بلندی، تنگ جگہ اور معدہ کی خرابی سے ڈر خوف فوبیا، پینک اٹیک اور سانس بند ہونا ۔ فیڈبیک

السلام و علیکم
بھائی جان کیسے ہیں؟
رات مجھے صبح کے ٹور (Tour) کی کوئی ٹینشن (Tension) نہیں تھی. اور میں بالکل ریلکس (Relax) اٹھا۔ میں صبح گھر سے بس ٹرمینل کا سفر بھی بغیر کسی فکر میں تھا اور ٹکٹ سے لے کے گاڑی میں بیٹھنے تک بھی کوئی پریشانی نہ تھی۔ سیٹ نمبر 6 تھی اور ہیٹر بھی چل رہا تھا لیکن پھر بھی مشکل نہیں ہوئی… درمیان میں 30 منٹ سویا بھی۔ راستے میں ایک جگہ 15سے 20 سٹوڈنٹ تھے۔ انھوں نے ہماری گاڑی روکی کہ ہمیں اس گاڑی میں بٹھائیں ورنہ ہم گاڑی کا نقصان کر دیں گے۔ یہ معاملے دیکھ کے بھی میں ایزی تھا مطلب ہارٹ بیٹ مکمل کنٹرول (Heart  Beat    under     control) تھی .. کوئی ڈر والی کفیت نہیں تھی   ..  اور میں خیریت سے پہنچ گیا الحمد للہ …

وہاں پہنچ کے کام بھی ایزی ہو گیا تھا صیحت کے حوالے سے کوئی مشکل نہیں ہوئی..

ایسا بہت عرصہ بعد پہلی بار ہوا ہے۔ ورنہ یہ سفر میرے لئے ایک مصیبت ہوتا تھا۔ جانے سے کئی دن پہلے میری حالت خراب ہو جایا کرتی تھی۔ سارے سفر میں دل بے قابو رہتا تھا۔ لڑائی جھگڑے دیکھتے ہی انزائیٹی (Anxiety) شروع ہو جاتی تھی۔ گاڑی میں ہیٹر چلتا تھا تو میرا دم گھٹتا تھا سانس بند (Panic Attack) ہونے لگتا۔
الحمد للہ میں واپس بھی خیریت سے پہنچ گیا ہوں۔ آج جو سب سے اہم بات تھی وہ یہ کے میں نے آج کا سفر بغیر دوائی کھائے کیا کئی سالوں بعد …
سالوں بعد آپ کے علاج کے دروان اس پہلی بار میں نے مونگ پھلی کھائی ہے۔ پچھلے سال میں نے ایک دانہ نہیں کھایا تھا.. کیونکہ مجھے مونگ پھلی کی الرجی (Peanut Allergy) تھی۔ ابھی بھی ڈسٹرب کرتی ہے لیکن اتنا نہیں۔ کبھی تو کچھ بھی نہیں فیل ہوتا مونگ پھلی کھا کر۔

آپ کو بتایا تھا کہ مجھے میٹھے کی بہت طلب رہتی ہے اور کھاتا بھی ہوں۔ پچھلے کچھ دن سے میرے میٹھا کھانے کی رغبت بالکل ختم ہے۔ یہ ایسے کہ مٹھائی وغیرہ عادت سے لیتا تو ہوں مگر واپس رکھ دیتا ہوں۔ مٹھائی واپس رکھ دینا یا کہ چھوڑ دینا بھی میری زندگی اب ہوا ہے آپ کے علاج سے۔

 

بھائی جان
کچھ دن پہلے ایک دعوت پہ گیا تھا دوست کے ساتھ۔۔ ایک ساتھی نماز کا بہت پابند تھا اور جماعت کے ساتھ پڑھنے کا۔ ہم سب گئے مسجد اور عشاء کی جماعت تھی 4 رکعت کی۔ آپ کو بتایا تھا کہ میرے لئے مجمہ میں جانا یا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا بہت مشکل ہوتا ہے اور میرا سانس بند ہونے لگتا ہے۔ اس لئے ایک دفعہ سوچ میں پڑ گیا کیا کروں۔ پھر اللہ کا نام لے کے وضو کیا اور جماعت کے ساتھ نماز ادا کی۔ مسجد بہت تنگ اور چھوٹی تھی۔ ہیڑ بھی چل رہے تھے لیکن کوئی مسئلہ محسوس بھی نہیں ہوا…. الحمد للہ۔ مجھے بہت خوشی ہوئی اور آپ کو دعائیں دیتا ہوں کہ آپ نے مجھے اس الجھن سے نکالا ہے. نہیں تو میں تقریباً 9سال سے ان معاملات کا سامنہ کر رہا تھا کبھی ڈاکٹر کچھ کہتے تھے. کبھی کچھ. لیکن آپ نے میرے 70٪معملات 3ماہ میں ٹھیک کیے۔ میرے لیے یہ حیران کن بات ہے.. اللہ پاک آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے آمین

 



حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔

Leave a comment