ہومیوپیتھک دوا کے انتخاب اور علاج میں مزاج کی اہمیت – حسین قیصرانی

انڈہ ایک یا دو؟
—————
ایک آدمی فلسفہ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے گھر واپس آیا۔ ناشتے کی میز پر بیوی نے اُس سے پوچھا:
“تم نے فلسفے کی تعلیم حاصل کی۔ اتنا عرصہ گھر سے باہر رہے اور ڈھیر سارا پیسہ خرچ کیا؛ اِس فلسفہ کا کوئی فائدہ تو ہمیں بتاو”۔
شوہر نے سامنے رکھے انڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:
“فلسفے کے ذریعے مَیں اِس انڈے کو ایک کی بجائے دو ثابت کر سکتا ہوں”۔
بیوی نے انڈے کو منہ میں رکھتے ہوئے کہا: “جو دوسرا انڈہ تم اپنے فلسفے سے ثابت کرو گے وہ خود کھا لینا”۔
—————
اِس لطیفے میں ایک مزاج “شوہر” کا ہے اور دوسرا بالکل مختلف مزاج “بیوی” کا۔ ہومیوپیتھک طریقہ علاج میں مزاج کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ فلسفی مزاج کا اِنسان اگر کسی مرض میں مُبتلا ہو گا تو اُس کی اہم وجہ اُس کا طرزِ زندگی اور اندازِ سوچ بھی ہو گا۔ یہ لوگ عام طور پر Introvert ہوتے ہیں۔ سوچوں، خیالوں اور اپنی دنیا میں گم رہتے ہیں۔ نہانے دھونے، لباس اور اپنی وضع قطع پر توجہ نہیں دیتے۔ شاعر، منصوبہ ساز، ادیب اورمصور اِسی اندازِ زیست کو پسند کرتے ہیں۔ جسمانی محنت یا ورزش سے ان کی جان جاتی ہے۔ ایسے مزاج کے لوگوں کی اکثر بیماریوں کا علاج ہومیوپیتھک دوا سلفر SULPHUR سے ہو سکتا ہے۔اس کے برعکس “بیوی” کا مزاج ہے جو سیدھا، سادہ مگر عملی ہے۔ ایسے لوگ عملی زندگی میں مصروفِ عمل رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ عام طور پر یہ لوگ Extrovert، ملنسار اور لوگوں کے دکھ سکھ میں شریک ہونے والے ہوتے ہیں۔ فلسفیانہ مزاج کے لوگوں سے انہیں چِڑ سی ہوتی ہے۔ ایسے لوگ فلسفیانہ باتوں، شاعری اور شاعروں میں دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ اُن پر طنز کے نشتر چبھونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ اُن کا موٹو ہوتا ہے:
“فلسفی” بحث مَیں نے کی ہی نہیں
فالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں

ایسے مزاج کے لوگوں کی اکثر بیماریوں کے لئے کہ جو “فضول اور بے عقلی” کی بات کو برداشت نہ کر سکیں بالعموم ہومیوپیتھک دوا اناکارڈیم ANACARDIUM ORIENTALE مفید ثابت ہوتی ہے۔کلاسیکل ہومیوپیتھی میں مریض کے مزاج کو سمجھ کر دوا دینے کو CONSTITUTIONAL TREATMENT کہتے ہیں۔ اِس طرح جو دوا دی جاتی ہے وہ مریض کے تمام مسائل اور امراض کو محیط ہوتی ہے۔


حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ – لاہور پاکستان – فون 03002000210۔

0 0 votes
Article Rating
Picture of kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter