Search

ہومیوپیتھک ڈاکٹر اور مریض کے درمیان ٹیلیفون مکالمہ

قارئینِ کرام:
آئیے آپ کو ایک ٹیلیفونی گفتگو سنوائیں۔
بطور ہومیوپیتھک ڈاکٹر شاید آپ بھی کسی ایسے تجربے سے گذرے ہوں۔ امید ہے آپ لطف اندوز ہوں گے۔ اور دیکھیں کہ مریض کیا توقع
کرتے ہیں اور ان کے دل میں ڈاکٹر کا کیا مقام ہے۔
مریض: آپ سے ایک مرض کے بارے میں پوچھنا ہے؟
ڈاکٹر: جی، بولیں۔
مجھے فسچولا ہے بہت علاج کرا چکا ہوں، کہیں سے آرام نہیں آ رہا، کیا آپ کے پاس اس کا علاج ہے؟
جی ہاں۔
کیا مکمل علاج ہو جائے گا؟ گارنٹی کے ساتھ؟
جی، امید ہے۔
کتنا ٹائم لگے گا؟
ٹائم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا
پھر بھی۔ دو ماہ، چار ماہ؟
جی، زیادہ بھی لگ سکتا ہے
مجھے ٹھیک مدت بتائیے تب میں علاج کراؤں گا
ٹھیک مدت تو بتانا مشکل ہو گا۔ ہر مریض کا وقت کم و بیش ہو سکتا ہے
اچھا فیس کتنی ہو گی۔ ٹوٹل کتنا خرچہ آئے گا؟
ایک ماہ کا اندازاً پانچ ہزار روپے، کم و بیش بھی ہو سکتے ہیں۔
کیا یہ زیادہ نہیں ہیں؟
میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
مجھے پرہیز زیادہ تو نہیں کرنی ہو گی؟
جی کچھ چیزوں کی کرنی ہو گی۔
دوائیں مجھے کتنی دیں گے۔ زیادہ یا کم؟
آپ کو کیسی پسند ہیں؟ زیادہ یا کم؟
مجھے کم پسند ہیں، تھوڑی ہوں لیکن اعلیٰ ہوں۔
جی اچھا۔
لیکن یہ نہ ہو کہ آپ کم دوائیں دے کر اچھی نہ دیں۔ دوائیں اچھی ہونی چاہیں۔
جی، بہت خوب۔ اور کوئی فرمائش؟
کیا آپ علاج کی گارنٹی دیں گے؟
کیا مطلب؟ آپ چاہتے ہیں کہ میں اشٹام پر آپ کو لکھ کر دوں؟
نہیں، میرا مطلب ہے، ایسا نہ ہو کہ میں آپ کو فیس بھی دوں اور آرام بھی نہ آئے؟
تو پھر کیا کیا جائے؟
یہ تو آپ کو پتا ہو گا، آپ ڈاکٹر ہیں۔ کیا آپ نے اس سے پہلے کسی کا علاج کیا ہے اور وہ ٹھیک ہوا ہے؟
جی، الحمدللہ، ٹھیک ہوئے ہیں۔
کیا میں بھی ٹھیک ہو جاؤں گا؟ ایسا نہ وہ کہ میری فیس ضائع چلی جائے؟
محترم: آپ کیا سمجھتے ہو؟ آپ کسی ڈاکٹر سے بات کر رہے ہو یا کسی بیمہ کمپنی کے ایجنٹ سے؟
جی، میں ڈاکٹر سے بات کر رہا ہوں۔
کیا آپ ایلوپیتھک داکٹر کے پاس جاتے ہو تو اس سے بھی اسی لب و لہجہ میں بات کرتے ہو، اور اشٹام جیسی گارنٹی لے کر فیس دیتے ہو؟
نہیں جی وہ تو زیادہ بات ہی نہیں کرتے۔ زیادہ لفٹ نہیں کراتے؟
کیا آپ نے ان سے پوچھا کہ علاج کرانے کے باوجود آپ ٹھیک نہیں ہوئے اور آپ کے پیسے ضائع ہوئے؟
جی نہیں، یہ تو نہیں پوچھا۔
کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ آپ نے گاڑی کے مکینک کو کال کی یا ڈاکٹر کو؟
اس کے بعد سلسلہ منقطع ہو گیا۔

ڈاکٹر بنارس خان اعوان

0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore, Learn More

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter