زندگی کے عملی حقائق پر مشتمل مختصر دورانیہ کی یہ فلم بتاتی ہے کہ شادی شدہ زندگی کے ابتدائی دنوں اور سالوں میں ایک لڑکی کو کس طرح کے جذباتی اور نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پرنس چارمنگ‘ میں شادی کے بعد خواتین میں ڈپریشن کے مسائل کو بڑی خوبی اور خوبصورتی سے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
نوجوان بچیوں میں یہ مسائل ہمیشہ سے رہے ہیں۔ گذشتہ ڈیڑھ سال سے تو حالات اس لئے زیادہ خراب ہو گئے ہیں کہ “ورک فرام ہوم” نے گھر اور دفتر کا فرق بھی ختم کر دیا تھا۔ اِن دنوں میں نفسیاتی اور جذباتی مسائل کی تعداد واضح بڑھ چکی ہے۔
ایک شوہر جب ہر وقت اپنے کام میں مصروف رہتا ہے اور اپنی بیوی کو مناسب وقت نہیں دے پاتا تو وہ اپنے خیالوں کی دنیا میں چلی جاتی ہے ۔۔۔
یہ فلم ہم شوہروں کے رویے اور بیویوں پر ہونے والے اثرات کو دکھانے کی کوشش ہے۔
اگر کسی کا روزمرہ کے کاموں میں دل نہیں لگتا
اگر مایوسی، بیزاری، اور غم کی فضا سوار رہتی ہے،
اگر پینک اٹیک یا گھبراہٹ اکثر ہونے لگی ہے،
اگر اداسی یا بیزاری اور پریشانی چھائی رہتی ہے
اگر بے بسی اور زندگی سے کٹنے کا مزاج ہوتا جا رہا ہے
تو شاید نہیں بلکہ یقینی یہ ڈپریشن اور انگزائٹی کا راستہ ہے۔
ہومیوپیتھی میں اِس کا حل موجود ہے۔ اپنے اعتماد کے ڈاکٹر سے کیس ڈسکس کر کے علاج کروائیں۔ یہ مسائل اگر لمبا عرصہ جاری رہیں تو پیچیدہ صورت اختیار کر لیتے ہیں۔
0
0
votes
Article Rating