خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

موت ہارٹ اٹیک بلڈ پریشر کا ڈر خوف وہم، پینک اٹیک انزائٹی

میں اپنے جذبات شیئر کرنا چاہتی ہوں تاکہ کوئی شخص جو ذہنی، نفسیاتی یا جسمانی تکلیف میں ہے تو اسے امید اور راستہ مل سکے۔

کچھ عرصہ پہلے میری زندگی شدید خوف، وہم، انزائٹی اور فوبیاز کا شکار ہو چکی تھی۔ مجھے ہر وقت ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میرا دل اچانک بند ہو جائے گا اور میں مر جاؤں گی۔ پینک اٹیک ڈس آرڈر اور ڈپریشن، منفی خیالات، عجیب سوچیں وسوسے، ہارٹ اٹیک کا خوف، بلڈ پریشر فوبیا، نہانے کا ڈر، موت کا خوف، نیند کے مسائل (یہ ڈر کہ کہیں سوتے ہوئے موت نہ آ جائے)، بند جگہوں (Claustrophobia) اور اونچائی کا خوف (Acrophobia) یہ سب میری روزمرہ زندگی کو جہنم بنا چکے تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ بھوک کی کمی، معدے کی خرابی، تیزابیت (Acidity) اور ایسڈ ریفلکس (Acid Reflux / GERD) جیسے جسمانی مسائل بھی بڑھتے جا رہے تھے۔

میں شدید مایوسی کا شکار تھی اور مجھے لگتا تھا کہ میں کبھی بھی دوبارہ نارمل زندگی کی طرف واپس نہیں آ سکوں گی۔

پھر میری زندگی میں ایک اہم موڑ آیا جب میں نے ڈاکٹر حسین قیصرانی سے علاج شروع کیا۔ وہ واحد ڈاکٹر تھے جنہوں نے نہ صرف میری بات کو مکمل توجہ سے سنا بلکہ ہر مسئلے کو گہرائی سے سمجھ کر اس کا حل نکالا۔

میں نے انہیں بے وقت بھی میسج کیا، رات 12 بجے، 1 بجے بھی اور مجھے جواب، رہنمائی اور علاج ملا۔ یہ بات واقعی حیران کن تھی کیونکہ آج کے دور میں ایسے مخلص ڈاکٹر بہت کم ملتے ہیں۔

الحمدللہ، اللہ کے کرم اور ڈاکٹر صاحب کی محنت سے آج میں مکمل طور پر صحت مند ہوں اور ایک نارمل، خوشحال زندگی گزار رہی ہوں۔

میں دل سے دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر حسین قیصرانی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

میری یہ تحریر صرف ایک مقصد کے لیے ہے:
اگر آپ بھی انزائٹی، فوبیا، ڈپریشن، نیند کے مسائل یا معدے کی بیماری جیسے کسی مسئلے کا شکار ہیں تو خاموش نہ رہیں، صرف سوچتے نہ رہیں ۔۔۔ پلیز علاج کروائیں کیونکہ میں نے صرف سوچتے سوچتے بہت تکلیف اٹھائی ہے۔

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
A Solved Case of Severe Fears and Phobia – Death, Graves, Pregnancy, Childbirth, Sleep, Blood, Bad News (Hussain Kaisrani)

A Solved Case of Severe Fears and Phobia – Death, Graves, Pregnancy, Childbirth, Sleep, Blood, Bad News (Hussain Kaisrani)

  Patient Information: Name: Mrs. AM Age: 33 years Marital Status: Married for 5 years Location: Quetta, Pakistan Presenting Concerns:...

شوگر، ذیابیطس، ذیابطیس: ہومیوپیتھک علاج و ادویات – حسین قیصرانی

شوگر، ذیابیطس، ذیابطیس: ہومیوپیتھک علاج و ادویات – حسین قیصرانی

خون میں شکر کا زیادہ پایا جانا یا پیشاب میں شکر کی زیادتی یعنی شوگر / ذیابطیس / ذیابیطس کسی...

کان درد، کان بہنا، کان کے شدید مسائل، فنگس، الرجی، بواسیر، سر درد اور مائیگرین ۔ کامیاب علاج ۔ فیڈبیک

کان درد، کان بہنا، کان کے شدید مسائل، فنگس، الرجی، بواسیر، سر درد اور مائیگرین ۔ کامیاب علاج ۔ فیڈبیک

میرا تعلق نارووال سے ہے۔ میں ایک ہاؤس وائف ہوں۔ شوہر بیرون ملک مقیم ہے جس کی وجہ سے تینوں...