-
-
-
-

علاج کا پراسیس، پروسیجر اور فیس کی تفصیل

ڈاکٹر حسین قیصرانی سے علاج — میری زندگی کا بہترین فیصلہ

میں نہیں جانتی کہ اپنے علاج کے لئے  آپ کی مسلسل کوششوں اور خلوص کا شکریہ کیسے ادا کروں۔ ایمانداری سے کہتی ہوں کہ پچھلے ایک مہینے کے دوران آپ نے جس قدر وقت اور انرجی لگائی ہے، اس کا شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں مل رہے۔

گھنٹوں میں میری حالت بگڑ جاتی تھا اور کبھی کبھار تو ایسا بھی ہوتا رہا کہ مجھے آدھے گھنٹے کے حساب سے دوائی تجویز کی جاتی تھی.مریض کی تکلیف کو سمجھنے کی کوشش کرتے وقت کافی برداشت کی ضرورت ہوتی ہے خاص طور پر اُس وقت کہ جب کوئی مریض خود بھی اپنی حالت اور تکلیف  کو سمجھنے سے قاصر ہوتا ہے لیکن آپ نے تو ہر مرحلہ پر کمال دکھایا.

اگر میں اپنی ڈاکٹر ہوتی تو  اپنے آپ کو کبھی کا کھڑکی سے باہر پھینک چکی ہوتی  (میں سیریس ہوں)۔ دوائیوں اور علاج کے ساتھ ساتھ ٹور اور سفر کی منصوبہ بندی کے حوالے سے آپ کے تعاون اور راہنمائی نے بے پناہ فائدہ دیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میری تمام مشکلیں اور چیلنج مسائل آپ نے اس خوبی اور خوبصورتی سے حل کئے کہ مجھے ذرہ بھی عجیب یا برا محسوس نہیں ہونے دیا ۔

اللہ کے فضل و کرم سے، صحت میں کمال بہتری اور اپنے کامیاب لندن ٹور کا 100% کریڈٹ اپنے معالج (ڈاکٹر حسین قیصرانی – ہومیوپیتھک ) کو دیتی ہوں۔

ڈاکٹر حسین قیصرانی! آپ  کی مستقل مزاجی، بھرپور اعتماد ، بیماری تکلیف  کو  بڑی عمدگی سے حل کرنے کی کمال صلاحیت نے؛ ایک ڈاکٹر اور ایک مریض، دونوں کے طور پر مجھے بہت متاثر کیا۔ جیسا کہ میں ہمیشہ اور ہر ایک سے کہتی ہوں کہ  ڈاکٹر اور مریض کے باہمی تعلقات کے بارے میں میرے نقطہ نظر کو آپ بالکل نئے لیول پر لےگئے ہیں۔

مجھے سمجھ نہیں آ رہی  کہ مجھے کیا لکھنا چاہئے جو میرے جذبات کا حق ادا کرسکے  کہ پچھلے مہینے میں بطور ڈاکٹر  آپ نے میرے لئے کیا کیا۔ ہاں! یہ یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ آپ سے علاج کروانا بلاشک و شبہ میری زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔

اللہ کی آپ پر رحمت ہو  !!! کاش!  آپ کو شکریہ کہنے کے لیے شکریہ سے بڑا کوئی لفظ مل پاتا!

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top