Search

چکن پاکس، لاکڑا کاکڑا کیا ہے اور ہومیوپیتھک علاج کیا۔ حسین قیصرانی

چکن پاکس Chicken Pox یا لاکڑا کاکڑا ایک وبائی مرض ہے جس میں جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے ایک دوسرے سے فاصلے پر نکل آتے ہیں ۔۔۔ پیٹ پر، کمر پر، چہرہ، بازو اور ٹانگوں پر۔
یہ اگرچہ چیچک نما دانے ہوتے ہیں مگر داغ یا گڑھے پیچھے نہیں چھوڑ جاتے۔ بخارہوجاتا ہے کبھی ہلکا اور کبھی کبھی زیادہ بھی۔ بالعموم یہ بچوں کی بیماری ہے تاہم بعض اوقات بڑوں کو بھی لاکڑا کاکڑا نکل آتا ہے۔ ایک ہفتہ میں دانے خشک ہو کر ختم ہو جاتے ہیں۔ اگر اِس کو دبایا نہ جائے تو خطر ناک مرض نہیں ہے۔

چکن پاکس، سیتلا (لاکڑا کاکڑا) کی علامات:

جلد پر سرخ دانے
خارش، جلد پر جلن
بہت بے چینی
تیز بخار
سر درد
تھکن کا احساس
بھوک کا نہ لگنا

جیسا کہ عرض کیا ہے کہ عام طور پر یہ خطرناک مرض نہیں ہے بشرطیکہ اِس مرض کو دبایا نہ جائے یعنی اِس کا پراسیس مکمل ہونے دیا جانا چاہئے۔ البتہ ایسے مریض جو پہلے سے کسی دائمی مرض‘ دل یا سانس کی بیماری میں مبتلا ہوں ان میں لاکڑا کاکڑا، چکن پاکس کے باعث پیچیدگیوں کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں جو جان لیوا بھی ہو سکتے ہیں۔
متاثرہ شخص سے بچاو کیلئے اس کا بستر اور برتن وغیرہ الگ کر دی جائیں، مریض کے استعمال کی چیزیں اور لباس اچھی طرح دھوئے جائیں، مریض کے ساتھ دوسرے بچوں کے میل جول میں احتیاط برتیں اور مریض پبلک مقامات پر جانے سے پرہیز کرے، تیمارداری اور علاج کرتے وقت ماسک کا استعمال کریں تو ہم کافی حد تک اس مرض کے پھیلاو پر قابو پا سکتے ہیں۔

چکن پاکس، لاکڑا کاکڑا کا ہومیوپیتھک علاج اور ہومیوپیتھی ادویات

ہومیوپیتھک طریقہ علاج میں چونکہ مرض سے زیادہ مریض کی حالت اور کیفیت کے مطابق دوا کا انتخاب کیا جاتا ہے سو ڈاکٹر صاحبان تمام صورتِ حال پیشِ نظر رکھ کر ہی دوا دیتے ہیں۔ مندرجہ ذیل ہومیوپیتھک دوائیں چکن پاکس جیسی تکالیف میں بہت مفید سمجھی جاتی ہیں۔
رہس ٹاکس Rhux Tox
ایکونائٹ یا اکونائٹ Aconite
سلفر Sulphur
مرکسال Merc Sol
انٹی مونیم ٹارٹ Antimonium Tart
آرسینک البم Arsenic Album
ایپس Apis
انٹی موینم کروڈ Antimonium Crud

میرے تجربے میں کالی میور Kalium Muriaticum اور فیرم فاس Ferrum Phosphoricum بے پناہ مفید ثابت ہوئی ہیں۔ اگر بخار اور بے چینی ہو تو فیرم فاس کی ضرورت پڑتی ہے ورنہ بیشتر اوقات صرف کالی میور ہی کافی ثابت ہوتی ہے۔ عام طور پر تیسرے دن دانے ختم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ کبھی کبھار ہی کوئی اور دوا (انٹی مونیم ٹارٹ، رہس ٹاکس یا آرسینک ایلبم) کو استعمال کیا جاتا ہے۔

0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
Mohammad Salim wani
Mohammad Salim wani
1 year ago

Im chaken pox

Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore, Learn More

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter