Search

فوڈ الرجی، معدے کی پرانی اور شدید تکالیف ۔ کامیاب علاج ۔ فیڈبیک

چند دن پہلے سکول میں پارٹی تھی؛ کھانے کے ساتھ کوک تھی ۔۔۔۔ میں کوک وغیرہ نہیں پی سکتی تھی؛ وہ جہاں جہاں سے گزرتی ہے لگتا ہے کٹ لگ رہے ہیں اور اس کے بعد معدہ زخمی محسوس ہوتا ہے۔ کھانے میں مرچیں تیز تھیں۔ مجھے پانی کی طلب تھی لیکن وہاں پانی نہیں تھا۔ ارد گرد سب کوک کو کسی متبرک پانی کی طرح غٹاغٹ اندر انڈیل رہے تھے۔
پیاس کی طلب کے باعث میں نے بھی ایک گھونٹ بھرا لیکن ۔۔۔۔۔ میں نے محسوس کیا کہ مجھے کچھ بھی تو نہیں ہوا۔ میں نے اگلا گھونٹ لیا۔ سب ٹھیک تھا۔ کوک کا ذائقہ اتنا برا نہیں تھا یا شائد میں سالوں بعد چکھ رہی تھی۔ میں نے پورا گلاس پی لیا ۔۔ ہاہا ۔۔ کچھ بھی نہیں ہو رہا تھا۔ یہ زبردست تھا۔

اگلا واقعہ چند دن بعد ہی ہوا۔ انڈہ کھانا میرے لیے ایک خواب ہی تھا۔ میں نے کوک والے تجربے کو یاد رکھتے ہوئے آملیٹ کے ساتھ ایک نوالہ لیا۔ کچھ دیر توقف کیا۔ حالات بالکل نارمل تھے۔ دوسرا نوالہ، پھر تیسرا ۔۔۔۔ اور میں نے پورا آملیٹ کھا لیا۔ کیا کوئی یقین کر سکتا ہے مجھے کچھ بھی نہیں ہوا؟ ورنہ معدہ پھول جاتا؛ ایمرجنسی جانا پڑتا اور شدید بری حالت ہو جاتی ۔۔ لیکن میں نے یعنی میں نے پورا انڈہ کھا لیا۔

اب میرا حوصلہ کچھ بلند ہو گیا۔ اس دن بہت سردی تھی۔ راستےمیں بارش ہوتی رہی تھی۔ میں نے ایک انڈہ ابلنے رکھ دیا۔ مجھے پتہ تھا عام حالات میں اس موسم میں ہسپتال جانا مشکل تھا لیکن میں پُر یقین بھی تھی کہ مجھے کچھ نہیں ہو گا۔ کچھ دیر بعد بچے مجھے دیکھ رہے تھے کہ ماما آپ انڈہ کھا رہی ہو۔ اور پھر بچوں کے ابا حیرت سے دیکھتے ہوئے ۔۔۔ تم انڈہ کھا رہی ہو؟ ان کی پریشانی دیکھتے ہوئے میں نے کہا فکر نہ کریں مجھے کچھ نہیں ہوگا ۔۔۔ اور مجھے کچھ نہیں ہوا۔

جی! معدے کی ازلی اور دائمی مریضہ آپ کے علاج سے سب کچھ کھانے لگ گئی ہے۔ الحمد للّٰہ

—————–
حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔

0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore, Learn More

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter