا کھانے سے پیٹ میں کیڑے ہو جاتے ہیں تاہم برطانیہ اور یورپ کے بعض ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اِس سے بالکل مختلف بلکہ متضاد رائے رکھتے ہیں۔ دورانِ تعلیم اِسی موضوع ۔۔ پیٹ کے کیڑے اور اُن کا ہومیوپیتھک علاج ۔۔ پر لندن میں ایک سیمینار میں شرکت کا موقع ملا جس میں یورپ، امریکہ اور برطانیہ کے ہومیوپیتھک ماہرین اور سکالرز نے میٹھا کھانے اور پیٹ کے کیڑوں کے باہمی تعلق پر اپنی تحقیقات پیش کیں۔ اُن میں سے اکثر ماہرین کا رجحان اِس طرف تھا کہ پیٹ کے کیڑوں کی اکثریت میٹھا کھانے سے بڑھتی نہیں بلکہ مرتی ہے۔ مریض جب میٹھا کھاتے ہیں تو ایسے کیڑے اپنی جان بچانے کے لئے اِدھر اُدھر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ [...]