Search

معدے میں شدید جلن، تیزابیت، قبض، زبان پر سفید پیلی تہہ، منہ سے بدبو اور شدید جسمانی و جنسی کمزوری – کامیاب علاج اور دوا – حسین قیصرانی

(کمپوزنگ اور رواں اردو ترجمہ: مہرالنسا)

مسٹر ایم ٹی، ساٹھ سالہ پروفیشنل، نے علاج کے لئے بحریہ ٹاون لاہور سے رابطہ کیا۔ اُن کا اندازِ زندگی متاثر کن تھا۔ کئی سال تک ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں بطور مینجر کام کر چکے تھے۔ بات چیت، اُٹھنا بیٹھنا نپا تلا تھا۔ کافی سالوں سے معدہ کے حوالہ سے مشہور اور ٹاب ہومیوپیتھک Homeopathic اور ایلوپیتھک ادویات استعمال کر رہے تھے جس سے مسائل کے ساتھ گزارا تو ہو رہا تھا مگر صحت مندی والی کوئی کیفیت نہیں تھی۔ جن خاص علامات کو وہ محسوس کر رہے تھے، ٹاپ کے ڈاکٹر سپیشلسٹ (Specialist) اور کنسلٹنٹ (Consultant) کو ان میں کوئی دلچسپی ہی نہیں تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ ان علامات اور مسائل کا کوئی حل نکالا جائے کیوں کہ ان کی وجہ سے بہت دقت ہو رہی تھی۔

رات کو سونے کے فوراً بعد ان کی زبان کو جھٹکے (jerking of tongue soon after sleeping) لگتے تھے جس سے نیند خراب ہو جاتی تھی۔ کھانا کھانے کے دوران زبان بار ہا دانتوں تلے آ جاتی تھی۔ (severe tongue biting during eating) اور دانتوں میں درد شروع ہو جاتا تھا۔ (toothache during eating) ہر وقت کمزوری اور تھکاوٹ کا احساس رہتا تھا (General tired & weakness feeling) ۔ آج کا کام کل پر ٹالنے کی عادت تھی (habit of postponing assigned tasks) ۔ اکثر قبض رہتی تھی (constipation) ۔ کھانا کھانے کے بعد معدہ میں جلن اور تیزابیت کا احساس رہتا تھا (stomach burn / heart burn after taking food) ۔ منہ سے بدبو آتی تھی (bad smell after meal).

ہومیوپیتھی دوا کالی کارب (KALIUM CARBONICUM 200) کی صرف ایک خوراک تجویز کی گئی۔

ایک ماہ بعد کلائنٹ کا فیڈبیک بذریعہ ای میل موصول ہوا جو حسب ذیل تھا:

ڈیر سر !
مجھے یہ بیان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ کو آپ کی تجویز کردہ دوا KALIUM CARBONICUM 200 کی صرف ایک خوراک نے میرے بہت سے مسائل کا سدِباب کیا۔

حل شدہ مسائل کی مختصر فہرست پیش خدمت ہے۔۔۔۔

1۔ سردی کے معاملے میں بہت زیادہ حساس تھا sensitive to cold ۔ سرد موسم اور ٹھنڈی ہوا برداشت نہیں کر سکتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے۔
2۔ ہر وقت تھکاوٹ اور نقاہت محسوس ہوتی general weakness & tired feeling مگر اب چست رہنے لگا ہوں۔
3۔ گہرے پیلے اور سبز رنگ کا گاڑھا بلغم آتا جسے کھنگارنا اور نکالنا مشکل ہوتا dark yellow greenish sputum ۔ اس سے بھی جان چھوٹ گئی ہے۔
4۔ کھانا کھانے کے دوران زبان دانتوں تلے آ جاتی اور کبھی کبھار یہ اتنی شدت سے ہوتا کہ زبان زخمی ہو جاتی tongue bites while eating۔ الحمد للہ! اب میں کھانا آرام سے کھا لیتا ہوں۔
5۔ کھانا چباتے ہوئے دانتوں میں درد ہونے لگتا تھا۔ toothache while chewing food. یہ مسئلہ اب نہیں ہوتا۔
6۔ کھانے کے بعد معدے میں سخت جلن شروع ہو جاتی تھی stomach burning after meal / Acidity / Heartburn ۔ یہ تکلیف بھی نارمل ہو گئی ہے۔
7۔ اکثر قبض constipation رہتی تھی۔ fefol کھانے کے بعد پاخانہ بہت سخت ہو جاتا تھا hard stool۔اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے میں نے zoleric لینی بند کر دی ہیں اور ایلوپیتھک ادویات کا استعمال بہت کم کر دیا ہے۔
8۔ کھڑے ہو کر تھوڑا سا کام کرنے سے تھکاوٹ ہو جاتی اور ٹانگوں کے نچلے حصے میں درد کا احساس ہوتا working in standing position caused tiredness۔ اب بہت بہتر ہوں۔
9۔ اہم کاموں کو ٹالنے اور ملتوی کرنے کے لیے مختلف حیلے بہانوں سے کام لیتا تھا using delayed tactics for postponing important jobs۔ آج کل مجھ میں احساسِ ذمہ داری پہلے سے زیادہ ہے۔
10۔ دائیں پھیپھڑے کے نیچے کمر میں درد رہتا تھا اور زیادہ دیر ڈرائیو کرنے سے درد بائیں طرف تک پھیل جاتا تھا۔ اس مصیبت سے بھی جان چھوٹ گئی ہے۔
11۔ sex کے بعد نظر کی کمزوری اور سخت تھکاوٹ کا احساس رہتا تھا general & eye sight weakness after sexing اس معاملے میں افاقہ ہے۔
12۔ زبان پر گہری، گاڑھی اور پیلی جھاگ جیسی تہہ بن جاتی تھی۔ یہ زبان کے پچھلے حصے سے شروع ہوتی پھر درمیانی حصے سے ہوتے ہوئے زبان کے اگلے حصے تک پھیل جاتی اور زیادہ مقدار میں گاڑھے اور گہرے رنگ کے بلغم کی شکل اختیار کر لیتی تھی thick yellowish fur on tongue۔ اللہ کا شکر ہے یہ بھی اب ٹھیک بالکل ہے۔
13۔ نیند کے دوران منہ اور زبان خشک dry mouth & tongue during sleep ہو جاتی تھی لیکن پیاس کا احساس نہ ہوتا تھا اب ایسا نہیں ہوتا۔
14۔ سونے کے فوراً بعد زبان کے بائیں حصے کو جھٹکا لگتا jerk on tongue during sleep اور بائیں طرف سونے سے جھٹکے کی شدت بڑھ جاتی تھی۔ میں نے یہ بات کئی مشہور میڈیکل ڈاکٹرز اور ماہر امراض دل کو بتائی لیکن کسی نے بھی اس مسئلے کی طرف ایک علامت کے طور پر توجہ نہیں دی۔

آپ کی رہنمائی کا بہت بہت شکریہ!

میں نے آپ سے سیکھا کہ درست تشخیص کے تحت صحیح مقدار اور طاقت میں دی گئی دوا نہ صرف مسائل کو حل کرتی ہے بلکہ دیرپا اثر بھی رکھتی ہے۔

———————-
حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔

——————————

مریض کا فیڈبیک اُس کے اپنے الفاظ میں:

Dear Sir,

As discussed, I am pleased to give below a list of symptoms relieved after taking Kalium Carbonicum 200 x 1 on 02-07-17 as a result of studying thoroughly in line with the guidelines provided by you:

Sensitive to cold.
General weakness and tired feelings.
Dark yellowish / Greenish and thick sputum – difficult to discharge.
Tongue bites (sometimes severe) while eating.
Tooth ache while chewing food.
Stomach burning after meals.
Constipation, hard, thick and long stool especially after taking “fefol”. I have now stopped taking zoleric to overcome this problem. Have also reduced other Allopathic medicines.
Little bit working in standing position caused tiredness in lower part of legs.
Using delayed tactics for postponing important jobs.
Pain in lower-back of right lung (which expanded to left after long drives)
General and eye-sight weakness after sexing.
Thick yellowish fur on tongue. This started from backside and expanded to mid and front as sputum color darkened and quantity increased.
Very bad smell from mouth.
Dry mouth and tongue (without thirst) during sleep.
Jerk on left side of tongue during initial sleep. Aggravated while sleeping on left side. This was often discussed with Medical and Heart specialists but they did not consider it a symptom.
Thanks a lot for your guidance. I now learned from you that accurately diagnosed medicine taken in proper potency will work in min. qty and will cover longer duration.

 

0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore, Learn More

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter