خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

پیشاب کی نالی میں پتھری – کامیاب کیس، دوا، علاج – ڈاکٹر اعجاز علی راولپنڈی

نومبر 2020شام سات بجے کا عمل چل رہا تھا۔ میں ابھی کلینک کی نشست پر بیٹھا ہی تھا کہ فون کی گھنٹی بجی۔

فون اٹھانے پر آواز آئی کہ ڈاکٹر صاحب! میں مسجد نماز کیلئے گیا۔ استنجا کیا تو مجھے پیشا ب کی نالی میں کچھ تکلیف محسوس ہوئی۔ ایسا نہ ہو کہ رات کو یہ تکلیف بہت زیادہ  کہیں بڑھ جائے۔ کیا میں ابھی ابھی آپ کے پاس آ جاؤں؟

میں نے اسے کہا آ جائیں کیوں کہ  دوا   مجھے اس کی گفتگو سے ہی سمجھ آ گئی تھی۔ اگلے چند منٹ کے اندر  یہ صاحب بھاگتے دوڑتے کلینک آ پہنچے۔ چھوٹتے ہی بولے۔ مجھے ابھی پیشاب کی نالی میں تکلیف محسوس ہوئی۔ میں بغیر کسی تاخیر کے فوراً آپ کے پاس دوڑا آیا ہوں۔ مجھے خوف ہے کہ کہیں یہ رات کو زیادہ بڑھ نہ جائے اور مجھے ہسپتال میں داخل نہ ہونا پڑ  جائے۔ ہسپتال میں جانا پڑ گیا تو بغیر سرجری آپریشن کوئی علاج ممکن ہی نہیں ہے۔

مریض نے اپنی اس کیفیت کو بڑے وزن کے ساتھ دو تین بار دہرایا۔ مجھے اگرچہ اس کے روبرک اور دوا فون پر ہی سمجھ آ گئی تھی لیکن پھر بھی  اسے اپنے ایک اور مہربا ن ڈاکٹرمحمد عثمان علی صاحب سے  ڈسکس کر لیا۔

انہوں نے بھی یہی روبرک اور دوا نکالی۔ اس دوا کی دو سو طاقت کی ایک خوراک اسی وقت مریض کو  کھلا دی گئی۔۔۔۔۔۔ پلاسبو کا لفافہ بھر کر مریض کو رخصت کر دیا گیا ۔۔۔۔

قارئین کرام! اللہ کا کرم  ہی ہو گیا۔ آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں مریض کا فون آ گیا کہ اس نے گھر جا کر پیشاب کیا اور پتھری کے ٹکڑے پیشاب کی راہ خارج ہوگئے۔۔۔

کیس کا تجزیہ، ہومیوپیتھک دوا اور علاج (ہومیوپیتھک سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز کے لئے)۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس مریض کو کون کی سی دوا دی گئی اور کیوں دی گئی؟

اس مریض کو اوپیم دوسو طاقت (Opium      200) کی ایک خوراک دی گئی تھی۔ جن علامات یا روبرکس کو مدنظر رکھتے ہوئے دوا کی تجویز عمل میں آئی وہ نیچے درج ہیں۔ ان سمپٹمز روبرک (Quick    to    act) کو اس لئے لیا گیا کہ مریض نے تکلیف کو محسوس کرتے ہی بغیر کسی سستی اور تاخیر کے فوراً معالج سے رجوع کیا۔ جبکہ دوسری علامت (Fear    of       Extravagance)  لی گئی  ہے وہ یہے یعنی کے تکلیف کے بڑھ جانے کا خوف۔

ملاحظہ فرمائیں پتھری کی تصویر اور مریض کی ویڈیو جو اُن کی خواہش اور اجازت سے پیش کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر اعجاز علی – راولپنڈی – فون نمبر 03009736345  

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Default image

بلندی، تنگ جگہ اور معدہ کی خرابی سے ڈر خوف فوبیا، پینک اٹیک اور سانس بند ہونا ۔ فیڈبیک

السلام و علیکم بھائی جان کیسے ہیں؟ رات مجھے صبح کے ٹور (Tour) کی کوئی ٹینشن (Tension) نہیں تھی. اور...

مائیگرین، درد شقیقہ یعنی آدھے سر کا درد کامیاب علاج ۔ میڈیکل ڈاکٹر کا فیڈبیک

مائیگرین، درد شقیقہ یعنی آدھے سر کا درد کامیاب علاج ۔ میڈیکل ڈاکٹر کا فیڈبیک

(رواں اردو ترجمہ و کمپوزنگ: مہرالنسا) میں درد شقیقہ، میگرین (Migraine) اور شدید سر درد (Headache) میں مبتلا تھی جس...

Default image

خود اعتمادی کی کمی، جسمانی و دماغی کمزوری، مستقل بے چینی اور بزدلی – کامیاب علاج – فیڈبیک

السلام علیکم تقریباً ایک مہینہ پہلے، میں نے اپنے بیٹے کا کیس ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب کے ساتھ ڈسکس کیا...