سلام و رحمت! پروردگار آپ اور آپ کے خاندان کو صحت، سلامتی اور خوش حالی سے نوازے۔ آمین۔

سب سے پہلے دیانتدارانہ اور پُرخلوص مشورہ یہ ہے کہ آپ کو اپنے علاقہ اور اعتماد کے ڈاکٹر سے علاج کروانا چاہئے۔

اگر کسی وجہ سے آپ یہاں سے ہی علاج کروانا بہت ضروری سمجھتے ہیں تو اگلی تفصیل اطمینان اور سکون سے پڑھ سمجھ لیں۔ شکریہ۔

فیس کی تفصیل جاننے سے پہلے ہومیوپیتھک علاج کے تقاضوں کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

ہومیوپیتھک علاج کے اپنے تقاضے ہیں۔ اس میں علامات یا بیماریاں مختصر انداز میں نہیں؛ بلکہ بہت لمبی تفصیل سے ڈاکٹر کو سمجھنی ہوتی ہیں۔ علامات اور تفصیل جتنی کم ہوں گی علاج کی کامیابی کے اِمکانات بھی اُتنے ہی کم ہوتے ہیں۔ علامات کی تفصیل لینے کو کیس ڈسکشن یا کیس لینا کہتے ہیں۔ فون پر یا ملاقات میں تیس چالیس منٹ کا انٹرویو ہوتا ہے۔ اُس کے بعد گھنٹہ بھر کی ریسرچ۔ پھر جا کر تین ہزار  3000 سے زائد دوائیوں میں سے کوئی ایک دوا منتخب ہوتی ہے جو (ہمیشہ کی نہیں بلکہ) صرف موجودہ یعنی سب سے اوپر کی سطح کے مسائل کو ٹھیک یا حل کرتی ہے۔ دس پندرہ دن بعد پھر یہ کاروائی (یعنی انٹرویو، سوال جواب بذریعہ فون یا ملاقات) دوبارہ ہوتی ہے اور نئی صورت حال کے مطابق پھر کوئی دوائی منتخب ہوتی ہے۔ یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے تاآنکہ مریض سمجھتا ہے کہ اُس کی صحت بحال ہو چکی ہے اور مسائل حل ہو گئے ہیں یعنی اُس کے پاس بتانے کو کچھ نہیں رہتا۔

فیس کے متعلق حتمی طور پر تو کیس ڈسکس کرنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔ کیس لینے کے بعد ہی اندازہ لگ سکے گا کہ مریض کے علاج پر کتنی محنت، توجہ، توانائی اور دوائی لگے گی۔ ایک نارمل کیس کے علاج کی کم از کم ماہانہ فیس پچیس  ہزار روپے (  ۲۵،۰۰۰) ہے۔ اس رقم میں دوائی کا خرچ بھی شامل ہے۔  ہر ماہ دو سے تین بار  کیس کا تفصیلاً جائزہ لے کر دوائی کا فیصلہ کرنا، حسبِ ضرورت جب، جتنی اور جیسی ضرورت ہو دوائی، دوائی کی خوراک اور پوٹینسی (طاقت) میں تبدیلی کرنا اور  علاج کے حوالہ سے راہنمائی کے لئے وٹس اپ میسیجز پر دفتری اوقات میں ہفتہ اتوار کے علاوہ  رابطہ میں ہونا شامل ہے۔

 اس فیس میں کنسلٹینسی، دوائی اور بھجوانے کا خرچ (صرف بذریعہ ٹی سی ایس یا پاکستان پوسٹ) یعنی سب کچھ شامل ہے۔

پاکستان سے باہر کنسلٹینسی / علاج کی مشاورت کی فیس ہے:
UK Pound Sterling 180/= or US Dollar 250= per month OR EQUALLING

ماہانہ فیس  کی رقم علاج شروع کرنے سے پہلے اور اکٹھی وصول کی جاتی ہے۔ علاج کروانے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کریں اور جتنے چاہیں سوال پوچھیں اور مکمل اطمینان ہو جانے کے بعد فیس جمع کروائیں۔

فیس جمع ہو جانے کے بعد واپس نہیں کی جاتی اور نہ ہی فریز یا آگے ٹرانسفر  کی جاتی ہے۔

پاکستان میں عام طور پر مریض کو دوائی موصول ہونے میں دو دن لگ جاتے ہیں۔

کورونا وائرس کے بعد سے اب صرف آن لائن علاج  کی سروس دستیاب ہے۔ وٹس اپ نمبر 03002000210   پر رابطہ کر کے اپائنٹمنٹ لی جا سکتی ہے۔ وقت مقرر کر کے وٹس اپ یا فون کال پر تیس چالیس منٹ تک کیس ڈسکس کیا جاتا ہے۔

حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور ۔

4 Comments

  • Aslaam o alikum

    Muhammad Yasin
    Posted at
    • سلام ۔ اگر علاج کے لئے رابطہ فرما رہے ہیں تو وٹس اپ نمبر پر رابطہ فرما لیں۔ شکریہ
      03002000210

      kaisrani
      Posted at
  • I am suffering in high blood pressure

    ashiq hussain
    Posted at
    • اطلاع دینے کا شکریہ۔ اللہ کریم آپ کو شفا عطا فرمائے

      kaisrani
      Posted at

Leave a comment