خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

شدید کمر درد، جسمانی بیماریوں، صدمات، غم، اداسی اور ڈپریشن

ڈاکٹر حسین قیصرانی کے علاج کا تجربہ

اسلام علیکم.. جزاک اللہ سر..

کہنا تو بہت کچھ ہے لیکن اس وقت بس دل سے صرف آپ کے لیے دعائیں ہی نکل رہی ہیں

پچھلی عید پر میں اس چیز کی اُمید چھوڑ چُکی تھی کے کبھی اپنے پیروں پے چل سکوں گی، کچن میں کھڑے ہوکر کھانا بنا سکوں گی، اور اس کے علاوہ وہ مایوسی اُداسی شدید غم، احساس کمتری اور جو غصہ تھا وہ میری زندگی سے ختم ہو گیا

اور ان تمام چیزوں سے بڑھ کر جو بات مجھے سب سے زیادہ دکھ اور تکلیف دیتی تھی وہ تھی اِس بات کو قبول کرنا کے میرے ابّو اور بھائی اب اس دنیا میں نہیں ہیں دنیا کے سامنے تو ہم یہ مان لیتے ہیں کے ہم صبر کر چکے ہیں پر اندر سے کسی اپنے کو کھونے کا غم ہمیں کھاتا رہتا ہے ہم اُن کو خود سے دُور برداشت نہیں کر پاتے، اُن کی یاد اُن کا پیار اُن کا احساس اب بھی میرے روح میں شامل ہے مگر میرا غم اب مجھے اندر سے کھا نہیں رہا۔ اب وہ مجھے خود سے دُور نہیں لگتے بلکہ مزید قریب محسوس ہوتے ہیں۔ شُکر اور صبر کے احساسات دل میں بڑھ گئے ہیں۔ اللّٰہ کی رضا میں دل سے راضی ہونے کے احساسات اُجاگر ہو گئے ہیں اور یہ کمال ہیں

آج میں جہاں ہوں، جتنی خوش ہوں، مطمئن ہوں، پُر اعتماد ہوں، ذہنی جسمانی اور جذباتی طور پر بھی اور جس سکون میں ہوں وہ سب صرف آپ کی بدولت ہو پایا ہے۔ ایک ہاری ہوئی اللّٰہ کی بندی کو آپ نے اپنی صلاحیتوں سے محبت سے دوستی سے اپنے بہترین علاج کے طریقہ کار اور کمال کی تربیت سے جیتا دیا ♥️۔

ابھی مزید آپ سے سیکھنا ہے مزید خود کو بہتر بنانا ہے ..

یہ حقیقت ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں آپ جیسا معالج نا ہی دیکھا ہے نا ہی سنا ہے 💕۔

آپ کا بہت بہت بہت شکریہ Dr. HUSSAIN QAISRANI Sir 🥰

آپ کا شکریہ مجھے سننے کے لیے اور ہر بات اتنے بہترین تفصیلی طریقے سے سمجھانے کے لیے، آپ کا شکریہ مجھے مُجھ سے ملانے کے لئے سر ❣️🙏🏼

میری ہر ایک دعا میں آپ شامل ہیں اور رہیں گے جب تک میں حیات ہوں … اللّٰہ کا بہت بہت کرم ہو آپ پر 🤲🏼🤲🏼

جن لوگوں نے مجھے بیڈ پر تکلیف سے تڑپتے دیکھا تھا، اُنہوں نے مجھے چلتے پھرتے خوش اور سکون میں دیکھ کر خاموشی اختیار کر لی، مطلب بولتی بند ہوگئی اُن کی 🤣۔

ترس کھانے والے، رحم کھانے والے، مجھے بیچارے کہنے والے ایک دم چپ ہو گئے

just because of you and grace of Allah ♥️

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Successful Treatment of Low self esteem, Sexual weakness, Depression, Stress and Anxiety – Feedback

Successful Treatment of Low self esteem, Sexual weakness, Depression, Stress and Anxiety – Feedback

Alhamdulillah .. After a long time I am back to a healthy life and looking forward to much more. I...

Default image

نزلاوی اَمراض، نظام تنفس کی خرابیاں، الرجی، چھینکیں، دائمی نزلہ زکام، نمونیا اور کھانسی کا ہومیوپیتھک علاج ۔ حسین قیصرانی

 نزلہ، کھانسی، زکام، ناک کا بند رہنا، چھینکیں، الرجی، سوتے ہوئے ناک کا بند ہوجانا یا سانس کی تکالیف وغیرہ...

Anxiety: The Mind Rubric in Homeopathy – Top Remedies & Personality Profiles

Anxiety: The Mind Rubric in Homeopathy – Top Remedies & Personality Profiles

Welcome to an in-depth session on the mind and psychology in homeopathic practice. I am Dr. Hussain Kaisrani – DHMS,...