Search

تنگ، بند اور رش والی جگہ، فلائٹ کا ڈر خوف فوبیا انگزائٹی پینک اٹیک ۔ کامیاب علاج کے بعد فیڈبیک

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
حضرت قبلہ ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ اگر مناسب سمجھیں تو میرے یہ جذباتِ تشکر اپنے مریضوں اور قارئین سے شئیر فرما دیں۔

———

الحمدللہ ثم الحمدللہ! پیارے اللہ کا بڑا فضل و کرم رہا کہ عمرہ کا سفر بعافیت بڑی سہولت سے مکمل ہوا۔ ہومیوپیتھی دوائیاں سفر میں ساتھ لے جانے کے سلسلے میں بڑی پریشانی، خوف، اور فکرمندی تھی کہ دوائیاں اگر لیکر گیا تو ائیرپورٹ پر کسٹم کے موقع پر کیا ہوگا؟ مگر آپ کی یقین دہانی اور بار بار تسلی اور ہمت دلانے کی برکت سے میں دوائیاں ساتھ لیکر گیا۔

دواؤں کی تقریباً 20 شیشیاں تھیں مگر الحمدللہ ثم الحمدللہ انڈیا ایئرپورٹ پر اور جدہ ائیرپورٹ پر کسی قسم کی کوئی پریشانی اور دقت نہیں ہوئی۔ الحمدللّٰہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، طائف اور کئی جگہوں پر جانا ہوا مگر کہیں بھی کسی قسم کی دواؤں کے سلسلے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ میرے پاس ہومیوپیتھک دوائیاں ڈراپس، لکویڈ میں تھیں۔ ہوائی جہاز کے قوانین کے اعتبار سے ساری دوائیاں لگیج میں ڈال دی تھیں۔ چند ضروری دوائیاں اپنی تسلی کے لیے حضرت ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب کی رہنمائی سے گولیوں کی شکل میں ہینڈ بیگ میں ڈال دی تھیں۔

دسمبر 2022 کسٹم چیکنگ وغیرہ بہت سخت تھا مگر  مزے کی بات یہ ہوئی کہ انڈیا ائیرپورٹ پر  ہینڈ بیگ اسکین کرتے ہوئے بیگ میں رکھی ہوئی اور چیزوں کے بارے میں تو دریافت کیا گیا مگر دوائیوں کے سلسلے میں بالکل بھی نہیں پوچھا گیا۔ اس لیے اگر کوئی دوائیاں سفر میں ساتھ لے جانا چاہے تو بلا خوف و خطر بغیر کسی دقت پریشانی اور وَرِی کے لے جا سکتا ہے۔ بس اس بات کا خیال رہے کہ دوائیاں اگر لکویڈ کی شکل میں ہیں تو لگیج میں سیٹ کر دی جائیں۔

الحمدللہ ثم الحمدللہ یہ عمرہ  کا سفر جو بعافیت مکمل ہوا اس کا سارا کریڈٹ اور تمام اعمالِ خیر حضرت ڈاکٹر قیصرانی صاحب کے اکاؤنٹ میں جمع ہیں۔ اس سفر کا سُہرا حضرت ڈاکٹر صاحب ہی کے سر ہیں۔

آدمی اگر کسی ایک خوف میں مبتلا ہو تو وہ ہینڈل کر لے مگر میں تو کئی طرح کے ڈر خوف وسوسوں میں مبتلا تھا۔ ہوائی جہاز میں کبھی سفر نہیں کیا تھا تو اس کا خوف؛ بند جگہوں میں طبیعت پر بہت گِراں گزرتا تھا سو اس کا فکر، اے سی میں سفر کرنے سے الرجی نزلہ زکام اور سر درد شروع ہوتا تھا اس کا مسئلہ۔ مکہ مکرمہ کا موسم بالکل مختلف، مدینہ منورہ کا موسم بالکل مختلف، کہ موسم کی تبدیلی سے طبیعت خراب ہو گی۔ ایسے کئی مسائل کے خوف سے کئی مرتبہ عمرہ کا ارادہ کرکے پھر موقوف کردیا گیا۔ نومبر 2022 کے اوائل میں ایک بار پھر عمرہ کا ارادہ کیا اور حضرت ڈاکٹر کو مطلع کیا۔ حضرت نے مکمل علاج فرمایا اور سفر سے ایک روز قبل ارشاد فرمایا تھا (وہ سب اب تک میرے کانوں میں گونج رہا ہے):۔

آپ بلا خوف و خطر تشریف لے جائیں۔ اتنا عرصہ آپ کا علاج کیا ہے۔ مجھے اپنے علاج پر مکمل اعتماد ہے۔ آپ کو کچھ بھی نہیں ہوگا۔ خوشی خوشی تشریف لے جائیں گے اور خیر سے واپس آئیں گے اور نہایت شاندار سفر ہوگا۔ یہ جملہ تو کوئی حاذق اور تجربہ کار طبیب اور ڈاکٹر ہی کہہ سکتا ہے؛ ہر کسی کے بس کا روگ نہیں۔

الحمدللّٰہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ میں طبیعت نہایت شاندار رہی۔ طائف کا سفر ہوا تھا انتہائی سرد ترین موسم مگر الحمدللہ طبیعت انتہائی شاندار رہی۔

جب عمرہ کا سفر شروع ہوا جمعرات کے روز رات 8:30 کی فلائٹ تھی جمعرات کا مکمل دن رات اور جمعہ کا مکمل دن گویا  36 گھنٹے بالکل نہیں سوئے تھے اس کے باوجود طبیعت نہایت شاندار تھی۔
میرے ساتھ کے احباب تو بالکل تھکن سے چور ہوگیے تھے مگر میں بالکل فریش تھا۔ سارے سفر میں کسی کو بخار کسی کو نزلہ زکام کسی کو پیٹ کسی کو کھانسی کی تکلیف رہی مگر مجھے الحمدللہ معمولی نزلہ زکام کے علاوہ کوئی خاص دوائی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

الحمدللہ میرے پیارے اللہ کی مہربانی اور حضرت ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب کی توجہات اور ہومیوپیتھک علاج کی برکت سے گویا یوں کہا جا سکتا ہے کہ ہومیوپیتھک علاج کی برکت سے عمرہ جیسا عظیم الشان روح پرور فرحت بخش ایمان کو تازگی و جِلا بخشنے والا سفر بعافیت پایۂ تکمیل کو پہنچا۔

میری اس تحریر کو ہرگز ہرگز مبالغہ آرائی نہ سمجھا جائے۔ میں مدح سرائی کرنے والا، تعریفوں کے پُل باندھنے والا اور زمین و آسمان کے قلابے ملانے والا بندہ بالکل بھی نہیں ہوں۔
جو حقائق تھے صرف وہی تحریر کردیئے ہیں۔

اس موقع پر حضرت ڈاکٹر صاحب کے لیے مرزا غالب کا شعر پیشِ خدمت ہے
تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار

ہم دل کی اتھا گہرائیوں سے دعا گو ہیں کہ پیارے اللہ اپنے خزانۂ غیب سے حضرت ڈاکٹر صاحب کو اِن خدمات، عنایات اور توجہات کا بہترین بدلہ دنیا و آخرت میں عنایت فرمائیں۔آمین!۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

1 1 vote
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore, Learn More

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter