Search

ایلیم سیپا – اردو ہومیوپیتھی Allium Cepa

 

ایلیم سیپا Allium Cepa
دنیاۓ ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف ” بورک میٹریا میڈیکا ” کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوا میٹریا میڈ یکا میں (22) نمبر پر ہے۔
ایلیم سیپا شدید نزلہ زکام میں کام آتی ہے جبکہ ناک سے بہت جلندار پانی کی طرح مواد  نکلتا ہو اور آنکھوں سے سادہ آنسو خارج ہوتے ہوں۔ ناک کے مسوں میں یہ دوا مفید ہوتی ہے۔ جو پانی کی طرح کا مواد ناک سے بہتا ہو وہ اوپر والے ہونٹ پر جلن کا باعث بنتا ہو اوراس سے ہونٹ سرخ ہو جاتا ہو اور درد کرتا ہو۔
آشوب چشم:
شدید آشوب چشم میں بھی یہ دوا مظہر ہوا کرتی ہے جبکہ آنکھوں سے صاف اور سادہ آنسو خارج ہوتے ہوں جن میں خراش پیدا کرنے والا مادہ نہ ہو۔
کھانسی:
جب زکام کا اثر حلق تک چلا جائے، خشک کھانسی حلق میں خراش کی وجہ سے پیدا ہو، کھانسی نہایت شدید اور تکلیف دہ ہو، کھانسی اتنی شدید ہو کہ مریض حلق کو پکڑے رکھتا ہو اور ساتھ ہی آنکھوں سے پانی بہتا ہو تو یہ دوا کارآمد ہوتی ہے۔
سر درد کو ایام حیض میں آرام ہو جاتا ہو لیکن بعد اختتام حیض پھر شروع ہو جاتا ہو۔ چارپائی سے اٹھتے وقت بہت چھینکیں آئیں توبھی  یہ دوا فائدہ دیتی ہے۔
زیادتی مرض:
شام کو گرم کمرے میں
کمی مرض:
کھلی ہوا میں، سرد کمرے میں
مصلح:
آرنیکا، کیمومیلا، وراٹرم ایلبم
معاون:
پلساٹیلا، فاسفورس، تھوجا۔
0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
trackback

[…] اور ان کے علاج کرنے کے لئے استعمال ہوتاہے۔لہسن کا تعلق ایلیم نامی نسل سے ہے .اور اس کا پیاز ، راککیو (ایک پیاز ایشیا […]

Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore, Learn More

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter