خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

ڈاکٹر عطرت تالپور: آپ کی ہمدرد ہومیوپیتھک معالج – ٹوسان ایریزونا، امریکہ

خوش آمدید۔

میرا نام عطرت تالپور ہے۔ میں دعا کرتی ہوں کہ پروردگار آپ کو صحت، سلامتی اور خوش حالی سے نوازے، آمین ۔
آئیے، آج میں آپ کو کچھ اپنے متعلق بتاتی ہوں۔

ہومیوپیتھی میرے لیے صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ میرا شوق اور زندگی کا مقصد ہے۔ ایک وقت تھا جب میں بھی اپنی صحت اور سکون کے لیے ماری ماری پھرتی تھی۔ اسی تلاش نے مجھے ہومیوپیتھی تک پہنچایا۔ اس کے سادہ مؤثر علاج نے میری زندگی بدل دی۔ ذہنی، جسمانی، جذباتی اور روحانی طور پر بیلنس کی زندگی کا مزہ دوبارہ چکھنے کا یہ تجربہ اتنا عالی شان ثابت تھا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ اب میں بھی اسی طرح اپنے جیسے لوگوں کی مدد کروں گی۔ علامہ اقبال کے الفاظ میں، ۔
دیکھا ہے جو کچھ میں نے، اَوروں کو بھی دِکھلا دے۔

اگرچہ مغربی ملکوں میں ہومیوپیتھی اب اتنی عام نہیں رہی، لیکن پاکستان میں، آج بھی یہ اپنے شان دار انداز میں جاری ہے۔ ہومیوپیتھی سے میری شناسائی ڈاکٹر حسین قیصرانی کے ذریعے ہوئی۔ ان کی شفقت اور مہارت کی وجہ سے ہی مجھے اس علاج کی اصل اہمیت سے ہی تعارف حاصل ہوا۔ اسی تبدیلی بلکہ ٹرانسفارمیشن سے میرے اندر کا ایک خاص جذبہ پیدا ہوا جس کی وجہ سے میں نے اپنے آپ اور دنیا کو بالکل نئے انداز میں دیکھنے سمجھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔

ہومیوپیتھی کو نئے انداز یعنی اس کی روح کے مطابق پڑھنے سیکھنے سمجھنے اور پریشان الجھے کنفیوژ لوگوں کی زندگی کو ٹریک پر لانا میرا خواب بن گیا۔ اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے میں نے پاکستان، امریکہ اور برطانیہ میں ہومیوپیتھی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ بے جا نہ ہو گا اگر میں یہ کہوں کہ اصل تربیت اور عملی علم مجھے لاہور، پاکستان کے ڈاکٹر حسین قیصرانی کے ساتھ کام کرنے سے ملا۔ ان کی رہنمائی اور تجربے نے مجھے آج ایک باقاعدہ معالج بنایا۔ ڈاکٹر قیصرانی کے ساتھ ہر عمر، بیماری اور مسائل کے مریضوں کے کیس شروع سے آخر تک چلانے کا تجربہ حاصل ہوا۔ میں نے بے شمار مشکل کیس اور لاعلاج مریضوں کو زندگی کی دوڑ میں واپس آتے دیکھنے کا تجربہ کیا۔ بے شمار کیس ان کی راہنمائی میں، مجھے ذاتی طور پر حل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ ہومیوپیتھی اور ڈاکٹر حسین قیصرانی کے متعلق مزید دلچسپی رکھتے ہوں تو ان کی ویب سائٹ کسی خزانے سے کم نہیں ہے۔

ہومیوپیتھی کے ساتھ ساتھ، مجھے فوٹوگرافی کا بے پناہ شوق ہے۔ کیمرا میرے لئے تجسس اور دنیا سے جڑنے کا والہانہ اظہار ہے۔ میری فوٹوگرافی اس دنیا کی خوب صورتی اور پروردگار کے کسی شاہکار کا اظہار و اعلان ہے۔

سب سے اہم ترین یہ کہ، میں چار بچوں کی ماں ہوں۔ میرا خاندان ہی میری سب سے بڑی نعمت اور حقیقی خوشی ہے۔ میں اپنے پیارے شوہر کے ساتھ ٹوسان ایریزونا، امریکہ میں رہتی ہوں۔ اپنے شریکِ حیات کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی کے بغیر یہ سب کچھ ممکن نہ ہوتا۔ اٗن کا اعتماد اور ناقابلِ یقین حد تک تعاون اور اعتماد ہی میرے لیے سب کچھ ہے۔ فیملی کے تقاضوں اور ہومیوپیتھک پریکٹس کے درمیان توازن قائم رکھنا ایک مستقل، بے حد مشکل مگر بڑی ہی خوب صورت جدوجہد ہے ۔۔۔ اور مجھے ایسی زندگی بہت پسند ہے۔

اگر آپ نے اب تک ہومیوپیتھی کا تجربہ نہیں کیا تو شاید یہی بہترین وقت ہے۔ بے شمار لوگ سہولت سے بھرپور، دور اور دیر تک اثر برقرار رکھنے والے علاج کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ میں واقعی سمجھتی ہوں کہ ہومیوپیتھی اور ہومیوپیتھک علاج ان کی زندگی میں تبدیلی لانے میں مدد کر سکتا ہے۔
میری خدمات ہومیوپیتھک ٹریننگ اور علاج کے لئے امریکہ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں جاری ہیں آن لائن ذریعہ سے۔ آپ کی مشکلات کا حل تلاش کرنے، بیماریوں مسائل کا علاج کرنے اور صحت و خوشی کے سفر میں آپ کے ساتھ جوش جذبہ کے ساتھ چلنے کے لیے۔



Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles