Search

موت کا شدید ڈر خوف، ہارٹ اٹیک فوبیا اور مستقل ذہنی کشمکش – ہومیوپیتھک علاج، مرحلہ وار تفصیل اور ایک کامیاب مکمل کیس – حسین قیصرانی

 

علاج کے پہلے اور بعد مریض کی کہانی کے لئے یہاں کلک کریں یا نیچے پیش کئی گیلری ملاحظہ فرمائیں

مریض کے ساتھ رابطہ کی مکمل تفصیل کے لئے نیچی پیش کی گئی گیلری ملاحظہ فرمائیے یا ااِس کے بعد وٹس اپ چیٹ کا مطالعہ فرمائیں۔

[21/11/2018, 9:52:05 PM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم

[21/11/2018, 9:54:59 PM] Hussain Kaisrani: و علیکم السلام – خیر سے پہنچ گئے گھر۔

[21/11/2018, 9:58:52 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم قیصرانی صاحب۔۔
سفر خیر خیریت سے ہو گیا۔۔
[21/11/2018, 10:04:06 PM] ‪+92 332 ???????‬: سر میں درد ہے ۔۔۔
درد والی ٹیبلٹ کوئی نہیں لی۔
لیکن ایک گھنٹہ قبل میں نے وہ ٹیبلٹ لی تھی جس کے متعلق آپ نے فرمایا تھا کہ جب سونے کا ارادہ ہو تو لینی ہے۔
ٹیبلٹ لینے کے بعد مجھے ایک کام سے جانا پڑ گیا۔۔
اب صورت حال یہ ہے
کنپٹیاں بہت بوجھل ہیں۔
کنپٹی اور جبڑے بہت بوجھل ہیں۔۔۔

[21/11/2018, 10:05:25 PM] Hussain Kaisrani: وہی دوبارہ لے لیں پلیز

[21/11/2018, 10:06:40 PM] ‪+92 332 ???????‬: اور ایک ٹیبلٹ جو کل آپ نے وہاں پہ کھلائی تھی وہ بھی میں نے کھا لی تھی۔
اور وہ ایک ہی تھی۔
[21/11/2018, 10:09:39 PM] ‪+92 332 ???????‬: مجموعی طور پر دن مناسب گزرا۔
لیکن اب مائنڈ (Mind) اور تھاٹس (Thoughts) کی جنگ جاری ہے۔

[21/11/2018, 10:11:07 PM] Hussain Kaisrani: گولی کھا کر سونے کا پلان بنائیں۔ جو مصروفیت دل کرے جاری رکھیں لیکن سونے کی طرف طبیعت ہو تو سو جائیں۔
[21/11/2018, 10:12:48 PM] ‪+92 332 ???????‬: او کے محترم المقام ایسا ہی کرتا ہوں۔
باقی جو باتیں ذہن میں آئی ہیں میں وقت ملتے ہی ان کو آپ کے گوش گزار کردوں گا۔
شکریہ
[21/11/2018, 10:13:39 PM] ‪+92 332 ???????‬: سر درد کے لیے کیا ٹیبلٹ لے لوں؟

[21/11/2018, 10:16:18 PM] Hussain Kaisrani: پھر رات والی نہ لیں۔ اگر وہ لے لی ہے تو اُس کو کام کرنے دیں وہ سر درد بھی ٹھیک کرے گی۔ اگر وہ دوبارہ نہیں لی تو پھر سر درد والی لے لیں۔
[21/11/2018, 10:17:42 PM] Hussain Kaisrani: اور اگر نیند نہ آئے تو ایک گھنٹہ بعد لے سکتے ہیں۔ ایمرجنسی نہ ہو تو فوری دوائی تبدیل کرنا آپ کے ڈاکٹر کو کنفیوز کر دے گی۔

[21/11/2018, 11:45:08 PM] ‪+92 332 ???????‬: سر شدید اینگزائٹی پرابلم (Sever Religious Problem) چل رہی ہے

[21/11/2018, 11:49:27 PM] Hussain Kaisrani: انگزائیٹی (Anxiety) سے کچھ سمجھ نہیں آتا۔ کچھ تفصیل لکھیں کہ کیا مسئلہ ہے
[21/11/2018, 11:51:20 PM] ‪+92 332 ???????‬: لیفٹ سائیڈ متاثر ہو رہی ہے
گھبراہٹ اور بے چینی ہے۔۔
لیفٹ سائیڈ کبھی بہت گرم محسوس ہو رہی تو کبھی بہت ٹھنڈی۔۔۔

[21/11/2018, 11:52:18 PM] Hussain Kaisrani: ڈر لگ رہا ہے۔ موت کی طرف دھیان، دل کے بند ہونے کی فکر؟
ایسا کچھ بتائیں جو بھی ہے پلیز

[21/11/2018, 11:54:38 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی خوف کا عالم ہے۔۔ ڈر کا علم ہے۔۔۔
لفٹ سائیڈ کی وہ کنڈیشن ہے
جیسا کہ آپ کمرہ امتحان میں ہوں اور خوف اور سنسناہٹ ہو۔۔

[21/11/2018, 11:55:00 PM] Hussain Kaisrani: SOS
اِس پیکٹ سے ایک گولی ابھی لیں، ایک دس منٹ بعد لیں اور پھر دس منٹ بعد لیں۔

[21/11/2018, 11:57:56 PM] ‪+92 332 ???????‬: میں نے ایک گولی لے لی ہے

[21/11/2018, 11:58:25 PM] Hussain Kaisrani: ابھی بہتر ہو جائیں گے آپ ان شاء اللہ

[21/11/2018, 11:59:03 PM] ‪+92 332 ???????‬: یہ وہ کنڈیشن ہے یا اس کنڈیشن کا حصہ ہے جیسے ہی صورتحال ایک دفعہ پہلے ہوئی تھی۔۔
جس کا ذکر میں نے آپ سے کیا تھا۔۔۔

[22/11/2018, 12:00:49 AM] Hussain Kaisrani: ویسی ہونی تھی کیونکہ پہلے وہ سپریس ہو گئی تھی اور اندر موجود تھی۔ یہ سب ہم نے تفصیل سے ڈسکس کیا تھا۔ آپ فکر نہ کریں؛ مَیں آپ کے ساتھ ہوں۔

[22/11/2018, 12:01:10 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی شکریہ

[22/11/2018, 12:09:19 AM] Hussain Kaisrani: ہاں جی کیا صورتِ حال ہے؟ اگر واضح بہتری نہیں ہوئی تو دوسری گولی لے لیں۔

[22/11/2018, 12:11:08 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی 20 فیصد بہتری ہوئی ہے۔
میں سونے کی کوشش کرنے لگا ہوں۔ نیند آ گئی تو بہتر ورنہ دوسری گولی لے لوں گا۔
شکریہ

[22/11/2018, 12:11:30 AM] Hussain Kaisrani: دوسری گولی لے کر سوئیں۔
[22/11/2018, 12:12:42 AM] Hussain Kaisrani: نیند آ جائے گی۔ اگر نہ آئے تو تیسری گولی لے لیں۔ یا مجھے بتائیں۔ اللہ حافظ۔

[22/11/2018, 12:13:48 AM] ‪+92 332 ???????‬: اوکے سر میں دوسری ٹیبلٹ لے لیتا ہوں اور سونے کی کوشش کرتا ہوں ۔

[22/11/2018, 7:03:28 AM] Hussain Kaisrani: سلام – صبح بخیر

[22/11/2018, 7:33:50 PM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم

[22/11/2018, 9:23:16 PM] Hussain Kaisrani: و علیکمُ السلام – اگر مسئلہ پھر کبھی ایسے ہو جیسے آج شام تھا تو آپ تین دانے مندرجہ ذیل دوا کے لیا کریں۔ پلیز اسے کہیں نوٹ فرما لیں۔ یہ دوا پرس میں ہے۔ شکریہ
Carbo Veg

[22/11/2018, 9:27:08 PM] ‪+92 332 ???????‬: محترم المقام
قیصرانی صاحب
تھاٹس اور مائنڈ کی جنگ سارا دن عروج پر رہی اور ابھی بھی جاری ہے۔
آج پسینے چھوٹے۔
گھبراہٹ ہوئی شدید۔
منفی سوچوں کا غلبہ رہا۔
مثبت اور منفی کی جنگ جاری ہے۔۔
میں نے دوا نوٹ کر لی ہے اگر ایسی فیلنگز (ٖFeelings) آئی تو لے لوں گا۔
اب آج کی علامت میں دونوں کنپٹیاں اور دونوں جبڑے بہت وزنی رہے۔
گلہ بھی وزنی رہا ۔
گھٹن گھٹن کا احساس ہوا۔

[22/11/2018, 9:33:06 PM] ‪+92 332 ???????‬: کل رات کی سچویشن کچھ ایسی تھی۔
لفٹ سائیڈ اور رائٹ سایڈ میں شدید سنسناہٹ۔
کبھی گرم کبھی ٹھنڈا۔
سنسناہٹ اور خوف کی کیفیت رہی۔
اور یہ شدید کیفیت دو سے ڈھائی گھنٹہ رہی۔۔
آپ کی تجویز کے مطابق دو دفعہ وہ ٹیبٹ لی تھی۔
پھر یوٹیوب سے ڈاکٹر کیلاش کا ایک کلپ سننے کو ملا اور سندیپ کا کلپ سننے کو ملا اور ساتھ ساتھ میں نے حماد کو کال کر لی۔
تو میں اس کیفیت اور سچویشن سے نکلنے میں کامیاب رہا۔
تقریبا چار بجے آنکھ لگی اور دس بجے آنکھ کھلی۔۔۔۔

[22/11/2018, 9:36:32 PM] ‪+92 332 ???????‬: پاسٹ کے متعلق کچھ چیزیں اور ذہن میں آئی ہیں۔
وہ بھی گوش گزار کر رہا ہوں۔۔
ایک مقام پر کچھ سال پہلے جب مجھے انگزائٹی اٹیک ہوا تو مجھے رعشہ کا مسئلہ بھی درپیش تھا۔
یعنی اس وقت شدید گھبراہٹ اور خوف کے ساتھ بازو اور ہاتھ پوری شدت سے کانپ رہے تھے اتنی کپکپاہٹ تھی کہ کسی بھی چیز کو پکڑنا مشکل ہو رہا تھا۔۔
لیکن اس کے بعد رعشہ کا مسئلہ آج تک درپیش نہیں ہوا۔۔

[22/11/2018, 9:36:49 PM] Hussain Kaisrani: تھاٹس اور مائینڈ کی جنگ پر تفصیل لکھیں۔

[22/11/2018, 9:53:08 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم
منفی تھاٹس (Negative Thoughts) کچھ اس طرح کے تھے
بار بار ذہن میں ان سیکیور (Insecure) ہونے کا آ رہا تھا۔۔
جیسا کہ
اگر دل کے مرض کا معاملہ بنے
تو کیا ہسپتال قریب ہے یا نہیں۔
ڈاکٹر مل پائے یا نہیں۔
میری زندگی میں کبھی اگر ایسی امرجنسی بنی تو کیا ہو سکتا ہے۔
یعنی ان سکیورٹی (Insecurity) کے خیالات۔
پھر اس کے مقابل دلائل
مثبت تھاٹس (Positive Thoughts) ذہن میں لائے۔
مثلا میں نے سوچا
کہ اگر میں قوانین طبعی کے خلاف کوئی کام کروں ہی نہ
یا میں نے طبی قوانین جو امراض قلب کے لئے ہوتے ہیں ان کو توڑا ہی نہیں۔
تو مجھے ایسا مسئلہ کیوں ہو۔
اللہ تعالی اپنے قانون کے مطابق کرتا ہے جو بھی کرتا ہے۔۔
لہذا میں نے اپنا آپ قانون طبعی کے مطابق رکھا ہوا ہے تو مجھے ایسا مسئلہ کیوں ہو گا۔۔
اس کے جواز میں میں نے کچھ دلائل اور اپنے ذہن میں لائے۔
کے اچانک تو کچھ بھی ہو سکتا ہے کچھ اور بھی ہو سکتا ہے۔۔
جیسا کہ کرنٹ لگ سکتا ہے۔
فائر لگ سکتا ہے۔
کوئی گاڑی اوپر سے گزر سکتی ہے۔
گرنے سے سر میں شدید چوٹ آ سکتی ہے ۔
خون زیادہ بہہ سکتا ہے۔
یا اور بھی سینکڑوں ایسی سچویشن یا بیماریاں ہو سکتی ہیں جس میں ہسپتال دور پڑتا ہو۔
اور آدمی ان سچویشن میں بھی بروقت نہ طبی امداد ملنے سے اگلے جہان جا یعنی مر سکتا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔
ضروری نہیں کہ کوئی ایک خاص علامات اپنے پر طاری کر لی جائیں۔۔
اور اپنی زندگی کو عذاب کر لیا جائے۔۔
پھر ذہن میں سوچ آئی۔
کہ میرے یہ تشویش اندیشے بے جا وہم اور خوف اور اندیشوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ لامتناہی سلسلہ ہے۔
پتا نہیں کب اس سے جان چھوٹے
لہذا نئی زندگی جینی چاہیے۔۔
وغیرہ وغیرہ ۔
اسی کشمکش میں منفی جذبات بھی غالب رہے اور مثبت جذبات پر غالب رہے۔
لیکن جب منفی کا غلبہ زیادہ ہوا
تو پسینے چھوٹنے کا عمل شروع ہوا۔
گھبراہٹ شروع ہوگی۔ سینے میں گھٹن اور چبھن محسوس ہوئی۔۔
اور یہ سلسلہ 20 سے 25 منٹ چلا۔۔

[22/11/2018, 9:54:14 PM] Hussain Kaisrani: بہت شکریہ۔ بات کرنی ضروری ہو گئی ہے۔ کال کر لوں؟
[22/11/2018, 9:54:23 PM] ‪+92 332 ???????‬: G

[22/11/2018, 10:56:24 PM] Hussain Kaisrani: اب کیا صورت حال ہے؟

[22/11/2018, 11:01:55 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم المقام
ابھی کچھ بہتری ہے اس صورتحال میں۔
مطلب یہ کہ
تھاٹس میں لڑائی تو ہے۔۔
لیکن باڈی میں انتشار کی کیفیت نہیں ہے۔
فی الحال باڈی ریلیکس ہے۔۔

[22/11/2018, 11:04:49 PM] Hussain Kaisrani: ڈر خوف واضح کم ہیں؟
[22/11/2018, 11:05:18 PM] Hussain Kaisrani: تھاٹس میں لڑائی کل کی دوائی سے نارمل ہو گی

[22/11/2018, 11:22:24 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم المقام میں کافی بہتری محسوس کررہا ہوں فی الحال۔۔۔
[22/11/2018, 11:23:31 PM] ‪+92 332 ???????‬: تھاٹس میں کشمکش (Contradiction of Wills) تو ہے لیکن بوڈی ریلیکس ہے فی الحال تو ٹھیک ہے محترم۔۔
[22/11/2018, 11:35:41 PM] ‪+92 332 ???????‬: زمانہ ماضی میں ایک دفعہ میری تھاٹس میں جو جنگ تھی وہ یہ بھی تھی ۔
کہ اللہ تعالی کیسے ہیں؟
وہ کیسے اور ان کا وجود کیسا ہے۔۔
سب سے پہلا انسان کس طرح کا ہوگا۔۔
جہاں سے زندگی کی ابتدا ہوئی۔
وہ کیسے اس دنیا میں آیا ہو گا۔
وہ کیا ہو گا۔ وغیرہ وغیرہ
یا یہ زبانیں کس طرح وجود میں آئی؟
دنیا میں اتنی زیادہ لینگویجز کیوں ہیں؟
دنیا میں ایک ہی زبان کیوں نہیں ہے؟
ہر علاقے ہر ملک کی زبان الگ سے کیوں ہے؟
الفاظ کس طرح وجود میں آے۔
وغیرہ وغیرہ
اور یہ تھاٹس کی کشمکش سمپل نہیں تھی
اس نے مجھے بہت سٹرس کردیا تھا۔
حد سے زیادہ

[22/11/2018, 11:55:46 PM] Hussain Kaisrani: https://www.youtube.com/watch?v=ViAd2E8b2iY

[22/11/2018, 11:59:54 PM] ‪+92 332 ???????‬: محترم المقام
مجھے معدہ میں تیزابیت اور جلن کی شکایت بہت تھی
میں اس کے لئے میوکین سیرپ لیا کرتا تھا
دو سال قبل میں نے معدے کے لیے سیرپ یا ٹیبلٹ کروفلم ٹیبلٹ لینا چھوڑ دیا

اور سادہ دودھ سے اپنے معدے کا علاج کیا
اور آج بھی اگر کبھی مجھے سینے میں جلن ہوتی ہے انتڑیوں میں جلن محسوس ہو
تو میں سادہ دودھ پی لیتا ہوں
تو مجھے آرام آ جاتا ہے۔

[23/11/2018, 12:02:18 AM] Hussain Kaisrani: اِن سارے مسائل کو ساتھ ساتھ حل کرتے جائیں گے۔ ابھی آپ کے مسائل تہہ در تہہ ہیں۔ یہ کھلتے چلے آئیں گے اور بہتر ہوتے جائیں گے۔ آپ بس بتاتے جائیں ساتھ کے ساتھ۔
[23/11/2018, 12:03:09 AM] Hussain Kaisrani: یا نیند کا کوئی امکان نہیں نظر آتا ابھی؟

[23/11/2018, 12:04:27 AM] ‪+92 332 ???????‬: زمانہ ماضی میں میں احساسِ کمتری کا شکار ہوا تھا کے سب سے خوبصورت انسان دنیا میں کون تھا یا کون ہے۔
یا میں کیوں نہیں۔
وہ الگ بات ہے اس ‏‏تھاٹ کو میں نے دلائل سے رد کر دیا تھا۔

[23/11/2018, 12:04:37 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی ابھی نیند کا کوئی امکان نہیں
[23/11/2018, 12:05:44 AM] ‪+92 332 ???????‬: میں آپ کے حکم کے مطابق ماضی کے وہ معاملات آپ کے گوش گزار کر رہا ہوں جو فیس ٹو فیس نہیں بتا سکا۔۔
[23/11/2018, 12:06:10 AM] ‪+92 332 ???????‬: دو دن سے پیاس کی شدت میں بہت اضافہ ہوا ہے
[23/11/2018, 12:06:41 AM] Hussain Kaisrani: ایسی جو بھی تبدیلی محسوس ہو وہ بتاتے رہیں۔
[23/11/2018, 12:07:02 AM] Hussain Kaisrani: ٹھیک ہے۔ آپ صحیح مقام پر ہیں اور میری ویب سائٹس (www.kaisrani.com) اور فیس بک پیج (www.facebook.com/hussain.kaisrani) پر مطالعہ جاری رکھیں۔ آپ کو آپ کی طرح ڈسٹرب لوگوں کے کیس ملیں گے۔ فیس بک کی بات کر رہا ہوں۔
[23/11/2018, 12:07:47 AM] ‪+92 332 ???????‬: پیاس کی شدت اور حلق خشک کی تبدیلی دو دن میں دیکھنے کو ملی
[23/11/2018, 12:08:00 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی میں آج فیس بک کے کچھ کیس ریڈ کروں گا
[23/11/2018, 12:08:25 AM] ‪+92 332 ???????‬: جب نیند کا امکان بنے تو کون سی ٹیبلٹ لینی ہے محترم؟

[23/11/2018, 12:09:20 AM] Hussain Kaisrani: اگر ڈر خوف نہ ہو تو رات والی جس پر رات لکھا ہوا ہے
[23/11/2018, 12:09:56 AM] Hussain Kaisrani: اگر ڈر خوف ہو تو ایمرجنسی والی جو تھوڑی دیر پہلے لی ہے
[23/11/2018, 12:10:12 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر

[23/11/2018, 12:11:05 AM] Hussain Kaisrani: آخری گولی کھانے سے پہلے اور بعد میں کتنا فرق ہے طبیعت میں؟
[23/11/2018, 12:11:27 AM] Hussain Kaisrani: کتنے فی صد تقریباً؟

[23/11/2018, 12:13:17 AM] ‪+92 332 ???????‬: کم و بیش ساٹھ فیصد
ابھی تک۔
تھاٹس ضرور ہیں
لیکن فی الحال باڈی پر اثرانداز نہیں ہو رہے۔ محترم

[23/11/2018, 12:14:09 AM] Hussain Kaisrani: جب بہتری میں کمی شروع ہو تو یہی ایک گولی لے لیں۔

[23/11/2018, 7:55:06 AM] Hussain Kaisrani: السلام علیکم – صبح بخیر

[23/11/2018, 9:06:21 AM] ‪+92 332 ???????‬: وعلیکم السلام
صبح بخیر
جناب محترم۔۔۔
میں کم و بیش ڈھائی یا پونے 3 لیٹ گیا تھا۔ اس سے قبل میں نے ٹیبلٹ لے لی تھی۔۔
اس سارے عرصہ میں بوڈی ریلیکس رہی۔ بوڈی میں کوئی انتشار یا زیادہ خوف یا ڈر نہیں تھا۔
باوجود اس کے کے تھاٹس تھے
اور کشمکش تھی۔
لیکن کوئی بھی ‏تھاٹ باڈی پہ حاوی نہ ہوا
بحثیت مجموعی باڈی انتشار (Anxiety) اور خوف (Fear) کی کیفیت میں نہ تھی۔
نہ ہی کسی قسم کا پینک اٹیک (Panic Attack) آیا۔۔

[23/11/2018, 9:15:57 AM] ‪+92 332 ???????‬: صبح 6 بجے اٹھنے کے بعد میں بھائیوں کے ساتھ کرکٹ کی گیم کے لئے چلا گیا۔
اور 9 بجے واپسی ہوئی ہے۔
اس سارے عرصہ میں کوئی نہ کوئی تھنکنگ ضرور آتی رہی۔۔
وہی سابقہ کی طرح
ایک نیا وہم آشکار ہوا جو کہ منفی تھا۔۔
اور پھر اس کے مقابلے میں مثبت دلائل دیئے گئے۔۔۔
یوں سمجھ لیجیے۔۔
ایک سابقہ خیال جو کل آپ کے گوش گزار کیا تھا یعنی موت کا خیال اور فوبیا ایک وہ خیال تھا۔
اور ایک دوسرا منفی خیال جو آج پیدا ہوا۔۔ آج کے منفی خیال کا منبع جو تحریر ہے۔
میں اس کی پک بھیجتا ہوں۔۔
حاصل کلام
کل آپ کے فون کے بعد سے ابھی تک سوچوں کی کشمکش اور جنگ تو تھی۔۔
لیکن اس کی وجہ سے باڈی واضح طور پر خوف اور ڈر اور انتشار کا شکار نہ رہی۔۔۔
شکریہ
ابھی میں آپ کی ٹیبلیٹ لے کر
فریش ہو کر کام پر جانے کی تیاری میں ہوں۔
اور کوشش کروں گا کہ آج کا دن مثبت گزارنے کی۔
اور مصروف دن کی خواہش ہے۔
اس درمیان میں آپ کو اپ ڈیٹ کر دوں گا۔
شکریہ


[23/11/2018, 9:28:24 AM] Hussain Kaisrani: بہت شکریہ ہر بات واضح اور تفصیل سے انفارم کرنے کا۔
[23/11/2018, 9:28:45 AM] Hussain Kaisrani: دن کو دوائی ملتے ہی مطلع فرمائیں۔
[23/11/2018, 11:17:30 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی ضرور
[23/11/2018, 1:24:41 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم قیصرانی صاحب
جسم میں بخار کی کیفیت ہے۔۔
چہرہ تپ رہا ہے۔
میں دوپہر والی جو ٹیبلٹ ہے وہ لینے لگا ہوں۔۔۔
[23/11/2018, 1:30:08 PM] ‪+92 332 ???????‬: ابھی میڈیسن وصول نئی ہوئی
[23/11/2018, 2:02:54 PM] ‪+92 332 ???????‬: جسم سست اور تھکا ہوا ہے
اور گرم ہے

[23/11/2018, 2:31:20 PM] Hussain Kaisrani: جی بہتر ہے لے لیں پلیز
[23/11/2018, 2:32:20 PM] Hussain Kaisrani: میڈیسن پہنچ چکی ہے۔ جس ایڈریس پر پہنچنی تھی؛ وہاں سے رابطہ میں ہیں نا؟
[23/11/2018, 3:21:25 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم بخار کے لیے کون سی میڈیسن لی جائے
[23/11/2018, 3:21:53 PM] ‪+92 332 ???????‬: میں ٹی سی ایس آفس جانے لگا ہوں وہیں سے پتا کر لیتا ہوں۔
‎[23/11/2018, 3:25:18 PM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted
‎[23/11/2018, 3:32:58 PM] ‪+92 332 ???????‬: ‎audio omitted
‎[23/11/2018, 3:47:27 PM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted
[23/11/2018, 3:47:49 PM] Hussain Kaisrani: Bryonia – 3 grains

[23/11/2018, 4:27:03 PM] ‪+92 332 ???????‬: میڈیسن میرا خیال ہے گھر پہنچ چکی ہوگی فون آیا تھا ٹی سی ایس آفس سے۔۔
[23/11/2018, 4:27:58 PM] ‪+92 332 ???????‬: میں ایوننگ ٹائم میں جاکر دوائی لیتا ہوں سر
[23/11/2018, 4:28:08 PM] Hussain Kaisrani: ٹھیک ہے، جب مل جائے تو بتائیں تاکہ استعمال ہو سکیں۔ شکریہ!
[23/11/2018, 4:29:46 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر
[23/11/2018, 4:50:59 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی دوائی وصول ہو گئی

[23/11/2018, 5:03:27 PM] Hussain Kaisrani: اگر آپ نے ابھی برائی اونیا لے لی ہے تو کچھ وقت اب انتظار کرنا ہے
[23/11/2018, 5:06:38 PM] ‪+92 332 ???????‬: سر برائی اونیا ابھی نہیں لی۔ اب میں گھر آیا ہوں تو لے لوں؟
[23/11/2018, 5:14:45 PM] ‪+92 332 ???????‬: یا ابھی رہنے دوں اور سونے وقت لوں؟
[23/11/2018, 5:19:07 PM] Hussain Kaisrani: بات کر لیتے ہیں
[23/11/2018, 5:43:17 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی سر
[23/11/2018, 5:54:29 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی سر میں نے ٹیبلٹ لے لی ہے
[23/11/2018, 5:55:01 PM] Hussain Kaisrani: بہت شکریہ
[23/11/2018, 6:06:30 PM] ‪+92 332 ???????‬: میرا خیال ہے مجھے سونا چاہیے ۔۔
اگر نیند آ جائے

[23/11/2018, 6:06:43 PM] Hussain Kaisrani: جی بالکل

[23/11/2018, 6:06:53 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی
[23/11/2018, 7:11:40 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی سر نیند نہیں آئی
۔۔
دوائی کی تبدیلی اس طرح سے ہے
کہ جسم میں سنسناہٹ ہوئی
کچھ بے چینی اور گھبراہٹ ہوئی۔۔
کچھ انجانے منفی خیال ہے
پہلے نیند کا تاثر تھا لیکن اب نیند کا تاثر نہیں ہے
سر میں درد ہے خفیف سا۔
جو کہ نیند نہ پوری ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اب میں کھانا کھانے لگا ہوں

[23/11/2018, 7:13:12 PM] ‪+92 332 ???????‬: مجھے لگتا ہے نیند اپنی ٹائم سے آئے گی۔۔
جس ٹائم کا ذہن پہلے سے بن چکا ہو۔
یہ ممکن ہے شدید بھوک کی وجہ سے نہ آئی ہو۔
یا آپ بہتر سمجھتے ہیں۔
کیا میں پلاؤ لے سکتا ہوں؟

[23/11/2018, 7:14:13 PM] Hussain Kaisrani: جی – اگر دل کر رہا ہے تو لے لیں۔ اگر دل نہ کریں تو نہ لیں
[23/11/2018, 7:20:44 PM] Hussain Kaisrani: آٹھ بجے تک ایک گولی اَور لے لیں
[23/11/2018, 7:21:10 PM] Hussain Kaisrani: کھانے کے بعد بتائیں کہ کھانا کیسا رہا؟

[23/11/2018, 7:21:28 PM] ‪+92 332 ???????‬: ٹانگوں میں درد فیل ہو رہا
[23/11/2018, 7:21:39 PM] ‪+92 332 ???????‬: G
[23/11/2018, 8:05:07 PM] ‪+92 332 ???????‬: کھانا اچھا رہا سر۔۔
[23/11/2018, 8:09:17 PM] Hussain Kaisrani: مزہ آیا کھانا کھاتے ہوئے یا پہلے کی طرح مناسب تھا؟

[23/11/2018, 8:18:55 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی سر مزہ آیا ۔
مجھے توقع کم تھی
[23/11/2018, 8:54:09 PM] ‪+92 332 ???????‬: سر میں درد کے لئے کون سی ٹیبلٹ لوں؟
‎[23/11/2018, 9:04:30 PM] ‪+92 332 ???????‬: ‎audio omitted
‎[23/11/2018, 9:14:08 PM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted

[23/11/2018, 9:45:35 PM] Hussain Kaisrani: اب آپ کی آڈیو سُن لی ہے۔ اللہ کرے کہ آپ سو گئے ہوں۔
[23/11/2018, 9:46:00 PM] Hussain Kaisrani: ضرورت ہو تو یہی والی گولی آپ لے سکتے ہیں۔

[23/11/2018, 10:51:04 PM] ‪+92 332 ???????‬: سر نیند نہیں آ رہی
منفی خیالات حملہ آور بیں۔۔۔

[23/11/2018, 11:05:01 PM] Hussain Kaisrani: پھر لے لیں وہی گولی اگر منفی اور مثبت کی مقابلہ بازی ہے۔ اگر مقابلہ بازی نہیں ہے تو تفصیل بتائیں

[23/11/2018, 11:09:21 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی السلام علیکم سر
میں تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ سے سونے کی کوشش میں ہوں
سر درد کی حالت میں۔
گھر میں مہمان بھی آئے ہیں
سب کے بچوں کا شور چیخیں آوازیں بہت زیادہ ہیں۔
شاید چاول بھی کھائے تھے اور وہ ٹھیک طرح سے ہضم بھی نہیں ہو پائے کہ میں لیٹ گیا۔
جس کی وجہ سے باربار ڈسٹربنس ہوئی۔
اور پھر باڈی نے کنڈیشن کو چینج کیا اور خوف کی ایک لہر سرایت کر گئی۔
جیسے ہی میں نے منفی ‏تھاٹ کو جھٹکا اور اٹھ کر بیٹھا پر اپنے مائنڈ کو موبائل کی طرف لایا تو وہ کنڈیشن چلی گئی۔

[23/11/2018, 11:17:19 PM] Hussain Kaisrani: منفی مثبت کی کشمکش کافی کنٹرول ہے اس وقت؟

[23/11/2018, 11:18:28 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی اس وقت کنٹرول میں ہے

[23/11/2018, 11:30:33 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم المقام
سونے کی کوشش کروں یا نیچرل وقت کا انتظار کروں؟
[23/11/2018, 11:32:36 PM] Hussain Kaisrani: جیسے آپ کا دل کرے۔ اگر سونا آئے تو سو جائیں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ نہ آئے تو کوشش کرنے کی زیادہ ضرورت نہیں

[23/11/2018, 11:33:24 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر جناب
انر سسٹم پر چھوڑ دیتا ہوں

[24/11/2018, 11:08:44 AM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم جناب محترم
[24/11/2018, 11:16:31 AM] ‪+92 332 ???????‬: 12 بجے مجھے نیند آ گئی تھی
پونے چھ بجے آنکھ کھلی بھائی کے جگآنے پر۔
لیکن میں کرکٹ کیلئے نہیں گیا
میں نیند مزید چاہتا تھا تاکہ سر درد ٹھیک ہو۔
تو تھوڑی سی کشمکش چلی مثبت اور منفی کی پھر نیند آ گئی۔
اب دس بجے آنکھ کھلی۔۔
مثبت اور منفی ساٹھ سے اٹھتے ہی حملہ آور ہوئے۔۔
جو کہ بڑی کی لیفٹ سائیڈ پر حملہ آور ہوئے وہم کی صورت میں۔۔۔
جنہیں میں نے مثبت سوچ سے تھوڑی دیر کے لئے سائیڈ پر رکھ دیا۔
اب ناشتہ کا موڈ ہے۔۔ کل جو نئی ٹیبلٹ آئی تھی وہ صرف ایک ٹیبلٹ لی تھی جب آپ نے کہا
تھا۔
دوسری ٹیبلٹ کون سی لینی تھی میں سمجھ نہیں پایا تھا
لیکن پھر میں نے دوسری ٹیبلٹ وہ والی لی۔
جس پر لکھا تھا رات کو ایک گولی روزانہ۔۔۔
اور اس وقت مثبت اور منفی تھاٹس تو ہیں لیکن باڈی کی کیفیت پر کچھ خاص اثرانداز نہیں ہیں۔
شکریہ
میں ناشتہ کرنے کے آدھ گھنٹے بعد ٹیبلٹ لوں گا جو صبح لینی ہے۔

‎[24/11/2018, 11:23:28 AM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted

[24/11/2018, 11:38:02 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم
میں نے آپ کا آڈیو میسج سنا۔۔۔
ان شاء اللہ کوشش کرتا ہوں اس پر عمل بھرپور کیا جائے۔۔
[24/11/2018, 12:42:28 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم قیصرانی صاحب۔۔
آپ کی بھیجی ہوئی میڈیسن جب لی تھی۔ وہ ایک ہی ٹیبلٹ لی تھی۔ یعنی کل رات تک صرف ایک گولی لی تھی۔ دوسری گولی وہ لی تھی جس پر لکھا تھا روزانہ ایک گولی رات۔
کل پارسل والی دوائی جب لی معدہ بالکل خالی تھا۔ شدید ترین بھوک کی صورت میں لی تھی۔
تقریبا ساڑھے چھ بجے وہ لی اور اسی ٹائم سونے کی ایک ٹرائی کی کیوں کہ سر میں شدید درد تھا۔
لیکن کچھ بچوں نے ڈسٹرب کیا اور کچھ تھاٹس پر کنٹرول نہ تھا۔ منفی خیالات نے حملہ کیا ڈسٹرب کیا بچوں نے ڈسٹرب کیا بھوک بہت زیادہ تنگ کرنے لگی تو میں اٹھ کھڑا ہوا۔
ایک بات میں آپ کی یادداشت کے لئے کہنا ضرور چاہوں گا۔۔
منفی خیالات جب حاوی ہوتے ہیں ۔تو کئی دفعہ تو وہ ایک لمبا پینک اٹیک (Panic Attack) دیتے ہیں۔۔۔
بعض اوقات منفی خیالات چلتے تو رہتے ہیں لیکن وہ ذہنی سکون غارت کئے رکھتے ہیں گو کہ وہ باڈی کو ایک لمبا پینک اٹیک نہ بھی دیں۔۔
بعض اوقات آپ کی کشمکش جاری ہے یا نہیں بھی ہے اور آپ کسی کام میں مصروف ہیں تو ہوتا یہ ہے کے اچانک ایک خیال آتا ہے اور وہ خیال کا آنا اور پھر اس خیال نے باڈی کو فوری طور پر بھرپور خوف اور سنسناہٹ سے بھر دیتا ہے۔ خوف اور سنسناہٹ کی ایک پوری لہر بھرپور طریقے سے محسوس کی جا سکتی ہے وہ پاؤں سے سر تک متاثر کرتی ہے۔۔ اور یہ عرصہ مختصر ہوتا ہے۔۔
مثال کے طور پر اچانک کسی کی موت ڈیتھ کی خبر۔۔۔
لیکن یہاں پہ میں فرق واضح کرتا چلوں۔۔۔ کہ ہر طرح کی ڈیتھ کی خبر متاثر نہیں کرتی وہ خاص خبر متاثر کرتی جو پہلے سے شعور یا لاشعور میں کسی طرح سے بیٹھ چکی ہو۔
جیسا کہ اچانک سے بھائی آ کے خبر دے کے فلاں آدمی ہارٹ اٹیک (Heart Attack) سے فوت ہو گیا ہے۔۔
حالانکہ دوسرے طرح اموات کی خبریں بھی سنائی دیتی ہیں
میں اپنی کنڈیشن واضح کرتا چلوں اپنے معالج کو۔۔
کہ آپ کے اس پیشنٹ کو اسی طرح کی کوئی خبر زندگی کی روٹین نارمل لائف سے ہٹا دیتی ہے اور اس کے مثبت اور منفی کی جنگ کشمکش، انتشار خوف گھبراہٹ بے چینی اور ذہنی اذیت اور پریشانی کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔۔ میں اس سلسلے کی ایک طویل داستان میں آپ کے گوش گزار کر چکا ہوں۔۔
اسی لیے میں نے عرض کیا تھا کہ میں پھر اپنا دھیان مثبت چیزوں کی طرف سے لگاتا ہوں اور اس طرح کی موت کے بعد دلائل دیتا ہوں کہ طبی قوانین کو توڑنے سے ایسا ہوا ہوگا ہر ایک کو تو ایسا نہیں ہوسکتا۔۔
پھر ایک لا متناہی سلسلہ ہوتا ہے منفی اور مثبت جنگ کا جو بہت تکلیف دیتا ہے۔۔
پھر وہی بے جا خوف اندیشہ خطرہ وہم تشویش خوف گھبراہٹ بے چینی اور اس کے نتیجہ میں باڈی کا کوئی نہ کوئی پارٹ کسی نہ کسی بیڈ فیلینگ کا حصہ بن جاتا ہے۔۔
پھر وہی ہوتا ہے جیسا کہ اے مین ھو واز اے ہسپیٹل۔۔

[24/11/2018, 12:50:17 PM] Hussain Kaisrani: بہت شکریہ- اتنی وضاحت اور تفصیل فراہم کرنے کا۔ آپ کا تجزیہ بہت خوب اور منطقی ہے۔ جیسا کہ ہم نے تفصیلی سیشن میں ڈسکس کیا تھا؛ ہم نے تعمیری کاموں یا سوچ کا پلڑا بھاری کرنا ہے۔ تخریبی سوچوں اور کاموں کے لئے جگہ کم کرتے جانا ہے تاکہ وہ ڈیرے ہی نہ ڈال سکیں۔ اس طرح ہم آہستہ آہستہ اُس مقام پر پہنچ جائیں گے جہاں سے غلط راستے کی طرف قدم اُٹھے تھے یعنی منفی سوچوں کا پلڑہ بھاری ہونا شروع ہوا تھا۔ اور یہ زیادہ دور نہیں ہے۔

[24/11/2018, 12:53:56 PM] ‪+92 332 ???????‬: وہ ایک گولی لینے کے بعد میں نے کھانا خوب مزے سے کھایا چاول کھائے نمکین بھی اور میٹھے بی۔۔
اور پھر مجھے دس یا گیارہ بجے سر درد اور تھکاوٹ نے زور لگایا کے مجھے سونا چاہیے۔۔
میں لیٹ گیا۔ لیٹنے سے قبل میں نے وہ گولی لی جس پر لکھا تھا روزانہ رات کو ایک گولی۔
لیکن ڈیڑھ یا دو گھنٹہ میں مثبت اور منفی خیالات کی کشمکش میں رہا اس بھنور میں پھنسا رہا کچھ بچے ڈسٹرب کرتے رہے اس منفی اور مثبت کی جنگ میں بارہ بجے تک باڈی خوف اور اضطراب کا شکار بھی رہی۔ دلائل بھی دیے جاتے رہے۔۔
باڈی لیفٹ سائیڈ سے کچھ چیزوں کو حاوی کرتی رہی۔۔
سر میں شدید درد تھی۔۔ مجھے ساڑھے گیارہ بجے اٹھنا پڑا 12بجے تک میں نے اپنا دھیان یو ٹیوب پر لگایا۔ کچھ مثبت لیکچرز سنے۔۔
تھوڑی سی موسیقی سنی۔۔
اور بارہ بجے مجھے نیند آ گئی۔
چھ بجے کسی کے اٹھانے سے اٹھا۔ پھر مثبت اور منفی کی جنگ لڑی اور پھر نیند آ گئی۔ پھر دس بجے اٹھا اور ڈٹ کر ناشتہ کیا۔
اور اب میں آپ کی تجویز کردہ میڈیسن لے کر شاپ پر جانے کی تیاری میں ہوں۔۔۔
شکریہ

[24/11/2018, 12:58:01 PM] Hussain Kaisrani: ما شاء اللہ – بہت شکریہ!

[24/11/2018, 7:15:38 PM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم
محترم المقام قیصرانی صاحب
مجموعی طور پر دن مصروف گزارنے کی کوشش کی۔
مصروف دن گزارا۔ آپ کی تجویز کردہ ٹیبلٹ ایک بجے لی۔ پھر پونے تین بجے لی۔ پھر ساڑھے پانچ بجے لی۔
کھانا بھی کھایا گیا۔۔
مثبت اور منفی کی کشمکش کبھی تیز تھی کبھی کم۔۔
کبھی مثبت دلائل حاوی رہے کچھ ٹائم منفی تھاٹس۔۔
لیکن آج کوشش کامیاب رہی مثبت کو کافی حد تک حاوی کرنے دیا۔۔
مجھے یقین ہے میرا معالج جب میرا امیون سسٹم بیٹر کر دیں گے تو میں اس کشمکش سے نجات پا سکتا ہوں۔۔
باڈی کی کنڈیشن کچھ اس طرح سے رہی۔ لیفٹ سائیڈ کا بازو کوہنی اور کاندھے کے درمیان جو گوشت کا مقام ہے وہاں پھر درد رہا درد کے ساتھ چبھن بھی ہوتی ہے۔۔۔ درد اور چبھن کا احساس ابھی تک ہے۔۔
مجموعی طور پر میں نے اپنے آپ کو ریلیکس رکھنے کی کوشش کی ہے۔۔
عارضی طور پر اندر کی جنگ کی منفی تھاٹ کو دبایا ہے ایک مثبت تھاٹ کے ساتھ۔۔
یا یوں کہہ لیجئے کہ منفی تھاٹ کو مجبورا جھٹکا ہے کہ کسی طریقے سکون کے لمحات میسر ہوں۔۔
اور انشاءاللہ امید کرتا ہوں آپ جلد از جلد میرے امیون سسٹم اور انر ڈاکٹر کو آٹومیٹک کر دیں گے۔۔
میڈیسن کے ساتھ سائیکلوجیکلی کنورسیشن درکار ہے۔
شکریہ

[24/11/2018, 7:16:16 PM] ‪+92 332 ???????‬: کیا میں ٹیبلٹ پھر سے لے لوں؟

[24/11/2018, 8:49:40 PM] ‪+92 332 ???????‬: محترم قیصرانی صاحب۔
لیفٹ سائیڈ کا کندھا اس کا جوئینٹ تھوڑا وزنی ہے۔۔
جبڑے ک نیچے گردن بھی wazniوزنی hai
[24/11/2018, 8:50:23 PM] ‪+92 332 ???????‬: مجموعی طور پر منفی سوچ کم ہے مسبت تھوڑی سی ہیوی ہے

[24/11/2018, 9:37:20 PM] Hussain Kaisrani: سلام – آج کی دوا مکمل ہو چکی ہے۔ تفصیلی وضاحت کا شکریہ۔ میری سمجھ کے مطابق آج کا دن کافی بہتر تھا اگر گزشتہ عرصہ سے تقابل کریں تو۔
[24/11/2018, 9:38:10 PM] Hussain Kaisrani: کوشش کریں کہ کوئی دوا نہ لینی پڑے مگر اگر مجبوری ہو تو بتانا پلیز۔

[24/11/2018, 9:45:46 PM] ‪+92 332 ???????‬: سر اگر ۔نیند دیر سے اے تو؟
[24/11/2018, 9:46:32 PM] Hussain Kaisrani: میں کہوں گا کہ اگر نیند جلدی آئے تو سو جائیں
[24/11/2018, 9:47:13 PM] Hussain Kaisrani: ویسے اگر بہت مجبوری ہو تو رات والی گولی لینی ہے۔
[24/11/2018, 9:48:11 PM] Hussain Kaisrani: کل بھی کھانا اچھا کھایا، صبح بھی اور رات بھی؟ ایسا ہی ہے نا؟

[24/11/2018, 9:49:22 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی ایسا ہی ہے

[25/11/2018, 9:22:01 AM] Hussain Kaisrani: سلام – صبح بخیر

[25/11/2018, 10:08:37 AM] ‪+92 332 ???????‬: وعلیکم السلام۔
صبح بخیر۔
جی محترم المقام قیصرانی صاحب۔
اپ کے میسج کے بعد کوئی ٹیبلٹ نہیں لی تھی۔ آٹھ بجے تھوڑی سی تمنا تھی تھوڑے سے کھانے کی لہذا تھوڑے سے چاول لے لیے۔ ایک گھنٹہ ایک دوست کے ساتھ گپ شپ کی اس کو اپنے اور اپنے معالج کے ٹریٹمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔۔
پھر اس کے بعد دو گھنٹے بھائیوں کے ساتھ وقت گزرا۔
تقریبا 12 بجے اؤٹنگ پہ نکلے
بھوک کا تقاضا تھا لہذا پراٹھا اور چائے لی۔۔
دو بجے آؤٹنگ سے واپس آئے۔
تب نیند کا نام و نشان نہیں تھا۔
ہاں 11بجے نیند آئی تھی لیکن ضروری میٹنگ کی وجہ سے اس وقت سو نہیں سکا تھا۔
دو بجے سے چھ بجے تک انٹرنیٹ کا استعمال کیا 6 بجے گراؤنڈ میں کھیلنے کے لئے چلا گیا۔ اور اب دس بجے گراؤنڈ سے آئے ہیں۔
کل شام سے لے کر آج صبح گراؤنڈ میں آنے تک مثبت اور منفی کی کشمکش بہت کم رہی
منفی خیالات آتے ضرور تھے لیکن کم پریشان کرکے چلے جاتے۔ رات 2 بجے سے صبح 6 بجے تک کا عرصہ نیٹ کے استعمال میں گزرا اس وقت بھی منفی اور مثبت کی کشمکش بہت کم رہی۔
مجموعی طور پر کل کا دن اور رات پچھلے دنوں سے بہت بہتر ہیں۔
لیکن میں نیند ایک منٹ کی نہیں لے سکا۔
شکریہ
مزید بر آں مجھے میڈیسن کی ہدایت کردیں کوئی میڈیسن لینی ہے یا نہیں؟

[25/11/2018, 10:19:40 AM] Hussain Kaisrani: تھوڑی دیر تک آج بات کرتے ہیں۔ شکریہ
[25/11/2018, 10:20:05 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر
[25/11/2018, 10:58:18 AM] Hussain Kaisrani: پلیز کال کریں اگر مصروف نہیں ہیں
‎[25/11/2018, 11:52:33 AM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted

[25/11/2018, 12:47:40 PM] ‪+92 332 ???????‬: محترم المقام
آپ کا آڈیو میسج سننے لگا ہوں
سب سے پہلے ایک چھوٹا سا پرابلم درپیش ہوا ہے
[25/11/2018, 12:48:22 PM] Hussain Kaisrani: جی پلیز
[25/11/2018, 12:50:23 PM] ‪+92 332 ???????‬: سینہ وزنی اور بوجھل ہوا ہے۔۔
ہلکی سی سانس میں دشواری ہوئی۔۔ اور سونے کا بھی دل چاہ رہا۔
لیکن سینے میں عجیب سا وزن محسوس ہو رہا ہلکا پھلکا سا۔۔
[25/11/2018, 12:57:31 PM] Hussain Kaisrani: شکریہ۔ اس کے ساتھ اگر ڈر، خوف، دل کی بیماری Heart attack اور موت کی طرف توجہ جاتی ہو یا کسی اَور منفی سوچ کی طرف تو اُس کی تفصیل بھی فراہم کریں۔
اگر سونے کی واضح ضرورت اور خواہش پیدا ہو تو آپ کو سو جانا چاہئے

[25/11/2018, 12:59:31 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم ہلکا پھلکا خوف کا ہیولیٰ ضرور آیا لیکن واضح طور پر کسی طرح کا کوئی ڈر یا بیماری کا خیال نہیں

[25/11/2018, 1:09:02 PM] Hussain Kaisrani: آڈیو سُن لی ہو گی۔ دوائی جاری رکھیں۔

[25/11/2018, 1:18:28 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی سر بہت بہتر
[25/11/2018, 3:26:32 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی سر۔۔۔
فیر کی تحال چل رہی

[25/11/2018, 3:32:44 PM] Hussain Kaisrani: نہیں سمجھ آ سکی کہ آپ نے کیا لکھا ہے

[25/11/2018, 3:36:06 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم قیصرانی صاحب
باڈی میں منفی تھاٹس چل رہے
خوف کی ہلکی سی کیفیت چل رہی۔۔
خوف کی لہر چہرے کو سینے کو اور پیٹ کو متاثر کر رہی۔
مطلب یہ کہ
صرف سنسناہٹ کبھی محسوس ہوتی۔
جیسے body hot hot محسوس ہو۔۔
[25/11/2018, 3:41:56 PM] ‪+92 332 ???????‬: یا مسلسل تھاٹس نہ بھی چل رہے ہوں یا کسی لمحہ ایک تھاٹ آ کے نکل گیا ہو۔
اور اس وقت کے ایک تھاٹ نے باڈی کو متاثر کیا ہے۔۔
اور باڈی میں ایک خفیف سا خوف ڈر انجانا ڈر چل رہا۔۔۔

[25/11/2018, 3:54:01 PM] Hussain Kaisrani: بہت شکریہ تفصیل کا۔
[25/11/2018, 3:54:41 PM] Hussain Kaisrani: یہ سب قابلِ برداشت ہے اور پہلے سے واضح بہتر بھی یا آپ بہت تنگ ہو رہے ہیں؟

[25/11/2018, 3:55:34 PM] ‪+92 332 ???????‬: اور کسی کام پر فوکس نہیں ہو رہا ۔۔۔ پیٹ سے چہرہ پر خوف کے اثر ہیں۔
پہلے کی نسبت کم ہے۔ شدت اتنی نہیں ہے۔۔۔

[25/11/2018, 4:07:52 PM] Hussain Kaisrani: تین بار گولی کا حصہ مکمل ہو گیا ہے؟
[25/11/2018, 4:08:12 PM] ‪+92 332 ???????‬: نہیں سر ایک دفعہ ہوا ہے
[25/11/2018, 4:08:59 PM] ‪+92 332 ???????‬: دو گھنٹے قبل لیا تھا ایک حصہ

[25/11/2018, 4:22:37 PM] Hussain Kaisrani: دوبارہ لیں۔ اور پھر سات بجے لیں تیسرا حصہ
[25/11/2018, 4:23:39 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر
[25/11/2018, 4:25:46 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی لے لی

[25/11/2018, 4:29:21 PM] Hussain Kaisrani: ابھی فرق پڑ جائے گا پندرہ بیس منٹ میں۔
[25/11/2018, 4:29:40 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی

[25/11/2018, 8:02:54 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم المقام قیصرانی صاحب۔
مناسب سمجھیں تو کچھ وقت بات کرسکتے ہیں؟
[25/11/2018, 8:03:23 PM] ‪+92 332 ???????‬: یا جب آپ فری ہو؟
[25/11/2018, 10:23:31 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی سر لیٹا ہوں لیکن نیند نہیں آ رہی۔۔
Unknown fear
میرا خیال ہے مجھے وہ ٹیبلٹ لے لینی چاہیے؟

[25/11/2018, 10:34:18 PM] Hussain Kaisrani: جی پلیز لے لیں رات والی ایک گولی

[25/11/2018, 10:34:44 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر

[26/11/2018, 9:25:13 AM] ‪+92 332 ???????‬: سلام۔ ۔ صبح بخیر
میں نے وہ ٹیبلیٹ نہیں لی تھی۔۔09.30 میں لیٹ گیا لیکن unknown fear
مثبت اور منفی کے جنگ عروج پر تھی۔۔ ساڑھے دس بجے آپ کو میسج کیا آپ نے ٹیبلٹ تجویز کی۔
کم و بیش ساڑھے گیارہ یا بارہ بجے تک شدید ترین جنگ جاری رہی۔۔ اور نیند آ گئی۔۔
اور 9 بجے خود بخود آنکھ کھلی۔۔۔ آنکھ کھلتے ہی خود بخود آٹومیٹک اسے منفی تھاٹ نے حملہ کیا جس تھاٹ کی ایک پک میں نے آپ کو بھیجی تھی۔۔۔۔
شکریہ

[26/11/2018, 9:31:15 AM] ‪+92 332 ???????‬: جسمانی کنڈیشن کچھ اس طرح سے ہے۔۔
لیفٹ سائیڈ بازو کی کلائی میں تھوڑا سا درد محسوس ہوا ہو۔۔
کچھ لمحات کے لئے۔
بائیں داڑھ میں چبھن اور درد محسوس ہوئی۔۔ کچھ سیکنڈز کے بعد دونوں چیزوں کی فیلنگ ختم ہو گئی۔۔

[26/11/2018, 9:38:11 AM] Hussain Kaisrani: سلام – یہ دوائی ایک گولی تین حصوں میں تقسیم کر کے ہر ایک گھنٹے بعد لیں:
ANAC.

[26/11/2018, 9:38:55 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر

[26/11/2018, 3:22:50 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم قیصرانی صاحب۔
میں کام پر ہوں۔۔
دن مصروفیت میں گزر رہا ہے
باڈی بہت سے مراحل سے گزر رہی ہے۔
سوچوں کی کشمکش اور جنگ جاری ہے۔۔ بار بار پوزیٹیوٹی کو بھرنا پڑ رہا۔۔

[26/11/2018, 3:34:27 PM] ‪+92 332 ???????‬: آج شاپ پہ ایک ڈیتھ کی خبر سنی۔ ایک عورت خود کشی کر کے مر گئی ۔۔۔ تو باڈی کی فیلنگز نارمل تھی۔۔
دوسری ایک عورت یا لڑکی کی خبر سنی وہ ہارٹ اٹیک سے فوت ہوئی۔۔ لیکن اس خبر کے ساتھ نارمل باڈی میں خوف کی ایک سنسناتی لہر اٹھی۔ تقریبا 20 سے 25 منٹ تک وہ برقرار رہی۔ اس کو پوزیٹیوٹی اور طبی قوانین کے مثبت خیالات سے رد کر دیا۔۔
آج حلق کی کیفیت صبح سے ہی خشک سی ہے۔۔ بار بار گھونٹ کی شکل میں پانی لے رہا ہوں۔۔۔
باقی مجموعی طور پر مثبت اور منفی کی کشمکش ہے۔

[26/11/2018, 3:41:39 PM] Hussain Kaisrani: شکریہ تفصیل فراہم کرنے کا۔ موت کا خوف یا خبر جب دل کے دورہ ، heart attack یا دل کی کسی تکلیف سے ہو تو آپ کو انگزائیٹی یا پینک اٹیک کی طرف لے جاتا ہے۔ محض موت کی خبر سنیں یا کسی اَور وجہ سے death کا وہم، خبر یا اطلاع ہو تو وہ اُتنا آپ کو تنگ نہیں کرتی۔
تین چار دن کے علاج سے واضح بہتری تو آ چکی ہے کہ آپ طبعی قوانین کا سوچ کر اپنے آپ کو سنبھال پاتے ہیں۔
اِسی طرح وضاحت سے مجھے بتاتے جائیں۔ مثبت سوچیں بڑھانے کا حل نکلتا آئے گا۔

[26/11/2018, 8:20:48 PM] Hussain Kaisrani: اُمید ہے کہ آج کا دن مجموعی طور پر مثبت اور مفید رہا۔

[26/11/2018, 10:44:29 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم قیصرانی صاحب۔۔ میں آپ کو اپڈیٹ کیے دیتا ہوں۔۔ صبح میں نے جواب کو لاسٹ میسج کیا تھا اس کے بعد سے اب تک کی اپ ڈیٹ کچھ اس طرح سے ہے۔۔ کاروبار میں مصروفیت بھی رہی۔ اور کشمکش کا سلسلہ بھی رہا۔۔ آپ کو میسج جو کیا تھا پینک کے مرحلے کو جلد کنٹرول کر لیا۔۔
پھر مجموعی طور پر ٹائم مناسب گزرا اور مفید گزرا۔۔
باڈی میں کچھ چیزوں کی فیلنگ ہیں وہ سوچ کی ہیں یا گیس کی وجہ سے ذہن کی پیداوار ہیں۔
یہ میرے معالج محترم المقام قیصرانی صاحب بہتر جان سکتے ہیں۔۔ میں عرض کیے دیتا ہوں۔۔
صبح ناشتے میں بریڈ کے تین پیس لیے انڈے کے بغیر صرف چائے کے ساتھ۔۔ ایک کپ چائے لی۔ دوپہر کو خالی معدہ ایک کپ چائے لی۔ عشاء سے پہلے دال مصر کے ساتھ کھانا کھایا۔ اور ایک کپ چائے لی۔
میں دن میں سات یا آٹھ کپ چائے لیا کرتا تھا جو کچھ دنوں سے تین کپ تک محدود ہے۔۔ بوڈی میں کبھی کسی جگہ کبھی کسی چبھن یا کھچاؤ کا احساس رہا۔۔۔ مختلف جگہوں پر۔
اور اس احساس کا عرصہ مختصر لمحات ہوتا تھا۔۔ بائیں داڑھ میں کبھی کبھی چبھن یا جیسے ٹھنڈا پانی لگنے کی فیلنگز محسوس ہوئی سارا دن۔۔
دن میں ایک ٹائم کنپٹیوں پر دباؤ محسوس ہوا۔ دونوں جبڑے اور کنپٹی ملا کے دباؤ کی کیفیت ہوئی جیسے ریسٹ مانگ رہے ہوں۔۔
عصر سے لے کر مغرب تک نیند بہت زور کی لگی لیکن میں سو نہیں سکتا تھا کیونکہ شاپ پہ تھا۔۔ پوری باڈی میں بحثیت مجموعی انرجی کا فقدان رہا۔ پہلے کی نسبت کمزوری محسوس ہوئی میرا مطلب یہ کہ جب میں روٹین اور نارمل لائف میں تھا اس کی نسبت جسم میں کمزوری محسوس کی ۔۔۔

سوائے اس ایک لمحے کے جو میں نے صبح آپ کو اپ ڈیٹ کیا تھا وہ تکلیف دہ لمحہ تھا۔ اس کے بعد سے لے کر اب تک مثبت اور منفی کی کشمکش تو ہے لیکن پین فل نہیں ہے۔

یہ ابھی تک کی اپڈیٹ ہے جو میرے ذہن میں آئی۔ شکریہ
میں داڑھ کے لئے فیروپائرین نامی ایک لیکوڈ لایا ہوں اس کو دانتوں میں لگاؤں گا تو جراثیم پانی کی صورت میں بہہ جائیں گے۔ ہوسکتا ہے بائیں داڑھ میں یہ جو وقفے وقفے سے چبھن یا دانت کے اندر درد کا احساس ہوتا ہے وہ ٹھیک ہوجائے۔
اور مزید براں مجھے انفارم کیجئے دوائی کی متعلق آپ کی کٹ میں سے کوئی دوائی لینی ہے یا نہیں؟
‎[26/11/2018, 10:57:26 PM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted
‎[26/11/2018, 11:01:16 PM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted
[26/11/2018, 11:01:23 PM] Hussain Kaisrani: Belladonna
[26/11/2018, 11:08:44 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم قیصرانی صاحب میں سمجھ گیا شکریہ

[27/11/2018, 6:47:25 AM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم
جناب محترم قیصرانی صاحب۔
میں آپ کو اپڈیٹ کرتا چلوں۔
رات کو ایک بجے ذہن نے فیصلہ کیا کہ سونا چاہیے۔ تب تک مجموعی طور پر صورت حال بہتر تھی۔ سوچوں کی کشمکش نارمل انداز میں چل رہی تھی۔
میں نے تھوڑا سا مطالعہ بھی کیا تھوڑا سا ٹی وی واچ کیا۔
انٹرنیٹ کا استعمال کیا۔ بحثیت مجموعی کافی بہتری رہی۔
ایک بجے جب لیٹنے کے لئے بیڈ پہ گئے تو اچانک پچھلے محلے سے چیخ و پکار اور رونے دھونے کی آوازیں بلند ہوئیں۔ شاید ان کے ہاں کوئی فوتگی ہو گئی تھی یا کچھ مسئلہ ہوا ہوگا کنفرم نہیں کہ کیا ہوا۔
اس وقت تھوڑا ڈسٹرب ہوا مائنڈ بھی اور باڈی بھی۔ لیکن دس منٹ میں اس پر اس کیفیت پر قابو پا لیا۔
لیکن نیند اڑ چکی تھی۔۔ اور باڈی ایک انجانے سے خفیف سے خوف میں رہی۔۔
سوچوں کی کشمکش چلتی رہی
مثبت اور منفی کا پروسیس جاری رہا جس نے نیند کو قریب نہیں آنے دیا۔۔
بارہا دفعہ سونے کی کوشش کی لیکن نہیں سو پایا۔۔ اسی کشمکش میں چھ بجے گے۔
اب میں نماز پڑھ کے پیدل گراؤنڈ کی طرف آگیا ہوں۔ کم و بیش ڈیڑھ کلومیٹر کی واک کرتے ہوئے گراؤنڈ میں پہنچا۔
اور اب کرکٹ کی تیاری ہے۔
شکریہ

[27/11/2018, 10:42:08 AM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم
محترم قیصرانی صاحب اپڈیٹ کرتا چلوں۔
گراؤنڈ سے آ کر 9 بجے تک مطالعہ میں رہا۔ پھر سوچا ایک گھنٹہ لیٹ لیتا ہوں تاکہ دن مناسب گزرے۔
لیکن غیر مناسب تھنکنگ کی وجہ سے باڈی کو ریسٹ نہیں دے پایا۔ بوڈی کی سیچویشن کچھ ایسی رہی دونوں سائیڈ کے بازو مجھے اپنے آپ میں بہت گرم محسوس ہوئے جیسے کہ تپ رہے ہوں۔
اور آجکل وہم کے طور پر جو بات نفسیاتی طور پر جو بات ذہن پر مسلط ہوتی ہے اور منفی سائیڈ ذہن میں آتا ہے وہ داڑھ میں درد یا چبھن کبھی کبھی۔
یا باڈی میں لیفٹ سائیڈ پہ کچھ کھچاؤ محسوس ہو یا محسوس ہو چبھن کسی عضو پر۔۔
تو وہ کبھی کبھار منفی تھاٹ جنم دیتی ہے۔۔
منہ اور حلق آج کل خشک رہتا ہے زیادہ پانی کی ڈیمانڈ ہوتی ہے۔۔
‏last یہ ہے ابھی جو لیٹنے پر منفی تھاٹ سے بازو کی کنڈیشن ہوئی اس سے رائیٹ بازو میں انرجی کا فقدان محسوس ہوا اور وہ تھوڑا سا شل محسوس ہوا۔۔
اب میں شاپ پر جانے کی تیاری میں ہوں میرے لئے کسی قسم کی کوئی دوا کا حکم ہے تو بتا دیجیے۔
شکریہ

[27/11/2018, 10:58:19 AM] Hussain Kaisrani: اِسی طرح بتانا ہے کہ خوف، وہم اور ڈر کون سا ہے۔ اس طرح دوائی میں کمی بیشی یا تبدیلی کرنا ہوتی ہے۔ بہت شکریہ
[27/11/2018, 10:59:25 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر
[27/11/2018, 1:29:25 PM] ‪+92 332 ???????‬: سر
[27/11/2018, 1:49:36 PM] ‪+92 332 ???????‬: منفی سوچوں کی بھرمار ہے۔۔۔
خیالات کا تسلسل منفی جانب زیادہ ہے آج۔۔ اچھا وقت گزر نہیں رہا
[27/11/2018, 1:57:50 PM] Hussain Kaisrani: یہ وقتی ہے اور مزید بہتری کے لئے سسٹم کی ایڈجسٹمنٹ ہے۔

[27/11/2018, 2:03:33 PM] ‪+92 332 ???????‬:
جناب محترم آج کا جو وہم ذہن پر سوار ہے وہ یہ ہے کہ اچانک اگر کچھ ہوگیا تو؟
اور گردن کی بیک سائیڈ کے جو مسل ہیں وہ بہت تھکے ہوئے لگ رہے۔۔
اور یہ وہم کہ اچانک کچھ ہو جائے گا ذہن میں صبح سے چمٹا ہوا ہے۔۔۔
اور آج دو سے تین مرتبہ دل کی دھڑکن ایک دو سیکنڈ کے لئے تیز ہوئی جسے ہم پھڑپھڑاہٹ کہہ سکتے ہیں

[27/11/2018, 2:13:02 PM] Hussain Kaisrani: کچھ ہو گیا تو؟
اگر اس سے آگے بھی کچھ سوچ جاتی ہے تو اُس کا بھی بتائیں۔

[27/11/2018, 2:21:27 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی سوچ پھر مختلف مریضوں کی طرف جاتی ہے۔۔ جو ہارٹ کے مرض سے اس دنیا سے جا چکے۔
یہ جو اس وقت مریض ہمارے دائیں بائیں موجود ہیں اگر ان میں سے کسی کو اچانک کچھ ہو گیا؟
یہ مجھے کچھ ہو گیا؟
یہاں تک ہی بات ہے ابھی تک یا اگر میں سفر میں جا رہا ہوں اور اس سفر میں اچانک کچھ ہو گیا اور ایمرجنسی طبی امداد میسر نہ ہو تو کیا ہو گا؟
یا سفر میں نہ بھی ہو تو اچانک سے کچھ ہو گیا تو ایمرجنسی طبی امداد نہ ملی تو؟
اس طرح کے وہم خیال صبح سے چمٹے ہوئے ہیں۔۔
ان کے سامنے میرا وہ مثبت فلسفہ تک نہیں پا رہا۔
کہ اچانک سے کچھ بھی نہیں ہوتا ہر چیز کے پیچھے اس کے طبی قوانین اور ان قوانین کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔۔ وغیرہ وغیرہ
لیکن مثبت سوچ ٹک نہیں پا رہی۔۔ اور منفی خیال باڈی میں سرسراہٹ پیدا کرتا ہے۔ اگر سرسراہٹ نہ پیدا کرے تو افسردگی کی کیفیت طاری ہے۔۔
اس کا حل بتائیے پلیز
‎[27/11/2018, 2:40:55 PM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted
‎[27/11/2018, 2:41:32 PM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted
[27/11/2018, 2:45:07 PM] Hussain Kaisrani: یہ بہت بڑی مثبت تبدیلی ہے کہ آپ کے اندر چلنے والی مستقل ذہنی کشمکش کچھ کم ہوئی ہے۔ مثبت اور منفی، غلط صحیح، بیماری صحت، زندگی موت وغیرہ کی ایک نہ ختم ہونے والی جنگ دراصل بیماری تھی جو علاج سے اب ایک طرف ہوئی ہے۔
[27/11/2018, 2:46:31 PM] Hussain Kaisrani: آپ کے پاس اس وقت میڈیکل بیگ ہے تو اُس میں سے پہلی دوا – ایکونائیٹ – سے تین دانے لیں۔ ایک گھنٹہ میں یہ کیفیت توازن میں آ جائے گی۔
[27/11/2018, 2:48:26 PM] Hussain Kaisrani: اگر معاملہ قابلِ برداشت ہو تو صبر مفید ہے۔ جو دوائی (Tuberculinum) آپ لے چکے ہیں؛ اُس سے ہی زیادہ بہتر طریقہ سے ٹھیک ہو گا۔
[27/11/2018, 2:49:36 PM] Hussain Kaisrani: آپ کو سفر کا شوق چڑھ رہا تھا، کہیں جاؤں اور ٹریول کروں۔ اُسے توازن میں لایا گیا ہے۔

[27/11/2018, 3:04:32 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر جناب
بیگ اس وقت گھر ہے
ابھی میری دسترس سے باہر ہے

[27/11/2018, 3:07:12 PM] Hussain Kaisrani: یہ زیادہ اچھی بات ہے پھر تو۔ جب گھر جائیں تو اُس وقت کے حالات اور سوچوں سے آگاہ فرمائیں۔

[27/11/2018, 6:26:53 PM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم۔۔
محترم قیصرانی صاحب۔۔۔
سوچوں کی جنگ مثبت اور منفی کی جنگ عروج پر ہے۔۔ صبح سے سلسلہ شروع ہے۔۔
رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔۔۔ صرف آدھے گھنٹے کے لئے کچھ خوشگوار اور مثبت لمحات میسر ہوئے۔۔۔4 سے 5 بجے کے قریب جسم میں پسینہ آیا تھا پسینے کی ایک لہر آئی تھی خوف اور سنسناہٹ والی۔۔
اس کا دورانیہ 30 منٹ تک رہا۔
سوچوں اور جذبات کی اس جنگ میں آواز رندھی ہوئی ہے۔۔
افسردگی اور پریشانی کا عنصر نمایاں ہے۔۔۔

[27/11/2018, 7:16:39 PM] Hussain Kaisrani: میٹھے کی طلب، بھوک پیاس وغیرہ؟
[27/11/2018, 7:18:37 PM] Hussain Kaisrani: زیادہ پریشان کن تکلیف کیا ہے؟ مثبت اور منفی کی جنگ یا ڈر خوف کی کیفیت جس کی وجہ سے دراصل مثبت منفی کی کشمکش کا معاملہ ہے؟

[27/11/2018, 7:18:55 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم
بھوک تو بہت زیادہ لگی ہے لیکن کھانے کا دل کم کم ہے۔۔ میں آٹھ کپ چائے پیتا تھا صبح صرف ایک کپ چائے پی اور ابھی تک چائے کا دل نہیں چاہ رہا۔۔
پیاس تو بہت لگ رہی ہے منہ اور حلق خشک ہیں۔۔۔

[27/11/2018, 7:19:20 PM] Hussain Kaisrani: آپ ایگزیکٹ صورت حال سے آگاہ فرمائیں تاکہ دوائی کے متعلق فیصلہ کر سکیں۔
[27/11/2018, 7:19:52 PM] Hussain Kaisrani: چائے کی طلب کم ہونا تو بہت ہی مفید بات ہے

[27/11/2018, 7:20:19 PM] ‪+92 332 ???????‬: صرف ایک ہی معاملہ اٹکا ہوا ہے۔۔۔
کیا کوئی بیماری اچانک آ سکتی ہے ؟
یا طبی قوانین کی خلاف ورزی کی ہو تو آ سکتی ہے؟
آپ ان سکیورٹی کہہ سکتے ہیں۔۔۔

[27/11/2018, 7:20:23 PM] Hussain Kaisrani: اگر غم کی فضا ہو تو اس کے متعلق بھی آگاہ فرمائیں
[27/11/2018, 7:20:57 PM] Hussain Kaisrani: دل کی بیماری اور موت کا خوف اب کم ہے؟

[27/11/2018, 7:20:59 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی غم کی فضا ہے۔۔
حالانکہ کل کا سارا دن بہت کمال کا تھا اور رات ایک بجے تک بہت ٹھیک تھا۔
[27/11/2018, 7:23:02 PM] Hussain Kaisrani: اِس علاج کا اہم حصہ ہے
Ups and Downs
[27/11/2018, 7:23:03 PM] ‪+92 332 ???????‬: دل کی بیماری کا خوف اور وہم ہے۔۔۔ جبکہ لاکھ دلیلیں دے چکا ہوں میں مائنڈ کو کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں فٹ ہوں۔
میں نے اس کے متعلق کوئی قانون نہیں توڑا لہذا اچانک کچھ نہیں ہوسکتا۔ یہ صرف میری ذہنی بیماری ہے
اور بھی سینکڑوں دلائل
لیکن باوجود اس کے اس عجیب و غریب خیال سے جان نہیں چھوڑ رہی۔۔۔
[27/11/2018, 7:25:59 PM] ‪+92 332 ???????‬: کیا اس وقت میں جس عجیب و غریب سوچ کا شکار ہوں کیا وہ ٹاک کرنے سے دماغ سے نکال سکتے ہم لوگ؟
محترم المقام قیصرانی صاحب

[27/11/2018, 7:26:45 PM] Hussain Kaisrani: جو بات، خوف اور وہم دلائل سے نہ پُھوٹا ہو وہ دلائل، مطالعہ یا لیکچر سننے سے نہیں نکلا کرتا۔
[27/11/2018, 7:28:05 PM] ‪+92 332 ???????‬: مجھے نیند خوب آ رہی ہے مغرب سے۔۔
لیکن میں چاہتا ہوں کہ میں 9 یا 10 بجے کے قریب سووں۔تاکہ پرفیکٹ نیند لی سکوں

‎[27/11/2018, 7:28:38 PM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted

[27/11/2018, 7:29:09 PM] ‪+92 332 ???????‬: پھر اس تکلیف دہ مرحلے کا کیا سلوشن ہوسکتا ہے؟
[27/11/2018, 7:34:12 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم قیصرانی صاحب
میں بات کو سمجھ گیا۔۔۔
دراصل مجھے بچوں کو سلا کے ہی اچھی نیند مل سکتی ہے۔
اگر بچے جاگتے رہے اور میں لیٹ گیا تو وہ اتنی بار ڈسٹرب کریں گے کہ نیند اڑ سکتی ہے۔
اور از راہِ کرم
احتیاطاً دوائی تجویز فرما دیں اگر خوف یا اس طرح کی کیفیت برقرار رہے یا نیند نہ آ رہی ہو یا اڑ جائے تم مجھے کون سی ٹیبلٹ لے کر لیٹ جانا چاہیے۔ شکریہ

[27/11/2018, 7:38:52 PM] Hussain Kaisrani: علاج یہی ہے کہ جو ہم کر رہے ہیں

[27/11/2018, 7:42:35 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر

[27/11/2018, 8:46:26 PM] Hussain Kaisrani: بہتر بلکہ بہترین تو یہی ہے کہ رات کو کوئی دوا نہ لی جائے۔ اگر مجبوری ہو تو میڈیکل بیگ میں پہلی دوا سے تین دانے لینے ہیں۔ اکونائیٹ

[27/11/2018, 9:18:18 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر

[27/11/2018, 11:42:33 PM] ‪+92 332 ???????‬: محترم قیصرانی صاحب
بہت کوشش کی نیند کی لیکن ابھی ابھی تک نہیں آ رہی
۔
[27/11/2018, 11:50:01 PM] Hussain Kaisrani: صرف نیند نہیں آ رہی تو رات والی گولی لے لیں
[27/11/2018, 11:50:29 PM] Hussain Kaisrani: اور اگر کوئی اَور مسئلہ ہے تو بتائیں

[27/11/2018, 11:51:04 PM] ‪+92 332 ???????‬: میں نے ایکونائٹ تین دانے لے لیے ہیں
[27/11/2018, 11:51:29 PM] ‪+92 332 ???????‬: دو گھنٹے سے سونے کی کوشش کررہا ہوں لیکن بوڈی کی سچویشن اور کیفیت سونے نہیں دے رہی

[27/11/2018, 11:51:37 PM] Hussain Kaisrani: ٹھیک ہے۔
[27/11/2018, 11:52:07 PM] Hussain Kaisrani: ڈر خوف والی کیفیت تھی تو اب دور ہو جائے گی
[27/11/2018, 11:52:55 PM] ‪+92 332 ???????‬: لیفٹ سائیڈ کبھی بہت زیادہ hot ہو رہی تھی اور بے جان بھی ۔۔۔
دل کی دھڑکن بھی تیز ہو رہی تھی
[27/11/2018, 11:53:23 PM] Hussain Kaisrani: ابھی بہتر ہو جائے گی-

[28/11/2018, 10:59:22 AM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم
جناب محترم قیصرانی صاحب۔۔
آخرکار 12بجے نیند آ ہی گئی
پھر چھ بجے بھائی نے اٹھایا کرکٹ کے لئے میں نے منع کردیا۔ پھر سو گیا اور اب دس بجے اٹھا۔۔۔
[28/11/2018, 11:26:29 AM] ‪+92 332 ???????‬: سر وزنی اور بھاری ہے۔۔۔ گو کہ نیند پوری ہو گئی۔۔
مجھے خواب نہیں آیا کرتے تھے یا آیا کرتے تھے تو کبھی ذہن میں نہیں رہے محو ہو جاتے تھے۔۔۔ بلکہ ایسا ہے کہ آیا ہی نہیں کرتے تھے۔۔
پچھلے دو یا تین رات سے میں نے محسوس کیا مجھے خواب بھی آئے ہیں۔۔
ایک اور نیا تھاٹ جو ذہن میں آ رہا ہے وہ بچوں کے تنگ کرنے کے بعد کی جو سچویشن ہو رہی ہے میری میں زیادہ ہائپر ہو رہا ہوں میں ٹینشن زیادہ لینے لگ گیا ہوں کسٹمر سے بھی جلدی ہائپر ہو جاتا ہوں۔۔۔
اس صورتحال کے بعد ایک منفی سوچ ذہن میں آتی ہے کہ ایسا نہ ہو کہ میرا یہ رویہ میری سوچ مجھے دل کا مریض بنا دے یا میں پیشنٹ بن جاؤں وغیرہ وغیرہ۔۔
پھر اس کے مقابلے میں یہ مثبت سوچ لانی پڑتی ہے یہ کام بھی بغیر طبی قانون کی نہیں ہوسکتا میں۔ اگر زیادہ دیر اس کنڈیشن میں رہا تو ہو سکتا ہے کہ یہ قانون لاگو ہو جائے۔ اس میں سالہا سال لگ سکتے ہیں۔ ابھی وینوں میں برداشت کی طاقت ہے۔
اور منفی سوچ کے مقابل یہ سوچ آتی ہے کہ مجھے اپنے غصہ اور ہائپر پر اب کنٹرول کرنا چاہیے میں کنٹرول کرنے کے طبی قانون پر عمل درآمد شروع کر دیتا ہوں تم مجھے اس کے مقابلے میں منفی قانون کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ وغیرہ وغیرہ۔۔
شکریہ۔

[28/11/2018, 3:56:49 PM] ‪+92 332 ???????‬: محترم المقام
آج میرے معالج نے میرا حال بھی نہیں پوچھا؟

[28/11/2018, 4:00:38 PM] Hussain Kaisrani: سلام- آپ کے معالج نے کل آپ کو ایسی دوا دی ہے کہ وہ اپنا کام کرتی رہے۔
آپ کا شکریہ کہ آپ نے یاد فرما لیا۔

[28/11/2018, 4:01:06 PM] Hussain Kaisrani: کیسا چل رہی ہے زندگی آج؟
[28/11/2018, 4:05:29 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی صبح بہت وزنی تھی
آج میرے والد صاحب نے میری ڈیوٹی کو دوسری شاپ پر تبدیل کر دیا آج میں اپنی دوسری شاپ پہ ہوں۔۔
وہاں پہ مصروفیت بہت زیادہ ہے
[28/11/2018, 4:15:21 PM] ‪+92 332 ???????‬: ابھی تک پچھلے دن سے بہت بہتر چل رہا

[28/11/2018, 4:53:19 PM] Hussain Kaisrani: جی مزید بہتر ہو گا ان شاء اللہ
[28/11/2018, 6:52:11 PM] Hussain Kaisrani: امید ہے کہ سب ٹھیک جا رہا ہو گا۔

[28/11/2018, 7:00:52 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم المقام قیصرانی صاحب۔
مجموعی طور پر آج کا دن کل کے دن سے بہتر رہا۔۔۔۔ سوچوں میں جنگ جاری تھی لیکن پین فل نہ تھی۔
قابل برداشت رہی۔۔۔ اور ابھی میں شاپ سے آ گیا ہوں۔۔۔ شاپ پر سارا دن ذہن مصروف رکھا۔۔ ذہن کی مصروفیت کی وجہ سے کافی حد تک کل کے دن سے بہتری رہی۔
شکریہ
جسمانی کیفیت کا ذکر درج ذیل ہے۔
میں مجموعی طور پر بازوں میں کمزوری کا عنصر غالب رہا۔۔ جیسے کوئی شدید ورک کرنے کے بعد انسانی جسم کی جو کیفیت ہوتی ہے ویسی رہی۔ گردن کا پچھلا حصہ تھکا رہا

[28/11/2018, 7:09:12 PM] Hussain Kaisrani: دانت داڑھ وغیرہ کے مسائل آج نہیں تھے جن سے کل ٹینشن بڑھ رہی تھی؟
[28/11/2018, 7:13:55 PM] ‪+92 332 ???????‬: دانت اور داڑھ کے مسائل آج محسوس نہیں ہوئے
[28/11/2018, 7:22:51 PM] Hussain Kaisrani: آپ کو یاد ہے نا کہ کل یہ مسائل پہلے یہ مسائل آپ کے دل و دماغ کو کتنا تنگ کر رہے تھے۔ آپ کسی دوائی کا بھی انتظام کر لائے تھے جو جراثیم ختم کرنے کے لئے آپ نے سوچی تھی۔
دوسرے ہی دن وہ مسائل ایسے بھول گئے کہ جیسے تھے ہی نہیں۔
اِسی طرح کبھی کوئی مسئلہ اوپر آئے گا تو کبھی کوئی اور۔ ہم اُسے حل کر لیں گے۔ مسائل سالوں کے ہیں اور تہہ در تہہ ہیں سو وہ آرام سے نہیں جانا چاہتے۔ آپ کی ہمت ہی اصل طاقت ہے جس سے بیماری کو شکست ملے گی۔

[28/11/2018, 7:32:44 PM] ‪+92 332 ???????‬: محترم المقام
کچھ تبدیلیاں میں نے جو محسوس کی ہے اپنے آپ میں میں وہ بھی آپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں۔۔
1میرے چائے پینے میں واضح کمی آئی ہے۔۔ آٹھ یا نو کپ کی روٹین سے میں دو یا تین کپ کی روٹین پہ آگیا ہوں۔
2۔میں دوستوں کے ساتھ بازار جایا کرتا تھا اور آگ پر بنی کوئی بھی چیز انجوائے کیا کرتے تھے لیکن نہ جانے کیوں اب دل نہیں کر رہا۔ بازار سے ناشتہ کر لیا کرتا تھا لیکن بازاری ناشتے سے جی نہیں کر رہا۔
3۔اپنے وزن کو کم کرنے کی شدید ترین خواہش زور پکڑ رہی
89یا 90 وزن ہے میرا۔
میری خواہش ہے کہ میں اس کو سیونٹی ایٹ 78 تک لاوں۔
4۔میں اپنے جلد ہی غصہ میں آنے اور ہآیپر (Hyper) ہونے پر کنٹرول کی کوشش کر رہا ہوں۔ تک برداشت کی قوت میں اضافہ ہو۔
5۔ایلوپیتھی ادویات سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں بلکہ کرچکا ہوں۔ اور دوسرے لوگوں کو بھی مشورے دیتا ہوں کہ ایلوپیتھک کا استعمال بند کر دیں۔
6۔کریکٹر کو متاثر کرنے والی سرگرمیوں پر نظرثانی کر رہا ہوں۔ اور سابقہ کی تلافی کی کوشش یعنی توبہ اور مغفرت کے مفہوم کے کونسپٹ کے پیش نظر۔ اور آئندہ زندگی میں اچھے کرکٹر والی سرگرمیوں کی کوشش۔۔ زندگی کے ہر شعبہ میں۔
گرم پانی کا استعمال خیر میں پہلے ہی کرتا تھا لیکن اب روٹین سے کر رہا ہوں۔
پھل سبزیاں اور دالوں کے استعمال پر فوکس کررہا ہوں۔
لیکن گوشت مرغی اور اس طرح کی اور کوئی چیز گھر میں بھی پکی ہو تو بھی میرا من نہیں چاہ رہا اس کو کھانے کو۔
میں نہیں جان رہا کہ یہ کسی ڈر خوف کی وجہ سے ہے یا ایسی تبدیلیاں ہونی چاہیے؟
یا دوائیوں کی وجہ ہے؟
آپ کی رائے درکار ہے
شکریہ

[28/11/2018, 7:56:06 PM] Hussain Kaisrani: سلام – ہر وہ چیز کہ جو آپ کی فزیکل، نفسیاتی اور جذباتی صحت کے لئے مفید نہیں ہے وہ اس علاج کے دوران کنٹرول ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ آپ کو یاد ہو گا کہ ہماری ملاقات میں آپ نے غذائی احتیاط کا پوچھا تھا تو میں نے بتایا تھا کہ جو کچھ کھانا پینا آپ کی صحت کے لئے مفید نہیں ہو گا؛ وہ آپ کا سسٹم خود ہی چھڑوا دے گا۔
اس لئے آپ کو جو دل کرے کھائیں اور جس چیز کا دل نہ کرے (چاہے آپ کی نظر میں کتنی ہی مفید کیوں نہ ہو) اُسے نہ کھائیں پئیں۔
علاج اور دوائیں انسانوں کے فائدے کے لئے ہی ہیں چاہے وہ ایلوپیتھک ہوں، حکمت اور ہومیوپیتھک ہوں۔ ہومیوپیتھک علاج کے دوران جتنا ممکن ہو ہر قسم کی دوائیوں سے بچنا چاہئے اور جو دوائی آپ کو دی یا بتائی جائے؛ صرف اُسے ہی استعمال کیا جائے۔
لوگوں کو ایلوپیتھک دوائیوں سے روکنا اچھی بات نہیں ہے۔ نہ ہی مجھے یا آپ کو اس کا حق حاصل ہے۔

[28/11/2018, 7:57:13 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر
[28/11/2018, 11:40:08 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی سر
میں سونے کی تیاری کرنے لگا ہوں۔۔اگر ۔نیند نہ آ ے تو کنسی ٹبلٹ لوں ؟
[28/11/2018, 11:46:14 PM] Hussain Kaisrani: رات والی پلیز
[28/11/2018, 11:46:45 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر

[29/11/2018, 10:45:34 AM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم
صبح بخیر۔۔۔ جناب محترم قیصرانی صاحب۔۔
مجموعی طور پر کل کا دن اور رات بہتر ہے پچھلے دنوں سے۔۔
کل کا دن مصروف گزرا دکان پہ۔
گھر آ کر بھی کچھ تفریحی مصروفیت رکھی۔۔ ایک سے ڈیڑھ بجے سونے کا پروگرام بنایا تو نیند نہیں آ رہی تھی۔۔
آپ کو چیک کیا تو آپ آف لائن تھے۔ لیکن آپ کا لاسٹ میسج یہی تھا کے بوقت ضرورت میں کل والی گولی لے لوں۔ ایکونائیٹ (Aconite)۔۔
تو میں نے وہ ٹبلیٹ کے تین دانے لے لیے۔۔ اور پھر پونے چھ بجے اٹھ اٹھ گیا۔ تقریبا ڈیڑھ کلومیٹر کی واک کرتے ہوئے گراؤنڈ میں پہنچا اور کرکٹ کھیلی۔
اور اب میں فریش ہو کر شاپ پر جانے کی تیاری میں ہوں۔۔
سوچوں کی مجموعی حیثیت یہ تھی کہ جن خیالات کا میں ذکر کرتا رہتا ہوں آپ سے وہی موت کا ڈر، ہارٹ اٹیک اور دل کا دھڑکنا اور بائیں طرف کی باڈی میں کمزوری اور کھچاؤ وغیرہ۔۔ اور وہ خیالات بالکل تھے۔۔ بار بار آئے
لیکن فرق صرف اتنا رہا کہ وہ اب باڈی پر حاوی نہ ہو سکے۔۔ مجموعی طور پر ان خیالات نے باڈی کو نارمل ہی رہنے دیا۔۔
زیادہ ٹینس نہیں کیا
گراؤنڈ میں بھی کشمکش
لیکن منفی خیال نے باڈی کو زیادہ ڈسٹرب نہیں کیا۔
جبکہ منفی خیال وہ ہی جو آپ کو بتایا تھا۔۔
شکریہ

[29/11/2018, 10:58:10 AM] Hussain Kaisrani: سلام – بہت شکریہ تفصیل سے آگاہ کرنے کا۔ آج کا دن اَور اچھا گزرے گا۔ اپنی دوائیاں ساتھ رکھیں۔ آپ کا دل دن بدن کام میں لگتا جائے گا اور مصروفیت بڑھنے سے ڈر، خوف اور فوبیا کی مستقل کیفیت کم ہوتی جائے گی۔

[29/11/2018, 10:59:03 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر
[29/11/2018, 11:01:00 AM] ‪+92 332 ???????‬: جو وائلٹ میں ہیں کیا وہ بھی ساتھ رکھنی ہیں؟

‎[29/11/2018, 11:06:37 AM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted
‎[29/11/2018, 11:07:20 AM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted

[29/11/2018, 11:15:44 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر بہت شکریہ
[29/11/2018, 9:28:00 PM] ‪+92 332 ???????‬: 🙋‍♂
[29/11/2018, 9:32:23 PM] Hussain Kaisrani: سلام – تبدیلی آ گئی ہے لگتا ہے

[29/11/2018, 9:37:37 PM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم
جی محترم المقام جناب قیصرانی صاحب
میں آپ کو اپڈیٹ کیے دیتا ہوں
[29/11/2018, 9:40:13 PM] Hussain Kaisrani: جی ضرور – میں انتظار کروں گا۔ آپ کھا پی لیں اور تازہ دم ہو جائیں

[29/11/2018, 9:52:27 PM] ‪+92 332 ???????‬: جناب محترم آج کا دن مجموعی طور پر پچھلے دن سے بہتر تھا
گو کہ خیالات آتے جاتے رہے۔۔
اور ایک خاص خیال چمٹا رہا۔۔۔
لیکن وہ باڈی کو زیادہ ڈسٹرب نہیں کر سکا۔۔۔
ڈر خوف اور فوبیا کی جو کیفیت پچھلے دنوں گزری ہے اس میں واضح بہتری ملی ہے۔۔
باوجود اس کے کہ منفی مثبت کی کشمکش تھی۔۔
لیکن سمٹی ہوئی شکل میں۔۔۔
دن کے درمیان میں کچھ لمحات ایسے آئے جب دل بہت افسردہ ہوا۔۔۔
کچھ مایوسی اور مردنی سی چھائی ۔۔۔ لیکن یہ کیفیت زیادہ دیر برقرار نہیں رہی جلد ہی سیٹنگ ہو گئی۔۔
اور آج ایک اور تھاٹ مائنڈ میں آیا۔ وہ تھا ڈیتھ اور اس کے بعد کی زندگی کا تصور۔۔۔
مجموعی طور پر جسم کی جو تبدیلیاں صورتحال رہی وہ اس طرح سے ہیں۔۔
کے لیفٹ سائیڈ باڈی کے مختلف مقامات پر کبھی کبھی ہلکی پھلکی چبھن۔۔ یا کسی مسل یا گوشت میں ہلکی پھلکی سی درد کا احساس ہوا۔۔ جو میرے ذاتی خیال سے اس وجہ سے بھی ہو سکتا ہے
کہ دو دن سے میں جب کھیلنے جاتا ہوں تو اپنی لیفٹ سائیڈ کے بازو کو بطور ایکسرسائز حرکت دیتا ہوں۔۔
جس کی وجہ سے بازو اگر حرکت کرے تو بازو یا اس کے متعلقہ لیفٹ انجر پنجر ہلکا سا دکھتا ہے۔۔۔
مزید براں یہ بتا دیجئے
نیند نہ آنے کی صورت میں کیا میں اکونائٹ (Aconite) لے سکتا ہوں؟
شاپ سے واپس گھر آنے کے بعد بحثیت مجموعی بہتر ہے۔
ایک خیال بار بار آتا تو ہے لیکن باڈی پہ حاوی نہیں ہو رہا
بوڈی اسے نارملی مینیج کر رہی ہے۔۔ شکریہ اس کے علاوہ اور جو بھی میرے ذہن میں آتا ہے میں آپ کو وٹساپ کیے دوں گا۔

[29/11/2018, 9:55:25 PM] Hussain Kaisrani: آپ کے تفصیلی اپڈیٹ کا شکریہ۔ جی اگر نیند آنے میں دقّت ہو یا ویسے کوئی پریشانی ہو تو اکونایٹ (Aconite) لے سکتے ہیں۔
آج آپ نے کوئی دوائی نہیں لی پورا دن؟

[29/11/2018, 9:55:54 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم آج میں نے کوئی دوائی نہیں لی

[29/11/2018, 9:57:02 PM] Hussain Kaisrani: ما شاء اللہ – آج کا دن ہر حوالے سے واضح بہتری کا پہلا دن رہا۔

[29/11/2018, 9:57:16 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی
[29/11/2018, 10:02:18 PM] ‪+92 332 ???????‬: زمانہ ماضی میں بچپن میں مجھے ریچھ کے خوف کا فوبیا ہوگیا تھا۔ کسی نے کہانی سنائی اگر کسی لڑکی پر ریچھ عاشق ہو جائے تو وہ اسے ہر طرح سے حاصل کر لیتا ہے۔۔ خواہ اُسے گھر کی دیواروں کو پھاڑنا پڑے۔ تو بچپن میں مجھے ایسا فوبیا ہوا اس چیز کا دن رات سوتے جاگتے اٹھتے بیٹھتے مجھے ہر نکڑ پر ہر موڑ پر بھی ریچھ دکھائی دیتا۔
میں ہر لمحہ، ہر پل اس سے حفاظت کے طریقے سوچتا رہتا۔
ہر وقت ڈرا سا سہما سا اور خوفزدہ رہتا۔
پھر وقت کے ساتھ یہ فوبیا دور ہو گیا

[29/11/2018, 10:10:19 PM] ‪+92 332 ???????‬: زمانہ ماضی میں ایک بار مجھے اپنے بالوں کے متعلق ایسا خطرناک وہم ہوا کہ میں شدید ترین اذیت میں رہا۔۔
میں نے طب میں پڑھا ہوا تھا کہ انڈے کی زردی بالوں کی رطوبت کے لیے بہتر ہوتی ہے۔ اسی سے بال بہترین اور خوبصورت رہتے ہیں۔۔ بالوں کو جو چکنائی چاہیے وہ اسے زردی سے حاصل ہوتی ہے یا پروٹینز وغیرہ جو مرغی سے حاصل ہوتی ہے۔۔ ایک وقت ماضی میں بچپن میں میرے پہ آیا میں نے تب ارادہ کرنا تھا کہ میں نے اپنی ایسی چیزوں کو کم کرنا ہے اور اپنی ڈائٹ کو کنٹرول میں کرنا ہے۔۔
اس مقصد کے لئے مجھے انڈے چھوڑنا پڑیں گے یا پروٹینز بھرے گوشت چھوڑنا پڑیں گے۔
تم میرے بالوں کا کیا ہوگا
میرے بال ختم ہو جائیں گے۔ میرے بال خوبصورت نہیں رہیں گے وغیرہ وغیرہ
خوراک اور بالوں کے اس تعلق کے فلسفے پر ماضی میں میرے چار پانچ ماہ لگ گئے جن پر اب بہت افسوس ہے۔۔
تب وہ ہر پل اذیت کے لمحات ہوا کرتے تھے لیکن آج کل ان پر افسوس ہوتا ہے۔

[29/11/2018, 10:18:41 PM] Hussain Kaisrani: میں نے ایسے کئی مریضوں کا علاج کیا ہے۔ یہ کیس آپ کے بالوں والے دَور سے ملتا جُلتا ہے۔
[29/11/2018, 10:18:49 PM] Hussain Kaisrani: http://kaisrani.com/%D8%A8%D8%A7%D9%84-%D9%88%DB%81%D9%85-%DB%81%D9%88%D9%85%DB%8C%D9%88%D9%BE%DB%8C%D8%AA%DA%BE%DA%A9-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AC-%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86-%D9%82%DB%8C%D8%B5%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C/

[29/11/2018, 10:49:58 PM] ‪+92 332 ???????‬: Very Interesting Sir

[30/11/2018, 10:48:27 AM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم۔
محترم جناب قیصرانی صاحب۔۔
کل تقریبا 11 بجے نیند آ گئی۔۔
باوجود منفی اور مثبت کشمکش کے۔۔ پھر بیٹے نے پونے دو بجے اٹھایا اور سر درد کی شکایت کی۔ اسے آپ کی دو گولیاں تھوڑا سا سر دبایا تو وہ سو گیا۔
اور میں پھر سو گیا چھے بجے کرکٹ کے لئے گراؤنڈ گیا۔۔ اور 9 بجے واپسی ہوئی۔۔
گیم کے دوران میں نے ہلکی پھلکی ایکسرسائز کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔۔ مجموعی طور پر باڈی ٹھیک ہے۔۔ لیکن جناب محترم مثبت اور منفی سوچوں کا آنا جانا بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا۔ منفی سوچ پھر اس کا رد مثبت سوچ۔ کشمکش تھی بہت زیادہ تھی۔
لیکن یہ لڑائی ذہن کی حد تک رہی اس لڑائی نے باڈی کی کنڈیشن پر کوئی خاص اثر تو نہیں ڈالا۔۔ لیکن ذہن کو خوب لڑائی۔۔

[30/11/2018, 11:56:55 AM] Hussain Kaisrani: سلام – بہت شکریہ متواتر اور ذمہ دارانہ فیڈبیک بھجوانے کا۔
مثبت اور منفی کی کشمکش وہی ہے نا کہ آپ کو کچھ ہو نہ ہو جائے، موت کا ڈر، دل بند ہو جانے کی طرف دھیان کا جانا، ڈر، خوف اور فوبیا وغیرہ؟

[30/11/2018, 11:57:40 AM] Hussain Kaisrani: اگر توجہ اور ذہن اب کسی اَور کشمکش میں ہے تو اُس کی وضاحت ضروری ہے۔

[30/11/2018, 12:00:27 PM] ‪+92 332 ???????‬: آج کے جو منفی اور مثبت تھاٹ سرِفہرست رہے وہ درج ذیل ہیں ۔۔۔
جس فوبیا کا میں شکار ہوں۔۔ یہ جو منفی وہم اور سوچ مجھے چل رہی ہے آج کل۔۔ وہ وہی ہے جس کا ذکر میں بار بار کر چکا ہوں۔۔۔ اے مین ہو واز اے ہاسپیٹل۔۔۔
یعنی کسی زمانہ میں میں نے کچھ امراض کی جو علامات پڑھی تھیں۔۔ مختلف زمانوں میں کسی نہ کسی فوبیا اور وہم کا شکار رہا۔۔ اسی سلسلے کی کڑی کا ایک تسلسل چل رہا ہے جس میں آج کل دل کے امراض اور دل کے حملے کی جو علامات کتابوں میں درج تھیں یا ہیں۔۔
ان علامات کے متعلق ذہن میں کشمکش ہے۔۔
باوجود بہت کوشش کے ان علامات جو کہ لاشعور میں بیٹھ چکی ہیں جان نہیں چھوٹ رہی۔۔
پھر اس کے مقابلہ میں مثبت سوچ یہ کہ۔۔
تو وہم خوف ڈر انزائٹی اور تشویش کا مریض ہوں اور ہوش کے سنبھالتے ہی مختلف ادوار میں مختلف وہموں اور خوف کا شکار رہا ہو۔ یہ کوئی نیا وہم اور خوف نہیں ہے۔۔
پھر اگلی Positivity اللہ تعالی کے اپنے طبعی قوانین ہیں ۔۔
اس نے اگر انسان کی باڈی کے نظام کو بنایا ہے تو یہ نظام بطور نظام ہی چلنا ہے۔۔
اور اس نظام کے اپنے قوانین ہیں یہ انسان کے اختیار میں دے دیا کہ وہ ان قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے لمبی اور اچھی صحت سے بھرپور زندگی گزارے یا نظام سے قوانین سے روگردانی کرتے ہوئے اپنے جسم کو مختلف بیماریوں سے آراستہ کر لے اور مختلف امراض کا شکار ہو جائے اور اپنی زندگی کو تباہ کر لے۔
مزید براں
اللہ تعالی نے انسانی جسم کی مشینری کو ایسا نہیں بنایا کہ یہ اچانک سے چلتے چلتے ایک دم سے بند ہو جائے بغیر کسی وجہ کے۔۔
اس مشین کے ایکسپائر ہونے کے لئے بھی طبعی قوانین ہیں لہذا اگر میں طبعی قوانین کی پاسداری کرنے لگا ہوں یا ماضی میں اگر کچھ قوانین ٹوٹے ہیں ان کے ازالہ کی کوشش کر رہا ہوں۔۔
جسم کو طبعی قوانین کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
باڈی میں کولیسٹرول لیول قانون کے مطابق ہی ہے۔ یوریک ایسڈ قانون کے مطابق ہی ہے۔ ہیپاٹائٹس کا شکار نہیں ہوں۔
معدہ جگر گردہ دماغ سب کچھ ٹھیک ہے۔
دل کے امراض سے بچا ہوا ہوں۔
باڈی کو طبعی قوانین کے مطابق ڈھالنے کی کوشش میں ہوں ۔۔۔
تو پھر اچانک سے کچھ کیسے ہوسکتا ہے؟ ہر بیماری ہر حملہ کسی نہ کسی قانون کا پابند ہے؟
کوئی بھی حملہ یا کوئی بھی بیماری خصوصا وہ حملہ یا وہ بیماری جس کے فوبیا میں مبتلا ہوں وہ مجھ پر ایک دم سے حملہ اور کیسے ہو سکتا !
[30/11/2018, 12:04:34 PM] ‪+92 332 ???????‬: ایک مزید تبدیلی نوٹ فرمائیں۔۔
آج کل اگر کوئی لمبی بات کرنی پڑ جائے تھوڑی سی کسی کسٹمر کے ساتھ یا آپس میں ہی۔
تو مجھے ایک لمبا سانس بھر کر لینا پڑتا ہے Relaxation کے لئے۔۔
[30/11/2018, 12:07:11 PM] ‪+92 332 ???????‬: لیکن بحیثیت مجموعی یہ لاسٹ تین دن اور دو راتیں پچھلے دنوں اور راتوں سے بہت بہتر ہیں۔
باوجود ذہنی کشمکش اور الجھن کے۔
آج میں نے ایک بازاری ناشتہ چاول چنا جو کہ میرے فیورٹ تھے ان کو میں کسی خوف ڈر یا انزائٹی کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا۔۔ آج اس ناشتے کو پھر سے دل چاہا اور میں نے وہ ناشتہ ہلکا پھلکا ضرور کیا

[30/11/2018, 12:10:01 PM] Hussain Kaisrani: یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔ ہیلتھ انگزائیٹی (Health Anxiety) کی وجہ سے یا اپنے طور پر خواہ مخواہ کی احتیاط کی وجہ سے جو کھانا پینا ہم چھوڑ دیں اور علاج کے دوران اُسے کھائیں تو یہ اندر کی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ کا سسٹم آپ کو وہ چیزیں کرواتا ہے تاکہ ڈر اور خوف کی فضا سے نکل سکیں۔

[30/11/2018, 12:11:47 PM] ‪+92 332 ???????‬: ایک اور خیال کبھی کبھی ذہن میں آتا ہے کہ اگر میں کسی طریقہ سے اس حملہ انزائٹی یا مسئلہ سے نکل جاؤں تو اگر پھر اچانک سے کوئی بیڈ نیوز ملتی ہے کہ فلاں آدمی ہارٹ اٹیک سے فوت ہو گیا۔۔
یہ کسی بھی سیریس مسئلہ سے فوت ہو گیا کیا میرا ذہنی لیول پھر اسی طرح سے ہو جائے گا؟
کیا میں پھر سے اس کرب اور کیفیت کو جھیلوں گا؟

[30/11/2018, 12:11:59 PM] Hussain Kaisrani: یہ بھی فرمائیں کہ “جہانِ فردا” کا مطالعہ کتنا جاری ہے؟

[30/11/2018, 12:12:53 PM] ‪+92 332 ???????‬: جہانِ فردا کا مطالعہ بالکل بھی نہیں کیا سوائے ان اقتباسات کے جو میرے مقصد کے تھے
[30/11/2018, 12:13:39 PM] ‪+92 332 ???????‬: لیکن اس کے علاوہ پوزٹیو لٹریچر لازمی میرے ٹچ میں ہے

[30/11/2018, 12:13:42 PM] Hussain Kaisrani: جب آپ کا علاج مکمل ہو جائے گا تو پھر یہ معاملہ آپ کے لئے ایسے ہی ہو گا کہ جیسے آپ دوسری خبریں سنتے ہیں ایکسیڈنٹ وغیرہ کی۔ ان کا سن کر افسوس تو ہوتا ہے مگر دل و دماغ کو جکڑ نہیں لیتا۔
[30/11/2018, 12:14:38 PM] Hussain Kaisrani: پچھلے تین چار دن میں وہ اقتباسات پڑھے یا موقع نہیں ملا؟
جب آپ بہتر ہوں گے آپ اُن کو پڑھنا چھوڑ دیں گے
[30/11/2018, 12:15:01 PM] Hussain Kaisrani: کسی وقت اُن اقتباسات کو سکین کر کے بھیج دیں۔
[30/11/2018, 12:15:14 PM] Hussain Kaisrani: آج آپ ایک گولی اس پیکٹ سے لیں:
ANAC
[30/11/2018, 1:15:18 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر

[01/12/2018, 11:12:55 AM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم
محترم جناب قیصرانی صاحب۔
کل میں نے ایک ٹیبلٹ لے لی تھی۔۔ anac
ایکونائیٹ کی ضرورت نہیں محسوس ہوئی۔۔ کل صبح آپ کو اپڈیٹ کرنے کے بعد میری مصروفیت شروع ہو گئی تھی۔۔
منفی اور مثبت کی کشمکش بہت کم رہی۔۔ پچھلے دنوں کی نسبت کافی فرق رہا۔۔ اور اگر کچھ کشمکش ہوئی بھی تو وہ باڈی کے لئے پین فل (Painful) ثابت نہ ہوئی ۔باڈی ریلیکس رہی۔۔
اسی طرح رات 12 بجے تک کا عرصہ پچھلے دنوں کی نسبت بہت بہتر رہا۔۔۔
مثبت اور منفی کا ٹکراؤ بہت کم رہا۔۔ ۔بارہ سے ساڑھے 12 بجے میں سو گیا۔ صبح ساڑھے چھ بجے اٹھ کر گراؤنڈ میں کرکٹ کے لئے چلا گیا۔۔
گراؤنڈ میں کل صبح جو سوچ اور کشمکش تھی جیسا کہ میں نے آپ کو کل اپڈیٹ کیا تھا۔ آج اس کی نسبت بہت کم تھی۔۔۔
اور اب میں دوبارہ شاپ پہ آ چکا۔۔
دو یا تین دن سے ایک نیا تھاٹ ہلکے پھلکے انداز میں ذہن میں آیا۔۔ وہ یہ کہ
کبھی کبھی میرے ذہن میں یہ بات آئی کے کیا ایسا نہ ہو کہ میرے اعصاب میں اب برداشت کی طاقت نہ رہی ہو۔ ہو سکتا ہے ایک دم سے ہائپر ہونا یا غصے میں آنا میں برداشت نہ کر پاؤں۔۔
اور مجھے کسی قسم کا فزیکلی نقصان ہوجائے۔۔۔ پتہ نہیں میرے اعصاب، میری وینوں میں کسی قسم کا جھگڑا لڑائی یا سیڈ نیوز برداشت کرنے کی طاقت رہی ہے یا نہیں؟
پھر حسب معمول اس کے مقابلے میں مثبت سوچ لاتا ہوں کہ نہیں نہیں ایسا ممکن نہیں۔ ہم ماضی میں بہت کچھ برداشت کرتے رہے ہیں۔
مذہبی بحران فیس کیا۔
معاشرتی بحران فیس کر چکے۔۔ کاروباری بحران بھی آتے رہتے ہیں۔ زیادہ اعصابی دباؤ برداشت کر چکا ہوں۔۔
بزنس کی دنیا میں کسٹمرز سے اونچ نیچ تلخ کلامی سب کچھ برداشت کر چکے ہیں۔
بچوں کا تنگ کرنا یا نجی طور پر پیدا شدہ چھوٹے چھوٹے مسئلے مسائل روزمرہ کا معمول رہا ہے اعصاب کے لیے۔
لہذا ایسی کوئی بات نہیں۔
بس مجھے اندر اعصاب کو ایکسرسایز اور ڈائٹ سے مضبوط رکھنا ہے تاکہ وہ پریشر برداشت کر سکے۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔
شکریہ

[01/12/2018, 11:23:50 AM] Hussain Kaisrani: سلام – اس قدر تفصیل سے انفارم کرنے کا بہت شکریہ۔ آج کوئی دوا نہ لیں اور شام کو مطلع فرمائیں۔

[01/12/2018, 7:43:08 PM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم
جناب محترم قیصرانی صاحب۔۔۔
آج کا دن مجموعی طور پر بہتر رہا۔۔ مثبت اور منفی کی کشمکش کافی حد تک کم رہی۔۔۔
آج سوچ میں کچھ تبدیلی آئی
سوچ کا ایک سیشن زندگی اور موت کے کانسپٹ کو سمجھنے میں لگا رہا۔۔
پھر کچھ آثار افسردگی کے بھی محسوس ہوئے۔۔۔ کبھی خوشی کبھی غم۔۔۔ کچھ مصروفیت کم رہی آج ۔۔۔ مغرب کے وقت کچھ سابقہ سوچوں نے گھیرا کیا۔۔
سابقہ سوچ مطلب
کولیسٹرول چکنائی امراض اور اپنا کمپیریزن ۔۔۔۔
اور اچانک کچھ ہونا اور نہ ہونا کی مثبت اور منفی کشمکش کچھ دیر کے لئے رہی۔۔۔
اج دن کے ٹائم داڑھ میں وہی پرانی والی چبھن محسوس ہوئی۔۔
اور آج لیفٹ سائیڈ میں شاید گیس یا تیزابیت کی وجہ سے جس مقام پر ہم پنسل یا بال پوائنٹ ہینگ کرتے ہیں۔۔ وہاں پر چبھن محسوس ہوئی۔۔۔
[01/12/2018, 7:47:19 PM] ‪+92 332 ???????‬: لفٹ سائیڈ میں اس مقام پر چبھن ابھی بھی محسوس ہو رہی ۔
[01/12/2018, 7:51:19 PM] Hussain Kaisrani: سلام – ایکونائٹ کے تین دانے لیں۔
شکریہ اس تفصیلی میسیج کا۔
اُمید ہے کہ آپ زندگی کی طرف واپس آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ایک ہفتہ کے علاج سے اتنی بہتری بہت حوصلہ افزا ہے۔
[01/12/2018, 7:53:37 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی ان شاء اللہ امید ہے بہتری کی
آپ کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد مجھے مزید کچھ Relaxation ملتا ہے.. اور ایکونائٹ اگر میں جب سونے کا پروگرام بنے تب لوں؟
یا ابھی لے لی جائے؟
[01/12/2018, 7:57:11 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی مجھے ایک سوچ آج اور آئی ۔۔۔اس سوچ کے آنے سے ایک بار مجھے پینک اٹیک سے گزرنا پڑا تھا۔۔۔
مجھے بہت اضطراب محسوس ہوا تھا۔۔۔ گو کہ اب وہ کیفیت نہیں بنی لیکن میں آپ کو وہ ڈھونڈ کر بھیجتا ہوں۔۔
جس ایک تحریر کو پڑھنے کے بعد ایک بار میری حالت بہت بری ہوئی تھی۔
آج بھی اس تحریر نے ذہن میں تھوڑی سی جگہ لی۔

[01/12/2018, 7:58:04 PM] Hussain Kaisrani: آپ کی محبت ہے۔ آپ کا علاج کر کے بہت اچھا لگتا ہے۔ کہہ لیں کہ دلی خوشی ہوتی ہے۔ مجھے آپ کے دوست بتا رہے تھے کہ آپ بہت کھلنڈرے، ہنس مُکھ اور خوش مذاق تھے۔ اِن شاء اللہ اِسی سال کے اندر آپ کے قہقہے اور گپ شپ والا مزاج واپس آنا شروع آ جائے گا۔ آپ علاج میں بہت تعاون کر رہے ہیں۔

[01/12/2018, 8:00:05 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہت شکریہ
ان شاء اللہ
مجھے بھی دلی اطمینان محسوس ہوتا ہے۔۔۔
اللہ تعالی آپ کو اور دوسرے ساتھیوں کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
امین

[01/12/2018, 8:00:16 PM] Hussain Kaisrani: وہ تحریر بے شک بھیجیں مگر آپ اپنے ایگزیکٹ جذبات اور اُس وقت کی سوچیں ضرور لکھا کریں۔ اُس سے مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کی اندرونی کیفیت کیا تھی اور اُس کے اثرات کب، کیا اور کہاں ہوں گے۔

[01/12/2018, 8:01:01 PM] Hussain Kaisrani: آپ ایکونائٹ سے تین دانے ابھی لے لیں اور رات کو سوتے وقت بھی لے سکتے ہیں۔
[01/12/2018, 8:02:06 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم میں ڈھونڈ رہا ہوں
اگر مجھے جوں کی توں مل گئی تمہیں دیکھتا ہوں۔
ورنہ میں اپنی طرف سے جو بیان کرسکتا ہوں بیان کیے دیتا ہوں۔
شکریہ
اور میں ابھی تین دانے لے لیتا ہوں

[01/12/2018, 8:03:14 PM] Hussain Kaisrani: کوئی جلدی نہیں ہے جب فرصت ہو بھیجنا۔ مجھے آپ کے اپنے الفاظ سے فائدہ ہو گا۔
‎[01/12/2018, 8:08:17 PM] ‪+92 332 ???????‬: ‎image omitted
[01/12/2018, 8:10:50 PM] Hussain Kaisrani: آپ نے ہارٹ اٹیک والا آرٹیکل پڑھا تو آپ کی کیا حالت اور سوچ تھی؛ میرے لئے اور آپ کے علاج کے لئے یہ تفصیل اہم ہے۔
[01/12/2018, 8:11:10 PM] Hussain Kaisrani: جب فرصت ہو تفصیل سے وہ کیفیت لکھیں۔

[01/12/2018, 8:24:59 PM] ‪+92 332 ???????‬: جناب محترم قیصرانی صاحب۔
میرے پچھلے تمام ٹیکسٹ۔۔
میری پچھلی تمام کارگزاری۔۔
میرا اضطراب فوبیا ان سکیورٹی مثبت اور منفی کی جنگ۔۔۔
قوانین طبعی اور اپنا آپ کمپیئر کرنا اس طرح کے آرٹیکل پڑھنے سے شروع ہو جاتا ہے۔
پہلے ایسا نہیں تھا۔۔
میری حالت اور میری سوچ اس وقت یہ تھی
کہ میں اچانک اس آرٹیکل کو پڑھ کر بہت خوفزدہ ہوگیا۔۔
پورے جسم میں ایک سنسناہٹ سی بھر گئی۔۔۔ پورے جسم میں خوف اور گھبراہٹ کی ایک لہر دوڑ گئی۔۔۔
اور عجیب و غریب قسم کے خوف اور انجانے خدشات اور خیالات ستانے لگے۔۔۔
اور ایک لفظ
“”اچانک””
معرض وجود میں آیا میری اس ذہنی دنیا میں۔۔۔
اور اس آرٹیکل کو میرے ذہن نے اپنے اوپر طاری کر لیا۔۔۔
کہ اگر اچانک ایسا ہو گیا تو کیا ہوگا؟
کیا ایسی میڈیسن میرے پاس بھی ہونی چاہیے ہمیشہ؟
ہونی چاہیے یا نہیں ہونی چاہیے؟
کیا مجھے ضرورت ہے اس میڈیسن کی؟
کیا مجھے یہ عارضہ ہوسکتا ہے؟
کیا کس معاملہ کی صورت میں ہسپتال کی طبی امداد مل سکتی یا نہیں؟
یا واقعی اس طرح کی ادویات ہر وقت مجھے پاس رکھنی چاہیے؟
اس طرح کے اندیشے خطرے خوف خیالات ذہن میں پیدا ہونے شروع ہوگئے اور میں اپنے آپ کو ان سیکیور محسوس کرنے لگا۔
اور شدید ترین ذہنی جنگ کا آغاز ہو گیا۔۔ جسے میں مثبت اور منفی کی جنگ قرار دیتا ہوں۔۔
اس کے علاوہ اگلی جو مثبت اور منفی سوچیں اور وقت کے ساتھ بدلنے والی سوچیں کشمکش اسی کی شاخیں ہیں۔
اسی سے ذہن میں میں اپنا آپ اور اللہ کے بنائے ہوئے طبعی قوانین اور اپنا آپ اور سکیورٹی اور ان سکیورٹی جیسے معاملات پیدا ہوئے۔۔۔ پھر اس کے بعد پیدا ہونے والی ساری صورتحال اور جنگ میں آپ کو ساتھ ساتھ اپڈیٹ کئے دیتا رہا اور آپ سے لائیو ملاقات بھی ہوئی۔۔
میں امید کرتا ہوں کہ میں اپنی فیلنگز آپ تک پہنچا پایا ہوں۔۔
اور آپ کافی حد تک سمجھ چکے ہوں گے۔۔۔
بہت بہت شکریہ

[01/12/2018, 9:29:01 PM] Hussain Kaisrani: اگرچہ آپ کی یہ تفصیل مجھے معلوم نہ تھی لیکن جو دوا مَیں نے آپ کو تجویز کی تھی؛ اُس دوا کا مرکزی خیال اور خصوصی نکتہ ہے وہ بھی لفظ اچانک کے گرد گھومتا ہے۔ آپ اکونائٹ پر میری تحریر ملاحظہ فرمائیں گے تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ مجھے ایگزیکٹ تفصیل کیوں ضرورت ہوتی ہے۔
[01/12/2018, 9:29:10 PM] Hussain Kaisrani: http://kaisrani.com/%db%81%d9%88%d9%85%db%8c%d9%88%d9%be%db%8c%d8%aa%da%be%da%a9-%d8%af%d9%88%d8%a7-%d8%a7%da%a9%d9%88%d9%86%d8%a7%d8%a6%d9%b9-%d8%ad%d8%b3%db%8c%d9%86-%d9%82%db%8c%d8%b5%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%8c/

[01/12/2018, 10:04:50 PM] ‪+92 332 ???????‬: بہت عمدہ جناب محترم ۔۔۔
[01/12/2018, 10:06:02 PM] ‪+92 332 ???????‬: تو جناب محترم قیصرانی صاحب۔۔ میری پیش کردہ تفصیل اور معلومات سے کیا میں اپنی کنڈیشن واضح کرنے میں کامیاب ہوا ہوں یا نہیں؟
شکریہ

[01/12/2018, 10:13:38 PM] Hussain Kaisrani: جی بالکل؛ بہت واضح اور کلئیر۔ آپ کی ٹینشن یا پینک اٹیک میں ایک لفظ “اچانک” پر زور تھا۔ اور جو دوائی مَیں آپ کو پہلے ہی تجویز کر چکا تھا؛ اُس کی تفصیل کے لئے آپ نے میرا آرٹیکل ملاحظہ فرما لیا۔ اُس میں بھی “اچانک” ہی کو اہمیت حاصل ہے۔

[01/12/2018, 10:14:05 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی بالکل درست فرمایا آپ نے

[02/12/2018, 2:30:53 PM] Hussain Kaisrani: سلام – اُمید ہے کہ دن اچھا گزر رہا ہو گا۔

[02/12/2018, 6:58:54 PM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم۔
جناب محترم قیصرانی صاحب۔
معذرت خواہ ہوں کہ آج اپڈیٹ نہ کرسکا کیونکہ آج پیکج نہیں تھا۔۔
جی کل میں نے ایکونائیٹ لے لی تھی سونے سے قبل۔ میں تقریبا ڈیڑھ بجے سے پونے دو بجے کے درمیان سو گیا تھا۔6.0 اٹھایا بھائی نے لیکن میرا دل نہ چاہا گیم کرنے کو۔ لہذا میں سو گیا اور ساڑھے دس بجے اٹھا۔
آؤٹنگ کے لئے ایک گاؤں چلے گئے دوست جیسا کہ پچھلی اتوار کو بھی گیا تھا۔ گو کہ پچھلی اتوار میری حالت بہت بری تھی۔ طبعیت بہت خراب تھی لیکن آج کی اتوار پچھلی اتوار سے بہت درجہ بہتر تھی۔ کم ازکم سیونٹی فیصد۔۔
خیالات کی کشمکش تھی لیکن وہ اتنی زیادہ نہ تھی۔۔ مجموعی طور پر باڈی ریلیکس رہی۔ کھانا کھانے میں بہت احتیاط برت رہا اس ڈر کے ساتھ کہ کہیں یہ کھانا یا اس کھانے کی زیادتی میرے کولیسٹرول لیول کو بڑھا نہ دے۔۔
کھانا کھایا بہت مزے سے کھایا لیکن احتیاط کے ساتھ۔۔ دن میں کچھ لمحات ایسے بھی آئے جس میں دل افسردہ سا ہوا۔ کیوں ہوا مجھے وجہ واضح طور پر معلوم نہیں پڑ رہی۔۔
باوجود آج نیند پوری تھی میرا سر وزنی تھا۔ درمیان کے ٹائم سر درد شروع ہو گیا اور اب اس وقت دائیں کنپٹی میں سر میں درد ہے۔۔
میں تین ٹائم گرم پانی کا کپ لے رہا ہوں۔۔ آج کل دن میں کسی ایک ٹائم دل میں پھڑپھڑاہٹ سی ہوتی ہے ایک آدھ سیکنڈ کے لئے۔
باڈی کے ایک لیفٹ سائیڈ میں بیک سائیڈ پر کندھے کے جوائنٹ میں کچھ چبھن سی محسوس ہوئی۔۔
کل سے کچھ تیزابیت یا گیس کا مسئلہ محسوس ہو رہا تھا۔۔۔
پاخانہ بھی آج کھل کر نہیں آیا۔۔
لیکن پچھلے دنوں سے آج کا دن مجموعی طور پر بہتر رہا۔
باوجود اس کے کہ مثبت اور منفی کے خیالات کچھ فیصد تک ذہن میں تھے۔۔
مثبت اور منفی کا وہی مطلب ہے جو کل میں نے لفظ اچانک
کی وضاحت کے لئے کل میسج کیے تھے۔
لیکن میں عرض کررہا ہوں کی مثبت اور منفی کی اس جنگ نے باڈی پر زیادہ اثر نہیں کیا۔۔
کیونکہ پچھلا اتوار میرا بہت زیادہ پین فل تھا۔۔۔

[02/12/2018, 7:04:38 PM] ‪+92 332 ???????‬: شکریہ
میں صبح اس وجہ سے کھیلنے نہ جاسکا میری دونوں ٹانگوں کہ وہ جگہ جہاں پر چلنے سے رگڑ پیدا ہوتی ہے۔
جہاں پر ریش بنتے ہیں وہاں میرے ریش بنے ہوئے تھے
لیکن ان ریشز سے ہٹ کر میری اس جگہ پر ایک سائیڈ میں تین موٹے موٹے دانے بنے ہوئے ہیں جن میں بہت لچک ہے ان کو دبانے سے ایسا محسوس ہوتا ہے ان موٹے دانوں میں کوئی لیکوڈ بھرا ہوا ہے وہ پانی ہے یا کوئی اور لیکوڈ یہ مجھے ٹھیک آئیڈیا نہیں۔۔
اسی طرح کے دو چھوٹے دانے دوسری سائڈ پر ہیں۔۔
کیا میری اس میڈیکل کٹ میں ان ریش یا ریش نما دانوں کی میڈیسن ہے؟
بہت شکریہ
[02/12/2018, 7:07:32 PM] ‪+92 332 ???????‬: سر درد کے لیے کچھ بتائیں سر ؟
[02/12/2018, 7:09:28 PM] Hussain Kaisrani: سلام – بہت شکریہ تفصیل فراہم کرنے کا۔ سر درد اور دیگر معاملات پر ابھی وائس میسیج کرتا ہوں۔
[02/12/2018, 7:10:46 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر

‎[02/12/2018, 7:17:08 PM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted
‎[02/12/2018, 7:21:21 PM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted

[02/12/2018, 7:31:14 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی جناب محترم
میرا خیال ہے برداشت کرنے میں بہتری ہے۔
میں آپ کی تمام باتوں سے متفق ہوں۔۔ جی اگر کوئی ایشو ہوا تو میں ضرور آپ کو تکلیف دوں گا۔۔
اور اگر مجھے کوئی ماضی کا کچھ یاد آیا تو میں اس کو بھی آپ کے گوش گزار کروں گا۔
شکریہ
[02/12/2018, 7:36:02 PM] Hussain Kaisrani: جی بہتر، آپ جب کچھ لکھتے ہیں تو مجھے کچھ مزید اور بہتر بات سُوجھنے کا امکان ہوتا ہے۔ ہر معاملہ کھل کر لکھا، بتایا کریں۔ شکریہ۔
رات کو سوتے وقت یا جب چاہیں ایکونایٹ کے تین دانے لے لیں۔

[02/12/2018, 7:36:26 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہتر

[03/12/2018, 11:01:46 AM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم
محترم المقام قیصرانی صاحب
کل رات کو گیارہ بجے نیند آنا شروع ہو گئی تھی۔ ساڑھے گیارہ بجے میں نے ایکونائٹ کے تین دانے لیے اور لیٹ گیا۔۔
تقریبا بارہ یا سوا بارہ بجے نیند آ گئی اور خود بخود صبح ساڑھے 8 بجے آنکھ کھل گئی۔۔
سونے سے قبل ہلکی پھلکی کشمکش تھی لیکن وہ اس طرح کی نہیں تھی کے سونے کی راہ میں رکاوٹ بنتی۔۔ سونے سے قبل میں نے کپل شرما شو کے دو یا تین ایپیسوڈ دیکھے۔۔
رات کی نیند میں خواب دیکھا۔
ایک خواب صبح ساڑھے آٹھ بجے اٹھنے کے بعد پھر سے سونے کی صورت میں دیکھا۔
صبح جب آنکھ کھلی جو تھاٹ چل رہا تھا وہ اس دنیا کی زندگی اور آخرت کی زندگی کے حوالے سے تھا اور وہ خواب بھی اسی پر تھا۔۔
اور اب دن کا وقت ہے سب کو ناشتہ لا کر دیا اور خود بھی ناشتہ کرکے دکان پر جانے کا موڈ ہے۔

تبدیلی کچھ اس طرح سے مزید ہے کہ میں کچھ دنوں سے لٹریچر کسی بھی طرح کا نہیں پڑھ رہا۔۔ ایسا لٹریچر جو میں ڈھونڈ کر لیتا تھا Positivity حاصل کرنے کے لئے۔
اور بہت سے ویڈیو لیکچرز اکٹھے کیے ہوئے تھے For positivity ۔۔
انزائٹی کے متعلق بہت سے لیکچرز تھے۔۔ کچھ دنوں سے وہ بھی نہیں سنے۔۔ بلکہ ان کی جگہ پر کامیڈی شوز دیکھنے کا دل چاہتا۔۔
بہت شکریہ

[03/12/2018, 11:22:00 AM] Hussain Kaisrani: سلام اور صبح بخیر۔ مثبت لٹریچر اور لیکچر چھوٹتے جائیں گے ہر آئے دن فی الحال کیونکہ اُن کا پڑھنا اور دیکھنا ذہنی اور جذباتی کمزوری کی وجہ سے تھا۔ جب آپ نفسیاتی توازن کی کیفیت میں واپس آ جائیں گے تو پھر مطالعہ اور لیکچر دیکھنا بالکل اَور ہی کا انداز سے ہو گا۔ ایک ہفتہ کے علاج سے اتنی تبدیلیاں پروردگار کا خاص کرم ہی کے طفیل ہے۔

[03/12/2018, 10:58:13 PM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم
جناب محترم المقام قیصرانی صاحب
آج کا دن پچھلے دنوں سے بہت ہی زیادہ بہتر گزرا۔۔ دن بہت مصروف رہا۔ اور ابھی تک بہترین گزر رہا۔۔۔
مثبت اور منفی کی کشمکش میں مزید دس فیصد کمی واقع ہوئی کل ملا کے 70فیصد۔۔
آج کا جو تھاٹ تھا وہ اس زندگی اور اگلی زندگی کا کمپیریزن تھا تخیل تھا۔۔
ایکونائیٹ کے تین دانے بن گئے ہیں۔۔۔ بہت شکریہ

[03/12/2018, 11:02:16 PM] Hussain Kaisrani: ما شاء اللہ – زندگی میں واپس آ گئے پھر تو آپ۔ ہر وقت ڈر، خوف، فوبیاز میں مبتلا رہنے کی کیفیت واضح کم ہو چکی ہے۔ اب آپ کے فیڈبیک کم ہوتے جائیں گے اور صحت بہتر ہوتی جائے گی دن بدن۔ ان شاء اللہ۔

[03/12/2018, 11:04:57 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی جناب محترم قیصرانی صاحب
امید تو ہے کہ ایسا ہی لگ رہا ہے۔
کیونکہ آج کا دن واضح طور پر پچھلے دنوں سے بہت بہتر ہے۔۔
بس آپ سے گزارش ہے مجھے مکمل ٹریٹمنٹ درکار ہے کہ میں فیوچر میں اس طرح کی phobia کا مقابلہ کر سکوں۔۔
اور فیوچر میں آنے والی ہر بیڈ نیوز کا نارمل انسان کی طرح سامنا کرسکوں

‎[03/12/2018, 11:16:09 PM] ‪+92 332 ???????‬: ‎audio omitted
‎[03/12/2018, 11:17:46 PM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted
‎[03/12/2018, 11:18:48 PM] ‪+92 332 ???????‬: ‎audio omitted

[04/12/2018, 3:01:06 PM] Hussain Kaisrani: سلام – اُمید ہے کہ سب ٹھیک چل رہا ہو گا۔

[04/12/2018, 4:07:10 PM] ‪+92 332 ???????‬: وعلیکم السلام جناب محترم قیصرانی صاحب ۔
فی الحال بہتر چل رہا ہے سابقہ دنوں سے۔۔۔
تفصیلی اپڈیٹ میں انشاءاللہ فری ہو کر ضرور کرتا ہوں

[04/12/2018, 5:21:04 PM] Hussain Kaisrani: ما شاء اللہ – بہت خوشی کی بات ہے محترم!

[04/12/2018, 8:29:26 PM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم ۔
جناب محترم قیصرانی صاحب۔۔
بحثیت مجموعی دیکھا جائے تو دن بدن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔۔
آج کا دن بہترین گزرا مصروف گزرا خوش گزرا۔
رات کو کم و بیش دو بجے سونے کا دل چاہا۔2.0 بجے سوکر 6 بجے اٹھ کر گراؤنڈ میں چلے گئے۔ ایکسرسایز اور کرکٹ دونوں ساتھ ساتھ چلے۔
یہ ہو گئی مجموعی صورتحال۔

اب کیفیات کے متعلق عرض کرتا ہوں۔
مثبت اور منفی کی کشمکش ہوئی ہے لیکن مثبت تھاٹ مثبت عناصر کا پلڑا بھاری رہا۔
منفی عناصر کو کم چانس ملا۔۔
1۔ایک تخیل آج بھی ذہن میں کچھ عرصہ چلا۔ وہ تھا اس زندگی اور آخرت کی زندگی کا کمپیریزن۔ حالات واقعات ۔کیفیت۔
گزرے ہوئے افراد اور نامور ہستیوں کا تخیل۔
2۔منفی عنصر یہ تھا لیکن زیادہ دیر تک ٹکا نہیں۔۔ آج ایک سوچ آئی کہ جس فوبیا کا شکار ہوں۔۔
اگر سچ مچ میں کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو کہیں اینگزائٹی سمجھ کر اگنور کر دوں گا تو؟
اس کے اگینسٹ مثبت خیال وہی تھا کہ اگر میں طبعی قوانین کی خلاف ورزی کروں گا ہی نہیں تو ایسا کیوں کر ہو گا؟
یا اس منفی اگینسٹ جو دوسرا مثبت خیال آیا وہ یہ آیا کے اس کشمکش کا نام ہی انزائٹی ہے۔۔ اور اینزائٹی کا مطلب ہی یہ ہے کہ وہ ایسے خیالات، توہمات، بے جا اندیشے، بے جا خوف، فرضیے۔۔۔ وسوسے۔۔ پیدا کرے لہٰذا ایسی سوچ کو جھٹک دینا چاہیے وغیرہ وغیرہ۔
مثبت اور منفی کی یہ جنگ کا عرصہ بہت مختصر تھا۔۔
3۔کل سینہ بہت بوجھل اور وزنی تھا۔۔ کچھ چبھن اور درد بھی محسوس ہو رہا تھا لیکن میرا غالب گمان یہ تھا کہ تیزابیت کا مسئلہ بھی تھا اور ایکسرسائز کی وجہ سے جوڑوں میں ہلچل بھی ہو سکتی ہے۔۔۔
لہٰذا منفی سائیڈ کی بچت رہی۔۔

آج دکان پر بھی اور گھر آ کر بھی سینہ میں چبھن یا کچھ عجیب سا محسوس ہوتا رہا۔۔
میرا خیال بے جا اندیشے کی طرف گیا۔۔ اور سردی کی طرف بھی گیا۔ اور تیزابیت کی طرف بھی گیا۔۔
اور جس فوبیا کا شکار ہوں میں
کچھ لمحات کے لئے ادھر بھی دھیان گیا۔۔ لیکن اتنا سیریس نہیں۔۔۔
باقی مجموعی طور پر دن بہت اچھے سے گزرا۔۔ اور پچھلے دنوں سے بہتر تھا۔۔۔
شکریہ

‎[04/12/2018, 9:03:07 PM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted

[04/12/2018, 9:56:00 PM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم جناب قیصرانی صاحب
جی آپ نے بہت اچھا اینالایز کیا ہے۔۔ بالکل ایسا ہی ہے جیسا آپ نے فرمایا۔۔
میں ٹیبلٹ بھی لے لیتا ہوں۔۔ اور آپ کی ہدایات پر عمل کی کوشش بھی کروں گا۔ ان شاء اللہ
اللہ آپ کو خوش رکھے۔

[05/12/2018, 5:16:06 PM] ‪+92 332 ???????‬: بحثیت مجموعی آج کا دن بھی بہتر جا رہا ہے۔
مثبت اور منفی کا مقابلہ بہت کم ہے۔۔
مصروف دن چل رہا
رات کو دو بجے سویا صبح 6 بجے اٹھ کر گراؤنڈ کی راہ لی۔۔
کرکٹ بھی کھیلی ایکسرسائز بھی کی۔۔۔
رات کو کچھ نیٹ کو انجوائے کیا۔ کامیڈی شوز کو دیکھا۔۔۔
بچوں کے ساتھ انجوائے کیا۔۔۔
ایسا نہیں ہے کہ مثبت اور منفی بالکل ختم ہو چکے ہیں۔۔
مثبت اور منفی چلتا ہے لیکن مثبت جلدی حاوی ہو جاتا ہے۔

[05/12/2018, 5:34:27 PM] Hussain Kaisrani: مثبت اور منفی وہی ہے یعنی موت کے خوف اور دل سے متعلقہ بیماری یا کچھ اَور بھی ہے؟
[05/12/2018, 5:35:02 PM] Hussain Kaisrani: آج نئی دوائی شروع کر دیں۔
شکریہ

‎[05/12/2018, 6:53:01 PM] ‪+92 332 ???????‬: ‎audio omitted
‎[05/12/2018, 7:17:22 PM] Hussain Kaisrani: ‎image omitted
‎[05/12/2018, 7:21:44 PM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted
‎[05/12/2018, 7:23:33 PM] Hussain Kaisrani: ‎image omitted
‎[05/12/2018, 7:24:28 PM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted

[05/12/2018, 7:25:11 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی محترم قیصرانی صاحب
موت کا خوف نہ ہونے کے برابر ہے۔۔۔ اس طرح کا منفی آتے ہی نکل جاتا ہے۔۔۔ مثبت ہی حاوی رہتا ہے۔۔
سینہ بوجھل ہے، وزنی ہے۔۔
اور منفی خیال وہی ہے جس کا آپ نے ذکر فرمایا ہے۔۔۔
باوجود اس کے کہ یہ حاوی نہیں ہے

[05/12/2018, 7:48:46 PM] ‪+92 332 ???????‬: جناب محترم المقام قیصرانی صاحب۔
میں نے آپ کا آڈیو سنا۔۔ میں اس کو پھر سنوں گا۔ اور پھر سنوں گا۔ یہ بہت مفید ہے میرے لئے۔۔
میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں۔۔۔
میں ففٹی فیصد بہتر نہیں ہوں۔۔ میں اس سے کچھ زیادہ ہوں
۔آپ 65% کہہ سکتے ہیں۔۔۔
میرا ابھی اپنا ٹارگٹ کچھ اس طرح سے ہے۔ میں اپنے محترم معالج کو مزید کچھ دن اپنی سوچوں، اپنے خیالات، اپنا منفی مثبت، اپنی کشمکش، اپنے فوبیاز
کے بارے میں پروپر اپڈیٹ کروں گا۔۔
اپنے ذہن میں پیدا ہونے والی ہر سوچ خواہ وہ منفی ہے یا مثبت اس سے آگاہ کروں گا۔۔
اس سے میں ریلیکس محسوس کرتا ہوں۔۔۔
جو 35 فیصد میں سمجھتا ہوں میرے ذمہ ہے وہ میں نے ابھی اپنے معالج محترم سے بیان کرنا ہے۔۔۔
پھر ان شاء اللہ اس کے بعد ہم سیلیبریٹ کریں گے۔۔ اور میں اپنے کنڈیشن بھرپور طریقے سے بیان کروں گا۔ ماضی حال دونوں پر۔۔
میں واقعی ابھی کچھ نہیں اسٹڈی کر رہا۔
صبح شاپ جاتا ہوں دن بدن بہتری ہو رہی ہے۔۔
رات کو مثبت لٹریچر نکالنے کے بجائے میں اپنی پسند کے کامیڈی شوز دیکھتا ہوں۔۔۔
بچوں کی طرف دھیان کرتا ہوں۔۔
غرض کہ بہت کچھ تبدیل ہو رہا ہے ۔ لیکن ابھی بہت سا حال دل سنانا باقی ہے۔
بہت بہت شکریہ

[05/12/2018, 7:51:11 PM] Hussain Kaisrani: بہت شکریہ۔

[05/12/2018, 8:04:27 PM] ‪+92 332 ???????‬: جناب محترم قیصرانی صاحب
جی آپ بخوشی کرسکتے ہیں۔
مجھے اس سے ایک فیصد بھی اختلاف نہیں ہے۔۔۔
دوسروں کے لئے یہ بہت مفید چیز ہوسکتی ہے۔۔۔
بلکہ میرا یہاں تک خیال ہے بے شک آپ میرا نام اور نمبر نہ دیں میرا کیس بالکل شیر کریں تاکہ دوسرے جو افراد ہیں ان کی رہنمائی ہوسکے۔۔۔
اگر کوئی میرا کیس پڑھنے کے بعد بطور مریض مجھ سے کچھ پوچھنا چاہے اپنی Satisfaction کے لئے تو آپ میرا نمبر اسے دے سکتے ہیں
میں اس کو اپنا کیس اپنی ٹریٹمنٹ اور اپنی آن لائن کونسلنگ کے متعلق بہتر بتا سکتا ہوں۔
تاکہ اس کا مزید فائدہ ہو اور میری طرح کے دوسرے مریض حضرات زیادہ تسلی سے اپنے علاج کی طرف دھیان دیں شکریہ
آپ جیسے مناسب سمجھیں کر سکتے ہیں

[05/12/2018, 8:05:28 PM] Hussain Kaisrani: آپ کے اعتماد کا بہت شکریہ۔

[05/12/2018, 8:06:01 PM] ‪+92 332 ???????‬: Welcome sir
[06/12/2018, 9:59:37 AM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم ورحمۃ اللہ
جناب محترم قیصرانی صاحب میں نے ٹی سی ایس آفس سے میڈیسن وصول کر لی ہے۔۔
کل کا دن مجموعی طور پر رات بھی اچھی گزری۔۔2.0 سویا۔
چھ بجے کرکٹ کھیلی اور ایکسرسائز کی۔
مثبت اور منفی تقریبا آج نہ ہونے کے برابر تھا۔۔۔
ایک سوچ نے ذہن میں جگہ بنائی کہ کیا مستقبل میں اس طرح کی کیفیت کو برقرار رکھ پاوں گا؟
کیا اگر مستقبل میں کسی طرح کی کوئی بیڈ نیوز یا جس طرح کے فوبیا کا میں شکار تھا۔۔
اس متعلق کوئی نیوز کوئی اچانک نیوز کیا مینٹل ڈس آرڈر کری گی یا نہیں؟
یا مستقل بنیادوں پر میں اپنی بدلتی ہوئی بہتر صورتحال کو قائم رکھ سکوں گا؟
بہرحال
اس وقت موجودہ صورتحال
پچھلے دنوں سے بہت بہتر ہے
بہت زیادہ بہتری ہے۔۔۔
شکریہ
[06/12/2018, 10:03:44 AM] ‪+92 332 ???????‬: میں آج محمد الحسن کی پکس بھیجوں گا۔۔۔
اس کی خارش الرجی۔۔کا مسئلہ
اس کی سر درد۔۔کل رات کو اس نے سر درد کی شکایت کی۔لیکن وومٹنگ نہیں کی۔رات والی دو گولیاں اسے دیں تھوڑا سا سر دبایا تو وہ سو گیا۔۔
کچھ دنوں سے وہ کھانا نہیں کھا رہا۔۔بھوک لگتی ہے اسے لیکن وہ کھانے کے بجائے تین ٹائم چائے رس کو ترجیح دیتا ہے۔۔۔
شکریہ
‎[06/12/2018, 10:06:47 AM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted
‎[06/12/2018, 10:08:25 AM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted
[06/12/2018, 10:10:21 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہت بہتر
‎[06/12/2018, 10:11:25 AM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted
[06/12/2018, 10:22:35 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی بہت بہتر
‎[06/12/2018, 10:28:04 AM] ‪+92 332 ???????‬: ‎image omitted
‎[06/12/2018, 10:28:26 AM] ‪+92 332 ???????‬: ‎image omitted
‎[06/12/2018, 10:28:33 AM] ‪+92 332 ???????‬: ‎image omitted
‎[06/12/2018, 10:28:54 AM] ‪+92 332 ???????‬: ‎image omitted
‎[06/12/2018, 10:29:13 AM] ‪+92 332 ???????‬: ‎image omitted
‎[06/12/2018, 10:30:41 AM] Hussain Kaisrani: ‎audio omitted

[06/12/2018, 9:27:22 PM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم
محترم المقام قیصرانی صاحب
جناب آج کا دن بہت اچھا گزرا
مصروف بھی گزرا۔۔۔
پچھلے دنوں سے بہت بہتر تھا۔
9 بجے کی سخت نیند آ رہی ہے
میں نے ایک گولی لے لی ہے اس پیکٹ سے جو میری لیے آج بھیجا گیا۔
اور ایک گولی محمد الحسن کو دینے لگا ہوں۔
مجھے بھی آج خارش کا مسئلہ ہوا لیکن اتنا شدید نہیں تھا۔۔۔
سارا دن اچھا اور مصروف گزرا نیٹ اور وٹساپ تک استعمال کرنے کا موقع نہیں ملا۔
اور اب پروگرام یہ ہے کہ میں نیند آتے ہیں سو جاؤں۔۔

[06/12/2018, 9:38:28 PM] Hussain Kaisrani: بہت شکریہ –

[07/12/2018, 10:07:27 AM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم
جناب محترم قیصرانی صاحب
رات کو دس بجے سو گیا سخت نیند تھی صبح 6 بجے اٹھا اٹھنے کے بعد دو یا تین منٹ سابقہ منفی خیالات نے جنم لیا مثلا۔۔
سینے میں درد کا منفی خیال۔۔
صرف خیال۔۔مطلب یہ کہ وہ علامات جو کسی زمانہ ماضی میں پڑھی تھییں
ان میں سے ایک علامت یوں ذہن میں آگئی۔۔۔اسی کے ریلیٹڈ ایک منفی خیال اور آیا حال ہی میں ہمارا ایک دوست فوت ہو گیا تھا ہارٹ
اٹیک سے۔۔
اس کے متعلق ایک دو خیالات آئے کہ اس معاملہ سے پہلے اس کے بھائی کے وہ الفاظ ذہن میں آئے جو رسما سب کو بتاتا تھا کے گاڑی میں ایمبولینس میں میرے بھائی نے میرا ہاتھ بہت زور سے پکڑا ہوا تھا غیرہ و غیرہ۔۔۔
اس طرح کے ایک دو خیالات نے تین سے چار منٹ تک ذہن میں گھیراؤ کیا اور پھر چلے گئے۔۔۔
مجھے بھوک بھی اچھی لگ رہی ہے آج کل۔۔
میری چائے کی طلب بڑھ رہی ہے
لیکن میں نے اپنے آپ کو چار کپ مینیج کر لیا ہے۔۔
یعنی 24 گھنٹے میں چار کپ تک محدود کر رہا ہوں۔۔
شکریہ
[07/12/2018, 10:10:22 AM] Hussain Kaisrani: سلام – شکریہ انفارمیشن فراہم کرنے کا۔ براہِ کرم آج سے نئی دوائی شروع کر دیں۔

[07/12/2018, 10:16:40 AM] ‪+92 332 ???????‬: مجموعی طور پر میرے دن بہت اچھے گزر رہے ہیں منفی اگر آتا بھی ہے تو وہ حاوی ہوئی بغیر نکل جاتا ہے۔
منفی کو آجکل جسم کو متاثر کرنے کا موقع نہیں مل رہا ۔
شکریہ
اللہ حافظ
انشاءاللہ پھر ملیں گے
[07/12/2018, 7:37:47 PM] Hussain Kaisrani: ما شاء اللہ – بہت ہی خوشی کی بات ہے۔ کتنے عرصے بعد ایسے دن دیکھنے نصیب ہوئے؟

[07/12/2018, 7:39:35 PM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم جناب محترم قیصرانی صاحب۔۔
کم و بیش دس دن بعد روٹین کی زندگی بحال ہوئی ہے
خوشگوار دن خوشگوار راتیں۔۔
کم از کم ایک ماہ کی مضطرب زندگی کے بعد

[07/12/2018, 7:43:13 PM] Hussain Kaisrani: ما شاء اللہ – آپ کے یہ مسائل ایک ماہ سے زیادہ تھے؟ اُس سے پہلے صورتِ حال ٹھیک تھی؟

[07/12/2018, 7:51:44 PM] ‪+92 332 ???????‬: جناب محترم قیصرانی صاحب
میرے یہ مسائل کم و بیش دوسری کلاس سے شروع ہو گئے تھے۔۔۔
مجھے ہر سال چھ ماہ بعد ایک مضطرب اور فوبیا انزائٹی (Anxiety) سے لڑائی کرنی پڑتی تھی۔۔
ہر سال یا چھے ماہ بعد مثبت اور منفی کی کشمکش اور جنگ لڑنا پڑتی تھی۔
اسی سلسلہ کی آخری کڑی 6 ماہ پہلے ایک انتہائی قریبی عزیز کی ڈیتھ کے بعد برداشت کرنا شروع کی ہے۔۔
پھر ایک ماہ اچھا گزرا ایک دوسرے عزیز کی ڈیتھ سے پھر وہی مسائل جنم لیے ۔ پھر وہی مضطرب اور ڈر کی زندگی۔
پھر بہت مشکل سے منفی اور مثبت کی جنگ لڑی ۔تو قریبی دوست کی ڈیتھ ہوئی۔۔
بس اس کے بعد ہر لمحہ ہر دن ہر رات انتہائی مضطرب
پینک اٹیک (Panic Attack) اور فوبیا (Phobia) کے ساتھ گزری۔
پھر کم و بیش 15 دن قبل میں آپ کے پاس پہنچا۔
اور اب بہت دنوں بعد بہت ہی خوشگوار یادیں اور دن اور رات اور مصروف بزنس کو انجوائے کر رہا ہوں۔۔
مثبت اور منفی کی جنگ اور کشمکش آج کل نہ ہونے کے برابر ہے۔
اگر ہو بھی جائے تو منفی کو حاوی ہونے کا موقع نہیں مل رہا۔
[07/12/2018, 7:53:17 PM] ‪+92 332 ???????‬: اور آج میرے علاج کا ستارواں 17 دن ہے

[07/12/2018, 7:56:26 PM] Hussain Kaisrani: بہت شکریہ! چند سطور میں آپ نے خلاصہ بیان کر دیا۔ صرف سترہ دن کے علاج سے بھرپور زندگی، خوشی اور کاروبار میں دل و دماغ کا مصروف ہونا اللہ تعالیٰ کی خصوصی کرم نوازی ہے۔
[07/12/2018, 7:58:27 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی میں آپ سے متفق ہوں۔
ابھی تک تو ایسا ہی ہے
امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اس کیفیت اور سچویشن کو مستقبل میں برقرار رکھے گا

[08/12/2018, 10:17:46 PM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم
آج کا دن بہت اچھا گزرا اور بہت زیادہ مصروف بھی۔۔
مثبت اور منفی کی کشمکش نہ ہونے کے برابر تھی
اگر کچھ منفی آتا ذہن میں تو وہ حاوی ہوئے بغیر نکل گیا۔۔۔
کل بارہ بجے نیند آ گئی تھی اور صبح 9بجے آنکھ کھلی تھی

[08/12/2018, 10:20:36 PM] Hussain Kaisrani: و علیکمُ السلام – بہت ہی خوشی کی بات ہے۔ ما شاء اللہ۔ اب آپ کے خیال میں کتنے فی صد صحت مندی آ چکی ہے نفسیاتی، ذہنی اور جذباتی اضطراب، ڈر، خوف اور فوبیاز میں؟

[08/12/2018, 10:21:23 PM] ‪+92 332 ???????‬: 75%

[08/12/2018, 10:22:25 PM] Hussain Kaisrani: شکریہ آپ کے ریگولر فیڈبیک اور بھرپور تعاون کا۔

[08/12/2018, 10:25:11 PM] ‪+92 332 ???????‬: محترم المقام قیصرانی صاحب
شکریہ تو آپ کا ہے
آپ اپنے مریض کو اتنا زیادہ ٹائم دیتے ہیں
اور انتہائی توجہ سے اپنے مریض کو ٹریٹ کرتے ہیں۔۔
اتنی توجہ اگر کسی مریض کو ملے تو مریض آدھا آپ کی توجہ سے ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔۔
بہت بہت شکریہ آپ کا۔۔۔

[08/12/2018, 10:34:33 PM] Hussain Kaisrani: آپ کی محبت ہے جناب۔ میں توجہ ہی دے سکتا ہوں جو بھرپور دینے کی کوشش جاری رکھتا ہوں۔ صحت و شفا تو پروردگار کے ہاں سے ملتی ہے اور اُس کے طبعی قوانین پر عمل پیرا ہونے سے میسر آتی ہے۔
[08/12/2018, 10:39:44 PM] ‪+92 332 ???????‬: جی ایسا ہی ہے

[11/12/2018, 7:09:17 PM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔۔۔
محترم المقام قیصرانی صاحب۔۔۔
مجموعی طور پر صورت حال بہتر جا رہی ہے۔۔ مثبت اور منفی کی کشمکش 90فیصد تک کنٹرول میں آ چکی ہے۔۔ دس فیصد کا فرق اس لیے رکھا ہے میں نے کہ وہ کسی وقت شاید رات سونے کے وقت یا شاید صبح فرسٹ ٹائم اٹھنے کے وقت
وہ دس فیصد منفی حملہ آور ہوتا ہے پھر کچھ وقت بعد میں اس کو زیر کر لیتا ہوں۔۔۔
اور منفی خیالات 90فیصد کنٹرول میں ہیں۔
دن بہت مصروف اور اچھے گزر رہے ہیں۔
بھوک خوب لگتی ہے۔ کھانے میں مزہ آتا ہے۔۔
پہلے چائے کی طلب ختم ہو گئی تھی لیکن اب چائے کی طلب پھر سے بحال ہو چکی ہے۔۔
آج سر میں درد ہو رہا ہے۔
سکن کے درمیان میں ریش والی جگہ پر جو دو سے تین موٹے موٹے لیکوڈ بھرے دانے ہیں
وہ ویسے کے ویسے ہیں۔۔
کل موسم سرما کی پہلی ہلکی ہلکی بارش تھی ہمیشہ کی طرح اس وجہ سے مجھے میرے جسم میں خارش اور دانے ہوئے۔۔
شکریہ
[11/12/2018, 7:20:01 PM] ‪+92 332 ???????‬: آئندہ کچھ دنوں میں آپ سے ملاقات کے آثار نظر آ رہے ہیں لائیو ملاقات۔
انشاءاللہ آپ کے آفس میں ہی ملاقات ہو گی یہ جیسا آپ مناسب سمجھیں گے۔
شکریہ

[14/12/2018, 10:51:45 AM] ‪+92 332 ???????‬: السلام علیکم
[14/12/2018, 10:55:12 AM] ‪+92 332 ???????‬: جناب محترم المقام قیصرانی صاحب۔۔
بحثیت مجموعی میرے دن بہترین گزر رہے۔۔
بہت مصروف اور اچھے۔۔
مصروفیت بھی زیادہ ہے۔۔
مثبت اور منفی کی کشمکش نہ ہونے کے برابر ہے۔
اگر منفی آتا ہے تو ٹھہرتا نہیں۔
مثبت زیادہ ہے۔
خارش کا مسئلہ ہے دونوں بازوؤں پر لیکن قابل برداشت ہے۔۔۔
شکریہ

[15/12/2018, 10:37:04 AM] ‪+92 332 ???????‬: میں بحثیت مجموعی بہترین جا رہا ہوں۔
مثبت اور منفی نہ ہونے کے برابر ہے۔آج صبح سے سر گھوم رہا ہے بڑے مزیدار چکر آ رہے ہیں۔۔۔
دن میں کبھی کبھار بازو پر خارش کا زور ہوتا ہے۔۔
بائیں طرف چیسٹ پر عین نپل کی جگہ پر مخصوص گول دائرہ میں خارش شدید ہوتی ہے اور دانے بنے ہیں خارش کی وجہ سے۔۔۔
شکریہ

محترم المقام جناب قیصرانی صاحب۔۔[19/12/2018, 12:00:03 AM] ‪+92 332 ???????‬:
محترم! میرے شب و روز بہت زیادہ بہتر سے بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔۔
مثبت اور منفی کی جنگ اور کشمکش تقریبا نہ ہونے کے برابر ہے۔۔ منفی حملہ آور ہوتا ہے یا پچھلے دو تین دنوں میں ہوا لیکن وہ رکا نہیں۔۔ مثبت بہت جلد اس کو کور کر لیتا ہے۔۔۔
مثبت قیام کرتا ہے اور زیادہ دیر قیام کرتا ہے منفی نکل جاتا ہے۔۔ منفی کا دورانیہ بہت کم سے کم ہوتا جا رہا ہے۔۔۔
جیسے جیسے آپ نے فرمایا تھا ویسے ویسے مثبت اور منفی کی کشمکش ختم ہوتی جا رہی ہے۔۔

باوجود اس کے آپ کی میڈیسن کٹ میرے پاس ہمہ وقت موجود ہے لیکن مجھے اس کے استعمال کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔ مَیں ایک ماہ کے علاج کے بعد میڈیسن اور ٹینشن فری زندگی گزارے کے قابل ہو چکا ہوں – الحمد للہ

محترم جناب قیصرانی صاحب! اسی وجہ سے میں آپ کو فیڈ بیک نہیں دے رہا ہوں۔۔ مجھے بہت کم ضرورت محسوس ہو رہی ہے اب آپ کو کچھ اپ ڈیٹ کرنے کی۔۔۔
جنابِ محترم
مجھے اچھی طرح سے وہ وقت یاد ہے جس دن میں آپ کے پاس حاضر ہوا اور میری صورت حال کس قدر خطرناک تھی۔
یہ میں جانتا ہوں یا میرا خدا جانتا ہے۔۔ میرے دن اور رات اور ان کے درمیان گزرنے والے لمحات جب میں سوچتا ہوں تو میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔۔
میرا ہر پل، ہر لمحہ، ہر دن، ہر رات
جس شدید خوف، اضطراب، تشویش، انجانے خدشات، وہم، خطرات، بے چینی، گھبراہٹ، بے جا تشویش، بے جا ڈر اور خوف کے جس سائے میں گزرا ہے اس کنڈیشن کو میرا اللہ، مَیں یا اب پھر میرا معالج جانتا ہے۔۔
میری پہلی صورتحال سے آپ بخوبی واقف ہیں۔۔ میں اتنا رنجیدہ غمزدہ ہوچکا تھا کہ میری آواز تک رندھی ہوئی تھی۔ ہر روز کوئی فوبیا، ایک نیا ڈر خوف
ایک نیا وہم میرا انتظار کر رہا ہوتا۔۔
دن رات محنت کوشش کر کے میں اس فوبیا کا مقابلہ کرتا تو اگلے دن ایک نیا فوبیا میرے انتظار میں ہوتا۔ ..
پھر مجھے اس سے لڑنے کے لئے منفی اور مثبت کی جنگ لڑنا پڑتی۔۔۔ میرا ہر لمحہ اس جنگ میں گزر جاتا۔ کبھی منفی حاوی ہوتا تو کبھی مثبت حاوی ہوتا۔۔
کچھ لمحات بہت خوشی کے گزرتے تو عین اس سے اگلے لمحات بہت غمی کے گزرتے۔۔
اس جنگ میں کھبی مثبت دلائل جیتے تھے تو کبھی منفی دلائل کی جیت ہوتی۔۔ مجھے اچھی طرح سے یاد ہے آپ نے میری اس مثبت اور منفی کی پل پل کی جنگ کو ہی اصل بیماری کا نام دیا۔۔
اور مجھے واقعتا آج محسوس ہو رہا ہے کہ میں اپنے منفی فوبیاز، بے چینی، گھبراہٹ، بے جا تشویش، انجانے خدشات اور انتہا درجہ کا خوف اور اس سے پیدا ہونے والی کنڈیشن سے لڑنے کے لئے مختلف کتابوں کا سہارا ڈھونڈتا، مختلف مثبت دلائل اکٹھے کرتا تاکہ منفی کو زیر کر کے اگلے پل کو سکون سے گزاروں۔۔ میری یہی کشمکش تھی جس نے میرے دن، رات اور لمحات کو شدید عذاب کی کیفیت سے دوچار کر رکھا تھا۔۔
میں اپنی اس مثبت اور منفی کی جنگ میں اس قدر لڑا ہوں کہ ایک مقام پر ذہن تھک کر فرار کا مشورہ دیتا۔۔ مجھے یاد ہے ایک دفعہ اس جنگ میرے ذہنی اعصاب کو اس قدر شل کر دیا کہ میرا دل چاہ رہا تھا کہ میں اپنے علاقہ سے کہیں دور کسی شہر میں چلا جاؤں اور وہاں کی رنگین زندگی میں کھو جاؤں۔ شاید اس وجہ سے مجھے مثبت اور منفی کی اس شدید جنگ سے چھٹکارا مل جائے۔۔ میں مکمل پروگرام میں تھا اور میں نے آپ سے ذکر بھی کیا تھا۔ آپ کو اپڈیٹ کیا تھا کہ میں جانے لگا ہوں۔۔ لیکن آپ نے میری سائیکوتھراپی کے دوران مجھے کوئی ایسی میڈیسن دی کہ اس میڈیسن نے مجھے ایک اور ایسے فوبیا میں مبتلا کر دیا کہ مجھے سفر سے ڈر لگنے لگا۔۔
لیکن کچھ عرصہ بعد میری اس کیفیت سے جان چھوٹ گئی اور میری حالت بہت زیادہ بہتر ہو گئی۔۔ تب مجھے آپ سے معلوم ہوا کہ میری ایسی کیفیت پیدا کی گئی تھی میرے معالج کی طرف سے۔۔ کیونکہ میرا معالج بہتر جانتا تھا میری اس وقت کی ذہنی صورتحال اور اس وقت کی مثبت اور منفی کی شدید ترین جنگ کو۔۔۔ میرے راہِ فرار کو۔۔
تو میری اس راہِ فرار کو روکا گیا پر آج مجھے واقعی محسوس ہو رہا ہے کے آپ کا فیصلہ درست تھا کیونکہ وقتی طور پر میری اس کیفیت اور بیماری نے دب جانا تھا اور وہ صرف عارضی حل تھا۔۔
لہذا مجھے اپنے سابقہ ماحول میں رکھا گیا اور اسی ماحول میں اس کیفیت کو شکست دینے کے قابل بنایا گیا تاکہ اگر میں کوئی سفر کروں تو وہ واقعی سکون اور مزے کے لیے ہو نہ کہ راہِ فرار کے لیے۔۔
اور ایسا ہی ہوا۔۔
اسی طرح مجھے یاد ہے کہ آپ نے ایک دفعہ فرمایا تھا کہ ابھی میں جس ذہنی صورتحال اور جن الجھنوں میں پھنسا ہوا ہوں تو ان دنوں کا میرا مطالعہ، لیکچر سننا، نیٹ پر سرچ کرنا اور اپنے آپ کو مثبت رکھنا بھی ایک بیماری ہے۔۔
جبکہ ہونا یہ چاہیے کہ میں کتابوں کا مطالعہ، مطالعہ کے طور پر کروں نہ کہ اپنے منفی اور مثبت کے چکروں میں کروں۔
اور ایک ماہ کے علاج کے بعد اب واقعی ایسی ہی صورتحال ہے۔ مَیں پڑھتا ہوں تو صرف پڑھنے کے لئے۔ اِس مطالعہ یا نیٹ پر سرچ بہت کم ہو گیا اور وہ بھی مزاحیہ ویڈیو
وغیرہ زیادہ ۔۔

بہرحال
اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں اور اپنے معالج کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی بہت توجہ اور مسلسل آن لائن ٹریٹمنٹ اور گائیڈنس کی وجہ سے میں واپس اپنی اصل زندگی کی طرف آنے میں کامیاب ہو چکا ہوں۔۔ اپنے کاروبار کو مکمل اور بہتر انداز سے چلانا شروع کر دیا ہے۔ گھریلو معاملات بھی بہتر انداز سے ڈیل کرنے لگ گیا ہوں۔ اور حالات بہتر سے بہترین کی طرف جا رہے ہیں۔۔۔
ورنہ تو میں ایف اے کی اس انگریزی نظم والی حالت میں تھا کہ ہر بیماری اور مسئلہ اپنے اندر پاتا تھا۔
A Man Who Was A Hospital.
کا شکار رہا ہوں۔۔

میں پچھلے بیس سے پچیس سال مختلف قسم فوبیا کا شکار رہا ہوں لیکن یہ خوف اور ڈر تو جان لیوا ہو گیا تھا کہ میں جیسے مرنے لگا ہوں، سانس بند ہونے لگا ہے اور دل کی دھڑکن رک جائے گی۔ ہارٹ اٹیک کی کیفیت کا سوچنا اور پھر یہ سوچنا کہ میرے سارے میڈیکل ٹیسٹ تو بالکل ٹھیک ہیں اور بلڈ پریشر بالکل پرفیکٹ ہونے کی وجہ سے مجھے دل کو دورہ تو نہیں ہو سکتا۔ پرویز کی کتاب “جہانِ فردا” میں وہ چند سطور مَیں بار بار پڑھتا تھا کہ جس میں انہوں نے مثالیں دے کر بتایا ہوا ہے کہ کوئی معاملہ اچانک نہیں ہوتا بلکہ قانونِ کے مطابق ہوتا ہے۔ اِس کے لئے میں قاسم علی شاہ کے لیکچرز سے اپنے آپ کو کنٹرول رکھنے کی کوشش کرتا تھا۔ آپ نے کس قدر صحیح کہا تھا کہ علاج کے بعد اِن سہاروں کی ضرورت نہیں رہے گی۔

جیسے جیسے عمر بڑھتی گئی ماحول بدلتا گیا شعور کی سطح بدلتی گئی۔۔
میرے فوبیاز (Phobia) اور اینگزائٹی ڈس آرڈر (Anxiety Disorder) بدلتے گئے۔۔ ہر پانچ یا چھ ماہ بعد مجھے ایک نئی اینگزائٹی فیس کرنا پڑتی۔۔
کوئی بھی افسوس ناک ڈیتھ کی خبر سنی اور ایک نیا فوبیا اور انزائٹی میرے انتظار میں ہوتی۔۔۔
ہارٹ اٹیک پاکستان کے کسی کنارے میں ہونا اور اُس کی خبر سنتے پڑھتے فوبیا اور اینگزائٹی مجھ پر مسلط ہو جانی۔۔۔
غرضیکہ اپنی ہوش کے 20 سے 25 سال میں نے سینکڑوں اقسام کے مختلف فوبیاز اور وہموں کا مقابلہ کیا ہے۔۔
خصوصاً پچھلے چھ ماہ میں میں نے انزائٹی ڈس آرڈر اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے شدید پینک اٹیک (Panic Attack) کم و بیش تین بار فیس کیے ہیں۔۔۔
ہر اٹیک کے بعد اس وقفے سے لے کر اگلے اٹیک تک کا دورانیہ ہر پل ہر لمحہ شدید اضطراب، خوف، بے چینی، گھبراہٹ، بے جا تشویش سے بھرا رہا۔۔

مجھے یاد ہے کہ پہلی تین گھنٹے کی لمبی ملاقات کے وقت آپ نے مجھے کچھ ہدایات دی تھیں۔ میں نے الحمد للہ ان ہدایات پر عمل کیا۔ ان میں سب سے اہم جو ہدایت میں نے اپنے پلے باندھی آج اسی کا نتیجہ ہے کہ میں بہتر سے بہترین کی طرف جا رہا ہوں۔۔۔
اور اب میرا یہ ماننا ہے کہ اگر ہر مریض اس ہدایت پر عمل کرے تو وہ بہت جلد اپنے مرض سے چھٹکارا پا سکتا ہے۔۔
اور وہ ہدایت آپ کی کچھ اس طرح سے تھی
کہ میں اپنے ذہن میں پیدا ہونے والی ہر سوچ، ہر منفی تھاٹ، ہر کشمکش کو ایگزیکٹ لفظوں میں اپنے معالج کے پاس پہنچاؤں۔۔
کہ کس وقت میرے ذہن میں کیا سوچ اور کس خیال نے مجھے اضطراب اور خوف کا شکار کیا ہوا ہے۔ مجھے ٹو دی پوائنٹ اور ایگزیکٹ خیال اور سوچ اپنے معالج کو بتانی ہے جس سوچ اور خیال کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی کیفیت عذاب میں آ جاتی ہے۔۔
پھر ہی معالج کو ایگزیکٹ صورتحال کا علم ہوتا ہے اور وہ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیسن ترتیب دیتا ہے۔۔

میں نے، محترم قیصرانی صاحب، آپ کی اس ہدایت کو بھرپور طریقے سے آزمایا اور اس پر بھرپور عمل کیا۔۔۔
فائنلی الحمدللہ میں نے اس کا رزلٹ لے لیا اور اللہ تعالی کا بے پناہ فضل ہے کہ میں واپس اپنی اصلی اور اچھی زندگی کی طرف لوٹ آیا اور بہتر سے بہترین کی طرف جا رہا ہوں۔
یہی وجہ ہے کہ میں آپ کو کم سے کم فیڈبیک بھیج رہا ہوں۔۔
میں آپ کا شکر گزار ہوں
اللہ تعالی آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔۔۔
اور آپ میری طرح دوسرے مریضوں کے لئے بھی شفا کا وسیلہ بنتے رہیں۔۔۔
بہت شکریہ
میں انشاء اللہ تعالی گاہے بگاہے آپ کو اپنی کنڈیشن سے اپڈیٹ کرتا رہوں گا۔۔
اور اگر کبھی ضرورت ہوئی تو آپ سے میڈیسن کی آگاہی لیتا رہوں گا۔
شکریہ

[19/12/2018, 12:04:33 AM] Hussain Kaisrani: بہت نوازش اور شکریہ اپنے کیس اور کامیاب علاج کی تفصیلات شئر کرنے کا۔ ایک ماہ سے کم عرصہ میں آپ ڈر خوف اور فوبیا کی کربناک کیفیت سے نکل کر ہمت، حوصلہ اور سکون بھری زندگی سے لطف اندوز ہونے لگے۔ یہ سب اللہ کریم کی ہم دونوں پر مہربانی سے ہوا یا آپ کے بھرپور تعاون اور ذمہ دارانہ رویہ کے طفیل ممکن ہوا۔
مجھے بہت خوشی ہے کہ اب آپ میڈیسن کے سہاروں سے آزاد ہو چکے ہیں۔ اپنے خاندان کی مزید بہتری اور کاروبار میں اضافہ کے متعلق عملاً کام شروع کر دیا ہے۔ ما شاء اللہ۔

[19/12/2018, 12:06:41 AM] ‪+92 332 ???????‬: جی بالکل ایسا ہی ہے
باقی مزید آپ کی ایک بات
کہ اپس اینڈ ڈاؤن (Ups and Downs) زندگی کا حصہ ہیں۔
لہذا اگر کبھی کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو میں اِن شاء اللہ ضرور اس کو بھر پور طریقے سے اب تک پہنچاؤں گا
اور آپ سے رہنمائی لوں گا۔ شکریہ

حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔

0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore, Learn More

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter