خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

Loquacity and Hurriedness

Loquacity and Hurriedness
یعنی با تونی پن۔یہ علامت ہائیو سائمس اور سٹرامونیم میں بھی پائی جاتی ہے۔اور بھی بہت ساری دواؤں میں پائی جاتی ہے۔سٹرامونیم میں بسا اوقات باتونی پن شدید غصے میں تبدیل ہو جاتا ہے اور اس وقت مریض کا چہرہ سرخ ہو جاتا ہے اور اندھیرے سے اس کی جان جاتی ہے۔جب کہ ایتھوزا میں باتونی پن اور خوشی ایک ساتھ دیکھی جا سکتی ہے اوراس کے باتونی پن پر پاگل پن کا شبہ ہونے لگتا ہے۔ہائیوسائمس کے باتونی پن میں فحش پن کی جھلک بھی ملتی ہے۔اس کا مریض اعضائے جسمانی کے پردے کا دھیان نہیں کرتا اور فحش گفتگو پر اسے ندامت کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ایکونائٹ میں جب خوف کا شدید دورہ پڑتا ہے تو بعض اوقات مریض کا باتونی پن بھی بڑھ جاتا ہے۔ کینابس انڈیکا میں مریض کا سر درد آنے سے پہلے باتونی پن آ جاتا ہے۔ شدید جنسی خواہش کے ساتھ باتونی پن کے حوالے سے وریٹرم البم ریپرٹری میں درج واحد دوا ہے۔ویریٹرم کے ساتھ ٹھنڈا پسینہ اور ٹھنڈی پیشانی کلیدی علامات ہیں۔ممکن ہے آپ کو کاربوویجی میں بھی باتونی پن مل جائے ، اگر ایسا ہو تو مریض میں پیاس نہیں ملے گی اور تیز پنکھے کی خواہش موجود ہو گی۔خاتون اگر ڈیلیوری کے دوران باتونی پن کا شکار ہو تو کافیا کے بارے سوچیں۔کافیا کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ باتونی پن کی وجہ سے دردِ زہ رک جاتا ہے۔ذہنی مصروفیت کے ساتھ باتونی پن فیرم فاس کی علامت بھی ہے لیکن اس میں اور بیلا ڈونا میں یہ فرق ہے کہ فیرم فاس کا باتونی پن ہیجان کی سرحدوں کو نہیں چھوتا۔اگر مریض کو نیند نہ آرہی ہو اور باتیں کیے جا رہا ہو تو لیکیسس کے بارے غور کریں۔لیکیسس ، ایسے معمر لوگ جو حافظہ کھو بیٹھتے ہیں اگر باتونی پن کا شکار ہوں تو وہاں بھی دی جا سکتی ہے۔امبرا بھی معمر لوگوں کے باتونی پن کی دوا ہے لیکن امبرا میں مریض کی باتوں میں قدرے احمقانہ اور بچگانہ پن نظر آئے گا۔یہ لوگ عموماً ایک سوال پوچھتے اور جواب کا انتظار کیے بغیر دوسرا داغ دیتے ہیں۔امبرا میں آپ محسوس کریں گے کہ ان کی دماغی صلاحیتوں کو زنگ لگ چکا ہے۔فاسفورس جوشِ جذبات میں آ کے خوب بولنا شروع کر دیتا ہے۔زنانہ اعضائے تناسل کی بیماریوں میں اگر باتونی پن پایا جائے تو سمی سی فیوگا کو بھی ذہن میں رکھیں۔ دیکھا گیا ہے کہ لیلیسس جتنا tense ہو گا اتنا زیا دہ بولے گا اور بولنے کی سپیڈ بھی بڑ ھ جائے گی ، کلینک میں آپ مر یض کے پہلے سوال کا جواب نہ دے پا ئیں گے اوردوسرا سوال داغ دے گا ۔ سننے پرتو جہ کم اور بولنے پر زور زیادہ ہو گا ۔اور یو ں یہ شخص ایک ہی نشست میں کئی مو ضو عا ت پر بولتا چلا جائیگا ۔ اور جب اس کے کلا م میں تیزی آ تی ہے تو اس کی مثا ل اس گاڑی جیسی ہوتی ہے جوکلر کہار کی اترائی میں بر یکیں فیل ہو جانے پرتیزی سے لڑھک رہی ہو ۔ یہ علامت ڈلکامارا، ہائیوسائمس اور سٹرامونیم میں بھی پائی جاتی ہے۔لیکیسس میں بسا اوقات مذہبی جنون،حسد اور باتونی پن بیک وقت دیکھے جا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Default image

Effective Homeopathic Remedies for Gallstones and GallBladder Pain: A Complete Guide by Hussain Kaisrani

Natural Homeopathic Remedies for Gallstones: A Non-Surgical Solution Meta Title: Natural Homeopathic Remedies for Gallstones | Gallstone Treatment Without Surgery...

یرقان، ہیپاٹائٹس اور جگر کی خرابی ۔ ہومیوپیتھک دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی

یرقان، ہیپاٹائٹس اور جگر کی خرابی ۔ ہومیوپیتھک دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی

 یرقان (Jaundice) کا عارضہ جگر میں خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ خون میں زہریلے مواد جگر اپنے اندر جمع...

Default image

Diabetes: The Leading Cause of Heart Attacks, Strokes, and Amputations – What is Diabetes and How Can You Prevent It?

Overview of Diabetes and Its Impact Diabetes is a chronic medical condition that can last a lifetime and causes millions...