خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

The Art of Homeopathic Prescribing by LM Khan – Urdu translation by Hussain Kaisrani

حُسن نام ہے توازن کا؛ صحیح توازن و تناسب کو ملحوظِ خاطر رکھنا ایک آرٹ ہے، ہنر ہے اور فن۔ ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو اپنی پریکٹس کے دوران توازن کو ہمہ وقت برقرار رکھنا ہوتا ہے تاہم دوائی کے انتخاب کے وقت بطورِ خاص اس کا اہتمام کرنا ہوتا ہے۔

ایسا اِس لئے ضروری ہے کہ ہمارے پیشِ نظر علامات کی طول طویل فہرست ہوتی ہے؛ اِن علامات کو اُن کے صحیح مقام، توازن اور تناسب پر رکھنے سے ہی ہم سنگل ریمیڈی تک پہنچ سکتے ہیں۔
کسی دور دراز دیہات کی باسی اَن پڑھ خاتون یہ آرٹ بخوبی جانتی ہے (وہ اپنی علامات اور تکالیف کو صحیح توازن اور بھرپور تناسب سے ہی بیان کرتی ہے)۔

سنگل ریمیڈی تک پہنچنے میں توازن برقرار رکھنے کے کچھ تقاضے ہیں جو پورے کرنا بہت ضروری ہیں:
— ہم ہمہ وقت سیکھنے کے لئے اپنے آپ کو تیار رکھیں۔
— مطالعہ کی عادت کو مستقلاً اپنا لیں۔
— مشاہدہ کے لئے اپنی آنکھیں، دل اور دماغ کو کُھلا رکھیں۔

یاد رکھئے عزیزانِ مَن!
۱۔ سیکھنا صحیح سمت میں ہونا چاہئے۔
۲۔ مطالعہ ہونا چاہئے مستند اساتذہ کا اور ہومیوپیتھی کے اصولوں پر کاربند ڈاکٹرز کا۔
۳۔ مشاہدہ ہو کُھلے دل و دِماغ سے مگر بغیر کسی تعصب کے۔

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
معدہ کی خرابی، اچانک موت کا ڈر، ہارٹ اٹیک اور سانس بند ہونے کا فوبیا – ہومیوپیتھک دوا اور کامیاب علاج – حسین قیصرانی

معدہ کی خرابی، اچانک موت کا ڈر، ہارٹ اٹیک اور سانس بند ہونے کا فوبیا – ہومیوپیتھک دوا اور کامیاب علاج – حسین قیصرانی

(کمپوزنگ اور رواں اردو ترجمہ: مہرالنسا) ڈاکٹر حسین قیصرانی! السلام علیکم! جیسا کہ میں نے آپ کو فون پر بتایا...

مثانے پیشاب کی بیماریاں، گائنی کے مسائل، شدید جسمانی و نفسیاتی درد، ہائپوتھائیرائڈ، انگزائٹی اور موت کا ڈر خوف فوبیا – کامیاب کیس، دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی

مثانے پیشاب کی بیماریاں، گائنی کے مسائل، شدید جسمانی و نفسیاتی درد، ہائپوتھائیرائڈ، انگزائٹی اور موت کا ڈر خوف فوبیا – کامیاب کیس، دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی

مینہ وریا  پر  پانی  گھٹ  اے اکھاں  وچ  طغیانی گھٹ اے تینوں بُھلاں تے  لگدا  اے ساہ  دی آنی جانی...

ہومیوپیتھی اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ضرورت کیوں؟ حسین قیصرانی

ہومیوپیتھی اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ضرورت کیوں؟ حسین قیصرانی

پروردگار نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے مگر اِن میں سے اہم ترین نعمت ہماری صحت ہے۔ ہومیوپیتھی...