خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

سوال نامہ ہومیوپیتھک کیس ٹیکنگ حاد امراض

 

شکایات کا ظہور فوری ہوا یا بتدریج؟
تکلیف کا سبب؟ کیوں اور کیسے؟ درد کا مقام؟
دردوں کی نوعیت؟ ٹیسیں، میٹھا درد، دھڑکن دار؟ جلن دار؟ ایک ہی مقام پر یا اپنی جگہ سے پھیلتا ہے؟
دردوں میں کمی یا زیادتی کا سبب۔ مثلاً گرمی، سردی، گرم ٹھنڈی ہوا، ہوا کا جھونکا،نہانا دھونا،لیٹنے اٹھنے بیٹھنے کی پوزیشن،روشنی، اندھیرا، شورشرابا، خاموشی،
مریض کے چہرے کے تاثرات؟ دکھ، غم، غصہ، بے چینی، گھبراہٹ، تشویش وغیرہ؟ کیا مریض کیس کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے؟
دورانِ تکلیف جسم کے کسی اور حصے میں کچھ ہو رہا ہوں۔ مثلاً درد کے ساتھ متلی، منہ سے رالیں، ڈکاریں وغیرہ۔ درد کے ساتھ پیشاب کا بار بار آنا
اخراج: جسم کے کسی بھی حصہ سے جاری ہونے والے اخراج کی نوعیت، مثلاً گاڑھا، پتلا، خراشدار، بدبودار، رنگت، جلن وغیرہ
دماغی علامات: آیا تکلیف کے سبب مریض کی ذہنی کیفیت یا علامات میں کوئی تبدیلی قابلِ غور ہے؟ مریض میرا، میری یا مجھے کا صیغہ استعمال کر رہا ہے؟
دورانِ تکلیف مریض کی پیاس کا کیا عالم ہے؟
اگر بخار ہے تو بخار کے متعلقہ علامات نوٹ کریں، مثلاً سردی، گرمی، پسینہ، پیاس، بے چینی، ڈر خوف، لاپرواہی، بخار کی شدت میں کمی زیادتی وغیرہ۔
سارے کیس میں سب سے زیادہ توجہ طلب علامت پر نظر رکھیں۔ مثلاً
بخار ہے لیکن پیاس نہیں
بخار میں سردی سے دانت بج رہے ہیں لیکن ٹھنڈا یخ پانی مانگتا ہے۔
جسم ٹھنڈا ہے لیکن کمبل اوڑھنا برداشت نہیں۔
سوال کا جواب دیتا ہے لیکن پھر غنودگی میں چلا جاتا ہے۔
علامات یا بیماری کی شدت تو نہیں لیکن بے چینی اور ڈر خوف عروج پر ہے۔
گلے میں درد، نوالہ نگلنے سے کچھ نہیں ہوتا لیکن پانی نہیں پیا جاتا۔
ہمیشہ مریض کی ایسی عجیب و غریب علامت پر توجہ کریں جو اس کی کسی جنرل علامت کے ساتھ میل کھاتی ہو۔

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Default image

مرض اور ہومیوپیتھی

ڈاکٹر ہانیمین نے اپنی شہرۂ آفاق تصنیف آرگنن آف ہومیوپیتھک میں مرض کے متعلق لکھا کہ جسم انسانی کے کسی...

مستقل سانس پھولنا، دم گھٹنا، پینک اٹیک، شدید غصہ، انگزائٹی اور نیند کے مسائل ۔ انگلینڈ سے فیڈبیک

مستقل سانس پھولنا، دم گھٹنا، پینک اٹیک، شدید غصہ، انگزائٹی اور نیند کے مسائل ۔ انگلینڈ سے فیڈبیک

میں نے ایک فیملی فرینڈ کے کہنے پر ڈاکٹر حسین قیصرانی سے رابطہ کیا۔ میری طبیعت بہت خراب تھی۔ سانس...

Default image

SEPIA (Sep.) – سیپیا – Keynotes Derived from Homeopathic Materia Medica VIVA

  SEPIA (Sep.) – سیپیا   The word to describe Sepia is stagnation. The emotions are still and stagnant. There...