خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

سٹریس، انگزائٹی، مسلسل بخار اور فروزن شولڈر ۔ ہومیوپیتھک علاج

حسین قیصرانی صاحب کو 2014 سے جانتا ہوں، جب اُن کا آفس گلبرگ لاہور میں تھا۔ پھر ہم بحریہ ٹاؤن لاہور شفٹ ہوئے تو اتفاق سے وہ بھی یہیں پر رہائش پذیر تھے۔ شفٹنگ کی وجہ سے پیش آنے والے کئی مسائل اور سٹریس نے مجھے اتنا ڈسٹرب کیا کہ مجھے مستقل بخار رہنے لگا۔ میں علاج کی تلاش میں ایک ڈاکٹر سے دوسرے ڈاکٹر تک بھاگتا رہا، بہترین ڈاکٹرز سے علاج کروایا، مگر بخار ختم نہ ہوا۔

اسی مایوسی میں نجانے کیسے مجھے یہ خیال آیا کہ کئی نہ سمجھ آنے والی اور پیچیدہ بیماریوں میں ہومیوپیتھک علاج حیران کن نتائج دیتا ہے۔ مجھے یہ بھی معلوم تھا کہ قیصرانی صاحب ہومیوپیتھی اور سائیکوتھراپی کے ٹاپ ماہر ہیں۔ میں نے ان سے رابطہ کیا۔ میرے لیے یہ خوشگوار حیرت سے کم نہ تھا کہ اُن کی صرف ایک دوا کی چند خوراکوں کے بعد ہی اتنا مستقل اور لمبا بخار مکمل طور پر ختم ہو گیا۔

سال بھر بعد ایک اور مسئلہ آن کھڑا ہوا۔ میرے دائیں کندھے میں شدید درد اور اکڑاؤ پیدا ہو گیا جسے ڈاکٹرز فروزن شولڈر کہتے تھے۔ میں نے ڈاکٹرز، فزیوتھراپسٹ اور آرتھوپیڈک ماہرین سمیت کئی ڈاکٹروں سے علاج کروایا، مگر بہتری نہ آ سکی۔

ایک بار پھر ڈاکٹر قیصرانی سے رابطہ کیا۔ ان کی بات میرے لیے پھر باعثِ حیرت بنی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جسمانی تکلیف دراصل ذہنی سٹریس اور انگزائٹی سے جڑی ہوئی ہے۔ ہومیوپیتھک علاج شروع کیا اور وقت کے ساتھ اس کے نتائج نہایت حیران کن ثابت ہوئے۔ شدید درد اور اکڑاؤ واضح کم ہو گیا۔

ان کمال ذاتی تجربوں کے بعد اب تو جب بھی مجھے یا میرے خاندان کے کسی فرد کو کوئی بھی مسئلہ پیش آتا ہے تو سب سے پہلے میں قیصرانی صاحب سے ہی رجوع کرتا ہوں۔ میری سمجھ میں وہ یہاں کے بہترین ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہیں۔

Recovery from Chronic Fever and Frozen Shoulder with Homeopathic Treatment

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
منفی سوچ میں مثبت تبدیلی اور اعتماد کی بحالی – فیڈبیک

منفی سوچ میں مثبت تبدیلی اور اعتماد کی بحالی – فیڈبیک

السلام علیکم! میں اپنی سوچ اور رویے میں بہت واضح مثبت تبدیلی محسوس کر رہی ہوں۔ پچھلے ہفتے سے ذرا...

بچوں میں ناک کی بندش کے لیے ٹاپ ہومیوپیتھک دوائیں: ڈاکٹر حسین قیصرانی کی تھیراپیوٹکس گائیڈ

بچوں میں ناک کی بندش کے لیے ٹاپ ہومیوپیتھک دوائیں: ڈاکٹر حسین قیصرانی کی تھیراپیوٹکس گائیڈ

نرسنگ شیرخوار اور بڑے بچوں میں ناک بند ہونے (نیزل ابسٹرکشن) کے لیے بہترین اور آزمودہ ہومیوپیتھک دوائیں آپ سب...

Nail Fungus, Rough Skin and Fungal Infection Cured by Homeopathic Treatment – Feedback

Nail Fungus, Rough Skin and Fungal Infection Cured by Homeopathic Treatment – Feedback

Dear Dr. Hussain Kaisrani Sb, I am writing this to pay my heartfelt and profound appreciation for your treatment regarding...