خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

ڈپریشن، اینگزائٹی، بلڈ پریشر، میگرین اور فنگل ییسٹ انفیکشن کا کامیاب علاج

ڈاکٹر حسین قیصرانی کے ساتھ صحت کی بحالی کا سفر

میں ڈاکٹر حسین قیصرانی کو اُس وقت سے جانتی ہوں جب سات سال پہلے وہ میری بہن کے ہمسائے تھے بحریہ ٹاؤن لاہور میں۔ میری والدہ کے لاہور قیام کے دوران بھی ان سے ملاقاتیں رہیں اور وہ ہماری فیملی کا علاج کرتے رہے۔

بعد میں جب مجھے خود مختلف جسمانی اور ذہنی مسائل کا سامنا ہوا تو میں نے ان سے رابطہ کیا۔ میں نے اپنے تمام مسائل کھل کر بیان کیے۔ ڈاکٹر صاحب نے انتہائی توجہ اور گہرائی سے میری بات سنی، مکمل تجزیہ کیا اور علاج شروع کیا۔ دو دن میں دوا بھی موصول ہوگئی۔

میرے مسائل اور بیماریاں

لمبے عرصے سے ان مسائل کا شکار تھی میں:

شدید ڈپریشن اور جذباتی دباؤ

منفی خیالات، وہم و وسوسے، خوف اور ذہنی الجھن

ہر وقت سستی، نیند اور تھکن

کاموں میں دل نہ لگنا

بلڈ پریشر کا مسئلہ

اعصابی کمزوری

میگرین اور مستقل سر درد

گائنی کے مسائل

سات سال پرانا فنگل ییسٹ انفیکشن

والدہ کے انتقال کے بعد اندر ہی اندر گھٹنے لگی تھی میں۔ اپنی آواز دبانا، ہر بات برداشت کرنا اور پھر کبھی کبھار شدید جذباتی ردعمل ۔۔۔ یہ میری زندگی کا معمول بن چکا تھا۔

علاج کے بعد واضح بہتری

چھ ماہ علاج کے بعد حیران کن تبدیلیاں میرے اندر آئیں:

میں نے اپنے لیے اسٹینڈ لینا شروع کیا

مناسب انداز میں جواب دینا سیکھ لیا

ذہنی دباؤ میں واضح کمی آئی

انرجی میں اضافہ ہوا

بلڈ پریشر کافی حد تک نارمل ہوا

میگرین سر درد میں واضح بہتری

سب سے بڑی خوش خبری: سات سالہ فنگل ییسٹ انفیکشن مکمل ختم ہوگیا

یہ سب میرے لیے بہت ہی بڑی تبدیلی تھی۔ اگرچہ تمام مسائل مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے، لیکن الحمدللہ واضح اور بڑی بہتری حاصل ہوئی۔

بیرونِ ملک آن لائن علاج کا تجربہ – ریاض سعودی عرب

میں ریاض، سعودی عرب سے ہوں۔ دوا اگر کم پڑ جائے یا ختم ہونے لگے تو ڈاکٹر صاحب فوری انتظام کروا دیتے ہیں۔ علاج کے ساتھ ساتھ مختلف معاملات میں رہنمائی اور مشورہ بھی فراہم کرتے ہیں۔

تجزیہ – حسین قیصرانی

ڈپریشن، اینگزائٹی، بلڈ پریشر، میگرین، اعصابی کمزوری اور فنگل ییسٹ انفیکشن جیسے مسائل صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی اور جذباتی زندگی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ درست تشخیص، توجہ سے سننا اور کلاسیکل ہومیوپیتھک علاج ہی اصل فرق پیدا کرتا ہے۔

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles