Search

اچانک، غیر متوقع، یک لخت، آناً فاناً – ہومیوپیتھک علامت کی تشریح اور دوائیاں – ڈاکٹر بنارس خان اعوان

Abrupt
حاضرینِ کرام:
مندرجہ بالا روبرک (Abrupt)، کا لفظی مطلب ہے اچانک، یک لخت، آناً فاناً
۔ یعنی کوئی ایسا واقعہ پلک جھپکتے وقوع پذیر ہو جائے یا وہ غیر متوقع ہو۔
جیسے کہتے ہیں، اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور چٹاخ سے اس کے منہ پر تھپڑ مار دیا
یا ایک پہاڑ اچانک لاوا ابلنا شروع کر دے۔ دیکھتے ہی دیکھتے دھوپ غائب ہو جائے
،آسمان کو گہرے بادل ڈھانپ لیں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہو جائے
۔ بارڈر پر بغیر کسی وارننگ کے کراس فائرنگ شروع ہو جائے۔ کوئی واقعہ جو اتنی تیزی سے رونما ہو
کہ آپ کو حیران کر دے۔ سیڑھی سے پاؤں پھسلا اوروہ دھڑام سے نیچے آ گری۔
کوئی ایسا فیصلہ جو دوسروں کے لیے غیر متوقع بھی ہو اور اچانک کیا جائے۔
جیسے عین حالتِ جنگ میں رچرڈ شیر دل کا گھوڑا زخمی ہو جانے پر صلاح الدین ایوبی
نے اسے نیا گھوڑا پیش کر دیا۔
بچے کو سڑک کراس کرتے دیکھ کر تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے زور سے بریکیں لگائیں
۔ منافق کی ایک نشانی یہ بھی بتائی گئی ہے کہ وہ غصے میں پھٹ پڑتا ہے
۔ یہ پھٹ پڑنا بھی Abrupt کے معنوں میں آتا ہے
۔ کوئی ایسی بات جو جذبات سے بے قابو آپ کی زبان سے سلپ ہو جائے اور پھر آپ کو اس پرشرمندگی ہو، معافی مانگنی پڑے۔
جیسے کوئی اپنے روئیے، مزاج یا برتاؤ میں اچانک ایک سو اسی درجے کا ٹرن لے لے
۔ جیسے کوئی اپنی آنکھیں ماتھ پر دھر لے۔
ایک گانا ہے جی ٹی روڈ تے بریکاں لگیاں، وہ بھی abrupt کے معنوں میں آتا ہے۔
سر منڈاتے ہی اولے پڑے۔
۔وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس جو شام پانچ بجے طے تھی بغیر وجہ بتائے اچانک منسوخ کر دی گئی
بس ایک قدم اٹھا تھا غلط راہِ شوق میں
منزل پھر اس کے بعد مجھے ڈھونڈتی رہی

MIND – ABRUPT
MIND – SPEECH – abrupt MIND – ABRUPT
CALC. Carb-v. NUX-V. Puls. Tarent.

کراس ریفرنس:
آپ دیکھیں گے کہ بعض مریض سو فی صد تو اس روبرک پر پورا نہیں اترتے لیکن وہ مندرجہ ذیل کی کسی روبرک
میں آپ کو مل جائیں گے۔

MIND – ATTACK others, desire to
MIND – BRUTALITY
MIND – HARD for inferiors and kind for superiors
MIND – IMPETUOUS
MIND – IMPOLITE
MIND – IMPULSIVE
MIND – OFFENDED, easily
MIND – QUARRELSOME
MIND – RUDENESS
MIND – SNAPPISH
MIND – STARTING
MIND – SUICIDAL disposition
MIND – UNFEELING
MIND – UNFRIENDLY humor
MIND – WILD feeling in head
MIND – WILDNESS

Courtesy: http://superhomeo.com/abrupt/

0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore, Learn More

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter