کراچی سے آن لائن علاج کا تجربہ ۔ محمد حماد شیخ


میں محمد حماد شیخ کراچی کا رہائشی ہوں۔ میں، میری وائف اور تین بچے مستقل طور پر ایلوپیتھک دواؤں پر زندگی گزار رہے تھے۔ آئے روز نت نئے مسائل کا شکار تھے۔ مسائل تھے کہ بڑھتے ہی جاتے تھے اور ایلوپیتھک ڈاکٹرز بھی بہت آزمائے جا چکے تھے۔ ایک دن اتفاقی طور پر میں ڈاکٹر احمد حسین قیصرانی صاحب کے آفس میں تھا اور ڈاکٹر صاحب کسی مریض کو فون پر دوا بتا رہے تھے۔ اس سے مجھے پتہ لگا کہ ڈاکٹر صاحب ایک بہت ہی ماہر ہومیوپیتھ ہونے کے ساتھ ساتھ سائیکوتھراپسٹ (Psychotherapist) بھی ہیں۔۔۔
وہ دن میری زندگی کا ایک خوبصورت دن تھا کہ اس دن میری ملاقات ایک نہایت قابل، انرجیٹک، موٹیویشنل اور کیئرنگ ڈاکٹر احمد حسین قیصرانی صاحب سے ہوئی اور پھر میری زندگی نے ایک نیا موڑ لیا جس کے لئے میں اللہ کے بعد ڈاکٹر صاحب کا ہمیشہ ممنون رہوں گا۔ اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھیں۔ آمین!میری وائف کافی عرصہ سے مستقل طور پر ماہر نفسیات ڈاکٹر (Top  Psychologist  /  Best  Psychiatrist) کی دوائیں لے رہی تھیں۔ انہیں ٹینشن (Tension / Stress)، ڈپریشن(Depression)، انزائٹی (Anxiety)، فوبیاز (Fear  and  Phobia)، معدہ میں تیزابیت  ایسڈیٹی (Acidity)، قبض (Constipation)، نیند نہ آنا (Insomnia  and  Sleeplessness)، سانس گھٹنا (Shortness   of   Breath) وغیرہ کے ساتھ ساتھ گائنی مسائل بھی تھے۔ میری چھوٹی بیٹی جو کہ تقریبا ڈیڑھ سال کی ہے وہ پیدائشی کمزور تھی، پھیپھڑے کمزور تھے اور اسے مستقلاً ایلوپیتھک دواؤں پر رکھا گیا تھا، اسے مہینہ میں ایک بار یا دو بار نمونیہ کی کیفیت ہوتی تھی۔ اس کے علاوہ ڈسٹ الرجی (Dust  Allergy) اور سانس کے مسائل بھی درپیش رہتے تھے۔ بقیہ دو بچوں کے بھی کچھ نہ کچھ مسائل چلتے رہتے تھے۔
ان مشکل حالات میں ڈاکٹر صاحب نے میری ہمت بندھائی اور حوصلہ دیا اور پھر بہت ہی مناسب فیس کے عوض علاج شروع
ہوا۔ آہستہ آہستہ وقت گزرتا گیا، ڈاکٹر صاحب علاج کرتے رہے اور میں ہومیوپیتھک علاج کے کرشمات دیکھتا رہا۔

ڈاکٹر صاحب سے لمبی لمبی ڈسکشن ہوا کرتی اور ڈاکٹر صاحب ہر ہر مسئلہ پر نہایت دھیمے اور خوشگوار انداز میں رہنمائی فرمایا کرتے۔ ڈاکٹر صاحب کے ترغیب دلانے اور ہمت بڑھانے پر میں نے خود بھی ہومیوپیتھی کا مطالعہ شروع کر دیا۔

اور اب صورت حال یہ ہے کہ تقریباً ایک ماہ علاج چھوڑے ہوئے ہو گیا ہے۔ میری وائف اور بچے الحمدللہ اب کافی بہتر ہیں۔ انہیں ایلوپیتھک دوائیں چھوڑے عرصہ ہو گیا ہے۔ کسی چھوٹے موٹے مسئلہ کی دوا ڈاکٹر صاحب کی رہنمائی میں، میں خود دے دیتا ہوں۔

 

ڈاکٹر صاحب سے احترام کا رشتہ قائم ہو گیا ہے۔ وہ میرے محسن ہیں انہوں نے مشکل حالات میں میرا بہت ساتھ دیا ہے۔ اللہ انہیں ہمیشہ خوش وخرم رکھے اور انہیں اسی طرح عوام کی خدمت پر مامور رکھے۔ آمین۔

 

محمد حماد شیخ ۔۔۔ کراچی پاکستان



حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔

 

 

 

0 0 votes
Article Rating
Picture of kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter