خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

سورائسس، ایگزیما، فنگس اور ناخن سکن کی بیماری – فیڈبیک


ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب ۔۔

آپ کے علاج پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنے کے لیے یہ لکھ رہی ہوں۔

کئی سالوں سے مجھے فنگس کی تکلیف تھی ۔۔ ناخنوں کی فنگس، پیروں کی کٹی پھٹی اور کھردری جلد، اور انگلیوں کے درمیان فنگل انفیکشن۔

آپ نے میرے ناخن کا علاج اس طرح کیا کہ اب اسے باقی ناخنوں سے الگ پہچاننا مشکل ہے۔ وہ ناخن نہ صرف دیکھنے میں، بلکہ اندر سے بھی، بالکل ٹھیک ہے اور باقیوں کی طرح بڑھ رہا ہے۔ پیروں کی پھٹی ہوئی کھردری جلد اب نرم اور صاف ہو چکی ہے۔ انگلیوں کے درمیان ہر سردیوں میں جو اِنفیکشن آتا تھا، وہ بھی مکمل طور پر ٹھیک ہو گیا۔ اس سردیوں میں مجھے کچھ نہیں ہوا۔

آپ کے علاج سے پہلے میرے ناخن بے حد کھردرے، کمزور، بے رنگ اور سفید نشانوں والے تھے۔ ان میں کوئی جان نہیں تھی ۔ سچ کہوں تو آپ نے انہیں بچا لیا۔

آپ کی خصوصی توجہ اور زبردست علاج، ہومیوپیتھک دوا نے میری صحت بحال کر دی ہے۔ علاج وقت تو کافی زیادہ لے گیا۔ آپ نے صبر، محبت سے میرا خیال رکھا ۔۔ اور اس وجہ سے میں نےبھی بھروسہ کیا۔

آپ بلا شک بہت اچھے اور مہربان ڈاکٹر ہیں۔ اللہ کا شکر ہے اور آپ کا بھی، ڈاکٹر صاحب!۔

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Default image

برائٹا کارب – جارج وتھالکس کی کتاب “حسد اور تشویش” کا اردو ترجمہ (ڈاکٹر بنارس خان اعوان)

  کاربونیٹ آف بیریم دماغی جذباتی علامات: * ناپختہ۔ نشوونما میں رکاوٹ * خود اعتمادی کی کمی۔ دوسروں پر شک...

بال یا وبال؟ وہم وسوسے ڈپریشن انگزائٹی پینک اٹیک ہومیوپیتھک علاج دوا – حسین قیصرانی

بال یا وبال؟ وہم وسوسے ڈپریشن انگزائٹی پینک اٹیک ہومیوپیتھک علاج دوا – حسین قیصرانی

کوئی تین ماہ قبل میری ایک کلائنٹ نے اپنی کزن کو علاج کے لئے میری طرف ریفر کیا۔ وہ دراصل...

فلوٹرز آنکھوں کے آگے داغ دھبے فلوٹرز دائرے اور نظر کے مسائل ۔ ڈپریشن انگزائٹی مایوسی ۔۔ کامیاب کیس علاج دوا ۔۔ حسین قیصرانی

فلوٹرز آنکھوں کے آگے داغ دھبے فلوٹرز دائرے اور نظر کے مسائل ۔ ڈپریشن انگزائٹی مایوسی ۔۔ کامیاب کیس علاج دوا ۔۔ حسین قیصرانی

میڈم صاحبہ کوپن ہیگن ڈنمارک میں فیشن، ڈیزائننگ اور ڈریس کے حوالہ سے مشہور کاروباری پرسنالٹی ہیں۔ سال میں تین...